سی پینل میں لاگ ان ہوں اور MySQL Databases میں جائیں۔ New Database میں اپنی ڈیٹا بیس کا نام لکھیں اور Create Database کے بٹن کو دبا دیں۔
یوں ایک نیا صفحہ کھلے گا جہاں پر ڈیٹابیس کامیابی سے بننے کی تصدیق ہو گی اور ساتھ میں ڈیٹابیس کا مکمل نام لکھا ہو گا۔ Go Back کے بٹن پر کلک کر کے واپس ڈیٹابیس والے مرکزی صفحہ پر آ جائیں۔Current Databasesکی فہرست میں نئی بنائی ہوئی ڈیٹابیس نظر آنا شروع ہو جائے گی لیکن Users والا کالم خالی ہو گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی تک اس ڈیٹابیس کا کوئی یوزر نہیں بنایا گیا۔
اب اسی صفحہ پر تھوڑا نیچے Add New User والی جگہ پر جائیں اور Username میں کوئی یوزر نیم لکھیں اور پھر Password لکھ کر Create User کا بٹن دبا دیں۔
نئے صفحہ پر یوزر کامیابی سے بننے کی تصدیق ہو گی اور ساتھ میں مکمل یوزر نیم ہو گا۔ Go Back کے بٹن پر کلک کر کے واپس ڈیٹابیس کے مرکزی صفحہ پر آ جائیں۔ اب Current Usersکی فہرست میں نیا بنایا ہوا یوزر بھی آ جائے گا۔
ڈیٹابیس اور اس کا یوزر بن چکا ہے اب مرحلہ ہے کہ ڈیٹابیس یوزر کو ڈیٹابیس کے ساتھ شامل کیا جائے۔ اس کے لئے اسی ڈیٹابیس کے مرکزی صفحہ پر ہی Add User To Database ہو گا۔ یہاں User والی فہرست میں سے اپنا یوزر نیم اور Database میں سے اپنی ڈیٹابیس منتخب کریں اور Add کا بٹن دبا دیں۔
نئے صفحہ پر پوچھا جائے گا کہ اس ڈیٹابیس میں یوزر کو کیا کیا اختیارات دینے ہیں۔ یہاں پر ALL PRIVILEGES کے چیک باکس کو منتخب کر دیں تاکہ یوزر کو تمام اختیارات مل جائیں۔ اس کے ساتھ ہی Make Changes کے بٹن کو دبا دیں۔ نئے صفحہ پر یوزر ڈیٹابیس کے ساتھ شامل ہونے کی تصدیق ہو گی۔ Go Back کا بٹن دبا کر واپس ڈیٹابیس کے مرکزی صفحہ پر آ جائیں۔ اب Current Databases والی فہرست میں ڈیٹابیس کے سامنے Users والے کالم میں یوزر بھی آ چکا ہو گا۔
-> سی پینل میں عام طور پر جب ڈیٹابیس بنائی جاتی ہے تو ڈیٹابیس کا جو نام رکھتے ہیں اس کے شروع میں سی پینل اکاؤنٹ کا نام بھی ساتھ میں لگ جاتا ہے اس لئے جب کہیں بھی ڈیٹا بیس کا نام لکھیں تو مکمل لکھیں اور یہی عمل ڈیٹابیس کا یوزر بناتے ہوئے بھی ہوتا ہے۔
ڈیٹابیس کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ کئی دفعہ بلاگ بنانے کے بعد جب اردو لکھی جاتی ہے تو ٹھیک نظر نہیں آتی۔ عام طور پر اس خرابی کی وجہ ڈیٹابیس کی Collation ہوتی ہے۔ اس لئے بلاگ بنانے سے پہلے تسلی کر لیں کہ ڈیٹابیس کی Collationٹھیک ہے یعنی utf8_general_ci ہی ہے۔ ڈیٹا بیس کی Collation دیکھنے یا تبدیل کرنے کے لئے سی پینل میں جائیں اور وہاں پر موجودphpMyAdmin میں جائیں۔ ایک نئی ٹیب کھلے گی اس میں Username اور Password کا اندراج کر کے Go کا بٹن دبا دیں۔ اب phpMyAdmin آپ کے سامنے کھل چکا ہے۔ یہاں بائیں طرف بنائی ہوئی ڈیٹابیس ہوگی اور درمیان میں MySQL connection collation لکھا ہو گا۔ اگر اس میں utf8_general_ci لکھا ہے تو پھر کوئی پریشانی والی بات نہیں اور اسے لاگ آؤٹ کر دیں۔ لیکن اگر یہاں کچھ اور لکھا ہے تو پھر بائیں جانب ڈیٹابیس کے نام پر کلک کریں۔ پھر Operations پر کلک کریں اور اس صفحہ کے سب سے نیچے Collation میں utf8_general_ci منتخب کر کے Go کا بٹن دبا دیں۔ یوں ڈیٹابیس کی Collation اردو کے مطابق ہو جائے گی اور بلاگ پر اردو ٹھیک لکھی اور پڑھی جائے گی۔
بلال بھائی! میرے cpanel کی ڈیٹا بیس تو بن جاتی ہے مگر Add new User کا آپشن کہیں موجود نہیں ہے! جیسا کہ اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں!
عامر کے تبصرہ کا جواب
محترم یہ تحریر سی پینل میں مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس اور اس کا یوزر بنانے کے بارے میں ہے۔ آپ نے جو تصویر لگائی ہے اس سے جو میں سمجھ سکا ہوں اس کے مطابق تو آپ وسٹا پینل کی بات کر رہے ہیں۔ وسٹا پینل میں مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس بنانے کے بارے میں یہاں دیکھیں۔
یاد رہے ”سی پینل“ سے مراد” کنٹرول پینل“ نہیں بلکہ ویب سائیٹ کی ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل کا نام ”سی پینل“ ہے۔ اب جیسے آپ کی ویب سائیٹ کی ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل کا نام ”وسٹا پینل“ ہے۔