محفوظات برائے ”اردو بلاگنگ“ زمرہ     ( صفحہ نمبر 5 )
مارچ 18, 2013
14 تبصر ے

بلاگنگ سروس اور انتخاب کے لئے مشورہ

آپ مفت میں بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں اور کچھ پیسے خرچ کر اپنے نام کی ڈومین اور ہوسٹنگ پر بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک طریقہ یہ ہے کہ تھوڑے سے پیسوں میں ذاتی ڈومین خریدیں اور ہوسٹنگ مفت میں گوگل بلاگسپاٹ والی استعمال کر لیں۔ مفت سروس میں بلاگسپاٹ اور ورڈپریس مشہور ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ اگر آپ زیادہ تکنیکی معلومات نہیں رکھتے تو←  مزید پڑھیے
مارچ 12, 2013
31 تبصر ے

اردو بلاگرز کی آن لائن ملاقات

سات گھنٹے جاری رہنے والی اردو بلاگرز کی آن لائن ملاقات ختم ہونے پر گوگل نے شکر کیا ہو گا کہ انہوں نے جان تو چھوڑی۔ ملاقات میں بلاگ کیا ہے، بلاگ کے ذریعے پیسے کمانے اور بلاگ کی ٹریفک بڑھانے جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کے بہت سارے معاملات زیرِ بحث آئے۔ اتنی بحث ہوئی کہ آخر کار ڈفر میں لگی ٹرک کی بیٹری بھی ختم ہونے لگی۔←  مزید پڑھیے
فروری 19, 2013
15 تبصر ے

بلاگستان کی کہکشاں کے چاند ستارے

اردو بلاگستان میں کوئی سورج کی طرح دھکتے ہوئے چڑھتے ہیں اور کوئی چاند بن کر چمکتے ہیں۔ سورج اور چاند کی وجہ سے ستارے نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں۔ لوگوں کو چاند کی خواہش ہے مگر مجھے ستارے پسند ہیں۔ قاری زمین کی مانند ہے۔ بے شک سورج، چاند اور ستارے خوبصورت لگتے ہیں مگر یہ سبھی زمین کے محتاج ہیں۔ اگر زمین نہ ہو تو ان کی کوئی وقعت نہیں۔←  مزید پڑھیے
فروری 8, 2013
24 تبصر ے

کانفرنس سے کیا کھویا کیا پایا

جنہوں نے بارش کا پہلا قطرہ بننا تھا، وہ بن چکے ہیں۔ اردو بلاگنگ کو ملنے والی میڈیا کوریج اور کئی حلقوں کے اندر مچنے والی کھلبلی نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ایک کامیاب کانفرنس تھی۔ دوسروں کو ناپختہ اور خود کو تیس مار خاں سمجھنے والوں سے گذارش ہے کہ ہر کوئی اپنا اچھا برا خود سمجھ سکتا ہے۔ یہ بلاگستان ہے اور بلاگر اتنے بچے نہیں کہ کوئی انہیں ہائی جیک کر لے←  مزید پڑھیے