بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کے لئے محترم جہانزیب اشرف صاحب کا کتابچہ ”بلاگ اسپاٹ اور اردو“ بہت کارآمد ہے۔ اس کتابچہ کو یہاں لکھنے کی بجائے بہتر ہے کہ آپ وہ کتابچہ ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اس سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اپنا بلاگ بنائیں۔ وہ کتابچہ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے بلاگر اور بلاگ اسپاٹ ایک ہی سروس کے دو نام ہیں۔
اس کے علاوہ بلاگر ڈاٹ کام پر اردو بلاگ بنانے اور پھر اس کے تھیم اور تھیم میں تبدیلی کے لئے اردو محفل کے درج ذیل چند ایک لنک بہت مدد کر سکتے ہیں۔
بلاگر کے لیے ڈبلیو پی پریمیم ٹیمپلیٹ (اردو ورژن)
بلاگر کے لیے اردو کسٹمائزڈ Prometheus ٹیمپلیٹ
بلاگر ڈاٹ کام راؤنڈر ٹیمپلیٹس
بلاگسپاٹ کی اردو ٹیمپلیٹس شئیر کریں
بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ویب پیڈ
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل
بلاگر پر اردو بلاگ میں اشعار کی فارمیٹنگ کریں
مزید بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ کے لئے اردو تھیم یہاں بھی دستیاب ہیں۔
نوٹ:- بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کے بارے میں میرے پاس بالکل بنیادی اور تھوڑی سی معلومات ہے کیونکہ میں نے کبھی اس سروس کو استعمال نہیں کیا اور نہ ہی اس پر زیادہ تحقیق کی ہے۔ ویسے بھی میرا اصل موضوع ورڈپریس ہے۔ بلاگر ڈاٹ کام پر بھی اردو بلاگ بنایا جا سکتا ہے اس لئے سوچا اس بارے میں بھی تھوڑی بہت معلومات درج کر دی جائے۔
جزاک اللہ۔
راہنمائی کے لئے مشکور ہوں۔
سب معلومات ایک جگہ رکھنے کا بہت بہت شکریہ :peace:
میں تو بلاگ اسپاٹ بلاگز کو ہی ترجیح دیتا ہوں۔ کٹیگریز کا مسئلہ تو ہے مگر۔ لیکن گوگل پیج رینک کے معاملے میں بلاگ اسپاٹکے بلاگز زیادہ ترجیح میں چلے آتے ہیں۔ ونیز آپ کا سارا ڈیٹا گوگل کے سرور پر محفوظ رہتا ہے۔
بہت شکریہ۔۔۔۔
مجھے بلاگ اسپاٹ پر بہت پرابلم ہوئی اس لیے میں ورڈ پریس پر آ گئی پر یہاں کوئی اچھا فونٹ نہیں بہت پرابلم کا سامنا ہے۔ برائے مہربانی اس کا بھی کوئی حل بتا دیجیے؟
یہ ترکیب بھی شامل کر لیں ‘ورڈ پریس سے بلاگر ڈاٹ کام پر ایکسپورٹ ‘
ورڈ پریس ڈاٹ کام سے بلاگر ڈاٹ کام پر ایکسپورٹ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل کام کریں
ورڈ پریس میں لوگ ان ہو کر بلاگ کو ایکسپورٹ کریں
اس ربط سے ایکسپورٹ کی گئی فائل کو بلاگر کے فارمیٹ میں کنورٹ کریں
بلاگر ڈاٹ کام میں لاگ ان ہوں یا نئی بلاگ بنائیں
سٹینگ پر جا کر ایکسپورٹ کی گئی فائل کو امپورٹ کریں
اس کے بعد اللہ اللہ کریں اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں
بہت شکریہ جناب،
ورڈ پریس ڈاٹ کام پر ہم اپنی مرضی کا تھیم انسٹال نہیںکر سکتے اس لئے اردو کے لئے مناسب فونٹ کا انتخاب بھی نہیں ہو سکتا۔ ویسے کسی پوسٹ پر اردو فونٹ لگانے کا ایک طریقہ ہے کہ تحریر پوسٹ کرتے ہوئے ایچ ٹی ایم ایل کا یہ ٹیگ استعمال کیا جائے۔
<font size="4" face="Jameel Noori Nastaleeq">
تحریر یہاں لکھیں۔ یعنی ایک ٹیگ پہلے ہو اور پھر دوسرا ٹیگ تحریر کے آخر پر ہو جیسے اس تحریر میں ہے
</font>
السلام علیکم
بلال بھإئی کے جذبات سے آگاہی حاصل کر کے تواب ہمارا بھی دل للچارہا ہے کہ ایک اردوبلاگ اس طرز میںہی ترتیب دیا جائے
السلام علیکم، بلال بھائی!
بلاشبہ آپ کی مساعی اردو اور اہلِ اردو پر ایک بہت بڑا احسان ہیں۔ ایک اور ضخیم شکریہ قبول فرمائیے۔
میں انٹرنیٹ اور بالخصوص بلاگنگ کے ہر لحظہ دگرگوں جہان میں نووارد ہوں۔ آپ اور آپ کے حلقہ ءِ احباب کے کام سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ اردو بلاگنگ سے میرے تعلق کو زیادہ دن نہیں ہوئے۔ دوسرے تکنیکی طور پر بھی کورا ہوں اور غالب امکان ہے کہ تاحیات کورا ہی رہوں گا۔ لہٰذا آپ کی خصوصی مہربانی کا طلب گار ہوں۔ میں نے مشاہیرِ عالم کے اقوال کو ایک اردو بلاگ پر اکٹھا کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ پتا یہ ہے:
http://www.urduquote.thefree.tk
فرصت کے اوقات میں ضرور ملاحظہ فرمائیں اور کسی مشورہ، ہدایت، حکم یا مدد وغیرہ سے مستفید فرما کر عند اللہ ماجُور ہوں۔۔۔۔ 🙂
دعا و سلام!
آپ اس قسم کی ویب سائیٹ بنا کر یقینا ایک بہت زبردست کام کر رہے ہیں۔ میری دعائیں اور جہاں تک ہو سکا تعاون آپ کے ساتھ ہے۔ ویسے کوشش کیجئے جو قول لکھتے ہیں اس کے ساتھ مکمل حوالہ بھی دیں تاکہ بات مستند حیثیت اختیار کر جائے اور لوگ بوقتِ ضرورت آپ کی ویب سائیٹ کو بھی حوالے کے لئے استعمال کریں۔
میراویب سائڈ دیکھئے میں اسے اردو میں ڈھالنا چاپتاہوں برائے مہربا نی آپ میری مدد فرمائیں
فقط ولسلام
ساجد حسین مدراس
اردو میں بلاگ کیسے بنائیں کیونکہ آہ نے جو بتایا ہے تو بلاگ تو انگریزی میں بنے گا اسے اردو میں کیسے کنورٹ کریں
محترم اردو بلاگ بھی بالکل انگریزی بلاگ کی طرح بنتا ہے بس بلاگ پر اردو بہتر انداز میں دکھانے کے اردو تھیم کی ضرورت ہوتی ہے۔
بسم ا للہ ا لر حمن ا لر حیم
ا سلا م و علیکم
میں پہلی با ر یہا ں پہ پوسٹ کر رہا ہو ں ا و ر ا گر کہیں کو ئی غلطی ہو تو پیشگی معذ ر ت
میر ا بلا گ ہے جس کا ا یڈ ر یس میں نے د ے د یا ہے یہ بلا گر ڈ ا ٹ کا م پہ بنا ہو ا ہے ا و ر مجھے ا س پہ ا ر د و نستعلیق فو نٹ پہ لکھنا ہے جو میر ا د یر ینہ خو ا ب بن چکا ہے ا و ر میں نے ا پنے بلا گ کی تھیم بھی کئی با ر چینج کی ہے جس کی و جہ سے مجھے ڈ ر بھی لگا ر ہتا ہے ا س لیئے آ پ تما م بھا ئیو ں سے ر یکو سٹ ہے کہ میر ی ہیلپ فر ما ئیں
عین نو ا ز ش ہو گی
سو ر ی میں ا یک با ت بھو ل گیا تھا وہ یہ کہ میں صر ف جب ا پنے بلا گ میں کچھ لکھو ں تو ا س میں جمیل نو ر ی نستعلیق فو نٹ کو شا مل کر نا چا ہتا ہو ں پو ر ے بلا گ کو ا ر د و میں کنو ر ٹ نہیں کر نا چا ہتا
پلیز میر ی ہیلپ ضر و ر کیجیئے گا
شکر یہ