ورڈپریس آرگنائیزیشن ذاتی ہوسٹنگ پر بلاگ بنانے کے لئے ایک ورڈ پریس سی ایم ایس مفت میں فراہم کرتی ہے۔ یہ سی ایم ایس اس وقت بلاگنگ کے حوالے سے سب سے زیادہ کامیاب اور مشہور سی ایم ایس ہے۔ سی ایم ایس یعنی کانٹینٹ مینجمنٹ سسٹم کو آسان الفاظ میں آپ ایک سافٹ ویئر کہہ سکتے ہیں جو کہ ویب سائیٹ پر انسٹال ہوتا ہے اور پھرچند ایک چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کے بعد آپ کی ویب سائیٹ تیار ہو جاتی ہے۔
ورڈپریس کی انسٹالیشن (Installation)
ورڈپریس کو انسٹال کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔ جس جگہ -> کا نشان ہو گا اس سے مراد یہ ہے کہ یہ کوئی ٹِپ یا ٹرِک ہے جس سے آپ کو آسانی ہو گی۔
1:- ورڈ پریس سی ایم ایس یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ یہ ایک زپ فائل ہو گی۔ بہتر ہے کہ اسے ان زپ کرنے کی بجائے ایسے ہی اپنی ہوسٹنگ پر اپلوڈ کر لیں۔ اپلوڈ کرنے کے لئے اپنی ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل میں جائیں اور پھر فائل مینیجر(File Manager) میں جا کر کسی بھی ڈائریکٹری/فولڈر میں اپلوڈ کر لیں۔
2:- یہ ایک زپ فائل تھی اس لئے اب اسے ان زپ/ایکسٹریکٹ کریں اور اس طرح جہاں آپ اسے ان زپ کریں گے وہاں پر ایک نیا فولڈر wordpress کے نام سے بن جائے گا۔ اس فولڈر کو کھولیں اور اس میں موجود تمام فائلز اور فولڈرز کو منتخب کر کے اس جگہ پر منتقل کر دیں جہاں پر آپ نے اپنا بلاگ بنانا ہے۔ مثال کے طور پر میں نے اپنی اصل ڈومین www.mbilalm.com کی بجائے www.mbilalm.com/blog پر بلاگ بنایا ہوا ہے تو میں نے ایسا کیا تھا کہ روٹ فولڈر میں ایک سب فولڈر blog کے نام سے بنایا تھا اور اس میں ورڈپریس کی ساری فائلز کاپی کی تھیں۔
-> فائل مینیجر کے ذریعے فائل اپلوڈ کرنے اور فائل مینیجر کے دیگر طریقہ کار کے لئے اپنی ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل کے مطابق سی پینل یا وسٹا پینل کے فائل مینیجر کا استعمال دیکھیں یا پھر فائل زیلا ایف ٹی پی کلائنٹ کے ذریعے فائل اپلوڈ یا ختم کرنے کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں دیکھیں۔
3:- اب ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں جائیں اور ایک مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس بنائیں۔ ڈیٹابیس بناتے ہوئے یا بنانے کے بعد Collation کو utf8_general_ci رکھیں۔ ڈیٹابیس کے لئے ایک یوزر بھی بنائیں اور پھر اس یوزر کو تمام اختیارات دیتے ہوئے اپنی ڈیٹابیس کے ساتھ جوڑ دیں۔
-> ڈیٹابیس بنانے اور اس کی Collation سیٹ کرنے اور ڈیٹابیس کے لئے یوزر بنانے کے لئے اپنی ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل کے مطابق سی پینل یا وسٹا پینل میں ڈیٹابیس بنانا دیکھیں۔
تمام فائلز اپلوڈ ہو چکی ہیں اور ڈیٹابیس اور اس کا یوزر بھی بن گیا ہے۔ اب سی ایم ایس کی انسٹالیشن کا مرحلہ آتا ہے۔
4:- ویب براؤزر کھولیں اور فائل مینیجر کے ذریعے جہاں پر فائلز اور فولڈرز کاپی کیے تھے یعنی جہاں پر بلاگ بنانا چاہتے ہیں اس جگہ کا ایڈریس لکھیں۔ مثال کے طور پر اگر mydomain.com/blog پر بلاگ بنا رہے ہیں تو یہی ایڈریس کھولیں۔
5:- ورڈپریس کی انسٹالیشن شروع ہو چکی ہے۔ اب جو صفحہ کھلا ہے اس میں Create a Configuration File والے بٹن پر کلک کر دیں۔ نئے صفحہ پر Let’s go! والے بٹن پر کلک کریں۔
6:- اب ڈیٹابیس کے متعلق معلومات فراہم کریں۔ Database Name میں وہ لکھیں جو آپ نے ڈیٹابیس بناتے ہوئے ڈیٹابیس کا نام رکھا تھا، User Name میں ڈیٹابیس کا یوزر بناتے ہوئےیوزر کا جو نام رکھا تھاوہ لکھیں اور Password میں یوزر کا جو پاسورڈ رکھا تھا وہ لکھ دیں۔ Database Host عام طور پر localhost ہی رکھتے ہیں اور Table Prefix بھی عام طور پر wp_ ہی رکھتے ہیں۔ مطلوبہ معلومات درج کرنے کے بعد Submit کے بٹن پر کلک کر دیں۔
-> اگر ڈیٹابیس کے متعلق ساری معلومات ٹھیک نہ لکھیں تو Error establishing a database connection آ جائے گا اور Try Again والے بٹن پر کلک کر کے واپس پچھلے صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔
ایسا اسی صورت میں ہو گا جب آپ نے ڈیٹابیس کی معلومات ٹھیک درج نہیں کی ہوں گی یا پھر ڈیٹابیس یا اس کا یوزر بناتے ہوئے کہیں غلطی کی ہو گی۔ اگر سب کچھ ٹھیک ہو یعنی ڈیٹابیس اور ڈیٹابیس کا یوزر ٹھیک بنایا ہو اور اندراج بھی ٹھیک کر رہے ہوں۔ پھر بھی ایرر آئے تو اس کا مطلب Database Host لوکل ہوسٹ نہیں۔ ڈیٹابیس ہوسٹ جاننے کے لئے اپنی ہوسٹنگ کمپنی سے رابطہ کریں اور پھر Database Host میں وہ لکھیں جو ہوسٹنگ کمپنی نے بتایا ہو۔
-> اگر Byethost پر ورڈپریس انسٹال کر رہے ہیں تو Database Host جاننے کے لئے وسٹاپینل میں لاگ ان ہو کر بائیں سائیڈ بار میں Account Information کے نیچے MySQL hostname کے سامنے جو sql306.byethost8.com کی طرح کا لکھا ہوا ہے وہ Database Host میں درج کریں۔
7:- ڈیٹابیس کی درست معلومات درج کرکے Submit کے بٹن پر کلک کرنے سے سامنے نیا صفحہ آ جائے گا اور یہاں پر Run the install والے بٹن پر کلک کر دیں۔
8:- نئے صفحہ پر بلاگ کے متعلق معلومات فراہم کریں۔ Site Title میں اپنے بلاگ کا عنوان لکھیں۔ Username میں admin لکھا ہو گا یہ بلاگ کے ایڈمن کا یوزر نیم ہے چاہیں تو اسے admin ہی رہنے دیں یا پھر اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر لیں۔ اس کے بعد Password, twice میں اپنا پاسورڈ لکھیں اور پھر Your E-Mail میں اپنا ای میل لکھ کر Install WordPress والے بٹن پر کلک کر دیں۔
مبارک ہو! ورڈپریس سی ایم ایس انسٹال ہو چکا ہے اور بلاگ بن چکا ہے۔ اب بلاگ کے دو پہلو ہیں۔ ایک وہ جو ہر کسی کے لئے ہے اور دوسرا صرف بلاگ کے ایڈمن کے لئے ہے۔ مزید معلومات کے لئے یہاں دیکھیں۔
السلامُ علیکم بلال بھائی ۔
اگر ہم کسی FTP Client جیسے کہ FileZilla ہے کے ذریعہ سے ورڈپریس اپلوڈ کردیں تو یہ آسان طریقہ نہیںہوگا ؟ جو طریقہ آپ نے بتایا ہے وہ مجھے تو کافی مشکل سا لگ رہا ہے ۔ اور میرے علاوہ بھئی کئی دوستوں کو اس طریقہ سے دشواری پیش آرہی ہے ۔
آپ زرا یہاں تشریف لائیں اور اس بھائی کی مدد کریں
http://goo.gl/JAxgf
عدنان شاہد کے تبصرہ کا جواب
وعلیکم السلام عدنان بھائی
بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے لیکن میں نے ایف ٹی پی کلائنٹ کی بجائے فائل مینیجر کا طریقہ اس لئے لکھا تھا کہ ایک تو یہ بنیادی ٹیوٹوریل ہیں جب ایک بندہ ان کو کرنے میں عبور حاصل کر لے گا تو اسے ویب سائیٹ کا نام اور ہوسٹنگ وغیرہ کی سمجھ آ جائے گی اور پھر وہ خود بخود ایف ٹی پی کلائنٹ جیسی چیزوں کو سمجھ سکے گا۔ دوسرا اس کی وجہ یہ تھی کہ کسی تیسری چیز کے بغیر ہی بندہ بلاگ بنا سکے۔ ان کے علاوہ ایک وجہ یہ بھی تھی کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے اس کے مطابق زپ فائل کو ایکسٹریکٹ کرنے کی سہولت ایف ٹی پی کلائنٹ میں نہیں ہوتی اس لئے کسی ذپ فائل کو سرور پر منتقل کرنے کے بعد فائل مینیجر کے ذریعے ہی ایکسٹریکٹ کرنا پڑتا ہے تو اس طرح ایف ٹی پی کلائنٹ کا طریقہ لکھنے کے بعد پھر سے فائل مینیجر کا طریقہ لکھنا ضروری تھا تو سوچا ایک ہی طریقہ لکھ دیتا ہوں۔
خیر اب میں خود محسوس کر رہا ہوں کہ فائل زیلا کا ٹیوٹوریل لکھ دوں۔ پہلی فرصت میں لکھ کر حاضر کرتا ہوں۔ کیونکہ پہلے مجھے خود فائل زیلا کو اچھی طرح چیک کرنا ہو گا کیونکہ میں فائل زیلا کی بجائے دوسرا ایف ٹی پی کلائنٹ استعمال کرتا ہوں۔
السلام علیکم ۔ ۔ بلال بھائ ۔ ۔ میں جب فائک مینیجر میں جا کر ۔ ۔ ۔ فائل اپلوڈ کرتا ہوں تو یہ مسئلہ آتا ہے ۔ ۔
File wordpress-3.7z is too big. This file will not be uploaded.
Transferring files to the FTP server:
فائل کی سائز بڑی ہے ۔ ۔ ۔ اس کا کیا حل ہو سکتا ہے ۔ ۔ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم بلال بھائ ۔ ۔ ۔
الحمد للہ یہ مسئلہ نمٹ چکا ہے ۔ ۔ ۔ مگر اسٹیپ نمبر 7 پر آ کر اٹک گیا ہوں ۔ ۔ ۔ run the instalation پر کلک کیا تو اگے کی ونڈو ۔ ۔ ۔ blank کھل رہی ہے ۔۔۔۔ referesh کرنے پر بھی وہی حال ہے ۔ ۔ ۔ اور back کرنے پر یہ میسیج دیا ۔ ۔ ۔
The file ‘wp-config.php’ already exists. If you need to reset any of the configuration items in this file, please delete it first. You may try installing now.
کچھ ٹپس ہو تو بتا دیجئے گا ۔ ۔ ۔
بلال بھائی ۔ ۔ ۔آپ کے جواب کا منتظر ہوں ۔
جزاک اللہ
وعلیکم السلام
اس مسئلے کا حل مندرجہ بالا پوسٹ میں موجود ہے یعنی فائل مینیجر کی بجائے ایف ٹی پی کلائنٹ فائل زیلا کے ذریعے فائل اپلوڈ کر لیں پھر فائل مینیجر کے ذریعے ایکسٹریکٹ/ان ذپ کر لیں۔
خالی صفحہ تو نہیں کھلنا چاہئے۔۔۔ کیونکہ ڈیٹابیس یا دیگر کوئی معلومات غلط ہو تو ایرر آنا چاہیے۔ ویسے مجھے یہ ویب ہوسٹ کا مسئلہ لگ رہا ہے۔ خیر آپ نے ویب ہوسٹ پر جہاں ورڈ پریس کی فائلز کاپی کی ہیں اب ان میں ایک فائل wp-config.php کے نام سے بن چکی ہو گی۔ wp-config.php کو ختم کر دیں اور ساتھ ساتھ ڈیٹابیس ختم کر کے نئی بنائیں اور پھرانسٹالیشن کا پروسس دوبارہ شروع کریں۔ ایک دفعہ اس طرح کر کے کوشش کر لیں۔ دراصل ورڈ پریس کی انسٹالیشن کے دوران سب سے پہلے wp-config.php ہی بنتی ہے جس میں آپ کی ڈیٹابیس کی معلومات ہوتی ہے۔ اس کے بعد اس ڈیٹابیس میں ٹیبلز بنتے ہیں اور پھر دیگر مواد جیسے بلاگ کا عنوان، ای میل اور پاسورڈ وغیرہ اس ڈیٹابیس میں محفوظ ہوتا ہے۔
مجھے لگ رہا ہے کہ wp-config.php فائل اور ڈیٹابیس میں ٹیبل کامیابی سے بن گئے ہیں لیکن کہیں کسی فائل میں مسئلہ ہے جس کی وجہ سے انسٹالیشن آگے نہیں چل رہی۔ ویسے ایک مسئلہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے ورڈپریس کی جو فائلز ویب ہوسٹ پر اپلوڈ کی ہیں وہ پوری نہ ہوں یا پھر ان میں سے کوئی فائل آدھی اپلوڈ ہو ئی ہو کیونکہ کئی دفعہ ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ ویسے آپ ورڈپریس کی ساری فائلز دوبارہ اپلوڈ کر کے دیکھ لیں۔ بہتر ہے کہ ورڈ پریس کی پہلے سے موجود ساری فائلز کو ختم کر دیں اور ایف ٹی پی کلائنٹ فائل زیلا کے ذریعے فائل اپلوڈ کر کے اور پھر فائل مینیجر کے ذریعے ایکسٹریکٹ یا ان ذپ کر لیں۔
مسئلہ حل ہو گیا تو اس سے اچھی اور کوئی بات نہیں۔ اگر مسئلہ حل نہ ہو تو بتائیے گا۔
بہت بہت شکریہ بلال بھائ ۔ ۔
میں ان شا ء اللہ دوبارہ کوشش کرکے دیکھتا ہوں ۔ ۔ ۔ ( آج کل تھوڑا مصروف ہوں ۔ اس کے بارے میں جلد ہی آپ کو آگاہ کروں گا (
آپ کا بہت بہت شکریہ : جزاک اللہ خیرا” کثیرا” کثیرا
والسلام
bilal bhai meri web site pr plugung kaa menu show nhe ho rha aur pluging mein install kese kron i’m waiting for your reply
ورڈپریس ڈاٹ کام پر یہ سہولت دستیاب نہیں ہوتی جبکہ ورڈپریس سی ایم ایس کے ذریعے اپنی ذاتی ہوسٹنگ پر بنائے ہوئے بلاگ میں پلگ ان کا آپشن ہوتا ہے۔
Checking files:
* File wordpress-3.3.1.tar.gz is too big. This file will not be uploaded.
Transferring files to the FTP server:
بلال بھائی اس مسلئے کا کوئی حل بتا دے
بھائی آپ اس کام کے لئے کسی ایف ٹی پی کلائنٹ جیسے فائل زیلا کا استعمال کریں۔ فائل زیلا کی مزید تفصیل اور استعمال کا طریقہ کار اس لنک پر دیکھیں۔
http://www.mbilalm.com/blog/upload-files-with-ftp-client-filezilla/
میں نے آپ کی مدد سے اپنی ویب سائٹ بنائی ہے مفت میں http://www.meraintikhab.co.cc/۔۔۔۔۔ لیکن اس میں اردو خراب ہو جاتی ہے اور نظر نہیں آتی۔ میں کیا کروں؟ اردو فانٹس بھی کیے ہوئے ہیں۔ mysitebuilder.org
اب اس میں جب تبدیلی کرتا ہوں تو اردو نظر نہیں آتی۔ برائے مہربانی مدد کیجے۔ شکریہ
محترم بلال بھائی۔
اسلام علیکم۔۔ بلاگ پر کام شروع ہے،ورڈپریس کی فائل اپ لوڈ ہو رہی ہے لیکن انتہائی زیادہ وقت لے رہا ہے،برائے مہربانی کوئی آسان طریقہ ہو تو بتا دیں ،فائل زیلہ کی پروسسز تو اس سے بھی لمبی چوڑی نظر آرہی ہے۔مایوس نہیں پر ویسے پو چھنے کی جسارت کی اُمید ہے کہ ناراض نہیں ہونگے اور ہماری رہنمائی فرمامئیگے، اگر ہماری مدد ٹیم ویور کے ذریعے کرسکتے ہو تو نو علی نور ہو گی،36 گھنٹوں سے کام جاری ہے ، شکریہ
urdu ma wordpress pa blog kasa banai ga