محفوظات برائے ”اردو بلاگنگ“ زمرہ ( صفحہ نمبر 15 )
بلاگ بنانے کے بعد اپنی مرضی کے مطابق کچھ سیٹنگز کرنی پڑ سکتی ہیں۔ عام طور پر ورڈپریس کی انسٹالیشن کے ساتھ ہی جو سیٹنگ ہوتی ہیں وہ عام بلاگر کے لئے بالکل ٹھیک ہوتی ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کچھ سیٹنگز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ جیسے تبصروں کی موڈریشن، بلاگ کا عنوان اور ذیلی عنوان، تاریخ، صفحہ اول پر تحاریر کی تعداد اور اسی طرح کی دیگر کئی ایک سیٹنگ وغیرہ وغیرہ۔ کیونکہ یہ ایک بنیادی ٹیوٹوریل ہے اس لئے بنیادی معلومات جن کی ایک عام بندے کو ضرورت ہوتی ہے وہ لکھیں گے۔
جنرل سیٹنگز (General Settings)
بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہوں۔ بائیں سائیڈ بار میں Settings کی ذیلی فہرست میں General کے لنک پر کلک کر دیں۔ نیا صفحہ کھلے گا۔ یہاں پر بلاگ کی جنرل سیٹنگز ہوں گی۔ تصویر میں ہر سیٹنگ کو ایک خاص نمبر دیا گیا ہے اور اسی کے مطابق نمبر دے کر ان کی تفصیل لکھی ہے۔
← مزید پڑھیے
ورڈپریس بلاگ کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ساری دنیا دیکھ سکتی ہے، آپ کا بلاگ پڑھ سکتی ہے اور تبصرہ یا رائے (Comment) دے سکتی ہے۔ یہ پہلو وہی ہوتا ہے جو بلاگ کا ایڈریس ہوتا ہے مثال کے طور پرمیرے بلاگ کا یہ پہلو www.mbilalm.com/blog ہے۔لیکن ایک دوسرا پہلو بھی ہوتا ہے جو بلاگ کے مالک کے لئے ہوتا ہے اور اسے ایڈمن پینل بولتے ہیں۔ ایڈمن پینل سے بلاگ کو مکمل کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ایڈمن پینل کے ذریعے ہی بلاگ پر تحریر/پوسٹ لکھی یا دیگر تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔ ایڈمن پینل میں داخل ہونے کے لئے وہی یوزر نیم اور پاسورڈ دیا جاتا ہے جو ورڈپریس انسٹال کرتے ہوئے بلاگ کے ایڈمن کے لئے دیا ہوتا ہے۔ یاد رہے ڈیٹابیس کا یوزر نیم اور پاسورڈ بلاگ انسٹال کرنے کے لئے ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد ایک اور یوزر نیم اور پاسورڈ بلاگ کے ایڈمن کے لئے دیا جاتا ہے اور یہ وہی یوزر نیم اور پاسورڈ ہوتا ہے جس کے ذریعے ایڈمن پینل میں داخل ہوا جاتا ہے۔ایڈمن پینل میں داخل ہونے کے لئے ویب براؤزر میں بلاگ کے ایڈریس کے بعد wp-admin لکھا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر بلاگ کا ایڈریس mydomain.com/blog ہے تو ایڈمن پینل کا ایڈریس mydomain.com/blog/wp-admin ہو گا۔
← مزید پڑھیے
ورڈپریس آرگنائیزیشن ذاتی ہوسٹنگ پر بلاگ بنانے کے لئے ایک ورڈ پریس سی ایم ایس مفت میں فراہم کرتی ہے۔ یہ سی ایم ایس اس وقت بلاگنگ کے حوالے سے سب سے زیادہ کامیاب اور مشہور سی ایم ایس ہے۔ سی ایم ایس یعنی کانٹینٹ مینجمنٹ سسٹم کو آسان الفاظ میں آپ ایک سافٹ ویئر کہہ سکتے ہیں جو کہ ویب سائیٹ پر انسٹال ہوتا ہے اور پھرچند ایک چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کے بعد آپ کی ویب سائیٹ تیار ہو جاتی ہے۔
ورڈپریس کی انسٹالیشن (Installation)
ورڈپریس کو انسٹال کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے۔ جس جگہ -> کا نشان ہو گا اس سے مراد یہ ہے کہ یہ کوئی ٹِپ یا ٹرِک ہے جس سے آپ کو آسانی ہو گی۔
1:- ورڈ پریس سی ایم ایس یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ یہ ایک زپ فائل ہو گی۔ بہتر ہے کہ اسے ان زپ کرنے کی بجائے ایسے ہی اپنی ہوسٹنگ پر اپلوڈ کر لیں۔ اپلوڈ کرنے کے لئے اپنی ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل میں جائیں اور پھر فائل مینیجر(File Manager) میں جا کر کسی بھی ڈائریکٹری/فولڈر میں اپلوڈ کر لیں۔
← مزید پڑھیے
عام طور پر ویب ہوسٹنگ پر فائل دو طرح سے اپلوڈ کی جا سکتی ہے۔ ایک ویب ہوسٹنگ کے فائل مینیجر کے ذریعے اور دوسرا طریقہ جو کہ یہاں درج کر رہا ہوں یعنی کسی ایف ٹی پی کلائنٹ(FTP Client) سافٹ ویئر کے ذریعے۔ اس طریقہ میں فائل زیلا ایف ٹی پی کلائنٹ سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے فائل اپلوڈ کرنا سیکھیں گے۔ فائل زیلا مفت اور آسان ایف ٹی پی کلائنٹ ہے۔ کسی ایف ٹی پی کلائنٹ کے ذریعے فائل اپلوڈ کرنے کے لئے ویب ہوسٹنگ کے ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ویب ہوسٹنگ کمپنی پر منحصر ہے کہ وہ آپ کو کتنے ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنانے کی سہولت دیتی ہے یا پھر پہلے سے ہی ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنا دیتی ہے۔ عام طور پر ہر ویب ہوسٹنگ کمپنی ہوسٹنگ اکاؤنٹ کے ساتھ ہی ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ بھی بنا دیتی ہے۔
← مزید پڑھیے
سی پینل میں لاگ ان ہوں اور پھر File Manager میں جائیں۔ پوچھا جائے گا کہ آپ ڈائریکٹ کس فولڈر/ڈائریکٹری میں جانا چاہتے ہیں؟ اس میں Web Root (public_html/www) کو منتخب کر کے Go کا بٹن دبا دیں۔ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔
اب فائل مینیجر میں پہنچ چکے ہیں۔ یہ بالکل ونڈوز ایکسپلورر کی طرح ہے جس میں بائیں طرف فولڈرز، دائیں طرف کھلے ہوئے فولڈر کی فائلز اور سب فولڈرز ہیں اور اوپر کچھ ضروری بٹن بنے ہوئے ہیں۔ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔
اب ہم روٹ فولڈر یعنی www میں ایک نیا فولڈر بناتے ہیں، پھر اس میں مواد اپلوڈ کرتے ہیں اور مواد میں ضروری تبدیلیاں کرتے ہیں یعنی اگر کمپریس/ذپ فائل ہے تو اسے ایکٹریکٹ/ان ذپ کرتے ہیں اور فائلز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں۔
← مزید پڑھیے