بسم اللہ الرحمن الرحیم
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر کسی بھی جگہ اردو لکھنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر اردو ایکٹیو کریں اور پھر جہاں اردو لکھنی ہو وہاں لکھ لیں۔ ابھی اردو ایکٹیو کرنے کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے اس لئے بلاگ یا مختلف فورمز پر اردو لکھنے کے لئے ٹیکسٹ باکس پر ہی ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے جس سے کمپیوٹر پر اردو ایکٹیو کیے بغیر بھی اردو لکھی جا سکتی ہے۔ کسی ٹیکسٹ باکس میں اردو لکھنے کے لئے جاوا سکرپٹ کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے اور عام طور پر اس کام کے لئے نبیل بھائی کا ”اردو ویب پیڈ“ استعمال کیا جاتا ہے۔ ورڈ پریس کے ٹیکسٹ باکس/ایریا کے لئے نبیل بھائی کا اردو ایڈیٹر پلگ ان کافی بہتر ہے۔ ورڈپریس بلاگ پر اردو ایڈیٹر پلگ ان اپلوڈ اور ایکٹیو کیا جاتا ہے تو سارا کام ہو جاتا ہے یعنی تمام ٹیکس باکس اور ایریا میں اردو ویب پیڈ شامل ہو جاتا ہے لیکن اس ٹیوٹوریل میں ہم خود کسی ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگانا سیکھتے ہیں۔
جس طرح ویب سائیٹ بناتے ہوئے باقی کسی جگہ جاوا سکرپٹ لگاتے ہیں ایسے ہی کسی ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگایا جاتا ہے کیونکہ اردو ویب پیڈ جاوا سکرپٹ میں ہی بنا ہوا ہے۔
1:- سب سے پہلے اردو ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ یہ کمپریس کی ہوئی فائل ہے۔ استعمال سے پہلے اسے ایکسٹریکٹ کر لیں۔
2:- ویب پیج کے <head> ٹیگ کے اندر اردو ویب پیڈ کی فائل کا کوڈ لکھیں تاکہ آپ کی ویب سائیٹ کو پتہ چل سکے کہ اردو ویب پیڈ کی فائل کہاں پر ہے اور اردو ویب پیڈ کے فنکشن کو شروع کر سکے۔ اس کے لئے آپ درج ذیل کوڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
<script type="text/javascript" src="urdu-webpad.js"></script>
<script type="text/javascript">
initUrduEditor();
</script>
3:- ایک ٹیکسٹ باکس بنائیں۔ چاہے ڈریم ویور یا فرنٹ پیج وغیرہ کا استعمال کر لیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کوڈ لکھ کر ٹیکسٹ باکس بنانا چاہیں تو درج ذیل کوڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
<input name="urdubox" id="urdubox" type="text" value="" title="" />
ٹیکسٹ باکس میں اردو ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ والی فائل لگانے کے لئے onfocus="setEditor(this)"کوڈ کا اضافہ کریں۔ یوں ٹیکسٹ باکس کا کوڈ اس طرح ہو جائے گا۔
<input name="urdubox" id="urdubox" onfocus="setEditor(this)" type="text" value="" title="" />
نوٹ:- اگر آپ کو ٹیکسٹ باکس یا ویب پیج بنانے کا کوئی تجربہ نہیں تو پہلے کم از کم بنیادی ایچ ٹی ایم ایل سیکھیں۔
4:- جہاں ٹیکسٹ باکس کا کوڈ ختم ہو رہا ہے اس کے نیچے یعنی نئی لائن پر درج ذیل کوڈ کا اضافہ کر دیں۔ یہاں ایک بات دھیان رکھنے والی ہے کہ آپ نے ٹیکسٹ باکس میں جو name دیا ہے وہی makeUrduEditor فنکشن میں پہلی ویلیو دینی ہے۔ کوڈ میں اس کو نمایا کرنے کے لئے سرخ رنگ دیا گیا ہے۔
<script language="JavaScript" type=text/javascript>
makeUrduEditor("urdubox", 12);
</script>
ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگ چکا ہے۔ اب اگر ساتھ میں انگریزی اور اردو کے لئے ریڈیو بٹن بھی بنانے ہیں تو جہاں آپ یہ بٹن بنانا چاہتے ہیں وہاں پر درج ذیل کوڈ لکھ دیں۔
<input type="radio" value="Urdu" checked name="toggle" onclick=’setUrdu("urdubox")’ title=""> اردو <input type="radio" value="English" name="toggle" onclick=’setEnglish("urdubox")’ title=""> انگریزی
یہاں بھی اسی بات کا دھیان رکھنا ہے کہ ٹیکسٹ باکس کا name ہی setUrdu اور setEnglish والے فنکشن میں دینا ہے۔ تاکہ جب ریڈیو بٹن کو کلک کیا جائے تو اسے پتہ ہو کہ یہ عمل کس ٹیکسٹ باکس پر کرنا ہے۔
اس کے علاوہ اگر آن سکرین اردو کی بورڈ بھی بنانا چاہیں تو درج ذیل کوڈ وہاں لکھ دیں جہاں پر آپ آن سکرین کی بورڈ دیکھانا چاہتے ہیں۔
<script type="text/javascript">writeKeyboard()</script>
آن سکرین کی بورڈ کی خوبصورتی کے لئے سٹائل شیٹ کا استعمال ضرور کریں۔
مثال کے لئے ایک بنا بنایا ویب پیج یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ جس میں ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگا ہوا ہے اور ساتھ میں اردو ویب پیڈ کی جاوا سکرپٹ والی فائل اور آن سکرین اردو کی بورڈ کی سٹائل شیٹ والی فائل بھی موجود ہے ۔
بہت بہت شکریہ، آپ نے اتنے آسان طریقے سے بتایا 😉 ۔
بہت سہل انداز میں راہنمائی فرمائی ہے۔ شکریہ !
کچھ اردو بلاگس پر ٹیکسٹ باکس میں اردو لکھنےسہولت نہیں ہوتی ۔ آپ کی اس پوسٹ سے اردو تحریر کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔
سر مجھے پلیز نبیل صاحب کا اردو اڈیٹرڈ اون لوڈ کرنا اور اسکا unzipکرنا اور انسٹال کرا سکھا ریں میں http://www.iceblink.blogspot.comپر اردو میں بلاگنگ کرنا چاہتا ہہوں دعا گو سرمد علی
السلامُ علیکم بلال بھائی
بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے آپ نے
شکریہ
محترم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے تو آپ ڈاؤن لوڈ لنک پر کلک کریں تو ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا پھر اسے ان ذپ کرنے کے لئے آپ WinZip یا اس جیسا کوئی اور سافٹ ویئر استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بلاگ سپاٹ پر بلاگنگ کے لئے یہ درج ذیل لنک آپ کو کافی فائدہ دے سکتے ہیں۔
بلاگر کے لیے ڈبلیو پی پریمیم ٹیمپلیٹ (اردو ورژن)
بلاگر کے لیے اردو کسٹمائزڈ Prometheus ٹیمپلیٹ
بلاگر ڈاٹ کام راؤنڈر ٹیمپلیٹس
بلاگسپاٹ کی اردو ٹیمپلیٹس شئیر کریں
اس کے علاوہ درج ذیل لنک بھی بلاگ اسپاٹ کے بارے میں ہی ہیں یہ بھی دیکھ لیں شاید آپ کو کچھ راہنمائی مل جائے۔
بلاگسپاٹ پر کس نے اردو بلاگ بنانا ہے؟
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ویب پیڈ
بلاگر ڈاٹ کام پر اردو ایڈیٹر اور مصنف کے تبصروں کا سٹائل
بلاگر پر اردو بلاگ میں اشعار کی فارمیٹنگ کریں
ویسے میرا ایک مشورہ ہو گا کہ آپ اس معاملے میں اردو محفل کو ضرور دیکھا کریں۔ ویسے میرا بلاگ اسپاٹ کے بارے میں کوئی خاص تجربہ نہیں اس لئے آپ کو اس بارے میں چند معلوماتی لنک ہی دے سکتا ہوں۔
محترم بلال بھائی
سلام ومحبت
پلیز اردوکی پورڈ کس طرح ویب پر اپلوڈ کریں میرا مطلب ہے مذکورہ سارے کوڈ کا پی پیسٹ کر نے کے بعد مزید کو نسا عمل کریں کہ کی بورڈ ہر پیچ پر اپلوڈ ہو جائے ۔کوئی ٹٹو ریل ہو تو اچھا رہے گا ۔نوٹ ڈریم ویور سے اپلوڈ کرنا ہے ۔براہ کرم جلد جواب دیں۔ والسلاام
السلام علیکم
بحمد للہ آپ کے بتائے طریقہ سےاردو پیڈ ٹکسٹ باکس پر لگ گیا ۔اب پیڈ کے لوازم مثلآ “مسکانیں فونٹ کا حجم،رنگ، ارسال ،فوری جواب،قطع وبرید،پیش منظر، ڈلیٹ” اس طرح کے امور کے بارے میں بتا دیں نوازش ہو گی۔
جلدجواب کا منتظر
کلیم احمد قاسمی کے تبصرہ کا جواب
وعلیکم السلام
محترم فی الحال ایسا کوئی ٹیوٹوریل میری نظر سے نہیں گزرا۔ ویسے یہ ہر پیج پر بورڈ دیکھانے والا معاملہ کچھ ویب ڈویلپر کا ہے۔ ویسے آپ کا سوال چھوٹا سا ہے لیکن اس کا جواب دینے بیٹھوں تو شاید ایک کتاب لکھنی پڑ جائے۔
کلیم احمد قاسمی کے تبصرہ کا جواب
محترم یہ ”مسکانیں فونٹ کا حجم،رنگ، ارسال ،فوری جواب،قطع وبرید،پیش منظر، ڈلیٹ“ یہ سارے فنکشن کوئی چھوٹی سی بات نہیں۔ آپ کے ایک ایک لفظ پر تو کئی کئی صفحات کے ٹیوٹوریل ہوں گے۔ اگر آپ یہ سارے فنکشن خود بنانا چاہتے ہیں تو اس کا بہتر حل یہ ہے کہ آپ کوئی سی ایم ایس استعمال کریں۔ جیسے ورڈپریس وغیرہ۔ ویسے آپ کرنا کیا چاہ رہے ہیں وہ بتائیں تو پھر اس حوالے سے کوئی مشورہ دے سکوں گا۔
میرا تبصرہ آپ کی تحریر کے آگے دنگ رہ جاتا ہے۔ :hypnotized:
السلا م علیکم
تبصرہ کا جواب نظر نواز ہوا، بہرحال اللہ کے کرم سے الغزالی انفو algazali.info
(اسلامک فورم) شروع ہو چکا ہے۔آپکی راہنمائی اس فورم کی ضمانت ہو گی ۔مید ہےاستدعاقبو ل فرمائیں گے،والسلام
آپ کی راہنما ئی اس فورم کی کامیابی کی ضمانت ہوگی انشاءاللہ
محترم بلال صاحب، السلام علیکم
آپ کی حوصلہ افزائی کے بعد میںنے اپنا بلاگ بنانا شروع کیا تھا، دو دن پہلے مکمل کیا ہے، میں آپ کو دعوت دیتا ہوںکہ میرے بلاگ پر تشریف لا کر دو لفظ لکھ دیں، یہ میرے لئے اعزاز رہے گا۔ میںاردو باکس لگانا چاہتا ہوںمگر لاعلمی کی بنا پر شاید ممکن نہ ہو۔ اگر آپ کے پاس وقت ہو تو آپ یہ کام کردیں، مہربانی ہوگی۔ میری تازہ تحریر (تازہ مچھلی کھانے کا سواد) آپ کو پسند آئے گی۔۔۔
خیر اندیش / محمد سلیم
محمد سلیم کے تبصرہ کا جواب
محترم آپ کا بلاگ ورڈپریس ڈاٹ کام پر ہے اور جہاں تک میری معلومات ہے اس کے مطابق ورڈپریس ڈاٹ کام پر جو بلاگ بنایا جاتا ہے اس پر اپنی تھیم نہیں لگائی جا سکتی اور پہلے سے موجود تھیمز میں بھی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ کیونکہ اردو باکس تھیم میں لگایا جاتا ہے اس لئے یہ کام ورڈپریس ڈاٹ کام پر ممکن نہیں ہو سکتا۔
اسلام و علیکم
جناب مجھے یہ بتا دیں کہ بلاگ سپاٹ پر میٹا ٹیگز کیسے انٹر کیئے جاتے ہیں۔
وعلیکم السلام!
جہاں تک میرے علم میں ہے، اس کے مطابق بلاگ سپاٹ پر میٹا ٹیگز نہیں ہوتے بلکہ اس کی جگہ لیبلز ہوتے ہیں جو کہ آپ پوسٹ لکھتے وقت دیتے ہیں۔
سرچ انجن اوپٹمائزیشن کیلیئے میٹا ٹیگز کی خاصی اہمیت ہے۔
اور میں جب بھی بلاگ سپاٹ پر اپنے بلاگ کا ڈسکرپشن ایڈ کرتا ہوں تو کسی بھی سائٹ پر ڈسکرپشن ظاہر نہی ہوتا جیسا کی اگر گوگل پر میری سائٹ کو سرچ کریں تو اس کے نیچے وہی لکھا ہوگا جو پہلی پوسٹ میں ہوتا ہے۔
برائے مہربانی ایچ-ٹی-ایم-ایل کے ذریعے ڈسکرپشن ایڈ کرنا سکھادیں۔
سب سے پہلے تو معذرت کہ میں آپ کا سوال ٹھیک طرح نہیں سمجھ سکا تھا۔
خیر اپنے بلاگ پر ڈسکرپشن ٹیگ کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں جائیں اور پھر Design
Edit HTML
یہاں بلاگ تھیم کے کوڈ میں اس کوڈ
<b:include data=’blog’ name=’all-head-content’/>
کے بعد درج ذیل کوڈ کا اضافہ کر دیں۔
<meta content=’PUT BLOG DESCRIPTION HERE’ name=’description’/>
PUT BLOG DESCRIPTION HERE
کی جگہ پر اپنے بلاگ کی ڈسکرپشن لکھ دیں۔ یوں جب بھی آپ کوئی پوسٹ شیئر کریں گے تو پھر یہی ڈسکرپشن ساتھ میں آئے گی۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
بھائی ایم بلال ایم صاحب آپ کا بہت بہت شکریہ ، کہ آپ نے میل کا جواب دیا ، اور ہم جیسوں کو یاد رکھا ۔ اصل میں پہلے آپکی ویب سائیٹ کو تسلی سے چیک نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے کی اردو کی بورڈ کا حل نہ مل سکا۔ آپ کے بتانے پر میں آپ کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے اردو کی بورڈ کا حل ویب سائیٹ پر بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے، یہ بالکل ان پیج کی طرح کام کر رہا ہے۔
جہاں تک آپ نے خدمت کا کہا ہے ،آپکی یہی خدمت ہی کافی ہے ۔ اردو استعمال کرنے والوں کے لیے بار بار ونڈو کی سی ڈی ڈال کر اردو انسٹال کرنی پڑتی تھی ۔ پاک اردو انسٹالر سے آسانی سے اردو انسٹال ہو جاتی ہے۔
اصل میں بندہ تھوڑا بہت ویب سائٹس پر کام کرنا جانتا ہے ، اور پی ایچ پی سیکھ رہا ہے،سوال یہ ہے کہ
اگر بندہ پی ایچ پی تھوری بہت سیکھ جاتا ہے تو اس کا کیا فائدہ ہے۔
آپ نے یہ جو ویب سائٹ بنائی ہے اس کا کیا مقصد ہے۔
پڑھنے میں میل تھوڑا لمبی ہے ، تکلیف کی معذرت چاہتا ہوں،۔
محترم میری کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
باقی پی ایچ پی کا بہت فائدہ ہے۔ جیسے دیگر ویب سائیٹ بنانے والی زبانوں کا فائدہ ہے ویسے ہی پی ایچ پی کا بھی ہے اور پی ایچ پی اس وقت ویب سائیٹ کی سرور سائیڈ زبانوں میں سے ایک بہت بڑی اور اہم زبان ہے۔
رہی بات میری ویب سائیٹ کا مقصد کیا ہے؟ تو بھائی اس کے کئی ایک مقاصد میں سے ایک یہ بھی ہے لوگوں تک معلومات آسان زبان میں ان تک پہنچ جائے اور جتنی ہو سکے اتنی اردو کی ترویج ہو۔
میں ورڈ پریس کے صفحے پر اردو ویب پیڈ لگانے کا خواہاں ہوں۔
ازرائے کرم گائیڈ کیجئے کہ اردو پیڈ یا اردو ایڈیٹر پلگ ان انسٹال کئے بغیر ۔۔۔ کیسے لگا سکتا ہوں۔
صفحے کی کوڈنگ اور سی ایس ایس کی کوڈنگ اگر ای میل ہو سلے تو نوازش ہو گی،
شاید مصروفیت میں بھول گئے ہیں ۔۔۔ آپ؟
محترم جو بات آپ پوچھ رہے ہیں وہ اس تحریر میں بڑی وضاحت سے بیان کی گئی ہے۔ سیدھی سی بات ہے کہ پہلے ٹیکسٹ باکس بنائیں اور پھر اس پر اردو ویب پیڈ لگا لیں اور تفصیلی طریقہ اوپر درج ہے۔