مارچ 22, 2011 - ایم بلال ایم
9 تبصر ے

مفت کا ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر اردو بلاگ بنانا

اس طریقہ کو لکھنے سے پہلے میں محترم بلاگر محمد اسد صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کم از کم مجھے اس طریقہ کا پتہ محمد اسد صاحب کے بلاگ سے چلا۔ یہ وہی انوکھا طریقہ ہے جس کا پہلے ذکر ہو چکا ہے۔
اس طریقے سے بلاگ بنانے کے لئے پہلے مفت ڈومین نیم لینا ہوتا ہے اور پھر ہوسٹنگ کا اکاؤنٹ بنانا ہوتا ہے۔ ڈومین نیم www.co.cc ویب سائیٹ سے حاصل کریں گے اور ہوسٹنگ www.byethost.com سے حاصل کریں گے۔ پھر ڈومین نیم، ہوسٹنگ کی سیٹنگ اور پھر ہوسٹنگ پر ورڈ پریس سی ایم ایس انسٹال کر لیں گے۔
مفت ڈومین نیم حاصل کرنا
1:- سب سے پہلے co.cc پر جائیں اورCreate an account now کے لنک پر جائیں۔
2:- فارم میں مطلوبہ معلومات درج کریں، I accept the Terms of Serviceکے چیک باکس کو منتخب کریں اور Create an account now کے بٹن کو کلک کر دیں۔ معلومات درست درج کرنے کی صورت میں آپ نئے صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔ نئے صفحہ پر اگر مزید کوئی معلومات پوچھی جائے تو وہ فراہم کریں اور Continue کا بٹن دبا دیں۔ یوں آپ کا اکاؤنٹ بن جائے گا۔

3:- ڈومین نیم حاصل کرنے کے لئے Getting A New Domainپر کلک کریں۔
4:- اب ڈومین نیم لکھیں یعنی بلاگ کے لئے جو ایڈریس رکھنا چاہتے ہیں وہ لکھیں اور Check availability پر کلک کر دیں۔ اگر آپ کا لکھا ہوا ایڈریس پہلے کسی کے استعمال میں ہوا تو آپ کو بتا دیا جائے گا کہ یہ نام پہلے ہی کسی نے رجسٹر کروا لیا ہے۔ اس طرح آپ دوسرا ڈومین نیم لکھ کر چیک کر لیں۔

5:- جب آپ کا ڈومین نیم مل سکتا ہوا تو تب Continue to registration کا بٹن ساتھ میں آ جائے گا اور اس پر کلک کر دیں۔ یوں ڈومین نیم رجسٹر ہو جائے گا۔
ڈومین نیم رجسٹر کرنے کے بعد اگلا مرحلہ اس کو سیٹ اپ کرنے کا ہوتا ہے یعنی ڈومین نیم کو بتانا ہوتا ہے کہ تمہارا گھر یعنی ہوسٹنگ کونسی ہے۔ تاکہ جب کوئی اپنے براؤزر میں یہ ڈومین نیم لکھے تو وہ ہوسٹنگ تک پہنچ سکے۔ اب ڈومین نیم کو سیٹ اپ کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ ہوسٹنگ کا پتہ ہو۔ اس لئے پہلے ہوسٹنگ کا بندوبست کر لیں۔
مفت ہوسٹنگ حاصل کرنا
1:- سب سے پہلے byethost.com پر جائیں اور Sign Up Now پر کلک کریں۔

2:- فارم میں مطلوبہ معلومات درج کریں اور Register کے بٹن پر کلک کر دیں۔ تمام معلومات درست درج کرنے کی صورت میں ای میل ایڈریس کے درست ہونے کی تصدیق کے لئے ایک ای میل آپ کو موصول ہو گی۔
3:- اپنا ای میل باکس کھولیں اور byethost کی طرف سے موصول ہونے والی ای میل میں ایک لنک ہو گا۔ اس پر کلک کریں اور یوں ایک نیا صفحہ سامنے آئے گا۔ تصویر میں لکھے ہوئے الفاظ درج کریں اور Click کر دیں۔ اس کے بعد ایک اور ای میل موصول ہو گی جس میں byethost کے اکاؤنٹ کے متعلق ساری تفصیل موجود ہو گی۔
ہوسٹنگ کا بندوبست بھی ہو گیا ہے اور اب ڈومین نیم اور ہوسٹنگ کی سیٹنگز کا مرحلہ آ گیا ہے۔
ڈومین نیم اور ہوسٹنگ کی سیٹنگز
1:- byethost کے کنٹرول پینل میں لاگن ان ہو جائیں اورDomains کی ذیلی فہرست میں Addon Domains پر کلک کریں۔

یہاں پر آپ کو کچھ اس طرح ns1.byet.org کے نیم سرور نظر آ رہے ہوں گے انہیں کاپی کر لیں۔

2:- اب ویب براؤزر کی ایک نئی ٹیب میں co.cc کھولیں اگر آپ سائن ان ہی رہے ہیں تو ٹھیک نہیں تو Returning user, sign in here پر کلک کر کے سائن ان ہو جائیں۔ ڈومین نیم کی سیٹنگز کے لئے بائیں سائیڈ بار میں Set up پر یا اس کی ذیلی فہرست میں Manage Domain کے لنک پر کلک کریں۔ اب ڈومین نیم کے سامنے نظر آنے والے Set up کے لنک پر کلک کریں۔

3:- نیا صفحہ کھلے گا اور ڈومین نیم کے ساتھ Set up کا بٹن ہو گا اس پر کلک کر دیں۔

4:- نئے صفحہ پر ڈومین نیم کی سیٹنگز کے کچھ آپشن ظاہر ہوں گے۔ ان میں سے Name Server آپشن منتخب کریں۔

یہاں byethost کے جو نیم سرور کاپی کیے ہیں وہ باری باری پیسٹ کر دیں۔ دو نیم سرور کی جگہ پہلے سے نظر آ رہی ہو گی مزید جگہ بنانے کے لئے Add More Name Servers کا استعمال کر لیں۔ تمام نیم سرور لکھنے کے بعد نیچے نظر آنے والے Set up بٹن پر کلک کر دیں۔
5:- اب واپس وسٹاپینل والی ٹیب میں جائیں اور وہاں پر Domain Name میں اپنا ڈومین نیم لکھ کر Add Domain کے بٹن پر کلک کر دیں۔ یوں آپ کا ڈومین نیم ہوسٹنگ میں شامل ہو جائے گا اور تصدیق کا پیغام ظاہر ہو جائے گا۔

ڈومین نیم اور ہوسٹنگ کی سیٹنگز مکمل ہو چکی ہے اور آپ کا ڈومین نیم اور ہوسٹنگ بلاگ بنانے کے لئے تیار ہو چکی ہے۔ اب اس پر ورڈپریس انسٹال کر لیں۔ ورڈ پریس انسٹال کرنے کا طریقہ جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خلاصہ:- پہلے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ رجسٹر کرواتے ہیں۔ پھر ان کی سیٹنگ کا مرحلہ ہوتا ہے جس میں ہوسٹنگ کے نیم سرور کو ڈومین کی سیٹنگز میں درج کیا جاتا ہے اور پھر ہوسٹنگ میں ڈومین شامل کر دی جاتی ہے۔ یاد رہے پہلے ڈومین نیم میں ہوسٹنگ کے نیم سرور درج کیے جاتے ہیں اور بعد میں ہوسٹنگ پر ڈومین کو شامل کیا جاتا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 9 تبصرے برائے تحریر ”مفت کا ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر اردو بلاگ بنانا

  1. بہت خوب! آپ کے اس معلوماتی سلسلے کی اشد ضرورت تھی، اللہ آپ کو جزائے خیر دے! آمین۔

  2. بھائ جان اپنی ویب سائیٹ کو ایڈسینس کے ساتھ کیسے جوڑیں گے پلیز بتائیں

  3. میں آج کل کوشش میں لگا ہوں کہ ورڈ پریس میں کوئی سی موڈیفائیڈ اردو تھیم انسٹال کرلوں لیکن مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ بہت “گوگلانے” اور “یوٹیوبانے” کے بعد کچھ بے تکی سی معلومات ملیں جو مجھے کسی منزل نہ لے جا سکیں، مثلا فائل زلا، سی پینل وغیرہ دیکھے، ورڈ پریس کے فورمز کے مطابق عمل بھی کیا لیکن۔۔۔۔ :hypnotized:
    کیا آپ میری مدد کرسکتے ہیں۔ بس اتنا پتہ چلے کہ شروعات کہاں سے کرنی ہے تھیم اپلوڈ کرنے کے لیے۔۔۔ 😥

  4. عدنان شاہد کے تبصرہ کا جواب
    وعلیکم السلام
    تحریر پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
    وسیم بیگ کے تبصرہ کا جواب
    وسیم بھائی آپ کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے باقی الفاظ خود بخود بڑے ہو جائیں گے۔
    عامر کے تبصرہ کا جواب
    تحریر پسند کرنے کا بہت شکریہ۔

    اقتباس» مسعود احمد نے لکھا:
    بھائ جان اپنی ویب سائیٹ کو ایڈسینس کے ساتھ کیسے جوڑیں گے پلیز بتائیں

    محترم میں اس معاملے میں معذرت چاہوں گا کیونکہ فی الحال ایک تو یہ میرا موضوع نہیں اور دوسرا میرے پاس اس کی کوئی خاص معلومات بھی نہیں۔ ہو سکتا ہے یہاں سے آپ کو کچھ معلومات مل جائے۔
    عطاء رفیع کے تبصرہ کا جواب
    اردو تھیم اپلوڈ کرنے کے بارے میں آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

  5. بھا ئی جان میں نے کوشش کی ہے ہوسٹنگ میں نے اکاوئنٹ پر یہ جواب آیا ہےill out the form below using Mozilla Firefox and your free hosting account will be activated instantly!
    ……………………
    ……………………
    ……………………
    When you see the address you entered in the Safe List box, left click on the button “OK.” and you’re done.
    میری طرف ای میل نیں آی ہے اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہہے،رہنمائی فرمایں

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *