ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر بلاگ بنانے کے لئے سب سے پہلے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنی پڑتی ہے۔ پھر اس پر بلاگ بنایا جاتا ہے۔ ذاتی ڈومین نیم کا جہاں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے مرضی کے نام کی ڈومین ڈاٹ کام(.com)، ڈاٹ نیٹ (.net) یا ڈاٹ پی کے(.pk) وغیرہ میں حاصل کرتے ہیں وہیں پر ذاتی ہوسٹنگ ہونے کی وجہ سے آپ کو آزادی ہی آزادی اور اختیارات ہی اختیارات ہوتے ہیں۔ کئی سہولیات جو مفت کی سروس میں دستیاب نہیں ہوتیں وہ ذاتی ہوسٹنگ پر منٹوں میں دستیاب ہو جاتی ہیں۔ جیسے بلاگ کے لئے خوبصورت تھیم اور پلگ انز وغیرہ اور پھر ان کا آسان استعمال۔
ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنا کوئی مشکل کام نہیں۔ اگر آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ہو تو یہ کام چند منٹوں میں ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کئی ایک اچھے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ کے ری سیلر موجود ہیں جن سے آپ آسانی سے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خرید سکتے ہیں۔ ڈومین نیم اور ہوسٹنگ کی قیمت بھی کوئی زیادہ نہیں بلکہ اب تو کئی ری سیلر دو ہزار روپے سالانہ تک ڈومین نیم اور ہوسٹنگ دے دیتے ہیں۔
ڈومین نیم اور ہوسٹنگ ہمیشہ قابل اعتماد کمپنی سے خریدیں کیونکہ آج کل جگہ جگہ ڈرائینگ روم ہوسٹنگ کمپنیاں بھی بن چکی ہیں۔ جن کے کل کا کچھ پتہ نہیں کیونکہ یہ کسی وقت بھی بھاگ سکتے ہیں۔ ڈومین نیم خریدتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ ڈومین نیم آپ کے نام اور ای میل پر ہی رجسٹر ہو اور ڈومین نیم کی سیٹنگز کا آپ کے پاس پورا پورا اختیار ہو۔اس کے علاوہ ہوسٹنگ قابل اعتماد ہو۔ جس میں مواد کے ضائع ہونے کا ڈر کم سے کم ہو اور اس کا ڈاؤن ٹائم بھی کم ہو۔ ہوسٹنگ کے معیاری ہونے کے بارے میں گوگل پر تلاش بڑی اچھی مدد کر سکتی ہے۔ یوں تو کئی قسم کی ہوسٹنگ ہوتی ہیں جیسے ونڈوز ہوسٹنگ اور لینکس ہوسٹنگ وغیرہ۔سستی اور زیادہ تر لینکس ہوسٹنگ ہی ہوتی ہے اور عام طور پر ویب سائیٹس اور بلاگ کے لئے لینکس ہوسٹنگ ہی بہتر رہتی ہے۔
ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنے کے بعدان کی سیٹنگز کی جاتی ہیں۔ عام طور پر یہ سیٹنگز ڈومین نیم اور ہوسٹنگ بیچنے والی کمپنی ہی کر دیتی ہے۔ اس کے بعد ویب سائیٹ یا بلاگ خود بنانا ہوتا ہے۔ مرکزی ڈومین پر یا اس کی ذیلی ڈومین(Sub Domain) یا فولڈر پر بھی بلاگ بنا سکتے ہیں۔ جیسے میں نے اپنے مرکزی ڈومین کی بجائے ذیلی فولڈر(/blog) پر بلاگ بنایا ہے اور مرکزی ڈومین پر کچھ دوسری چیزیں رکھی ہوئی ہیں۔ یاد رہے بس ڈومین نیم خریدنا/رجسٹر کروانا ہوتا ہے اس کے بعد ہوسٹنگ کی دستیاب سہولت کے مطابق ذیلی ڈومین/فولڈر بنا سکتے ہیں۔ میرا موضوع اردو بلاگ بنانے کے بارے میں ہے اس لئے میں اردو بلاگ بنانے کا طریقہ درج کر رہا ہوں۔ بلاگ بنانے کے لئے ایک بہترین سی ایم ایس ورڈپریس ہے جو کہ مفت میں دستیاب ہے۔ ورڈپریس ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور پھر اسے اپنی ویب سائیٹ پر انسٹال کر لیتے ہیں۔ ورڈ پریس انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا آپ کسی قابل اعتماد اور قابل برداشت خرچے والی ڈومین ہوسٹنگ کا پتہ دے سکتے ہیں۔ پاکستانی ہوسٹنگ کمپنیوں کے بارے میں اکثر منفی تبصرے ہی پڑھنے کو ملے۔ ڈریم ہوسٹ یا بلیو ہوسٹ، ہوسٹ گیٹر وغیرہ کاروباری ارادہ نہ ہونے کی وجہ سے تو استطاعت سے باہر ہیں۔
السلام علیکم
بہت اچھا سمجھایا ہے آپ نے :star:
ماشاء اللہ بہت اچھے انداز سے سمجھایا ہے آپ نے بھائی
اللہ پاک آپ کو خوش رکھے
محترم معذرت چاہوں گا، اس معاملے میں میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔ کسی قابلِ اعتماد اور سستی پاکستانی ہوسٹنگ کمپنی کی تلاش آپ کو خود ہی کرنی ہو گی۔
پلیز میرے چند بچگانہ قسم کے سوالات کے جواب دیں آپکا احسان ہو گا۔
1۔میرے پاس نہ تو کریڈٹ کارڈ ہے اور نہ بینک اکاؤنٹ تو میں .comڈومین کیسے خریدوں؟
2۔ایک کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے کے لیے بینک میں کتنی رقم ہونی چاہئیے؟
3۔آپ کسی پاکستانی کمپنی پر اپنا بلاگ ہوسٹ کر رہے ہیں یا بیرونی؟
پلیز میری یہ کنفیوژن دور کریں آپکی مہربانی ہو گی
محترم میری نظر میں کوئی سوال بچگانہ نہیں ہوتا۔ بس سوال پوچھتے ہوئے اپنی مشکل ٹھیک طرح سے بتا دی جائے تو جواب دینے والے کے لئے آسانی ہوتی ہے۔ خیر آپ کے سوال بچگانہ نہیں اور دوسرا آپ نے پوچھے بھی بڑے اچھے طریقے سے ہیں، تو ان کے جواب یہ رہے۔
1:- یو بی ایل کا ایک ڈیبٹ کارڈ Wiz ہے، جو کہ بہت آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ آپ کسی بھی یو بی ایل برانچ میں جائیں یا یو بی ایل کی ہیلپ لائن/ویب سائیٹ سے اس کے متعلق تفصیل سے معلومات لے لیں۔ اس کارڈ کے ساتھ آسانی سے انٹرنیٹ پر خریدوفروخت ہو جاتی ہے۔
2:- اس سوال کا جواب میرے پاس نہیں۔ ویسے اس کی مکمل تفصیل آپ کسی بھی بینک کی برانچ اور ہیلپ لائن وغیرہ سے آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔
3:- جی میرا بلاگ ایک بیرونی کمپنی پر ہوسٹ ہے۔
شکریہ
ماشاء اللہ بہت پیاری ویب سائٹ ہے۔۔۔اللہ تبارک و تعالٰی مزید کام کی توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین
آج کل میں ڈو مین لینے کے لیے معلومات کر رہا ہوں ۔ جتنا معلوم ہوا شیئر کرتا ہو ں۔
کبھی بھی ایسا پیکج نہ لیں جس میں ہوسٹ پیکج کے ساتھ ڈومین فری مل رہا ہو کیوں کہ اس صورت میں ڈومین کے اصل اور بنیادی اختیارات ہوسٹ بیچنے والی کمپنی کے پاس ہی ہوتے ہيں ۔
اس کے علاوہ ڈومین چھوٹی موٹی کمپنیز سے لینے کے بجائے اصل کمپنی سے ہی خریدیں ۔
جیسے کہ .pk لینے کے لیے pk5.pknic.net.pkکی سائٹ ہے ۔ تمام ڈاٹ پی کے ڈومین بیچنے والے بھی در اصل اسی ادارے سے خریدتے ہيں ۔ ان کی سائٹ پر اکاؤنٹ بنائیں ڈومین منتخب کریں اور پھر پے منٹ ۔ ۔ بات وہی کہ کریڈٹ کارڈ ہو نا چاہیے ۔
تو اگر کریڈٹ کارڈ نہ ہو تو ان کے http://pk5.pknic.net.pk/pk5/ppc.PK اس ایڈریس پر پے منٹ واچر فروخت کرنے والوں کا رابطہ ہے ان میں سے کسی کے آفس جا کر ڈومین کے پیسے دیں وہ آپ کو کریڈٹ دیں گے ۔ اس کے بدلے آپ pknic سے پاکستانی ڈومیں لے سکتے ہيں ۔
اسی طرح دیگر ڈومین کے لیے Godaddy .