محفوظات برائے ”معاشرہ“ زمرہ     ( صفحہ نمبر 10 )
جون 18, 2012
49 تبصر ے

سولر پینل کی خرید و فروخت میں لٹ مار

پہلی دکان پر ہی دکاندار تین لوگوں کی اس ٹیم سے الجھ پڑا کیونکہ ٹیم نے ایسے سوال کیے جو خود دکاندار کو معلوم نہیں تھے جبکہ وہ خود کو سولرپینل کا بہت بڑا تاجر کہلوانا پسند کرتا تھا۔ خیر سائنس اور سولرسیل کے اصول کچھ اور کہتے تھے مگر مارکیٹ میں موجود سولرپینل پاکستانیوں کی ”اعلیٰ سوچ“ کی نشاندہی کرنے لگے←  مزید پڑھیے
جون 15, 2012
10 تبصر ے

چور چکا چوہدری تے لنڈی رن پردھان

آج گھر کا بھیدی لنکا ڈھا گیا۔ اب توپیں لے کر میرے پیچھے نہ پڑ جائیے گا کہ میں نے اس طرح کیوں کہا؟ چور ڈاکو چوہدری بنے ہوئے ہیں اور لُنڈی عورت پردھان یعنی سربراہ، نگران، وزیر اور معتبر بنی بیٹھی ہے۔ چوہدریوں کی طاقت کی وجہ سے انہیں سؤر تو نہ کہہ سکے مگر سؤر کا نام چوہدری رکھ دیا گیا←  مزید پڑھیے
جون 12, 2012
36 تبصر ے

اگر ویسا ہوتا تو، مگر ایسا نہیں، بونگو بونگ بونگی

حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے کیونکہ ہمارا آج کچھ یوں ہے جس میں عبدالقدوس ڈیٹا سنٹر کے مالک کی بجائے ریٹرھی پر پانچ پانچ سو میں ڈومینوں کی سیل لگا رہا ہے۔ ڈفر، جعفر، محمد سعد، خورشید خان، عدنان شاہد، افتخار اجمل بھوپال، تانیہ رحمان، عثمان، عمیر ملک، محمد بلال خان، محمد صابر، یاسر عمران مرزا، محمد وارث، فہد، محمد اسد، یاسر خومخواہ جاپانی اور خاور کھوکھر←  مزید پڑھیے
اپریل 19, 2012
16 تبصر ے

میں نے انگلی سے زمین گھما دی

میں نے انگلی سے پوری زمین گھما دی۔ لگتا ہے آپ کو پتہ نہیں چلا۔ البتہ اس وقت کوئی آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوتا تو شاید بادلوں سے پتہ چل جاتا مگر آسمان پر غور کرنا تو ویسے ہی بڑے عرصے سے ہم پر حرام کر دیا گیا ہے۔ باقی جہاں رات تھی وہاں تاروں کی وجہ سے پتہ چل جاتا لیکن آج کل تارے کون دیکھتا ہے؟ وہ زمانے گئے جب عاشق تارے گنتے ہوئے راتیں←  مزید پڑھیے
مارچ 16, 2012
24 تبصر ے

ڈیل و ڈل یونیورسٹی آف گجرات

حکومت پنجاب ایک لاکھ بیس ہزار طلباء کو ڈیل (Dell) کے لیپ ٹاپ دے رہی ہے۔ آج شہباز شریف صاحب جامعہ گجرات (یونیورسٹی آف گجرات) لیپ ٹاپ کی تقسیم کرنے آئے تھے اور ساری بجلی ہی پی گئے۔ جن طلباء کو آج لیپ ٹاپ ملے انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا کہ ایک لمبی کھجل خرابی کے بعد کچھ ہاتھ تو لگا۔ چاہے میری آواز جامعہ گجرات کے رجسٹرار اور باقی انتظامیہ تک پہنچے نہ پہنچے لیکن حقیقت یہی ہے کہ←  مزید پڑھیے