کیبورڈ لے آؤٹ بنانے کے لئے آپ کو مائیکروسافٹ کا ایک پروگرام Microsoft Keyboard Layout Creator استعمال کرنا پڑتا ہے۔ یہ مفت کا سافٹ ویئر ہے جو آپ کو مائیکروسافٹ کی ویب سائیٹ سے مل جائے گا۔
مزید ہم یہاں اس سافٹ ویئر کا استعمال اور اس سے کیبورڈ لے آؤٹ کیسے بناتے ہیں بیان کرتے ہیں۔
Microsoft Keyboard Layout Creator کو انسٹال کرنے کے لیے ہو سکتا ہے آپ کو Microsoft .NET Framework کی بھی ضرورت پڑ جائے۔ اسے بھی آپ مائیکروسافٹ کی ویب سائیٹ سے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ Microsoft Keyboard Layout Creator کو انسٹال کرنے کے بعد آپ اسے کھولیں تو نیچے دی گئی تصویر کی طرح کی ونڈو آپ کے سامنے آ جائے گی۔
Microsoft Keyboard Layout Creator میں ایک سادہ کی بورڈ نظر آرہا ہے۔ اب اس سادے کی بورڈ پر آپ نے اردو حروف داخل کرنے ہیں۔ حرف داخل کرنے کے لئے آپ اُس Key پر کلک کریں اور نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں حرف کی یونیکوڈ قدر داخل کر کے Alt+x دبائیں۔ یوں یونیکوڈ قدر حرف میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کے بعد Ok کر دیں۔ اگر آپ Shiftکے ساتھ بھی کوئی حرف لکھنا چاہتے ہیں تو Microsoft Keyboard Layout Creator میں بائیں طرف جہاں Shift لکھا ہے وہاں چیک کر دیں توشفٹ کے ساتھ لکھنے والی کیز ظاہر ہو جائیں گی جس میں آپ پہلے کی طرح ہی حروف داخل کر سکتے ہیں۔ تمام حروف داخل کرنے کے بعد بنائے ہوئے کیبورڈ لے آؤٹ کو کمپیوٹر پر نصب (Install)کرنے کے قابل بنانے کے لئے آپ Microsoft Keyboard Layout Creator میں اوپر Project پر کلک کریں پھر Properties پر کلک کریں۔ نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں اپنے کیبورڈ لے آؤٹ کا Name اور دیگر معلومات داخل کریں جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔
اس کے بعد بنائے ہوئے کیبورڈ لے آؤٹ کی سورس فائل کو اپنے کمپیوٹر میں جہاں چاہیں محفوظ کر لیں اس کے بعد دوبارہ Project پراور پھر Build DLL and Setup Package پر کلک کریں۔ اس طرح آپ کے کیبورڈ لے آؤٹ کی سیٹ اپ فائل تیار ہونا شروع ہو جائے گی اور ایک پیغام ظاہر ہو گا جس کا مطلب ہو گا کہ کیا آپ لاگ فائل دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں؟ یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ لاگ فائل دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں اس کے بعد پھر ایک پیغام ظاہر ہو گا جس کا مطلب ہو گا کہ آپ کی سیٹ اپ فائل بن چکی ہے کیا آپ وہ فولڈر دیکھنا چاہتے ہیں جہاں آپ کی سیٹ اپ فائل محفوظ ہوئی ہے۔
یوں آپ کی Working Directory جو کہ عام طور پر My Documents ہوتی ہے میں ایک فولڈر محفوظ ہو جائے گا اس فولڈر کا نام وہی ہو گا جو آپ نے Properties میںName دیا تھا۔ اس فولڈر میں مزید کچھ فائلیں اور فولڈر بھی ہوں گے۔ یہ تمام فائلیں اور فولڈر کیبورڈ لے آؤٹ کے لئے ضروری ہیں اورسب سے اہم فائل Setup کے نام سے ہو گی جس پر آپ ڈبل کلک کریں گے تو کیبورڈ لے آؤٹ آپ کے کمپیوٹر میں نصب ہو جائے گا۔
My Documents یعنی آپ کی Working Directory میں محفوظ ہونے والے فولڈر کو جہاں چاہیں کاپی کریں اور اردو کی ترویج کے لئے جیسے چاہیں دیں۔
مزید آپ بنا بنایا اردو کیبورڈ لے آؤٹ یہاں سے اُتار (Download)کر سکتے ہیں
بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوب جناب ۔ بہت اچھی طرح سمجھایا آپ نے بہت بہت شکریہ
بہت بہت شکریہ جناب ِعالی!
بہت خوب جناب ،بہت ھی اچھا کام کیا ھے آپ نے خدا ٓپ کے علم میں اضافہ فرماے (آمین)۔
اسلام و علیکم ،
بلال بھائی پہلے تو آپ کی شکر گزار ہوں -کہ آپ نے اتنے اچھے طریقے سے راہنمائی فرمائی -سچ کہو تو مجھے یہ کہنے میں زرا بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیںہوتی کہ آپ میرے محسن ہیں اللہ پاک آپ کو بہت عزت اور کمیابی عطا فرمائے –
جس طرع قدم قدم پر آپ میری راہ نماہی کرتے رہے -آج کا زیر نظر موضوّ ع کی بورڈ لے آؤٹ بنانا بہت پسند آیا -اور اس سے بھی فاءدہ اٹھانے کی کوشش کروں گی -مجھے حیرت اس بات پر ہے آپ نے اتنے اچھے انداز میں بتایاکہ بہت کچھ سمجھ آیا -میں جو کمپیوٹر کے بارے زرا سا علم بھی نہیں رکھتی تھی-کافی کچھ جان گئی -اگر کوئی لمپیوٹر سنٹر جوائن کرتی تو تب بھی شاید اتنا نہ سیکھ پاتی -اللہ کا فضل و کرم آپ کے شامل حال رہے -یہ رسمی باتیں نہیں بلکہ میری محسوسات ھیں –
ham computer par urdu nahi likh pa rahe hain brai maharbani hamari madad karen
😛 شکریہ
بہت ہی اچھی تحریر ہے۔ آپ کی تحریریں بہت معلوماتی ہیں۔ بہت بہت شکریہ۔