اپریل 1, 2011 - ایم بلال ایم
10 تبصر ے

ویب ہوسٹنگ پر بذریعہ ایف ٹی پی کلائنٹ فائل اپلوڈ کرنا

عام طور پر ویب ہوسٹنگ پر فائل دو طرح سے اپلوڈ کی جا سکتی ہے۔ ایک ویب ہوسٹنگ کے فائل مینیجر کے ذریعے اور دوسرا طریقہ جو کہ یہاں درج کر رہا ہوں یعنی کسی ایف ٹی پی کلائنٹ(FTP Client) سافٹ ویئر کے ذریعے۔ اس طریقہ میں فائل زیلا ایف ٹی پی کلائنٹ سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے فائل اپلوڈ کرنا سیکھیں گے۔ فائل زیلا مفت اور آسان ایف ٹی پی کلائنٹ ہے۔ کسی ایف ٹی پی کلائنٹ کے ذریعے فائل اپلوڈ کرنے کے لئے ویب ہوسٹنگ کے ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ویب ہوسٹنگ کمپنی پر منحصر ہے کہ وہ آپ کو کتنے ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنانے کی سہولت دیتی ہے یا پھر پہلے سے ہی ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنا دیتی ہے۔ عام طور پر ہر ویب ہوسٹنگ کمپنی ہوسٹنگ اکاؤنٹ کے ساتھ ہی ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ بھی بنا دیتی ہے۔
سی پینل (cPanel) استعمال کرنے والے ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی معلومات دیکھنے یا نیا اکاؤنٹ بنانے کے لئے ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں لاگ ان ہو کر FTP Accounts کے لنک پر کلک کریں۔ نئے صفحہ پر پہلے سے بنے ہوئے ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی تفصیل ہو گی۔ کسی اکاؤنٹ کی مزید تفصیل دیکھنے کے لئے اس اکاؤنٹ کے ساتھ Configure FTP Client کے لنک پر کلک کریں۔ جس سے مزید تفصیل سامنے آ جائے گی۔ اس کے علاوہ اگر ویب ہوسٹنگ کمپنی ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنانے کی سہولت دے رہی ہے تو پھر ساتھ میں نیا ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنانے کی آپشن بھی موجود ہو گی۔ یہ استعمال کرنے والے پر ہے کہ وہ نیا ایف ٹی پی اکاؤنٹ بناتا ہے یا پھر پہلے سے بنے ہوئے کو استعمال کرتا ہے۔
وسٹا پینل استعمال کرنے والے ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی معلومات دیکھنے کے لئے ہوسٹنگ کنٹرول پینل میں لاگ ان ہو کر File Management کی ذیلی فہرست میں سے FTP Information کے لنک پر کلک کریں۔ نئے صفحہ پر ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی معلومات ہو گی۔

 
کسی ایف ٹی پی کلائنٹ کے ذریعے فائل اپلوڈ کرنے کے لئے ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی عام طور پر چار چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
1:۔ FTP Server/ FTP Hostname
2:۔ FTP Username
3:۔ FTP Password
4:۔ FTP Server Port

FTP Server/ FTP Hostname عام طور پر ftp.yourdomain.com کی طرح کا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یوزر نیم اور پاسورڈ ہوتا ہے جبکہ FTP Server Port کی بہت ہی کم ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ عام طور پر 21 ہوتی ہے اور ایف ٹی پی کلائنٹ 21 خود ہی منتخب کر لیتا ہے۔ کئی ویب ہوسٹنگ سے بذریعہ ایف ٹی پی کلائنٹ اپنے کمپیوٹر کو جوڑنے کے لئے کئی اور چیزوں کی ضرورت بھی ہو سکتی ہے۔ کیونکہ یہ ایک بنیادی ٹیوٹوریل ہے اس لئے عام طور پر جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے ان کے بارے میں لکھا جا رہا ہے۔
ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی ساری معلومات حاصل کرنے کے بعد اسے کسی ایف ٹی پی کلائنٹ میں درج کر کے اس ایف ٹی پی کلائنٹ سافٹ ویئر کے ذریعے اپنے کمپیوٹر کو ویب ہوسٹنگ سے جوڑا جاتا ہے تاکہ کمپیوٹر سے فائلز ہوسٹنگ پر اپلوڈ، ختم یا فائلز کی پرمیشن وغیرہ تبدیل کی جا سکے۔

 
اس ٹیوٹوریل میں فائل زیلا ایف ٹی پی کلائنٹ سافٹ ویئر کو استعمال کرنا سیکھتے ہیں۔
سب سے پہلے فائل زیلاایف ٹی پی کلائنٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کر لیں۔ انسٹال کرنے کے بعد فائل زیلا کو کھولیں گے تو نیچے والی تصویر جیسا نظر آئے گا۔ تصویر میں مختلف جگہ کو مختلف نمبر دیا گیا ہے اور پھر ان کی تفصیل درج ہے۔

 
1:- یہ مینیو بار ہے جس میں سافٹ ویئر کے استعمال کے متعلق تمام ضروری آپشنز موجود ہیں۔

 
2:- یہاں پر عام طور پر استعمال ہونے والے بٹن ہیں۔ زیادہ تر انہیں بٹنوں سے ہی کام ہوتا ہے۔

 
3:- اگر عارضی طور کسی ہوسٹنگ سے کمپیوٹر کو جوڑنا ہو تو ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی معلومات یہاں درج کر کے جوڑ لیا جاتا ہے۔ اسے Quickconnect Bar بولتے ہیں۔ جب سافٹ ویئر بند کیا جائے تو اس اکاؤنٹ کی ساری معلومات ختم ہو جاتی ہے۔ اگر کسی ہوسٹنگ کے ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی معلومات محفوظ کرنا چاہیں تاکہ بار بار درج نہ کرنی پڑے تو اس کا طریقہ آگے آئے گا۔

 
4:- فائل منتقل یا ختم وغیرہ کرتے یا کچھ بھی عمل کرتے ہوئے اس کی تفصیل یہاں چلتی رہتی ہے جس سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ اب فائل زیلا کیا کام کر رہا ہے۔ اسے میسیج بار (Message Bar) بولتے ہیں۔

 
5:- یہ آپ کا کمپیوٹر ہے یعنی آپ کے کمپیوٹر میں موجود فائلز اور فولڈرز یہاں نظر آ رہے ہوں گے۔ اسے لوکل سائیٹ (Local Site) کہتے ہیں۔

 
6:- کمپیوٹر کو ویب ہوسٹنگ سے جوڑے کے بعد یہاں ہوسٹنگ پر موجود فائلز اور فولڈرز سامنے آ جائیں گے یعنی یہ ویب ہوسٹنگ ہے۔ اسے ریموٹ سائیٹ (Remote Site) کہتے ہیں۔

 
7:- یہاں پر جو فائلز اپلوڈ ہونے کے انتظار میں ہیں، جو فائلز اپلوڈ نہیں ہو سکیں اور جو فائلز کامیابی سے اپلوڈ ہو گئی ہیں ان کی تفصیل مختلف ٹیب میں موجود ہوتی ہے۔ اسے ٹرانسفر کیو (Transfer Queue) کہتے ہیں۔

 
فائل زیلا کی مختلف نظر آنے والی چیزوں کو اپنی مرضی اور ضرورت کے مطابق 2 نمبر پر نظر آنے والے بٹنوں میں سے چھپایا یا ظاہر کیا جا سکتا ہے۔

 
کمپیوٹر کو ویب ہوسٹنگ سے جوڑنا
فائل زیلا کے ذریعے ویب ہوسٹنگ پر کوئی بھی تبدیلی کرنے کے لئے سب سے پہلے ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی معلومات درج کر کے کمپیوٹر کو ویب ہوسٹنگ سے جوڑا (Connect) جاتا ہے۔ اگر صرف عارضی طور پر کسی ہوسٹنگ سے جوڑنا ہو تو پھر 3 نمبر پر موجود کوئیک کونیکٹ بار میں اکاؤنٹ کی معلومات درج کریں اور Quickconnect کا بٹن دبا دیں۔ اس کے علاوہ اگر عام طور پر کسی ویب ہوسٹنگ میں تبدیلی کرتے رہتے ہیں تو پھر اس ویب ہوسٹنگ یا ویب سائیٹ کے ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی مکمل معلومات سائیٹ مینیجر میں محفوظ کر لیں اور بوقتِ ضرورت بس چند کلک سے کونیکٹ کر لیں۔
ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی مکمل معلومات محفوظ کرنے کے لئے File کی ذیلی فہرست میں سے Site Manager پر کلک کریں۔ یوں ایک نئی ونڈو کھلے گی جیسا کہ نیچے والی تصویر میں نظر آ رہی ہے۔

یہاں پر New Site کا بٹن دبائیں اور پھر سائیٹ کا جو نام رکھنا چاہتے ہیں وہ درج کریں۔ سائیٹ کا نام درج کرنے کی جگہ کو تصویر میں سرخ رنگ سے واضح کیا گیا ہے۔ اس کے بعد Host میں FTP Server/ FTP Hostname درج کریں اور پھر Logon Type والی فہرست میں سے Normal منتخب کریں۔ User میں FTP Username اور Password میں FTP Password لکھیں۔ اگر اکاؤنٹ کی معلومات صرف محفوظ کرنی ہو تو پھر OK کا بٹن دبا دیں اور بوقت ضرورت Site Manager کھول کر اپنی سائیٹ منتخب کر کے Connect کا بٹن دبا دیں۔ اگر اکاؤنٹ کی معلومات درج کرنے کے ساتھ ہی کونیکٹ بھی کرنا ہو تو پھر Connect کا بٹن دبا دیں۔ یوں معلومات محفوظ بھی ہو جائے گی اور ساتھ ہی کونیکٹ بھی ہو جائے گا۔
Connect کا بٹن دبانے سے میسیج لاگ میں کونیکٹ ہونے کی معلومات چلنے لگ پڑے گی اور جب کامیابی سے کونیکٹ ہو جائے گا تو Status: Directory listing successful لکھا آ جائے گا اور ریموٹ سائیٹ میں ویب ہوسٹنگ میں موجود فائلز نظر آنا شروع ہو جائیں گی۔
یوزر نیم یا پاسورڈ وغیرہ غلط ہونے یا پھر کسی اور مسئلہ کی صورت میں کونیکٹ نہیں ہو گا اور میسیج لاگ میں Error: Could not connect to server آئے گا۔ ایرر کی صورت میں میسیج لاگ کو تفصیل سے دیکھیں اور چیک کریں کہ ایرر کس وجہ سے آیا ہے۔ وجہ معلوم ہونے کے بعد Site Manager میں جا کر درستگی کر لیں۔
سائیٹ مینیجر میں ایک سے زیادہ ویب سائیٹ کے اکاؤنٹ بھی محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔ جس اکاؤنٹ کو کونیکٹ کرنا ہو اس کو منتخب کریں اور Connect کا بٹن دبا دیں۔ اس کے علاوہ سائیٹ مینیجر کا شارٹ کٹ Ctrl+S ہے اور بٹن بار میں سب سے پہلا بٹن ہے۔ سائیٹ مینیجر کھولنے کے لئے اس بٹن پر کلک کریں اور اگر سائیٹ مینیجر میں محفوظ اکاؤنٹ میں سے کونیکٹ کرنا ہو تو بٹن کے ساتھ تیر کے نشان پر کلک کریں۔ یوں سائیٹ مینیجر میں موجود اکاؤنٹ کی فہرست ظاہر ہو گی۔ جس اکاؤنٹ سے کونیکٹ کرنا ہو اس پر کلک کر دیں۔

 
کنکشن ختم کرنے یعنی Disconnect کرنے کے لئے مینیو بار میں Server کی ذیلی فہرست میں سے Disconnect پر کلک کر دیں۔ اس کا شارٹ کٹ Ctrl+D ہے اور بٹن ہے۔

 
فائل اپلوڈ اور ختم کرنا
سب سے پہلے جہاں فائل یا فولڈر اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں اسے ویب ہوسٹنگ والے ایریا میں سے یعنی ریموٹ سائیٹ سے جسے تصویر میں 6 نمبر سے ظاہر کیا گیا ہے وہاں سے کھولیں۔ پھر جو فائل یا فولڈر اپلوڈ کرنا ہے اسے اپنے کمپیوٹر والے ایریا میں سے یعنی لوکل سائیٹ سے جسے تصویر میں 5 نمبر دیا گیا ہے وہاں سے منتخب کریں۔
فائل یا فولڈر اپلوڈ کرنے کے دو طریقے ہیں ایک تو جو جو فائلز اپلوڈ کرنی ہوں ان پر رائیٹ کلک کر کے Add files to queue کرتے جائیں اور ساری فائلز Queue میں ڈالنے کے بعد مینیو بار میں Transfer کی ذیلی فہرست میں سے Process Queue پر کلک کر دیں۔ یوں فائل ریموٹ سائیٹ میں منتخب کردہ فولڈر میں اپلوڈ ہونا شروع ہو جائیں گی۔ Process Queue کا شارٹ کٹ Ctrl+P ہے اور بٹن ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ فائل پر ڈبل کلک کرنے سے فائل ریموٹ سائیٹ میں منتخب کردہ فولڈر میں اپلوڈ ہونا شروع ہو جائے گی۔

 
ریموٹ سائیٹ یعنی ویب ہوسٹنگ سے کوئی فائل ختم کرنی ہو تو اسے منتخب کر کے کی بورڈ سے Delete کا بٹن دبائیں یا پھر فائل پر رائیٹ کلک کر کے Delete پر کلک کر دیں۔ اس کے علاوہ کسی ذپ/کمپریس فائل کو ان ذپ/ایکسٹریکٹ کرنے کے لئے اپنی ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل کے مطابق سی پینل یا وسٹا پینل کے فائل مینیجر کا استعمال دیکھیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 10 تبصرے برائے تحریر ”ویب ہوسٹنگ پر بذریعہ ایف ٹی پی کلائنٹ فائل اپلوڈ کرنا

  1. میں جو بھی فائل اپلوڈ کرتا ہوں ۔۔۔ کلائینٹ اپ لوڈ کر تو دیتا ہے مگر ڈائرکٹری ریفریش کرنے پر وہ فائل غائب ہوتی ہے ۔۔۔۔

  2. بہت کوشش کی ہے کامیابی نہیں ہو رہی ہے۔یہ گواب لکھا ہوا آ رہا ہے،رہنمائی فرمائیں،اگر ہو سکے تو مکمل گراف کے ساتھ سمجھائے،
    Response: 220 You will be disconnected after 2 minutes of inactivity.
    Command: USER b3_10241525
    Response: 331 User _b3_10241525 __ OK. Password required
    Command: PASS ********
    Response: 530 Login authentication failed
    Error: Critical error
    Error: Could not connect to server

  3. بھائی بلال صاحب
    میں نے ڈیٹاکےفولڈرمیں فائل اپلوڈ کی ہے مگراصل ایڈریس پر کچھ بھی شونہیں‌کررہاہے۔
    پلیز اس کا حل نکال دیں۔

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *