جولائی 22, 2011 - ایم بلال ایم
8 تبصر ے

میری تین سالہ بلاگنگ – پہلا حصہ – ماوراء اور عمار

پہلے اپنے بلاگ تھیم کا تین سالہ سفر شائع کیا اورسوچا تو یہ تھا کہ مزید ایسی کوئی تحریر بلاگ کی تیسری سالگرہ پر شائع کروں گا لیکن ان دنوں دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ پاک اردو انسٹالر بنانے میں مصروف ہو گیا اور تحریر کے لئے وقت ہی نہ مل سکا۔ اب بجلی کی بندش اپنے عروج پر پہنچی اور وقت ہی وقت تھا اور اوپر سے اردو محفل کی سالگرہ بھی آ گئی تو سوچا اپنے تین سالہ بلاگنگ کے تجربات اور ساتھ ساتھ اردو محفل پر کچھ لکھتا ہوں تو یہ تحریر بند بجلی اورشدید گرمی میں لکھنی شروع کر رہا ہوں۔ جتنی باتیں ذہن میں ہیں اس حساب سے تو یہ تحریر کافی لمبی ہو جائے گی اس لئے اقساط میں پیش کر رہا ہوں۔ میری بلاگنگ بلکہ یوں کہیں کہ انٹرنیٹ پر میری سرگرمیوں میں اردو محفل کا بہت بڑا ہاتھ ہے اس لئے دوسری قسط اردو محفل پر ہو گی اس کے علاوہ بلاگنگ کے ان تینوں سالوں میں کیا کھویا ، کیا پایا، کون لوگ ملے، کچھ اپنے اور دوسروں کے شکوے، کچھ دکھ ، سکھ اور خوشیوں پر لکھوں گا۔

سب سے پہلے بلاگ کے بارے میں مجھے اردو محفل سے پتہ چلا۔ پتہ چلنے کے بعد میں بلاگ بنانے کے حق میں نہیں تھا لیکن جیسے جیسے مزید معلومات اور فوائد کا پتہ چلا اور چند ایک دوستوں نے بھی مشورہ دیا تو سوچا! چلو تجرباتی طور پر بلاگ بنا کر دیکھ لیتے ہیں۔ مئی 2008ء میں بلاگ بنانے کے بارے میں بہت ہاتھ پیر مارے۔ کئی مسائل کا سامنا ہوا۔ کئی مفت سروس پر بھی بلاگ بنایا لیکن وہاں لکھا کچھ نہیں تھا۔ خیر دوستوں اور خاص طور پر اردو محفل کے تعاون سے اپنے ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر بلاگ بنا ہی لیا۔ تب وہ ڈومین اور ہوسٹنگ ایک دوست کے ساتھ مل کر خریدی کسی اور کام کے لئے تھی لیکن کافی دیر اس پر کام نہ کر سکے تو سوچا بلاگ کا تجربہ اسی پر کرتا ہوں۔ یوں 10 جون 2008ء کو میں نے اپنے بلاگ پر پہلی تحریر شائع کی۔

میں جب بھی اپنے بلاگ کی شروعات کی بات کروں گا تو ماوراء(گمشدہ) اور عمار ابن ضیاء جو اردو محفل پر مجھے ملے، میں ان کی مہربانیاں نہیں بھول سکتا جبھی تو ”اردو اور بلاگ“ کتاب انہیں کے نام کی ہے۔ جب مجھے ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر ورڈپریس انسٹال کرنا نہیں آتا تھا اور میری لاکھ کوشش کے باوجود بھی انسٹال نہیں ہو رہا تھا تو مجھے وہ دوپہر آج بھی یاد ہے جب عمار ابن ضیاء کے ساتھ چیٹ ہو رہی تھی وہ اُدھر میرے لئے ورڈپریس انسٹال کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور میں یہاں دعائیں کر رہا تھا کہ ”ہو جا، ہو جا“۔ لیکن ہوسٹنگ میں مسئلہ ہونے کی وجہ سے انسٹال نہیں ہو رہا تھا۔ کئی کوششوں کے باوجود بھی جب نہ ہو سکا تو عمار بھائی نے کہا ”ہو تو جانا چاہئے تھا لیکن پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے ہوسٹنگ میں“۔ خیر میں نے ورڈپریس کی ٹیم سے رابطہ کیا اور انہیں ہوسٹنگ کی معلومات دی تو انہوں نے ورڈپریس انسٹال کر دیا۔ میں نے سوچا ہوسٹنگ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی تو پھر ورڈپریس کی ٹیم نے کیسے انسٹال کر لیا؟ اس سوال کے جواب میں میں نے ورڈپریس کے کام کرنے کے طریقہ کو سمجھنا شروع کیا اور آج اللہ کے فضل سے کافی حد تک سمجھ چکا ہوں۔

بلاگ بنانے سے پہلے بھی اور بلاگ بنانے کے بعد بھی کچھ عرصہ ماوراء نے کافی راہنمائی کی۔ خاص طور پر جب مجھے یہ سمجھ نہیں آتا تھا کہ یہ بلاگ کیا ہوتا ہے، کس لئے اور کیوں ہوتا ہے؟ تب میرے ان سوالوں کے بڑے تحمل سے اور تفصیلی جواب ماوراء نے دیئے۔ اس کے علاوہ بھی فورم اور بلاگ کے حوالے سے بنیادی معلومات میں زیادہ تر ماوراء نے ہی راہنمائی کی اور یوں یہ سلسلہ چل نکلا۔ شوق بڑتا گیا اردو محفل ہاتھ پکڑ کے چلاتی رہی اور آج تین سال بعد یہ سب آپ کے سامنے ہے۔ بات شوق سے شروع ہوئی اور آج ایک منزل کے راستہ پر لے آئی ہے۔ بلاگنگ شروع شوق اور تجربہ کے لئے کی تھی لیکن آج جو ہے وہ آپ سب کے سامنے ہے۔ اردو محفل سے صرف بلاگنگ کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ اور بھی بہت کچھ سیکھا جس نے عام زندگی میں بھی کئی تبدیلیاں کیں۔

دوسرا حصہ – اردو محفل

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 8 تبصرے برائے تحریر ”میری تین سالہ بلاگنگ – پہلا حصہ – ماوراء اور عمار

  1. بلال! اگر آپ کا ‘آج’ دیکھا جائے تو یہ بات پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کبھی آپ کو بھی ورڈپریس انسٹالیشن میں مسئلہ ہوا ہوگا۔ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ایسے احباب کو دیکھ کر جو حقیقت میں مسائل کا شکار ہو کر ان کا حال تلاش کرتے ہیں اور پھر اپنے سیکھے گئے علم سے نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی مستفید ہونے کا بھرپور موقع فراہم کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں، مزہ تو تب ہے ج دوسروں کے لیے جیا جائے۔ آپ نے جو سیکھا وہ دوسروں تک بھی پہنچایا اور یقین جانیے کہ یہ نیکی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ان شاء اللہ

  2. انسان ہمیشہ سیکھنے کے مرحلے میں‌رہتا ہے۔ خوشی ہوئی کہ آپ کے اس سفر میں ہم بھی آپ کے ساتھ قدم بہ قدم ہیں۔
    اللہ آپ کو دین و دنیا میں کامیابی و کامرانی سے نوازے۔ آمین۔

  3. السلام علیکم
    م بلال م ایک ایسا شخص ہے جس کی تعریف کرنے کے لیے الفاظ کی تلاش مشکل ہو جاتی ہے۔ جس قدر مجھے م بلال م سے فائدہ ہوا ہے شاہد ہی کسی کو ہوا ہو میری نالائقی یہ ہے کہ میں نے کچھ سیکھنے کی کوشش نہیں کی ورنہ میں بھی بہت کچھ سیکھ لیتا میرے کچھ نا سیکھنے کی وجہ بھی م بلال م ہی ہے جب کوئی مسئلہ ہوتا فوراَ ہی حل کر دیتے۔ میری تو دعا ہے اللہ تعالیٰ بلال بھائی جیسے لوگوں کو دنیامیں عام کر دے تاکہ ہم جیسے لوگوں کی مدد ہوتی رہے آمین

  4. اقتباس» محمد یاسر علی نے لکھا:
    السلام علیکم بلال بھائی
    میں ایک ان پڑھ سا بندہ ہوں مگر مجھے آپ کی تحریروں سے بہت کچھ سکھنے کو ملا ہے اس کے لیے میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں

    وعلیکم السلام محمد یاسر علی بھائی
    اجی آپ ان پڑھ ہیں تو ہم کونسا پڑھے لکھے ہیں؟ محترم ہم بھی آپ جیسے بلکہ آپ سے کم پڑھے ہیں۔ میری کاوش پسند کرنے کا بہت شکریہ۔

    اقتباس» محمداسد نے لکھا:
    بلال! اگر آپ کا ‘آج’ دیکھا جائے تو یہ بات پڑھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کبھی آپ کو بھی ورڈپریس انسٹالیشن میں مسئلہ ہوا ہوگا۔ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ایسے احباب کو دیکھ کر جو حقیقت میں مسائل کا شکار ہو کر ان کا حال تلاش کرتے ہیں اور پھر اپنے سیکھے گئے علم سے نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی مستفید ہونے کا بھرپور موقع فراہم کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں، مزہ تو تب ہے ج دوسروں کے لیے جیا جائے۔ آپ نے جو سیکھا وہ دوسروں تک بھی پہنچایا اور یقین جانیے کہ یہ نیکی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ان شاء اللہ

    محمد اسد بھائی اگر مجھے شروع میں مسائل نہ ہوئے ہوتے تو شاید میرے علم میں یہ بات بھی نہ آتی کہ دوسروں کو بھی مسائل ہو سکتے ہیں اور پھر یہ سب جو آج ہے شاید نہ ہوتا۔ خیر یہ سب آپ جیسے دوستوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے اور ان شاء اللہ ہوتا رہے گا۔

    اقتباس» علی عامر نے لکھا:
    انسان ہمیشہ سیکھنے کے مرحلے میں‌رہتا ہے۔ خوشی ہوئی کہ آپ کے اس سفر میں ہم بھی آپ کے ساتھ قدم بہ قدم ہیں۔
    اللہ آپ کو دین و دنیا میں کامیابی و کامرانی سے نوازے۔ آمین۔

    محترم یقینا آپ اس سفر میں قدم بہ قدم ساتھ ہیں اور لوگوں کی حوصلہ افزائی سے ہی یہ سب کر پاتا ہوں۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

    اقتباس» عدنان شاہد نے لکھا:
    بلال بھائی بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر اور خوشی ہوئی کہ آپ نے مشکل حالات میں‌حوصلہ نہیں‌ہارا

    آپ کا بہت شکریہ۔

    اقتباس» خرم ابن شبیر نے لکھا:
    السلام علیکم
    م بلال م ایک ایسا شخص ہے جس کی تعریف کرنے کے لیے الفاظ کی تلاش مشکل ہو جاتی ہے۔ جس قدر مجھے م بلال م سے فائدہ ہوا ہے شاہد ہی کسی کو ہوا ہو میری نالائقی یہ ہے کہ میں نے کچھ سیکھنے کی کوشش نہیں کی ورنہ میںبھی بہت کچھ سیکھ لیتا میرے کچھ نا سیکھنے کی وجہ بھی م بلال م ہی ہے جب کوئی مسئلہ ہوتا فوراَ ہی حل کر دیتے۔ میری تو دعا ہے اللہ تعالیٰ بلال بھائی جیسے لوگوں کو دنیامیں عام کر دے تاکہ ہم جیسے لوگوںکی مدد ہوتی رہے آمین

    وعلیکم السلام
    استادو ایسا نہ کہو۔ یہ نہ ہو اتنی تعریف سن کر میں خراب ہو جاؤں۔ ویسے آپ نالائق نہیں بلکہ آپ تو استاد لوگ ہو ہم تو بس آپ سے سیکھ کر چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں اور سکون دے۔۔۔آمین

  5. بلال بھائی واقعی وہ شخص ہیں جن کے بلاگ سے کم از کم ورڈ پریس اور بلاگنگ کے متعلق کوئی بھی مسئلہ کیوں نہ ہو، اس کا حل موجود ہو گا۔
    میں نے ہمیشہ اس بلاگ پر مفید باتیں ہی پڑھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ بلال بھائی کو مزید ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *