میرے بارے میں

میرا نام محمد بلال محمود اور قلمی نام ”ایم بلال ایم“ ہے۔ ضلع گجرات، پنجاب، پاکستان سے میرا تعلق ہے۔ تعلیمی قابلیت کچھ خاص نہیں اسی لئے ابھی تک تعلیم ہی حاصل کر رہا ہوں۔ سیر و تفریح کا بہت شوق ہے۔ اسی شوق کی خاطر کچھ شمالی علاقہ جات دیکھ چکا ہوں اور مزید دیکھنے کا پروگرام ہے۔ میں اپنی یاداشت کو تصاویر اور کمپیوٹر پر محفوظ رکھتا ہوں۔ اس کے علاوہ کبھی کبھی کچھ لکھنے کا شوق بھی ہو جاتا ہے خاص طور پر جب معاشرے میں بے چینی، ظلم، جبر، غربت اور افلاس کو دیکھتا ہوں تو لکھنے پر مجبور ہو جاتا ہوں۔ دوست احباب کی تعداد خاصی ہے جن سے دن کے کسی نہ کسی حصہ میں اسلامی، تعلیمی اور ادبی گپ شپ ضرور ہو جاتی ہے جس سے کافی کچھ سیکھنے کو اور سوچنے کو ملتا ہے۔ یوں تو میں کسی قابل نہیں۔ سمندر میں ایک قطرے سے بھی کم اہمیت ہے لیکن ”قطرہ قطرہ ملے تو سمندر ضرور بنتا ہے“ کا قائل ہوں۔ اسی سمندر کی تلاش کے لئے مثبت، فکری اور انقلابی سوچ کو اپنے اندر اور دوسروں کے اندر بیدار کرنے کی وقتاً فوقتاً کوشش کرتا رہتا ہوں۔ ہر بندہ اپنا ایک الگ اندازِ بیاں اور اندازِ سوچ رکھتا ہے اور اگر اسی انداز کو مثبت پہلو دے دے تو وہ کم از کم فکری انداز کا مالک ضرور بن جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔آمین

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 121 تبصرے برائے تحریر ”میرے بارے میں

  1. ا لسلا م علیکم۔۔

    بلا ل یا ر مجھے پڑھ کر بہت خو شی ہوئی کہ میرے دوست کی سوچ سب سے اچھی اور سب سے الگ ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ تم اپنی منزل مقصود جلدی حا صل کرو۔ آ مین

    میں کتنی بار پاکستان آیا پر ٹھیک سے ملاقا ت ھو ہی نہیں لیکن اب کی بار میں چا ہتا ہوں کہ آپ میرے لیے کچھ وقت نکالیں۔

    1. اسلام و علیکم
      بلال بھائ امید ھے کہ آپ خیریت سے ھوں گے
      اللہ تعالئ آپ کو سلامت رکھے آمین
      آپ کہ خیالات کہ بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئ

  2. السلام علیکم بھائی کیا حال ہیں؟ دعا ہےآپ ہمیشہ خوش و خرم رہیں اور کامیابیاں اور کامرانیاں آپ کے قدم چومے۔ اٰمین۔ بہت خوشی ہوئی آپ کی کاوش کو دیکھ کر۔ مجھے اردو سے بہت زیادہ محبت ہے اور میری خواہش ہے کہ جس طرح انٹر نیٹ پر انگریزی مواد موجود ہے اسی طرح اردو مواد بھی موجود ہے اور ہر موضوع پر ہمیں اردو موضوع بھی مل جائے۔ میں نے ڈیڑھ سال پہلے ہی اردو میں ای میل کرنا سیکھ لیا تھا اور دوستوں کو اردو میں ہی میل کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ ایم ایس آفس 2007 میں اردو کی سیٹینگ کی ہوئی ہے جس میں میں نے نستعلق فانٹ رکھا ہوا ہے اب مجھے ان پیج کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ دعا ہے کہ کامیابیں آپ کے قدم چومے اور آپ اردو کی خدمت کرتے رہیں کیونکہ یہ ہماری قومی زبان ہے اور دنیا میں اردو لکھنے، پڑھنے اور سننے والوں کی بہت زیادہ تعداد ہے۔ اگر میری مدد کی ضرورت ہو تو میں‌حاضر ہوں۔
    اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
    اللہ حافظ
    طاہر محمود گوجر خان پاکستان

  3. اقتباس» رضوان احمد بٹ۔۔۔۔۔۔۔۔ نے لکھا: ا لسلا م علیکم۔۔ بلا ل یا ر مجھے پڑھ کر بہت خو شی ہوئی کہ میرے دوست کی سوچ سب سے اچھی اور سب سے الگ ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ تم اپنی منزل مقصود جلدی حا صل کرو۔آ مین میں کتنی بار پاکستان آیا پر ٹھیک سے ملاقا ت ھو ہی نہیں لیکن اب کی بار میں چا ہتا ہوں کہ آپ میرے لیے کچھ وقت نکالیں۔

    رضوان میرے بلاگ پر تشریف لانے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ یار سوچ کو اچھا تو کہہ سکتے ہو لیکن سب سے اچھے والی بات کچھ ہضم نہیں ہو رہی۔۔۔ باقی جناب ہم تو حاضر ہی حاضر ہیں بس آپ ہمارے لئے وقت نکال لیں تو یہ میرے لئے بڑی سعادت کی بات ہو گی

    اقتباس» طاہر محمود نے لکھا: السلام علیکم بھائی کیا حال ہیں؟ دعا ہےآپ ہمیشہ خوش و خرم رہیں اور کامیابیاں اور کامرانیاں آپ کے قدم چومے۔ اٰمین۔ بہت خوشی ہوئی آپ کی کاوش کو دیکھ کر۔ مجھے اردو سے بہت زیادہ محبت ہے اور میری خواہش ہے کہ جس طرح انٹر نیٹ پر انگریزی مواد موجود ہے اسی طرح اردو مواد بھی موجود ہے اور ہر موضوع پر ہمیں اردو موضوع بھی مل جائے۔ میں نے ڈیڑھ سال پہلے ہی اردو میں ای میل کرنا سیکھ لیا تھا اور دوستوں کو اردو میں ہی میل کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ ایم ایس آفس 2007 میں اردو کی سیٹینگ کی ہوئی ہے جس میں میں نے نستعلق فانٹ رکھا ہوا ہے اب مجھے ان پیج کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ دعا ہے کہ کامیابیں آپ کے قدم چومے اور آپ اردو کی خدمت کرتے رہیں کیونکہ یہ ہماری قومی زبان ہے اور دنیا میں اردو لکھنے، پڑھنے اور سننے والوں کی بہت زیادہ تعداد ہے۔ اگر میری مدد کی ضرورت ہو تو میں‌حاضر ہوں۔
    اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو
    اللہ حافظ
    طاہر محمود گوجر خان پاکستان

    طاہر محمود صاحب سب سے پہلے تو میرے بلاگ پر تشریف لانے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
    اگر اردو کو آپ جیسے محبت کرنے والے لوگ ملتے رہے تو وہ دن دور نہیں جب اردو مواد بھی بہت بڑی مقدار میں انٹرنیٹ پر موجود ہو گا۔
    آپ اردو میں‌ای میل کرتے ہیں اور ورڈ میں بھی اردو لکھتے ہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی۔ یقین کریں اگر ایسے ہی لوگ اردو لکھتے اور بولتے رہے تو اردو یقینا اس مقام پر پہنچے گی جس کی ہم لوگ حواہش کر رہے ہیں۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  4. السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    کمپیوٹر کے بارے میں اردو زبان میں‌تحریر دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں آپ کےتعریف میں کچھ لکھوں ۔بس اللہ سبحانہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کے اس کار خیر کو اردو والوں کے حق میں بہتر سے بہتر ثابت ہوں۔۔
    میں اردو کے تعلق سے آپ سے کچھ جانکاری چاہتاہوں اور میری خواہش ہے آپ میرے ای میل پر اپنا ایک میل ارسال کریں۔ نوازش ہوگی۔
    شکریہ
    محمد ابراہیم میسوری

  5. :clap: مجھے آپ سے ضروری کام ہے مہربانی کرکے میرے email address پر اپنا email address بھیج دیں، جلدی۔شکریہ۔ :wave:

  6. پہلی مرتبہ اس جگہ موجود ہوں اس لئے معزرت اردو اور کمپیوٹر کے بارے میں معلومات اور اجازات درکار ہے۔ :huggs:

  7. اقتباس» محمد عالمگیر نے لکھا: :clap: مجھے آپ سے ضروریکام ہے مہربانی کرکے میرےemail address پر اپناemail address بھیج دیں، جلدی۔شکریہ۔ :wave:

    ویسے آپ کو میرا ای میل میرے بلاگ کے ”رابطہ“ والے صفحہ پر مل سکتا تھا۔ خیر پھر بھی میں نے آپ کو ای میل کر دی ہے۔

    اقتباس» محمد عالمگیر نے لکھا: پہلی مرتبہ اس جگہ موجود ہوں اس لئے معزرت اردو اور کمپیوٹر کے بارے میں معلومات اور اجازات درکار ہے۔ :huggs:

    جناب اس میں معذرت والی کوئی بات نہیں بلکہ مجھے خوشی ہے کہ آپ میرے بلاگ پر تشریف لائے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کچھ بتائیں کہ آپ کو کس قسم کی معلومات اور اجازت درکار ہے تو پھر ہی میں کچھ جواب دے سکوں۔

  8. یقینآ! شاید آپ کے لیے حیرانی کی بات ہو لیکن یہ حقیقت ہے کہ میں نے بلاگنگ سے متعلق پہلا قدم آپ سے پوچھ کر اٹھایا تھا، اور آج کچھ دوستوں کو بلاگ بناکر دے بھی چکا ہوں۔ یہ تمام نیکیاں آپ کے کھاتے میں گئی ہیں۔ اللہ خوش رکھے۔ :wave:

  9. اقتباس» mahnoor نے لکھا:
    :youkiddingme: u r doing good job i appreciate u

    میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت شکریہ۔

    اقتباس» عطاء رفیع نے لکھا:
    یقینآ! شاید آپ کے لیے حیرانی کی بات ہو لیکن یہ حقیقت ہے کہ میں نے بلاگنگ سے متعلق پہلا قدم آپ سے پوچھ کر اٹھایا تھا، اور آج کچھ دوستوں کو بلاگ بناکر دے بھی چکا ہوں۔ یہ تمام نیکیاں آپ کے کھاتے میں گئی ہیں۔ اللہ خوش رکھے۔ :wave:

    بہت خوب جناب۔ یہ تو آپ بہت بڑے کارنامے سرانجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید توفیق دے۔۔۔آمین

  10. ما شا ء اللہ آپ نے واقعی بہت محنت کی ہے اللہ آپ کو اس محنت کا اجر عطا فرمائے۔میری آپ سے چھوٹی سی گزارش ہے کہ آپ میری ویب سائٹ ضرور ویزٹ کریں۔شکریہ بلال بھائی کا محمد بلال کی طرف سے۔ :callme:

  11. بھائی جان ! سلام!!!!
    میری سال ہا سال کی تلاش میں پہلی ایسی سائٹ دیکھی ہے جس میں کچھ نیا دیکھنے کو ملا ہے۔۔۔۔۔۔۔یعنی ہر جیز اردو فونٹ میں ،
    I would like to appreciate your site ‘s theme and navigation.>>>>> Fantastic.
    میں بھی اردو میں سایٹ بنانا چاہتا ہیں، جہاں پر یوزر کو اُردو میں کمپیوٹر سیکھانے کا ارادہ ہے ، دعا کریں اللہ تعالیٰ ہمت دے اور پاکستانی عوام کی خدمت کا موقع مل سکے۔

    عرفان رشید پتوکی MBA (MIS)

  12. بھائی جان ! سلام!!!!
    میری سال ہا سال کی تلاش میں پہلی ایسی سائٹ دیکھی ہے جس میں کچھ نیا دیکھنے کو ملا ہے۔۔۔۔۔۔۔یعنی ہر جیز اردو فونٹ میں ،میں نعمان شاد

  13. سب کو محسن رضا کی طر ف سے سلام قبو ل ہوں
    گو گل پر تلا ش کے دوران ان ویب سائٹ کو وزٹ کر نے کا اتفا ق ہو ا۔ بہت ہی پیا ری ویب سائٹ بنا ئی ہیے ۔ اور سب دوستو ں کے تبصر ے ایک سے بڑ ھ کر ایک ہوتے ہیں۔

  14. اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
    یہ جان کر انتہائ خوشی ہورہی ہے کی ہمارے نوجوانوں میں اپنے ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ موجود ہے اور اپنی قومی زبان سے محبت ہے۔میرے بیٹے کانام بھی بلال ہے اور اس کی عمر 24 سال ہےم بلال م کی بیا ض کے ذریعئے میں بھی آج اس سے بھر پور فائدہ اٹھا رہا ہوں اور پہلی مرتبہ ایک بہترین فونٹ میں یہ تحریرپیش کر رہا ہوں۔ یہ یاد رکھیں کہ ملک اور قومیں صرف اور صرف اپنی قومی زبان کے ذریعے ترقی کی منازل آسانی سے طے کرتی ہیں۔ اور ہر شخص چاہے وہ معمولی پڑھا لکھا ہو قومی زبان کے ہر شعبے میں رائج ہو جانے کے بعد سالوں کا سفر مہینوں اور دنوں میں طے کر سکتا ہے۔ اس لیئے آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں اردو زبان کی ترویج اور ترقی کے لیئے ہر پڑہا لکھا فرد اپن حصہ ضررو ڈالے اور مسلسل ڈالتا جائے پھر وہ دن دور نہیں رہے گا جب اس ملک کے نوجوان لڑکے لڑکیاں بوڑھے اور دہاتی شہری کسی قسم کی الجھن کا شکار ہوں۔ باقی آیندہ

  15. السلام علیکم جناب محمد بلال صاحب
    بہت دنوں سے میں اس طرح کے سافٹ ویر کے بارے میں تلاش کر رہا تھا لیکن اآج عجیب بات ہے کہ ایسا سافٹ ویر مل گیا کہ اس کا کوئی جواب ہے ہی نہیں۔
    اللہ تعالیٰ آپ کے کام اور بھی بہت برکت عطا فرمائے اآمین
    اور آپ کو گھومنے کا بہت شوق ہے کبھی ہمارے علاقے میں بھی آنا میں سوات کبل سے تعلق رکھتا ہوں
    اپ کا مشکور امین اللہ روغانی سوات

  16. ماشاءاللہ ۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوکہ آپ کی اردو کی اس عظیم خدمت کا صلہ عطا فرمایا۔۔۔ مجھے آپ کا فون نمبر چاھیئے تھا، اگر ممکن ہو تو میرے ای میل ایڈرس پہ بھیج دیجئے گا۔ بہت مشکور رہونگا۔

  17. اقتباس» سید آصف جلال نے لکھا:
    ماشاءاللہ ۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوکہ آپ کی اردو کی اس عظیم خدمت کا صلہ عطا فرمایا۔۔۔ مجھے آپ کا فون نمبر چاھیئے تھا، اگر ممکن ہو تو میرے ای میل ایڈرس پہ بھیج دیجئے گا۔ بہت مشکور رہونگا۔

    محترم میں آپ کی ای میل کا جواب دے چکا ہوں۔ لگتا ہے آپ نے وہ ای میل ابھی تک نہیں پڑھی۔ اپنے ای میل کا سپیم چیک کریں کہیں میری میل سپیم میں نہ چلی گئی ہو۔

  18. Mr. bilal this is one of the wonderful contribution from side. I m planning to build Hadith database with search options in arabic with urdu translation and need your guidence.

    If you can send me some of the details, it will be so nice of you.

    Gulam

  19. اسلام علیکم

    بھائی مجھے آپ سے کچھ کام ہے، بلاگ پر فانٹ کا مسئلہ ہے جیسے کہ آپ اپنے اس بلاگ پر اور
    http://mbilal.paksign.com/urdu-and-computer/
    اس صفحہ پر فانٹ کا فرق دیکھ رہے ہیں اس بارے میں کچھ مدد درکار ہے، آپ کے پاس میرا ای میل ایڈریس پہنچ گیا ہو گا، مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔

  20. بلال بھائی آپ نے سچ میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ اپنی زبان کی ترویج کے لئے اپنا دن رات ایک کرنا آسان نہیں۔
    میرا آپ کیلے تعریفی جملہ۔
    میں پہلی دفعہ اردو ٹائپ کر رہا ہوں اور وہ بھی انگلش کی بورڈ پر اور وللہ مجھے کی بورڈ کی طرف دیکھنے کی ایک دفعہ بھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

  21. آپ کی یہ کاوش بہترین ہے میں نے 1992 کو کمپیوٹر خریدا اور کسی سے سیکھے بنا اپنی محنت کے بل بوتے پرجو ہو سکا کرتا رہا اور اب اللہ کی کافی مہربانی اور کرم ہے۔ میں اپنے بارے بعد میں بتاؤں گا پہلے آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ اردو کا کونسا ورژن استعمال کررہے ہیں۔ اگر یہ ورژن مجھے ای میل کر سکتے ہیں تو بھیج دیں مہربانی ہوگی۔ کیونکہ میں نے نیا اردو ورژن ان پیج 3 کرلیا لیکن اس میں، میں صحیح نہیں لکھ سکلا کیونکہ اس میں اردو انگریزی اکٹھا لکھنا میرے بہت مشکل ہے۔
    آ پ کےلئے دعاؤ ں کا طالب ۔ زبیر ہاشمی

  22. السلام و علیکم:
    یار بلال آپ کی یہ کاوش بہت اچھی ہے۔اردو ہماری قومی زبان ہے اور ہم اس سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
    آپ اپنی زبان سے محبت کی کوشش جاری رکھو۔ اگر میں تمہاری کو ئی مدد کر سکتا ہوں تو میں حاضر ہوں۔اگر کسی بھائی کو اردو ان پیج ، مائیکروسافٹ ورڈ 2007 یا2010 یار کورل ڈرا ایکس 5 کے ٹیوٹوریل کی ویڈیوز دیکھنی ہوں تو میرے یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں۔میرے یوٹیوب چینل کا ایڈریس یہ ہے
    http://www.youtube.com/fahadsaeed50

  23. السلام علیکم ورحمت اللہ
    ماشاء اللہ وتبارک اللہ۔تعمیر وطن کی بے لوث لازوال خدمت کا جذبہ قابل صد تحسین اور قابل تقلید ہے۔
    علم پھیلانا صدقہ جاریہ ہے اللہ وتبارک تعالی آپکی اس نیکی کوآپ کے لئے باعث رحمت و مغفرت بنادے آمین :island:

  24. بلال بھائی شکریہ۔اسی صفحہ پر مجھے وہ لنک بھی مل گئے ہیں جن کے بارے میں نے آپ سے پوچھا تھا (فہد سعید صاحب کا لنک) :clap:

  25. السلام علیکم: :wave:
    بلال بھائی میں نے پہلی مرتبہ آپ کا بلاغ دیکھا۔ :love: :coffee: لیکن اس سے مجھے ویب سائٹ بنانے کے حوالے سے بہت قابل قدر معلومات ملیں ہیں۔اور ویب سائٹ بنانے کے حوالے سے جو تھوڑی بہت مجھے پرابلم تھی وہ حل ہو گئی :clap: لیکن بلال بھائی اگر آپ مجھے گوگل ایڈسنس کے حوالے سے بھی معلومات دیں تو آپ کی کرم نوازی ہو گی۔میں نے کئی بار گوگل ایڈسنس کا اکاونٹ حاصل کیا ہے لیکن ایک دو ہفتے بعد وہ بند ہو جاتا ہے۔اور میں نے مذکورہ ویب سائٹ پر بہت کام کیا ہے لیکن گوگل نے اپنے سرچ انجن سے اس کو نکال دیا ہے اس حوالے سے میں بہت پریشان ہوں۔اگر آپ میری رہنمائی فرمائیں تو آپ کی مہربانی ہو گی۔ :silly:
    اللہ آپ کو خوش رکھے۔ :wave:

    1. وعلیکم السلام
      محترم فی الحال ایڈسنس اور سرچ انجن کے بارے میں میرا کوئی خاص تجربہ نہیں، اس لئے اس معاملے میں میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا، جس کے لئے میں معذرت چاہتا ہوں۔ ویسے اردو کے کئی ایک فورم ہیں۔ جیسے اردو محفل اور پاک ڈاٹ نیٹ وغیرہ وغیرہ۔ اگر آپ وہاں اپنا مسئلہ لکھیں تو کئی تجربہ کار لوگ آپ کی مدد کر دیں گے۔

  26. بلال بھائی السلامُ علیکم!
    مجھے پاک اُردو انسٹالر کے بارے میں “گلوبل سائنس” کے اکتوبر کے شمارے سے پتا چلا جو کہ کراچی سے چھپنے والا سائنس کا واحد اردو جریدہ ہے۔ اُس میں پاک اردو انسٹالر پر ایک مضمون چھپا تھا۔
    میں سمجھتا ہوں کہ یہ اہلِ اردو پر آپ کا احسانِ عظیم ہے۔ اللہ آپ کو اردو کی مزید خدمت کرنے کی ہمت دے۔ آپ کا یہ کارنامہ اردو جاننے والوں کے لئے صدقہء جاریہ ہے جس سے ہماری آنے والی نسلیں مستفید ہوتی رہیں گی۔ میں بھی کمپیوٹر سے 1993 سے وابستہ ہوں اور آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہوں۔

    1. محمد امیر بھائی وعلیکم السلام
      میری کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
      میں تو گجرات میں رہتا ہوں۔ آپ کس شہر کے رہنے والے ہیں؟ اگر آپ بتائیں تو پھر ملاقات کا کوئی بندوبست کر لیتے ہیں۔

      1. جناب میں لاہور میں اے جی آفس میں جاب کرتا ہوں۔ لاہور کا چکر لگے تو ضرور ملئے گا۔ مجھے آپ کا انتظار رہے گا۔

  27. السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ عزیزم بلال صاحب:
    اُمید رکھتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے۔ووٹ ڈالنے میں کامیابی حاصل ہو ہی گئی یہ میں نے زندگی میں پہلا ووٹ ڈالا ہے(کیونکہ میں 35 سال سے مدینہ منورہ میں مقیم ہوں)سنا تھا وطن عزیز پاکستان میں یار لوگ ریفرنڈم ہو یا الیکشن دس دس بار ووٹ کاسٹ کرتے ہیں پاکستانیت جاگ گئی کوشش کی اپنے محسن کے لئےہم بھی تن من دھن قربان کرکے جی بھر کر زندگی میں ووٹ ڈالنے کی تمام حسرتیں ایک ہی جست میں پوری کر لیں گے کم از کم گزشتہ 35 سالوں میں ہم جتنی بار ووٹ ڈالنے کے سے حق محروم رہے وہ سارے حقوق اپنے بلال صاحب کے قدموں میں نچھاور کردیں گے،مگر افسوس کہ پولنگ کمشنر (کمپیوٹر) انتہائی نظم و ضبط کا پابند ہے اس نے ہمارے سارے خواب چکنا چور کر دئیے پھر (انگور کھٹے ہیں) چلو یار کوئی بات نہیں مخلص اور سچے آدمی کو ووٹوں کی کوئی کمی نہیں ہو سکتی انشا اللہ ہمارے بلال انتہائی اکثریت سے جیتیں گے ویسے بلال بھائی آپ کوووٹوں کی کیا ضرورت آپ تو اصلی ہیرو ہیں قوم کے ہیرو ملک کے ہیرو سدا کے ہیرو سدابہار ہیرو آپ کے والدین کو سلام جن کو اللہ تعالی نے انمول ہیرا عطا کیا آپکی کاوشوں پر رشک آتا ہے اللہ تعالی آپ کو اور زیادہ نیک کام کرنے کی ملک اور قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اللہ تعالی آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین (کچھ جملے ووٹنگ کے بارے از راہ تفنن لکھے ہیں احباب غلط مطلب مت لیں ووٹ امانت ہوتا ہے اور امانت کا حق صحیح طریقے سے ہی ادا کرنا چاہئے۔والسلام

  28. بلال بھائی یہ آر ایس ایس کیا ہے اس کے متعلق اگاہی درکار ہے اور اس کے علاوہ مائکروسافٹ ورڈ میں نستعلیق میں لکھی اردو کو ای میل اور پی ڈی ایف میں کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے :

    1. آر ایس ایس کے متعلق تفصیل سے بعد میں‌لکھتا ہوں فی الحال آسان الفاظ میں اتنا جان لیں کہ اس کے ذریعے دیگر ویب سائیٹس یا صارفین آپ کی ویب سائیٹ کے متعلق تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہ سکتے ہیں۔
      مائیکروسافٹ ورڈ میں نستعلیق میں لکھی ہوئی اردو کاپی کریں اور پھر جہاں ای میل لکھتے ہیں وہاں پیسٹ کر دیں۔ مزید پی ڈی ایف فائل بنانے کے لئے پی ڈی ایف سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے پی ڈی ایف فیکٹری ہے۔ اس طرح کے اور بھی بہت سے سافٹ ویئرز ہیں آپ گوگل پر تلاش کریں تو آپ کو کئی ایک مل جائیں گے۔ فی الحال میرے پاس ایسا کوئی لنک نہیں۔ ہوتا تو ضرور حاضر کر دیتا۔

      1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ
        پیارے بلال بھائی
        میرا اصل مقصد یہ ہے کہ جس انداز میں یا رسم الخط میں تحریر ہو وصول کنندہ کو بھی اسی انداز میں دیکھنے پڑہنے کو ملے خواہ اس کے پاس اس کے کمپیوٹر میں وہ رسم الخط ہو یا نہ ہو۔کیونکہ ماضی میں جب تک میرے کمپیوٹر میں بلال صاحب وارد نہیں ہوئے تھے میرا کمپیوٹر اردو میں جاہل تھا تو تب بھی میں کچھ میلز وصول کرتا تھا جو بہت خوبصورتی کے ساتھ خوبصورت رسم الخطوط میں ترتیب دی گئی ہوتی تھیں ۔
        شکریہ

        1. وعلیکم السلام بھائی
          وصول کنندہ اسی صورت میں تحریر کو اصل انداز میں پڑھ سکے گا جب اس کے کمپیوٹر میں تحریر والا فانٹ موجود ہو گا۔ رہی بات فانٹ کے بغیر بھی آپ تحریر بالکل ٹھیک پڑھتے تھے تو محترم وہ دیکھنے میں تو تحریر ہوتی ہے لیکن کمپیوٹر کی زبان میں اسے ”تصویر“ کہتے ہیں۔ مزید یہ لنک اس کی مکمل وضاحت کر دے گا۔
          کمپیوٹر کی اردو اور تصویری اردو میں فرق

    1. وعلیکم السلام
      اگر آپ کی مراد ورڈپریس ڈاٹ کام پر تھیم اپلوڈ کرنا ہے تو عرض ہے کہ ورڈپریس ڈاٹ کام مفت میں تھیم اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ باقی اگر آپ نے اپنی ذاتی ہوسٹنگ پر تھیم اپلوڈ کرنی ہے تو اس کے لئے یہ لنک دیکھیں۔
      http://www.mbilalm.com/blog/install-active-wordpress-theme/

  29. بلال صاحب ! السلام و علیکم !
    میرا نام بھی بلال ہے اور اسی وجہ سے آپ کے بلاگ میں انٹرسٹڈ ہوا لیکن جب آپ کا بلاگ دیکھا تو واہ دل عش عش کر اٹھا واقعی یہ ایک بہت خوبصورت اور باکمال بلاگ ہے ۔ ماشاء اللہ ! آپ کو صاحب اس لئے لکھا ہے کہ آپ مجھ سے چھوٹے ہیں اس لئے بھائی نہیں لکھا ویسے نام کی نسبت سے تو بھائی ہی ہیں ۔خدا کرے آپکا بلاگ دنیا کا مشہور ترین بلاگ بن جائے۔ آمین !
    میری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گی۔
    بلال مراد وارثی ۔ کراچی

  30. محترم جناب بلال صاحب!

    السلام علیکم و رحمتہ اللہ۔
    آپ کی کاوش قابلِ صد ستائش ہے۔ آپ نے جو محنت کی ہے وہ نہ صرف لسانِ مادری پر ایک احسان ہے بلکہ ان تمام محنتوں کیلئے بھی ایک عظیم سرمایہ ہے جو کہ انٹرنیٹ کے ذریعے سے دینِ اسلام کی کوئی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزاء خیر عطاء فرمائے اور مزید ترقی نصیب فرمائے۔

    والسلام
    عفان فاروقی

  31. قومی زبان کے لئے مشترکہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے نفاذ سے بڑا مسئلہ اس کے تحفظ کا ہے جس پر بہت کم لوگوں کی توجہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک بھر کے اردو دوست ادارے اور افراد مشترکہ لائحہ عمل بنائیں اور ذرائع ابلاغ میں‌بگڑی اردو کے طوفان کو روکیں۔

  32. السلام علیکم! بلال بھائی!
    واقعی آپ بہت محنت کر رہے ہیں۔ آپ کا بلاگ انتہائی اچھا اور مفید ہے۔
    ذرا یہ بتائیں کہ اآپ نے اوپر جو فونٹ استعمال کیا ہے ، یہ میں کیسے لگا سکتا ہوں اپنے بلاگ میں۔

    1. وعلیکم السلام!
      میرے بلاگ پر اردو فانٹ جمیل نوری نستعلیق استعمال ہو رہا ہے۔ کسی بلاگ پر اردو کا مناسب فانٹ لگانے کے لئے ہمیں تھیم میں اردو کے حساب سے تبدیلیاں کرنی پڑتیں ہیں۔

  33. سلام بلال بھائی!
    میں نے اپنا بلاگ بنانے کیلئے بہت کوششیش کی۔ کبھی wordpressپر، کبھی blogspotپر کبھی blog.com پر۔ لیکن ناکام ۔۔۔
    بلاگ بناتا ہوں۔ واپس ڈیلیٹ کرتا ہوں۔
    برائے مہربانی آپ میرے لئے ایک بلاگ بناو۔ جو کہ بالکل آپ کے بلاگ جیسا ہو ۔
    مشکور رہوںگا،
    Replyکا منتظر ہوں۔

  34. Inpage 3.0.5 Professional
    اردو ان پیج ورزن Inpage 3.0.5 Professional کس طرح ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ تفصیل سے بتائیں۔۔ شکریہ مجید عارف

  35. بسم اللہ الرحمن الرحیم
    محترم بلال بھائی
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    میری طرف سے آپ کو بہت بہت سلام و مبارک ۔
    اللہ آپ اور آپ کے پیاروں کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے اور دنیاو آخرت کی حقیقی کامیابیاں آپ کا مقدر کردے۔ آمین
    ہم دنیا کے آخری کناروں پر اردو زبان کی حفاظت ، ترویج و اشاعت اور تدریس کے کام میں مصروف ہیں ۔
    حقیقت یہ کہ ہم آپ کے کا م کی بہت قدر کرتے ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہم مل کر اردو کی خدمت کیلئے بہت سارا مزید کام کرسکتے ہیں ۔
    ہماری خواھش ہے کہ اردو سنٹر ناروے آپ کے کام ، تجربہ اور راہنمائی سے مستفید ہو۔
    آپ کیلئے دعاگو۔ خصوصی دعا کی درخواست کے ساتھ
    والسلام
    میاں‌محمد طیب
    ڈائریکٹر
    اردو سنٹر ناروے

    1. وعلیکم السلام!
      میری کاوش پسند کرنے اور میرے لئے نیک تمنائیں رکھنے کا بہت بہت شکریہ۔ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ بیرونِ ملک رہ کر بھی اپنی زبان کے لئے کام کر رہے ہیں۔
      میرے لائق کوئی کام ہو تو بتائیے گا میں حتی المقدور تعاون کے لئے تیار رہوں گا۔
      والسلام

  36. ڈئیر بلال بھائی ،السلام علیکم،
    آپ نے جو کام اردو کی ترویج کے لیے کر ڈالا ہے، قابلِ تحسین ہے۔ انشاءاللہ آپ کو اللہ تعالی جزائے خیر دے۔ آپ نے آنے والی نصلوں کے اوپر ایک بہت بڑا احسان کر ڈالا ہے۔ اس ڈیولپمنٹ کے بعد کسی ایسے سوفٹوئیر کی کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی جو اردو کے لیے استعمال ہو سکے۔ میرے مطابق کوئی بھی سافٹ وئیر جو ویونڈوز میں چل سکتا ہے اس میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔آپ چھا گئے ہیں۔اگر آپ امریکا میں ہوتے تو بل گیٹس سے بڑے آدمی ہوتے۔ لیکن انسان اگر قابل ہو اور کہیں بھی ہو وہ اپنا مقام بنا لیتا ہے۔نیک تمناوں کے ساتھ بہت بیت شکریہ۔
    شفیق الرحمن.سعودی عرب

  37. السلام علیکم!
    عزیزمن!مزاج بخیرآپ نے اردو کی ترویج کےلئے جو کام کیا وہ قابل ستائش ہے۔آپ اسی طرح اس کی بہتری کےلئے کوشش کرتے رہو۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصڑ ہو۔اٰمین ثم اٰمین
    والسلام
    قاری غلام محی الدین لاہور

  38. السلام علیکم!
    عزیزمن!مزاج بخیرآپ براہ کرم اتنی راہنائی کردیں کہ اےک فونٹ نہیں مل رہا”مشرف” یا “المشرف”
    چند دن پہلے میں نے کسی ویب سایٹ پے دیکھا تھا کہ لائٹ چلی گئی۔اب کافی تلاش کیا۔مگر بیکارپلیز آپ اس سلسلہ میں میری مدد کریں۔اگر پتا ھو تو اسکا لنک مجھے ای میل کردیں۔شکریہ
    والسلام
    قاری غلام محی الدین لاہور

  39. بلال بھائی! السلام علیکم!
    آپ کی اردو زبان کےلئے کوشش اتنی پسند آئی کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ میں ٹیچر ہوں اور مجھے ورڈ میں کئی پیپر اور نوٹس بنانے پڑتے ہیں جن میں اردو کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔ آپکی وجہ سے میرا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔لیکن ایک اور مسئلہ ہے جو اکژ پیش آتا ہے۔ جب کوئی پورا لفظ لکھ کر سپیس دیں تو اس لفظ کا ہر لیٹر الگ ہو جاتا ہے. مثلا جب میں نے لفظ سوال لکھا سپیس دی تو وہ س و ا ل بن گیا۔ ہر لفظ ایسی ہی ہوتا ہے پلز میرا مسئلہ حل کر دیں۔ شکریہ

  40. آپ کا یہ کارنامہ ان شاء اللہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے مجھے معلوم نہ تھا کہ اتنا بڑا کام کرنے کا سہرا آپ کے سر جاتا ہے جزاک اللہ

  41. ماشااللہ آپ کی اس کاوش لائق تحسین ہے. اس کو اسی جذبے سے جاری رکھیے تا کہ ہمارے ملک کے عوام بھی انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکیں.

  42. السلام علیکم!
    آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ میں ایک ویب سائٹ بنا رہا ہوں۔ اُس پر اُردو لکھنے کے لئے تلاش کر رہا تھا تو اس ویب سائٹ کے بارے میں‌پتا چلا۔ ویب پیچ پر اردو لکنھے میں تو کامیابی ہو گئی ہے۔ لیکن جوتحریر نستعلیق میں‌نظر نہیں آتی۔ بلکہ نسخ میں‌نظر آ رہی ہے۔ http://www.qosequzah.com کو چیک کریں۔ میں تصویر کیے بجائے ویب پیچ میں‌اردو لکنھے کو ترجیح دے رہا ہوں۔ ا س پیچ پر آپ کو ایک ان پیچ سے بنائی ہوئی تصویر نظر آئے گی۔ مشکل کا حل آپ کی نظر میں‌ہو تو بتایے۔ شکریہ

    1. اس کے لئے آپ کو اپنی ویب سائیٹ کی سٹائل شیٹ میں اردو کے فانٹ کا نام اور اردو کی مناسبت سے فانٹ سائز دینا ہو گا۔

  43. بلال بھائی بہت ہی عمدہ کاوش ہے، آج کے اس دور میں بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی زبان کو فروغ دیں۔ امید ہے کہ آپ اپنی اس ویب سائٹ میں فیس بک کی طرز پر چند اچھے اضافے بھی کریں گے۔

  44. اِس ویب سائٹ پر تو اردو ایسے لِکھی جا رہی ہے جیسے اِن پیج میں لِکھی جاتی ہے بلکہ اُس سے بھی ذیادہ آسانی سے لِکھا جا رہا ہے۔ یہ بہُت اچھا کام کیا ہے آپ لوگوں نے ۔ میں نے آج ہی اِس سوفٹ ویئر کو ڈاون لوڈ کیا ہے اور اِس کی مدد سے یہ کُچھ لائنز کم وقت میں اچھی طرح لِکھ لی ہیں۔جزاک اللہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اِس کا اجر دے۔ اور اُردو زبان کی مزید خدمت کرنے کا موقع دے۔ آمین۔ (موضوع سے ہٹ کر لِکھنے پر معذرت چاہتا ہوں۔)

  45. اردو کمپیوٹنگ میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لئے خوشخبری ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو اس بارے میں کچھ بھی نہ جانتے ہوں کہ وہ فیس بک پر میرے نوٹس پڑھیں جو اردو میں نستعلیق تحریر میں (فوٹو گرافس کی شکل میں) اور انگریزی میں ٹیکسٹ یعنی خالص تحریر کی شکل میں موجود ہیں یہاں انشاء اللہ آپ کو متعلقہ اصطلاحات بھی سمجھ میں آ جائیں گی
    amjad khagga یعنی امجد کھگہ میرا نام ہے اور پیشے کے اعتبار سے ایک سائنس اور ٹیکنالوجی کنسلٹنٹ ہوں

  46. فیس بک پر میرے نوٹس یعنی امجد کھگہ کے نوٹس پڑھنے کے بعد آپ کو اس کام اور اس انسانی خدمت کا اندازہ ہو گا جو جناب م بلال م صاحب نے انجام دی ہے یعنی اردو کمپیوٹنگ کے لئے درکار تمام ضروری چیزیں مثلا فونٹس اور کی بورڈ لے آؤٹس وغیرہ کا ایک ہی جگہ پر اکٹھا کیا جانا اور اس کام کی اہمیت کا اندازہ آپ میری دیگر پوسٹوں (تحریروں) سے جو میں نے ان ہی کی اسی ویب سائٹ کے دیگر صفحات پر کیا ہے لگا سکتے ہیں کہ ان کے کام نے یوں سمجھ لیجئے کہ ہمیں بحیثیت قوم کے موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا ہے

  47. اسلام علیکم
    سلام عرض کرنے کے بعد اپکی صلاحیتوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں – یقین جانیے کے اپکی ان زرا نوازیوں کو دیکھ کر انکھ میں پانی بھر ایا اصل میں اردو سے پیار ہی پاکستان سے پیار ہے کیوں ہماری اصل اور پہچان اردو ہی سے ہے اور میری دعا ہے کہ جو کام اپ نے شروع کیا ہے اللہ ہر موڑ پر اپکی مدد فرماے اور اپکو نہایت خوش اسلوبی اور احسن طرز سے اسکو سرانجام دینے کی توفیق اور حوصلہ عطا فرمائے ہزاروں دلوں کو اپنے کام سے مستفید کرنے اور قومیت سے جوڑے رکھنے کا عمل کبھی رائیگاں نہیں جایا کرتا بس اس ناچیز کے بس میں جو تھا کہہ دیا اللہ اپکو سلامت رکھے سدا خوش رہو

  48. السلام علیکم بلال بھائی!‌
    کیا حال ہے۔ برائے مہر بانی مجھے یہ بتائیں کہ آپ نے اپنے بلاگ کے ہیڈر میں “قطرہ قطرہ سمندر” جس فونٹ میں لکھا ہے، یہ کونسا فونٹ ہے اور کیا یہ آپ نے کورل ڈرا میں ڈیزائن میں کیا ہے؟ یہ فونٹ انتہائی خوبصورت دکھائی دیتی ہے اور اکثر اخبارات اور رسالوں میں یہ فونٹ اور اسکے علاوہ دوسرے فونٹس استعمال ہوئے ہوتے ہیں۔ جن میں اکثر اُن فونٹس سے کو ان پیچ میں ہوتی ہے بالکل الگ ہوتی ہے، جیسا کہ ٹیلی نار والے نے “یہی ہے دھن سب کی” جس فونٹ میں لکھا ہے۔ کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ یہ فونٹس میں کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں۔ در اصل میں ایک اُردو ماہنامے ستارہ ملت کا بانے ہون اور چاہتا ہوں کہ اسے اپنے میگزین میں استعمال کروں۔ آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا ۔ شکر یہ

  49. بھائی جان co.ccمیں جب سائن ان ہوتے ہیں تو set up کالنک شونہیں کرتا اور اس کے اوپرسپونسرsponserہیلپ کا لنک شوکرتاہے اس کی وجہ کیاہے پلیزبتائےں بھائی جان
    اللہ اآپکا حامی وناصرہو۔اآمین

  50. بھائی بلال صاحب:
    میں ویب سائٹ کورل ڈراکی اپ لوڈکرناچاہتاہوں مجھ کو کوئی ایسی فری ہوسٹنگ ویب سائٹ بتائں جس پرفری ہوسٹنگ کی سہولت موجودہو۔
    اور

    کوئی طریقہ ہے تو پلیزمجھ کو بتادیں
    اللہ اآپکاحامی وناصرہو۔اآمین!

    1. بھائی اگر آپ کورل ڈرا کا سیٹپ اپلوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیےآپ یہ سائٹ استعمال کریں۔
      http://www.mediafire.com
      یا اگر آپ ویبسائٹ بنانا چاہتے ہوں کورل کے بارے میں تو ان سائٹس پر بنائیں اور ہوسٹنگ میڈیا فائر جو میں‌اوپر لنک دے چکا ہوں وہ استعمال کریں۔
      http://www.wordpress.com
      http://www.blogger.com
      http://www.freeweb.com

  51. السلام علیکم
    بلال بھائی ۔گجرات میں کوئی ایسا کمپوٹر کالج بتائے جو ویب ڈیزاینگ کا کورس بہت زبردست طریقے سے کرواتا ہے

  52. ‌ السلام علیکم
    آپ کے لیے اس سے زیادہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ
    اُردو کا ہر لفظ لکھتے ہوئے آپ کے لیے دُعا آنکھ میں نمی بن کر اُترتی ہے –
    اللہ آپ کو سدا اپنے پیاروں کی آنکھ کی ٹھنڈک بنائے رکھے – آمین

  53. اسلام علیکم پیارے دوست۔۔۔!!! 😆
    میرا نام جہانگیر خان ترین ہے اور میرا تعلق کوئٹہ سے ہیں۔ میں‌نے ابھی آئی سی ایس کیا اور بی سی ایس کے لیے ایڈمیشن لینے والا ہوں۔ آج انٹرنیٹ پر اردو کے مطلق سرچنگ کر رہا تھا کہ آپکی یہ پیاری سائٹ ملی، جس کے مختلف پیجوں کا معائنہ کیا اور اس کے بعد سوچھا کہ آپ کو کومینٹس دو۔
    بھائی اسے تعجب کی بات سمجو یا اتفاق سمجو جو جو سوچھ آپکی ہے بلکل وہی سوچھ میری ہے کمپیوٹر کے بارے میں‌اور خاص طور پر اپنا علم دوسروں کے ساتھ شیر اور ان سے علم حاصل کرنے کے بارے میں۔ مجھے کمپیوٹر کا بہت بہت شوق ہے، لیکن بد قسمتی سے ہمارے کوئٹہ شیر میں ایک بھی ایسی اکیڈمی یا ادارہ نہیں جو میری اس شوق کو پور کر سکے، میں نے کمپیوٹر کے کچھ کورسس کیے یہی سے جو جو مجھے کرنے کو ملیں مگر پھر بھی میری جو سوچھ اور شوق ہے وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا 🙁 اس لیے میں انٹرنیٹ پر ہی سھیکنے کی کوشش کرتا ہوں اور اس کے لیے میں نے مختلف فورمز اور مختلف ویب سائٹس جوائن کیے ہے۔ اور کبھی کھی بہت شوق ہوتا ہے کہ اپنی ایک ویبسائٹ بناؤں جیسے آپ نے بنائی ہے اور لوگوں کو مفٹ آئی ٹی اور کمپیوٹر کے مختلف کورسس پڑھاؤ۔ لیکن جیسا کہ ہر ایک کی خوائش پوری نہیں ہوتی، لیکن پھر بھی امید ہے ایک نہ ایک دن انشاءاللہ ضرور اپنا یہ سوچھ حقیقت میں بدلونگا۔
    اللہ آپکو ہمیشہ آباد اور خوش رکھیں اور آپکو اس محنت کا پھل دیں۔ (آمین)

    دعاؤں کا طلبگار
    جہانگیر خان ترین

  54. اسلام علیکم پیارے برادر۔۔۔!!!
    میں‌نےآج انٹرنیٹ پر آپکی یہ پیاری سائٹ دیکھی، ماشااللہ کیا بات ہے آپ کی۔ کیا خوب جواب دیے آپ نے جھوٹے میڈیا کے کالے بادشاہوں کو۔ میرا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور میں نے کمپیوٹرز میں ماسٹرز کیا ہے۔ آج کل ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایبٹ آباد میں جاب کر رہا ہوں۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ جب کھبی بھی آپ کا ایبٹ آباد کا چکر لگے تو مجھے میزبانی کا موقع لازمی دیجہے گا۔

    اللہ آپکو ہمیشہ آباد اور خوش رکھیں اور آپکو اس محنت کا پھل دیں۔ (آمین)

  55. برادرم السلام علیکم
    آپ کی کاوش قابل قدر ہے،اللہ قادروقدیر آپ کی صلاحیتوں میں‌بے پناہ اضافہ فرمائے،ہماری قوم کو آپ جیسے ذہین وفطین افرادکی شدید ضرورت ہے۔
    افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
    ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ
    نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویران سے
    ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  56. بلال بھائی
    اسلام علیکم
    نئے سال کی مبارک باد قبول فرمائیں
    امید رکھتا ہوں کہ آپ اس نئے سال میں بھی 29 سال کے ہی رہیں گے 🙂
    ایک پٹھان پاسپورٹ دفتر اپنا پاسپورٹ بنوانے گیا،متعلقہ اسٹاف نے عمر پوچھی
    پٹھان نے29 سال بتائی
    پانچ سال بعد پھر وہی پٹھان اپنا پاسپورٹ تجدید کروانے کے لیے گیا ،متعلقہ اسٹاف نے عمر پوچھی
    پٹھان نے29 سال بتائی
    اسٹاف نے سوال کیا کہ پانچ سال پہلے بھی تم 29 سال کے تھے اور آج بھی29 سال کے ! کیوں؟
    پٹھان نے جواب دیا
    مسلمان کا ایک زبان ہوتا ہے،اَم نیں 29 بولا ،اب 29 ہی بولے گا 😯

  57. السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    محترم جناب بلال صاحب !
    اللہ آپ کو اجر جزیل عطا فرمائے!
    آپ نے اردو والوں کے لئے جو عطیہ کیا ہے اس کا کوئی جواب نہیں، اللہ آپ کو مزید ترقی عطا فرمائے
    ہم لوگ ایل ویب سائٹ بنوانا چاہتے ہیں جس میں علماء ھند کی کتابوں کے کتابوں کا ایک ذخیرہ ہو. نیز ایک کتاب زیر ترتیب ہے فتای علماء ھند اسے یونیکوڈ میں ایک سوفٹویر کی شکل میں تیار کرنا چاہتے ہیں.
    کیا آپ میری اس سلسلے میں کوئی مدد کر سکتے ہیں؟
    تاکہ یہ کتاب کا افادہ عام ہو اور لوگ انٹر نیٹ پر بھی کسی مسئلہ کی تلاش میں گمراہ نہ ہو سکیں.
    امید کہ آپ کا مشاورتی تعان ہمارے ساتھ رہیگا،،،،،،،،،،،،،،،
    فقط والسلام
    محمد اشرف خان قاسمی

  58. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    ما شاء اللہ بہت ہی زبر دست آپ کا کام ہے۔ جتنی تعریف کی جائے اتنی ہی کم ہے۔ میں بذاتِ خود اردولکھنے اور پڑھنے میں‌بہت دلچسپی رکھتا ہوں اسی وجہ سے مجھے ایسے بلاگز کی تلاش ہوتی ہے۔ میں تو نستعلیق فانٹ میں ایم ایس آفس میں دو ہزار سے لکھ رہا ہوں اس وقت ایکس پی ونڈو میں اردو نستعلیق فانٹ استعمال کیا کرتا تھا۔ کاش بی بی سی اردو والے بھی یہی فانٹ استعمال کرنا شروع کریں تو کیا ہی اچھی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیاب فرمائے اور پوری دنیا میں اردو کی ترویج و اشاعت فرمائے۔

  59. ما شاء اللہ اپ باھئت اچھا لیکھتے ھین۔ما شاء اللہ بہت ہی زبر دست آپ کا کام ہے۔ جتنی تعریف کی جائے اتنی ہی کم ہے۔

  60. بڑی خوشی ہوئی کہ برصغیرکےخطہء یونان گجرات سے آپ کا تعلق ھے میرا بھی گجرات سے ہی تعلق ھے۔اردو کی خدمت کرنے پرآپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔مظفراحمدپال ۔فرینکفرٹ

  61. بلال بھائی مجھے آپ بتائیں کے عریبک فونٹ کیسے استعمال میں لائے جا سکتے ہیں۔ یا وہ ان پیج یا کسی بھی سافٹ وئیر میں کیسے استعمال ہوتے ہیں۔یا عربی لکھنے کیلئے کوئی اور سافٹ وئر ہوتا ہے کیا۔
    میں کچھ کام عربی رسم الخط میں‌کرنا چاہتا ہوں۔

  62. بھائی جان
    مجھے آپ کی ویب سائٹ بہت اچھی لگتی ہے۔ میں نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے۔ جس میں ورڈ پریس کا اردو تھیم انسٹال کرنا ہے۔ براہ مہربانی کیا آپ اس ویب سائٹ کا تھیم مجھے گفٹ کر سکتے ہیں۔ آپ کی بہت مہربانی ہو گی۔ آپ کے دوسرے تھیم میں نے ڈاؤن لوڈ کیے تھے۔ مگر وہ پسند نہیں آئے۔
    آپ کی بہت مہربانی ہو گی۔ جزاکم اللہ۔

  63. السلام علیکم !
    بھائی آپ کی کوششوں کو اللہ کامیاب فرمإئے، اور آپ کو اپنے مقصد میں ظفریاب فرمادے ۔۔آمین
    آخر میں ایک عرض ہے کہ مجھے بھی اس نیک کام میں شامل کر لیں۔ مع السلام

  64. السلام علیکم
    جناب بلال صاحب اللہ کریم آپ کو خوش رکھے میری گزارش ہے کہ براہ کرم آپ مجھے ایک میرے نام کا بلاگ بنا کر دیں جس سے میں اسلام اور پاکستان کے لیے کام کر سکوں

  65. اردو انسٹالیشن کی تلاش کرتے کرتے آپ کی ویب سایٹ تک رسائی ہوئی. آپ کے بارے میں پڑھا اور آپ کی سوچ دیکھی بہت اچھا لگا بلکہ دل کو ٹھنڈک پہنچی. اللہ کرے میرے پاکستان کے ہر نوجوان کی سوچ ایسی ہو اور وہ اس پرعمل پیرا ہوں (آمین).
    آپ اور جو کوئی بھی اردو کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں مجھے آپ سب پر فخر ہے اللہ آپ کو استقلال دے. خدا کرے داغ دہلوی کا کہا سچ ہو اور سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہو. پاکستان پائندہ باد

  66. منزل پا لینا یا نہ پانا اتنا ہم نہیں ہے، جتنا اہم مقصد اور اُس کے لئے پر خلوص جدو جہد ہے ۔ اللہ کریم آپ کو صحت و سلامتی سے نوازے رکھے اور جس نیک نیتی سے آپ مثبت سمت میں کوشش کر رہے ہیں اسے قبولیت سے نوازے ۔ آمین
    اگر اس تعارفی نوٹ کے ساتھ اپنا ای میل یا سکائپ آئی ڈی بھی لکھ دیں تو نوازش ہو گی، رابطے میں سہولت ہوگی۔
    سلامتی کی دعاؤں کیساتھ
    بابر جہانگیر، سرائے عالمگیر، ضلع گجرات

  67. اردو انسٹالیشن کی تلاش کرتے کرتے آپ کی ویب سایٹ تک رسائی ہوئی. آپ کے بارے میں پڑھا اور آپ کی سوچ دیکھی بہت اچھا لگا بلکہ دل کو ٹھنڈک پہنچی. اللہ کرے میرے پاکستان کے ہر نوجوان کی سوچ ایسی ہو اور وہ اس پرعمل پیرا ہوں (آمین).
    آپ اور جو کوئی بھی اردو کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں مجھے آپ سب پر فخر ہے اللہ آپ کو استقلال دے. خدا کرے داغ دہلوی کا کہا سچ ہو اور سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہو. پاکستان پائندہ باد

  68. اردو انسٹالیشن کی تلاش کرتے کرتے آپ کی ویب سایٹ تک رسائی ہوئی. آپ کے بارے میں پڑھا اور آپ کی سوچ دیکھی بہت اچھا لگا بلکہ دل کو ٹھنڈک پہنچی. اللہ کرے میرے پاکستان کے ہر نوجوان کی سوچ ایسی ہو اور وہ اس پرعمل پیرا ہوں مجھے آپ سب پر فخر ہے اللہ آپ کو استقلال دے. خدا کرے داغ دہلوی کا کہا سچ ہو اور سارے جہاں میں دھوم ہماری زبان کی ہو. آمین

  69. السلام علیکم !
    ماشاءاللہ ! بہت اچھی کوشش ہے آپ کی اردو زبان کو عام عوام تک پہنچاننے کی۔ اللہ تعالا مزید برکت ڈالے آپ کے کام میں۔ آمین!

  70. ماشااللہ بلال بھائی خوب محفل سجی ہے
    اللہ آپ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے

  71. بلال بھائی آپ کا فیس بک بیج اور پھر ویب سائٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ آپ کے بارے پڑھ کر بہت اچھا لگا۔ اور ویڈیوز دیکھ کے بہت مفید معلومات حاصل ہوئیں۔ سدا خوش رہیے۔ آمین۔ شکریہ!

  72. ارجنٹ ۔۔ جدہ سے سلام ۔
    جناب اعلیٰ ، میں اک کتاب کا مصنف ہوں جو 500 صفحات پر مشتمل ہے ان پیج 2011 پر فیڈ کیا ہے ۔۔ اس کو جب پرینٹ کرتے ہیں ان پیج 2011 میں تو سیٹنگ بگڑ جاتی ہے ۔۔۔ کہیں پر پرنٹر اسپیس چھوڑ رہا ہے ۔ 500 صفحات اور وقت خراب کر چکا ہوں ۔۔۔ اس کا حل کیا ہے ؟
    2010 میں بھی یہی مسئلہ ہے جس کو ورجن مختلف ہے کہکر نظر انداز کر دیا ہے ۔۔۔
    2) کیا اس فاعل کو ؔاپ کے سافٹ ویر پر کنورٹ کیا جا سکتا ہے اور پھر بغیر سیٹنگ خراب ، اس کو پرنٹ بھی کیا جا سکتا ہے ۔۔۔ 3) پلیز یہ بھی بتإیے کہ کیا ایسا مسٕلہ پہلے بھی کسی نے پوچھا اور ؔاپ نے حل کیا ہے ۔۔۔ 4) کیا اؔپ کے سوفٹ ویر پر 500 صفاحات کا فاعل بغیر پرابلم کے چل اور پرنٹ ہو سکتا ہے ۔۔ ؔپ کی پوری ٹیم کو سلام ۔۔۔۔،،،،،،،،،،،،،،
    توجہ کا طالب ۔۔۔ اؔپکا عصیم حنیف۔

  73. 🙂 ماشاء اللہ – زمین پر رھتے ھوے بھی آسمان پر قیام ہے آپ کا – دعا ہے کہ ستاروں سے آگے جو جہاں اور بھی ہیں آپ کو رب وہاں کی منزلیں بھی طے کرا دے – آمین

  74. اسلام علیکم،
    محترم جناب بلال صاحب،
    بہت مبارک ہو اس کاوش کے لئے اللہ آپ کو مزید کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

    میں چاہتا ہوں کے آپ chat کے module کو بھی اردو میں اپنی website لگایئں۔ اسطرح میرے جیسے نکمے لوگ اردو لکھنے کے عادی ہو سکیں گے اور بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔

    قریب آدھا گھنٹا لگا کر اتنا سا مضمون لکھ پایا ہوں۔

  75. السلام علیکم! میں نے اس پہلے بھی ایک عرض کی تھی کہ میں دو الفاظ نہیں لکھ سکتا۔وہ یہ ہیں۔بلیاں اور بالغذا ۔ cats and BilGaza.مہربانی فرما کر ان کا کیاحل ہوگا تحریر فرمائیں۔ والسلام۔ خیز اندیش۔ زبیر خالد ہاشمی

  76. السلام علیکم
    آپ کے بارے میں پڑھ کر بڑا اچھا لگا۔آپ اردو کی خدمت کررہے ہیں اللہ آپ کو جزا خیر عطا کرے۔
    طالبِ دعا۔۔۔۔۔ سید آصف رضا؛ کشمیر(انڈیا)

  77. Dear Bilal, You are really very creative and sincere person. I have never seen such a website of any Pakistani with such purified thoughts. I would be pleased if i could be of any kind of help for you.
    Dr. Muhammad Naseem Javed
    General Surgeon and Urologist, Kasur

  78. السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
    آج بہت دونوں بعد اس جگہ آیا ہوں حالانکہ یاد تو تقریبا روز ہی کرتا ہوں ۔۔دوست جو ٹہرے۔ شاید 2011 کے بعد سے ۔
    معلوم نہیں کہ آپ نے بھی یاد رکھا ہوگا کہ نہیں ۔ کسی زمانے میں حاضری لگالیا کرتا تھا آپ کی خدمت میں۔آپ کی اردو کے حوالے سے جتنی خدمات ہیں ان سے ہم نے کافی کچھ سیکھا ہےاور آپ کے علم کو دوسروں تک بھی تیزی سے پہچا رہے ہیں اپنی سے کوشش سے۔
    آج ہم جو کچھ بھی پاکستانی عوام کو سیکھا رہے ہیں اُس میں سارا کمال آپ کی اردو کے حوالے سے کوششوں کا ہے۔ اللہ پاک آپ کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے آپ کے علم میں اضافہ فرمائے آمین۔

  79. بلال بھائی ایک عرصے سے آپ کی تحریریں دیکھتا آ رہا ہوں ۔ آپ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔میرا تعلق بھی لکھنے پڑھنے سے ہے ۔اخبار کے لئے لکھتا ہوں ۔کئی دوستو ں اور سینئرز نے بلاگ بنانے کا مشورہ دیا ۔ اپنی سستی کے بہت دیر سے اس دنیا میں آیا ۔سب دلچسپ پے ۔ممکن ہے بعض تکنیکی مسائل کے حوالے سے آپ کی مدد لیی پڑے ۔سلامت رہیے ۔

  80. السلام و علیکم و رحمة اللہ وبرکاته
    ایم بلال محمود صاحب! کیسے ہیں آپ؟ ماشاء اللہ سے آپ کا بلاگ بہت ہی عمدہ ہے۔ ساتھ ہی ستھ اردو بلاگنگ کیلئے آپ کی خدمات بھی بہت ناقابل فراموش ہیں۔
    میں آپ سے اردو فانٹ سے متعلق ایک بات پوچھنا چاہتا تھا کہ آج کل میں چند نیوز سائیٹ ملاحظہ کر رہاہوں جس میں آٹومیٹکلی نستعلیق فانٹ کا استعمال کیا گیا ہے، ہمارے سسٹم میں نستعلیق فانٹ ناہونے کے باوجود وہ ویب سائیٹ نستعلیق فانٹ ہی دکھاتی ہیں۔ تو میں یہ پوچھنا چاہتا تھا کہ ایسا کیسے ممکن ہے ❓
    http://zaeefhadees.blogspot.com/

  81. ماشاء اللہ آپ کا پلگ ان کلر (killer) ہے ورڈ پریس والا۔ اگر یہ پوسٹ ٹائٹل کو بھی فارمیٹ کر دے تو مکمل ہو جائے گا۔
    لیکن بہت خوشی ہوئی قسم سے۔

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *