جنوری 1, 2009 - ایم بلال ایم
65 تبصر ے

ونڈوزسیون (7) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)

یہاں ”پاک اردو انسٹالر“ کے بغیر ونڈوز سیون میں اردو انسٹال کرنے کا طریقہ دیکھتے ہیں تاکہ اگر کوئی انسٹالر کے بغیر اردو انسٹال کرنا چاہے یا پھر کم انٹرنیٹ سپیڈ ہونے کی وجہ سے ”پاک اردو انسٹالر“ ڈاؤن لوڈ کرنے میں مسئلہ ہو تو پھربھی وہ آسانی سے اردو انسٹال کر سکے۔ جیسا کہ پہلے لکھا ہے کہ ونڈوز سیون میں اردو انسٹال کرنے اور اردو بہتر انداز میں ملاحظہ کرنے کے لئے دو چھوٹے چھوٹے کام کرنے پڑتے ہیں۔

 
         • اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
         • اردو فونٹ انسٹال کرنا

 
         اب ان دونوں کاموں کی تفصیل یعنی یہ کس طرح کرنے ہیں۔

 
اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
سب سے پہلے کوئی بھی اردو کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) جو آپ کو پسند ہو وہ اپنے کمپیوٹر پر انسٹال (Install) کریں۔

ایک اردو کی بورڈ لے آؤٹ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ (Download) کر سکتے ہیں۔

عام طور اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی انسٹالیشن کے ساتھ ہی ونڈوز سیون میں اردو سپورٹ مکمل طور پر شامل ہو جاتی ہے اور Taskbar پر Language bar نظر آنا شروع ہو جاتی ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں نظر آ رہی ہے۔

اب آپ کا کمپیوٹر اردو لکھنے کے قابل ہو گیا ہے۔ جس سافٹ ویئر میں اردو لکھنی ہو وہاں پر بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں تو آپ کا کمپیوٹر اُس سافٹ ویئر میں اردو موڈ میں ہو جائے گا یعنی جب بھی کوئیKey دبائیں گے تو اردو لکھی جائے گی۔ اسی طرح کسی سافٹ ویئر کا موڈ انگلش میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں جس سے دوبارہ انگلش موڈ ہو جائے گا۔ اگر کسی سافٹ ویئر میں دیکھنا ہو کہ آپ کا کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں کس موڈ پر ہے تو ٹاسک بار پر موجود لینگوئج بار دیکھیں۔
اگر اردو موڈ پر ہو تو لینگوئج بار اس طرح ہو گی۔

اگر انگلش موڈ پر ہو تو لینگوئج بار ایسے ہو گی۔

ایک کی بورڈ لے آؤٹ ختم کر کے دوسرا شامل کرنا
اپنے انسٹال (Install) کیے ہوئے کی بورڈ لے آؤٹ (Keyboard Layout) کو ختم کر کے کوئی نیا کی بورڈ لے آؤٹ منتخب کرنے یا ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹ کے استعمال کے لئے درج ذیل طریقہ ہے جو آپ کو یہ بتاتا ہے کہ اصل میں کی بورڈ لے آؤٹ اور زبان کی Settings کہاں پر ہیں۔
1:- اپنے کمپیوٹر پر کنٹرول پینل کھولیں جس کے لیے Start پر کلک کریں پھر Control Panel پر کلک کریں۔
2:- Change keyboards or other input methods پر کلک کریں۔

3:- اب Change Keyboards پر کلک کریں۔

4:- نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں Add پر کلک کریں۔

5:- اب نئی ظاہر ہونے والی ونڈو میں آپ نے اپنی زبان اور اُس کے کی بورڈ لے آؤٹ کا انتخاب کرنا ہے۔ اس ونڈو میں زبانوں کی فہرست ہے جس میں نیچے جائیں گے تو ایک جگہ Urdu (Islamic Republic of Pakistan) لکھا ہو گا، اسے کھولیں اور پھر اس کی ذیلی فہرست میں Keyboard کو کھولیں، Keyboard کی ذیلی فہرست میں آپ کا انسٹال کردہ کی بورڈ لے آؤٹ اور ساتھ ونڈوز وسٹا کا خودساختہ کی بورڈ لے آؤٹ ظاہر ہوں گے۔ اس میں آپ جو کی بورڈ لے آؤٹ چاہیں منتخب کر لیں۔ یہاں پر آپ ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹ بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
یہاں ایک بات یاد رکھیں کہ Keyboard کی ذیلی فہرست میں اپنا انسٹال کئے ہوئے اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی بجائے اگر آپ Urdu کو منتخب کر دیتے ہیں جو کہ ونڈوز وسٹا کا خود ساختہ اردو کی بورڈ لے آؤٹ ہے تو جب آپ ”a“ کیKey دبائیں گے تو ”م“ لکھا جائے گا اسی طرح ”b“ سے ”ش“ لکھا جائے گا جو کہ عام طور پر اردو لکھنے والے استعمال نہیں کرتے بلکہ ”a“ سے ”الف“ اور ”b“ سے ”ب“ لکھنا پسند کرتے ہیں۔ یعنی انگلش حروف کی آواز کے مطابق اردو کے حروف۔ اس لئے بہتر ہے کہ Keyboard کی ذیلی فہرست میں صرف اپنا نصب کردہ کی بورڈ لے آؤٹ ہی منتخب کیا جائے۔ جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔

7:- اب OK پھر OK اور پھر OK کرنے کے بعد کنٹرول پینل کو بند کر دیں۔
اب آپ نے جو تبدیلیاں کی ہیں وہ محفوظ ہو چکی ہیں۔ زبان کی تبدیلی کے لئے بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں یا پھر لینگوئج بار سے بھی زبان تبدیل کی جا سکتی ہے۔

 
لینگوئج بار کی سیٹنگ کرنا
اگر کسی وجہ سے ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر نہ آ رہی ہو یا لینگوئج بار میں دیگر کوئی تبدیلی کرنی ہو تو
Start —> Control Panel —> Change keyboards or other input methods —> Change Keyboards
پر جائیں اور پھر Language Bar والی ٹیب پر کلک کریں گے تو نیچے والی تصویر جیسی ونڈو سامنے آ جائے گی۔

یہاں پر Docked in the taskbar کے ریڈیو بٹن کو منتخب کریں اور پھر OK کر دیں۔ یوں ٹاسک بار پر لینگوئج بار نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ اسی طرح اگر ٹاسک بار سے لینگوئج بار ختم کرنا چاہتے ہوں تو Hidden کے ریڈیو بٹن کو منتخب کریں اور OK کر دیں۔ یوں لینگوئج بار غائب ہو جائے گی۔

 
اردو فونٹ انسٹال کرنا
اپنی مرضی کے اردو فونٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اردو کے چند ضروری فونٹ آپ یہاں سے بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
عام طور پر ڈاؤن لوڈ کیے گئے فونٹ کمپیریس/ذپ ہوئے ہوتے ہیں۔ فونٹ انسٹال کرنے سے پہلے انہیں ان ذپ کر کے Copy کر لیں۔ اب کنٹرول پینل میں جائیں اور وہاں پر Fonts کے فولڈر میں اپنی مرضی کے فونٹ Paste کر دیں۔ یوں تمام پیسٹ کردہ فونٹ انسٹال ہو جائیں گے۔ فونٹ چاہے اردو کا ہو یا دیگر کسی زبان کا ونڈوز استعمال کرتے ہوئے فونٹ ایسے ہی انسٹال کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ یہاں پر موجود فونٹ انسٹالر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جو خود بخود اردو کے ضروری فونٹ انسٹال کر دیتا ہے۔

 
نوٹ:- یہ تحریر 7 جولائی 2010 کو شائع کی گئی تھی لیکن اس تحریر کو ”اردو اور کمپیوٹر“ زمرہ میں مناسب جگہ پر رکھنے کے لئے تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 65 تبصرے برائے تحریر ”ونڈوزسیون (7) میں اردو کی انسٹالیشن (Installation)

  1. السلام علیکم
    اور جزاک اللہ بلال! ماشاءاللہ آپ نے تمام بنیادی معلومات ایک جگہ جمع کر کے کمپیوٹر پر اردو پڑھنا اور لکھنا بہت آسان بنا دیا ہے۔ اب ہمیں معلوم ہے کہ اردو انسٹالیشن سے متعلق کوئی بھی مسئلہ ہو ، آپ نے اس کا ممکنہ حل اپنے بلاگ پر ضرور لکھا ہو گا۔ مجھے ونڈوز 7 میں اردو انسٹال کرنا تھی اور آپ کی مدد سے یہ کام پلک جھپکتے ہو گیا۔
    بہت شکریہ۔ 🙂
    (آپکی سمائیلز لسٹ میں 🙂 کیوں شامل نہیں ہے؟؟؟

  2. فرحت کیانی کے تبصرہ کا جواب

    وعلیکم السلام
    بلاگ پر تشریف لانے اور تبصرہ کرنے کا بہت شکریہ۔
    واقعی یہ سمائل شامل نہیں۔ :think: ویسے کافی ساری کی ہوئی ہیں کسی اور سے کام چلا لیتیں۔ خیر کوشش کرتا ہوں یہ بھی شامل کر دوں۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  3. محترم جناب بلال بھائی
    السلام علیکم
    امید کہ مزاجَ عالی بخیر ہوں گے۔
    بڑی خوشی ہوئی کہ آپ نے اردو سے متعلق نہایت قیمتی معلومات کو یک جا کر دیا۔ اللہ تعالیٰ اس کا آپ کو بہتر سے بہتر بدلہ دونوں جہان میں‌عطا کرے۔
    میرا تعلق ہندوستان سے ہے۔ میں نے اپنی تعلیم دارالعلوم دیوبند سے کی۔ دورانِ تعلیم ہی میں‌کمپیوٹر سے جڑ گیا تھا۔ اردو سے متعلق کام کرنے میں‌کتنی دشواری ہوتی ہے، اس کا اندازہ شاید وہی لوگ کرسکیں، جو اردو پر کام کرنا چاہتے ہوں۔
    خلاصہ یہ کہ آپ نے بہت بڑے مسئلہ کا حل نکال دیا۔ فجزاک اللہ خیرا فی الدارین۔
    مزید درخواست یہ ہے کہHTMLاور ویب سائٹ سے متعلق دوسرے اہم پروگرام اور انٹر نیٹ سے متعلق باتوں کو بھی اگر اس بلاگ میں‌شائع کریں تو شاید اردو داں‌طبقہ آپ کا مزید احسان مند ہو۔
    والسلام
    سید محمد طہٰ قاسمی

  4. بہت بہت شکریہ بھائی
    ابھی ابھی سیون نصب کی ہے اور اردو کیلیے پہلے پہلے آپکے بلاگ پر آیا ہوں۔ حیرت انگیز طور پر اردو تختہ بہت ہی آسانی سے نصب ہو گیا ہے۔
    جزاک اللہ۔

  5. عامر شہزاد کے تبصرہ کا جواب
    بہت بہت شکریہ جناب
    طہ قاسمی کے تبصرہ کا جواب
    بھائی میری چھوٹی سی کاوش پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
    مجھ سے جہاں تک ہو سکتا ہے میں معلومات شیئر کرتا رہتا ہوں۔ ویسے ایچ ٹی ایم ایل اور باقی ویب کی زبانوں کی معلومات تو آپ کو بے شمار ویب سائیٹس پر مل جائیں گی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اردو کمپیوٹنگ کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات شیئر کر سکوں۔
    فیصل کے تبصرہ کا جواب
    چلیں یہ تو اچھی بات ہے کہ میری وجہ سے کسی کو فائدہ ہوا۔
    محب علوی کے تبصرہ کا جواب
    بہت بہت شکریہ جناب
    دیگر مفیدمعلومات شئیر کریں کے تبصرہ کا جواب
    بھائی جتنی کر سکتا ہوں اتنی کر رہا ہوں اور کوشش یہی ہے کہ مستقبل میں بھی یہ کام جاری رہے۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

  6. اقتباس» اسرار نے لکھا:
    brother how to write urdu in facebook. i mean how to choose fonts. i am to write urdu but cant choose nice fonts. thanks brother.

    فیس بک پر ابھی ایسی کوئی سہولت نہیں جس کو استعمال کرتے ہوئے فانٹ تبدیل کیا جا سکے۔ اسلئے فیس بک پر اردو تاہوما فونٹ میں ہی لکھی جاتی ہے۔

  7. اقتباس» م بلال نے لکھا: فیس بک پر ابھی ایسی کوئی سہولت نہیں جس کو استعمال کرتے ہوئے فانٹ تبدیل کیا جا سکے۔ اسلئے فیس بک پر اردو تاہوما فونٹ میں ہی لکھی جاتی ہے۔

    شکریہ جناب
    ویسے میں اپنی ویب سائٹ پر اردو لکھ سکتا ہوں مگر جمیل نوری فونٹس نہیں استعمال کر سکتا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ویب سائٹ کے فونٹس تبدیل کر سکوں۔

  8. السلام علیکم! آ پ کی رہنمائی کا بہت بہت شکریہ :flower: اللہ تعالی آپ کے کام میں برکت عطا فرمائے۔

  9. السلام علیکم۔ ایک بات یہ نوٹ کی گئی ہے کہ اگر اس پیج پر تھوڑی دیر بعد آیا جائے ایک مرتبہ پڑھنے کے بعد یعنی۔۔۔لوڈ۔۔۔ کرنے کے بعد ۔۔۔ کسی اور جگہ سے کوئی تحریر کاپی کرکے اس جگہ پر پیسٹ کرو تو پیسٹ تو ہوجاتی ہے مگر ایڈیٹ نہیں ہوتی اس کی کیا وجہ ہے؟ کرسر اور تحریر دونوں نظر نہیں آتے؟ جب کہ ونڈوز سیون استعمال کی جا رہی ہے۔ الٹیمیٹ ایڈیشن اپ ڈیٹیٹڈ۔

  10. اقتباس» محمد عالمگیر نے لکھا:
    السلام علیکم۔ ایک بات یہ نوٹ کی گئی ہے کہ اگر اس پیج پر تھوڑی دیر بعد آیا جائےایک مرتبہ پڑھنے کے بعد یعنی۔۔۔لوڈ۔۔۔ کرنے کے بعد ۔۔۔ کسی اور جگہ سے کوئی تحریر کاپی کرکے اس جگہ پر پیسٹ کرو تو پیسٹ تو ہوجاتی ہے مگر ایڈیٹ نہیں ہوتی اس کی کیا وجہ ہے؟ کرسر اور تحریر دونوں نظر نہیں آتے؟ جب کہ ونڈوز سیون استعمال کی جا رہی ہے۔ الٹیمیٹ ایڈیشن اپ ڈیٹیٹڈ۔

    وعلیکم السلام
    محترم میرے پاس ونڈوز ایکس پی اور سیون دونوں پر اور انٹرنیٹ ایکسپلورر اور موزیلا فائر فاکس استعمال کرتے ہوئے ایسا کوئی مسئلہ نہیں آ رہا۔ مزید آپ کسی دوسرے کمپیوٹر، اپریٹنگ سسٹم یا براؤزر سے چیک کریں اگر پھر بھی مسئلہ آئے تو بتائیے گا۔

    1. آپ کو مونو ٹائیپ کی بورڈ لے آؤٹ کا لنک ای میل میں‌بھیج دیا ہے۔ اگر میری ای میل ان باکس میں نہ ہو تو برائے مہربانی سپیم فولڈر بھی دیکھ لیجئے گا۔

  11. جناب بلاب بھائی
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
    آج ہم نے اس بلاگ پر وزٹ کیا۔ بہت ہی عمدہ بلاگ تیار کیا ہے آپ نے۔ ہمیں کچھ فونٹ کی بھی ضرورت ہے۔جسے ہم ابھی ڈاؤن لوڈ کریں گے۔ براہِ کرم یہ بتائیں کہ ان پیج کا کوئی تازہ ورزن اگر آپ کے پاس ہے تو پتا بتائیں۔ جو ونڈوز سیون پر چل سکے۔ سنا اب ان پیج میں کشش وغیرہ کی بھی سہولت آ گئی ہے۔ کیا اس میں فوٹ نوٹ کی بھی سہولت آئی ہے؟ امید کہ تعاون فرمائیں گے۔
    والسلام
    جی آر بھٹی
    نوئیڈا، اترپردیش، بھارت

    1. وعلیکم السلام
      محترم میرے پاس انپیج کا ایسا کوئی ورژن نہیں ہے۔ ویسے بھی میں انپیج استعمال نہیں کرتا کیونکہ اب میں ویسے ہی ہر جگہ اردو لکھ سکتا ہوں تو پھر انپیج کی کیا ضرورت۔۔۔

  12. 🙂 اسلام و علیکم دوست اچھا لگا اللہ ھم سب کی مدد فرمایے اور ھمارے گناہ معاف فرمایے آمین

  13. السلام و علیکم!
    پہلے تو اآپ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ اردو کی ترقی کے لیے ایک بہتر قدم بڑھایا، اللہ اآپ کی مدد فرمائے – آمین
    مجھے اردو کشیدہ یعنی کیلیگرافی سے متعلق معلوم کرنا ہے، کہ اگر ایسا کوئی کام کرنا ہو تو کیسے کریں؟ کیا کوئی ایسا سافٹ ویئر ہے یا کوئی پلگ ان کی طرح کی کوئی یوٹیلٹی جس کی مدد سے اردو کشیدہ کاری میں مدد مل سکے۔
    جزاک اللہ خیرا کثیرہ
    احمد ہارون

    1. وعلیکم السلام
      محترم اردو کشیدہ کے لئے ایک فانٹ موجود ہے۔ یہ فانٹ آپ اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
      http://fonts.urduweb.org/ufonts/ttf/jameel-noori-kasheeda-regular-1.ttf
      اس کے علاوہ اسی کام کے لئے ایک سافٹ ویئر ”کلک“ ہے۔ میں یہ سافٹ ویئر استعمال نہیں کرتا۔ اگر آپ گوگل وغیرہ میں ”کلک کی مدد سے خطاطی“ یا اسی طرح کا کچھ اور لکھ کر تلاش کریں تو آپ کو کافی معلومات مل جائے گی۔ ویسے اب تو اردو کے متعلق کافی مواد انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ بس تلاش اردو میں کریں تو بہت قیمتی معلومات تک پہنچ جائیں گے۔

  14. :island: اسلام علیکم
    الحمد للہ بہت اچھی کوشش ہے
    اللہ رب العزت مزید ترقی عطا فرماے
    مجھے بہت بہت فائدہ ہوا ۔۔۔۔۔یہ شعر آپ کے لئے۔۔۔
    میری کوشش کو سراہو ،میرے ہمراہ چلو
    میں نے ایک شمع جلای ہے ،ہواوں کے خلاف

    محمدفضل کریم مسجد ام الحسنین بنگلور کرناٹک انڈیا

  15. اسلام علیکم و رحمتہ اللہ:
    ایم بلال م کے لئے دعا گو ہوں جس نے اردو کی افادیت کو جانتے ہوئے اس بلاگ مین ہماری ضروریات کو مد نظر رکھے ہوئے ہر اس مسئلے کا حل رکھ دیا ہے جو کہ کمپیوٹر کے متعلقہ ہے۔مین اس کی ترقی کے لئے دعا گو ہوں۔

  16. السلام علیکم ! بہت ہی اچھی کاوش ہے اردو کی ترقی اور ترویج کے سلسلے میں۔اللہ آپ کو خیر و برکت دے۔آمین!!
    کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یاہو چیٹ میں جمیل نوری فانٹ کیسے سیلیکٹ کیا جا سکتا ہے؟ میں ونڈوز 7 استعمال کرتا ہوں۔ چیٹ میں صرف عربی ٹائپ کا فانٹ ہی آتا ہے، یہ والا نہیں آتا۔۔۔۔۔شکریہ

  17. اسلام علیکم بلال صاحب مجھے یہ پوچھنا ہے کہ اگر کسی سافٹ وئیر کو استعمال کرتے ہوئے نوری نستعلیق فونٹ میں لکھنا ہو تو کیسے لکھیں مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا شکریہ

  18. السلام علیکم
    اللہ آپ کو خوش رکھے۔ میں ان پیچ میں‌کثرت کے ساتھ کام کرچکا ہوں۔ اور اب ورڈ پر آنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلہ میں‌کچھ معلومات درکار ہیں۔
    1۔ کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے ہم اپنا ان پیچ کا سارا ڈیٹا مائکروسافٹ ورڈ میں‌لے آئیں۔
    2۔ گوکہ یہ بھی فونیٹک کی بور ڈ ہے مگر اردو میں زیادہ کام کرنے والے جانتے ہیں کہ ان پیچ کے فانیٹک کی بورڈ اور ونڈوز کے فنیٹک کی بورڈ میں‌کچھ معمولی فرق رکھے گئے ہیں۔ کیا ہم کی بورڈ کو چینچ کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں کر سکتے تو ونڈوز میں‌استعمال کئے جانے والے کی بورڈ کا تصویری شکل میں‌کہیں سے لے آوٹ مل سکتا ہے؟ مثال کے طور پر ہمزو والی ’واو‘ اس وقت مجھے نہیں مل رہی۔ اسی طرح اگر آپ تنوین، پیش، زیر ، زبر وغیرہ ڈالنا چاہتے ہیں تو کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
    بلال صاحب! آپ کی نوازش ہو گی اگر اس سلسلہ میں‌کوئی مدد کر سکیں‌تو۔ اللہ آپ کا جزاء دے گا۔ انشاء‌اللہ

    1. محترم آپ گوگل میں خاص اردو میں انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر لکھ کر تلاش کریں تو آپ کو ایسے سافٹ ویئر مل جائیں گے جو آپ کی انپیج تحریر کو بدل دیں گے۔
      اس کے علاوہ اپنا کیبورڈ بنایا جا سکتا ہے اس کی تفصیل درج ذیل لنک پر دیکھیں۔
      http://www.mbilalm.com/blog/design-urdu-keyboard/

  19. السلام علیکم

    آپ لوگوں نے اردو جیسی لازوال زبان کی انتہائی شاندار خدمت انجام دی ہے۔
    اللہ تعالی اس کا بدلہ آپ لوگوں کو دونوں جہاں میں عطا فرمائے۔ آمین

    دعاگو
    عطاءالرحمن – حال مقیم دبی – متحدہ عرب امارات

  20. Bill bhai Urdu ki is azeem khidmat par aap ka shukriya
    Mujhey iPad par Urdu likhney k barey mein malumat darkar hain waisey to ek app “Urdu writer” hy lekin us mein har baar alag se likh kar copy paste karna parta hy, to kya koi aisa tareeqa hy keh ham iPad k main keyboard se hi language change kar Len jaisey Arabic waghaira kartey hain.

    Jazakallahu khair

  21. السلام علیکم
    میں کمپیوٹر میں اردوانسٹالیشن کے متعلق بہت بریشان تھاہمارے ایک مخلص دوست میرابہت ساتھ مجھے ونڈوزسیون پراردوانسٹالیشن اورساتھ فونٹک کی بورڈ وغیرہ کرکے دی اور آپ کی ویب سائٹ کاتعارف کراتے ہوئے بہت اچھی معلومات دیں مجھے آپ کا کام بہت پسندآیا امیدکرتاہوں کہ آپ کی ترویج واشاعت کے لیے بہت کچھ کرسکتے ہیں۔دعا ہے اللہ آپ کودن دوگنی رات چوگنی ترقی عطافرمائے آمین

  22. جناب مجھے ونڈو 8 کیلئے اردو لکھنے میں مسلہ آرہا ہے برائے مہربانی اس کا حل بتائیں شکریہ

  23. اسلام ہ علیکم –
    آپ کی ویب سائٹ نے بہت اچھی معلومات دیں- مجھے آپ کا کام بہت پسندآیا ھے

  24. السلام علیکم
    واہ واہ سبحان اللہ۔ اب ان پیج کی ضرورت ہی نہیں رہی۔ اور کمال یہ ہے کہ انٹر نیٹ پر بھی آپ کا یہ کی بورڈ بہترین کام کر رہا ہے۔ اب دل کو اطمینان ہوا کہ ہماری قومی زبان بھی ترقی کر رہی ہے۔ اللہ آپ کو مزید ترقی اور وسعت عطا فرمائے۔ آمین۔

  25. bilal bhai ma windows7 me monotype urdu keyboard istamal kar raha hon lekin us me “hamzh” kisi bhi lafz k sath nahi mill rahi
    please koi acha monotype keyboard layout bhe batain
    allah ap ko is khush rakhe…..aamin

    1. جناب عتیق احمد صاحب حمزہ لکھنے کے لیے SHIFT کو PRESS کر کے U ٹائپ کریں‌انشااللہ آپکی شکایت دور ہو جائے گی ۔ اور آپ حمزہ تو کیا آپ اللہ کے فضل و کرم سے پورا حمزہ شہباز بھی لکھ پائیں‌گے ۔
      جذاک اللہ خیر۔

  26. اسلام و علیکم جناب !
    ابھی آپ کا سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کیا ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے بہت خوب پایا۔ آپ کی ہماری قومی زبان اُردو کی پہچان اور ترقی کے لیے یہ ایک نہایت مفید اور کارآمد کاوش ہے جس پر میں‌جناب کہ تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں‌۔ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کی یہ کاوش پاکستانی نوجوانوں میں اُردو ٹائپنگ کا رجحان پیدا کرے گی جسکی وجہ سے انگریزی زبان سے نابلد لوگ جس میں‌کے اکثریت ہمارے دیہاتی بھائیوں‌اور اُن بزرگوں کی ہے جن کی یا تو تعلیم ہو ثانوی نوعیت کی ہے جس میں انگریزی شامل نہ رہی ہےکو بھی ان اردو تحریروں‌کا فائدہ پہنچے گا۔ اب وہ نوجوان جو اردو بھی انگریزی میں‌لکھ رہے ہیں جب اپنی بات کو اپنی مادری زبان میں بیان کرنے لگیں گے تو ان بھائیوں کا بھی فائدہ ہو جائے گا جو انگریزی الفابیٹس کو نہیں پڑھ یا سمجھ سکتے ۔ شروع میں‌دوستوں‌کو کچھ مشکل پیش اآئے گی پر زہن میں رکھیے کے منفرد نظر آنے کے لیے کچھ مشکلات تو ہوتی ہی ہیں‌ اور ڈرکے آگے ہمیشہ جیت ہوتی ہے تو یاد رکھیں‌اور اُردو ٹائپنگ ضرور سیکھں، ایک بار سیکھ لی تو بہت مزے سے آپ اپنے من کی بات اپنی زبان میں کہنے لگو گے۔ بہت شکریہ اتنے اچھے اور فری سافٹ وئیر کے لیے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ والسلام ۔ محمد عقیل شہزاد۔

  27. السلام علیکم و رحمۃ اللہ ۔۔۔۔۔۔۔
    جناب بلال صا حب آپ سے پاک انسٹالر میں مل کر بڑی خوشی ہویئ ۔
    مزاج بخیر ہوں گے
    جناب آپ سے بس اتنی بات کہنا چاہوں گا کہ ماشا اللہ آپ نے دنیا میں ہم جیسے کمزوروں کے لےء صدقہ جاریہ کر دیا جسکا ثواب قیامت تک ملتا رہے گا
    فجزاکم اللہ احسن الجزا

  28. اسلام و علیکم- خدا وند کریم آپکو ہر آزمائش سے محفوظ فرمائے اور علم کی روشنی پھیلانے کی جزا دے-
    بیٹا اردو لکھتے ہوئے اگر انگریزی کا لفظ لکھنا ہو جیسے کسی کا پتہ جسمیں اے، بی وغیرہ – کرسر غیر مستحکم ہو جا تا ہے-از راہ کرم رہنمائی کریں

  29. سلام!بلال بھائ اللہ تعالیٰ آپ کو دلی خوشیاں عطا فرماۓ اور صحت و تندرستی کی ابدی نعمتوں سے نوازے آمین۔اپنی قومی زبان کی ترقی و ترویج کیلے کی گی یہ کاوش بصدادب و احترام اور لائق فخر ہے۔آپ نے ہم جیسے مبتدیوں کیلے گراں قدر رہنمائ مہیا کر کے ایک عظیم قومی فریضہ سے سبکدوشی حاصل کر لی ہے۔

  30. جزاکم اللہ خیر۔
    آپکا بہت بہت شکریہ۔
    پتہ نہیں کتنے لوگ یہ انسٹال کر کے دین کاکام کرتے ہوں گے جس کا اجر آپ کو بھی ملتا ہے۔
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔

  31. شکریہ جناب
    آپ کی تحریر قابل انتفاع ہے
    اللہ آپ کے علم میں برکت دے اوراس نیک کام میں تادیر لگائے رکھے
    آمین

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *