محفوظات برائے ”اردو بلاگنگ“ زمرہ     ( صفحہ نمبر 10 )
مارچ 1, 2012
60 تبصر ے

اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان – اردو انگریزی بلاگنگ ایک ساتھ

اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان بنانے کا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ مزید ان کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے بلاگ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تبصرے (Comments) ہوتے ہیں۔ پلگ ان کے نام کے بارے میں یہ نہ سوچئے گا کہ یہ بوڑھے ابو شامل کے نام پر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان دوست شامل (ابن فہد) کے نام پر ہے←  مزید پڑھیے
جون 2, 2011
1 تبصرہ

بلاگ اور ویب سائیٹ کی پالیسی

میرے بلاگ/ ویب سائیٹ کی کوئی بھی تحریر اور کسی بھی قسم کی فائل اگر آپ اپنے بلاگ، فورم، کسی بھی قسم کی ویب سائیٹ یا پرنٹ کر کے شائع کرنا چاہیں تو درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں۔ بغیر اطلاع کیے آپ کوئی بھی تحریر پوری کی پوری شائع نہیں کر سکتے۔ لیکن بغیر اطلاع کیے اپنے بلاگ، فورم یا ویب سائیٹ پر کسی تحریر کا تقریباً 25 فیصد حصہ شائع کر سکتے ہیں اور ساتھ میں حوالہ بمعہ لنک دینا ضروری»»»←  مزید پڑھیے
جون 2, 2011
26 تبصر ے

میری تحاریر کے بارے میں آپ سے گذارش

وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی میں بھی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ اس لئے مجھے کئی دفعہ ٹیوٹوریلز میں اپڈیشن کرنی پڑتی ہے۔ بہت زیادہ ویب سائیٹ/فورمز پر ٹیوٹوریلز پھیلے ہونے کی وجہ سے چھوٹی سی تبدیلی پر بھی کئی پوسٹس اپڈیٹ کرنی پڑتیں جوکہ میرا بہت وقت لیتیں۔ مزید جو پوسٹس دوسروں نے شائع کی ہوتیں ان سے بھی رابطہ کرنا پڑتا۔ ان سارے مسائل کو ذہن میں رکھتے»»»←  مزید پڑھیے
جون 1, 2011
14 تبصر ے

میرے بلاگ تھیم کا تین سالہ سفر

بلاگر حضرات کی سب سے پہلی کوشش کسی بہتر تھیم کی تلاش ہوتی ہے۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ خوبصورت اور بہتر سے بہتر تھیم کی دوڑ دوڑنے کی بجائے کسی مناسب سی تھیم کا انتخاب کریں۔ جس پر تحریر پڑھنے اور تبصرہ/رائے کرنے میں آسانی ہو اور پھر اپنے مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے بلاگنگ شروع کر دیں۔ تھیم جیسی بھی ہو اگر تحریر میں جان ہو گی تو لوگ آپ کا بلاگ پڑھیں گے۔ دوسری صورت میں بے شک خوبصورت سے خوبصورت تھیم لگا لیں لیکن تحریر کسی کام کی نہ ہوئی تو کوئی بھی آپ کے بلاگ کی خوبصورتی پر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہے گا۔ اس لئے مناسب←  مزید پڑھیے
اپریل 23, 2011
45 تبصر ے

اردو اور بلاگ (مکمل کتاب)

مجھے لگتا ہے اردو کمپیوٹنگ اور بلاگنگ کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں قدرے آسانی سے بہتری لا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن فی الحال میں کچھ ایسا ہی سوچتا ہوں۔ میرے پہلے کتابچے”اردو اور کمپیوٹر“ کو جب دوست احباب نے بہت زیادہ اہمیت دی اور مزید لوگوں نے اردو بلاگنگ کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو مجھے تکنیکی حوالے سے اردو بلاگنگ پر لکھنے کے لئے مزید تحریک ملی اور آج اللہ کے فضل سے ایک اور چھوٹی سی کتاب ”اردو اور بلاگ“ کے عنوان سے پیش کر رہا ہوں۔ اس کتاب میں ”بلاگ کیا ہے؟“ سے لے کر مکمل اردو بلاگ بنانے اور چلانے تک کی معلومات ہے۔ اس کتاب کے لئے»»»←  مزید پڑھیے