اردو بلاگ بنانا بہت ہی آسان ہے۔ جس کے لئے بہت زیادہ مہارت کی ضرورت نہیں بلکہ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اردو بلاگ بنانا اب بچوں کا کھیل ہے۔ آپ مفت کی سروس استعمال کرتے ہوئے بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں اور تھوڑے سے پیسے خرچ کر یعنی اپنے ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کی پہلے سے کوئی ویب سائیٹ ہے تو اس پر یا اس کی سب ڈومین پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ ابھی یہاں اردو بلاگ بنانے کا طریقہ یعنی اردو بلاگ بنانے کے مراحل دیکھتے ہیں۔
اردو بلاگ بنانے کے مراحل
• کمپیوٹر کو اردو لکھنے کے قابل بنانا
• بلاگنگ سروس کا انتخاب اور بلاگ سیٹ اپ کرنا
• بلاگ پر اردو بہتر انداز میں دکھانے کے لئے بلاگ کا تھیم/ٹیمپلیٹ
کمپیوٹر کو اردو لکھنے کے قابل بنانا
ونڈوز کمپیوٹر پر اردو بہتر انداز میں پڑھنے اور لکھنے کے لئے پاک اردو انسٹالر استعمال کیا جاتا ہے۔ پاک اردو انسٹالر انسٹال کرنے اور پھر اس کو استعمال کرتے ہوئے اردو لکھنے کی مکمل تفصیل اس لنک پر موجود ہے۔
ونڈوز کے علاوہ دیگر آپریٹنگ سسٹم والے کمپیوٹر، موبائل یا ٹیبلٹ پر اردو لکھنے کے تفصیل اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
بلاگنگ سروس کا انتخاب اور بلاگ سیٹ اپ
اردو بلاگ بنانے کے لئے سب سے پہلے بلاگنگ سروس کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ کئی کمپنیاں بلاگ بنانے کی سہولت مفت میں دیتی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی مثال گوگل کا بلاگسپاٹ ہے۔ بلاگر اور بلاگسپاٹ ایک ہی سروس کے دو نام ہیں۔ بلاگسپاٹ کے علاوہ بھی کئی کمپنیاں بلاگنگ کے لئے مفت سروس فراہم کرتی ہیں جیسے ورڈپریس وغیرہ۔ مفت کی بلاگنگ سروس استعمال کرنے کی بجائے پیسے خرچ کر کے اپنی ذاتی ڈومین اور ہوسٹنگ پر بھی بلاگ بنایا جا سکتا ہے۔ بلاگنگ سروس کی تفصیل اور بلاگ سیٹ اپ کرنے کے بارے میں یہ لنک دیکھیں۔
بلاگ کا تھیم/ٹیمپلیٹ
تھیم اور ٹیمپلیٹ ایک ہی چیز ہے۔ ورڈپریس والے اسے تھیم کہتے ہیں جبکہ بلاگسپاٹ والے اسے ٹیمپلیٹ کہتے ہیں۔ جب بلاگ سیٹ اپ کر لیا جاتا ہے تو اس کے بعد اس پر کوئی مناسب سا اردو تھیم یا اردو ٹیمپلیٹ لگایا جاتا ہے تاکہ بلاگ دیکھنے والوں کو اردو بہتر انداز میں نظر آئے۔ ورڈپریس پر تھیم لگانے کے لئے یہ لنک اور بلاگسپاٹ پر اردو ٹیمپلیٹ لگانے کے لئے یہ لنک دیکھیں۔ میں نے دو چار ورڈپریس کے تھیم بنائے ہیں اس کے علاوہ کئی دوستوں نے ورڈپریس اور بلاگسپاٹ کے لئے انگریزی تھیم/ٹیمپلیٹ کا اردو ترجمہ کیا ہے۔ کچھ تھیم یا ٹیمپلیٹ آپ کو اس لنک سے مل جائیں گے۔ مزید اگر آپ ویب ڈیزائننگ کی تھوڑی بہت سمجھ رکھتے ہیں تو پھر آپ خود سے بھی کسی انگریزی تھیم یا ٹیمپلیٹ کا آسانی سے اردو ترجمہ کر سکتے ہیں۔ گو کہ ورڈپریس تھیم کا اردو ترجمہ کرنے کے لئے اردو محفل کا تھریڈ کافی پرانا ہے مگر پھر بھی کافی سود مند ہے۔ اسی طرح بلاگسپاٹ ٹیمپلیٹ کا اردو ترجمہ کرنے کے لئے جہانزیب اشرف صاحب کا کتابچہ کافی مدد گار ہے۔
یاد رکھیں ”ورڈپریس سی ایم ایس“ کے ذریعے ذاتی ہوسٹنگ پر بنے بلاگ اور بلاگسپاٹ پر مفت میں اپنی مرضی کا تھیم یا ٹیمپلیٹ اپلوڈ کیا جا سکتا ہے جبکہ ”ورڈپریس ڈاٹ کام“ پر بنے بلاگ پر اردو تھیم مفت میں اپلوڈ نہیں کیا جا سکتا۔ ورڈپریس ڈاٹ کام پر اردو بہتر انداز میں دیکھانے کے لئے ہر پوسٹ کے شروع اور اختتام پر کچھ ایچ ٹی ایم ایل کوڈ داخل کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ مفت میں بلاگ بنانے کے لئے ورڈپریس ڈاٹ کام کی بجائے بلاگسپاٹ کا انتخاب کیا جائے۔
بلاگ کی تشہیر
بلاگ بنانے کے بعد بلاگ کی مشہوری اور وزیٹر کی تعداد زیادہ کرنے کے لئے ”بلاگ بنانے کے بعد ضروری اقدام“ تحریر پڑھنا نہ بولیے گا۔
ماشا ء اللہ
جیتے رہو
بہت اعلی
بلاگ اسپاٹمیںایک اور سہولت یہ ہے کہ if/else کنڈیشن کے ذریعے علیحدہ لینڈنگ پیج بھی بنایا جا سکتا ہے۔ جس سے بلاگ کے بجائے ویب سائیٹکا لک آؤٹ نظر آئے گا۔ کبھی اس پر بھی ضرور لکھئے گا۔
بھائی ذرا اسے سمجھائیں دیں تو مہربانی ہوگی
” if/else کنڈیشن کے ذریعے علیحدہ لینڈنگ پیج بھی بنایا جا سکتا ہے۔ “
Thanks
اسلام علیکم !
بھائی جان آپ کا کام واقع بہت زبردست ہے ۔ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ راہنمائی فرما رہے ہیں۔
بلاگ اور بلال لازم وملزوم ہیں ۔ آنے والے وقتوں میں اردو بلاگنگ کی تاریخ میں آپ کو “بابائے بلاگ ” کے نام سے پہچانا جائے گا ۔ انشاء اللہ ۔
کیا ہم اس طرح ایک نیوز سائٹ بھی بنا سکتے ہیں؟
ماشاء کافی معلوماتی آرٹیکلز ہیں آپ کے۔۔۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بلاگ کو مزید ترقیاں عطا کریں۔۔۔ورڈ پریس تھیم کی انسٹالیشن اور ورڈ پریس تھیم کو اردو میں کیسے کنورٹ کرتے ہے۔۔ اس پر ایک اچھا آرٹیکلز ضرور لکھئے گا۔۔۔۔
السلام علیکم جناب میرا بلاگ توھے لیکن اردو میں نھیں بنتا مدد درکار ھے
اسلام علیکم
بہت اچھی معلومات ہے اللہ تعلی آپ کو خوش رکھے آمین
جزاک اللہ
واہ کیا بات ہے میرے بھائی کیا سافٹ ویر ہے ۔بہت اچھا ہے
آپ کا بھت بھت شکریہ
السلام علیکم ورحمۃوبرکاتہ،
بھائی بلال، اور سنائیں کیاحال احوال ہیں۔ بھائی ایک بہت زیادہ غلط کام ہوگیاہے مجھ سے میرے بلاگ کا ویب کانٹنٹ والافولڈربھی ڈیلیٹ ہوگیاہے جس کی وجہ سے بلاگ اوپن ہی نہیں ہورہاہے اورپہلے بھی اس کو اپڈیٹ میں پرابلم آرہی تھی اب تو اوربھی پنگاہوگياہے براہ مہربانی اس کا کیاحل ہوسکتاہے اوراس کو کسطرح اپڈیٹ کیاجاسکتاہے کیونکہ میں نیاوژن ورڈپریس کا اپڈلوڈ کرناچاہتاتھاجسکی وجہ سے ہی یہ پرابلم بن گئی ہے جواب دے کر شکریہ کاموقع دیں۔ باقی آپ کا کام واقعی میں تعریف کے لائق ہے اللہ تعالی آپ کے علم میں اوراضافہ کریں آمین ثم آمین
والسلام
جاویداقبال
Thanks admin for sharing this great post. 🙂
بہت ہی عمدہ دل خوش ہو گیا
آپ نے نہایت معلوماتی آرٹیکل لکھا ہے بہت شکریہ۔
رہنمائی کے لئے شکریہ۔