ونڈوز میں اردو پڑھنے اور لکھنے کی سہولت پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ ونڈوز ایکس پی (XP) میں اردو بہتر انداز میں پڑھنے اور لکھنے کے لئے تین کام یعنی اردو ایکٹیو (Active)، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو فونٹس انسٹال کرنے پڑتے ہیں جبکہ ونڈوز وسٹا (Vista) اور ونڈوز سیون (7) میں دو کام یعنی اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو فونٹس انسٹال کرنے پڑتے ہیں۔ یہ بالکل چھوٹے چھوٹے اور آسان مراحل ہوتے ہیں جو کہ ایک عام کمپیوٹر استعمال کرنے والا بھی نہایت آسانی سے کر سکتا ہے۔ ونڈوز ایکس پی میں اردو ایکٹیو کرنے کے لئے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے۔ اردو کی انسٹالیشن کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔
فائل سائز MB 14.51
”پاک اردو انسٹالر“ بغیر ونڈوز کی سی ڈی کے تینوں کام خودبخود کر دیتا ہے یعنی اردو ایکٹیو، اردو کی بورڈ لے آؤٹ اور اردو کے چند ضروری فونٹس انسٹال کر دیتا ہے۔ عام طور پر اردو ویب سائیٹس اور دیگر جگہوں پر استعمال ہونے والے اردو کے تین فونٹس ”پاک اردو انسٹالر“ میں شامل کیے گئے ہیں۔ جن میں خوبصورت فونٹ ”جمیل نوری نستعلیق“، کرلپ کا فونٹ ”اردو ویب نسخ“ اور بی بی سی اردو کا فونٹ”اردو نسخ ایشیاء ٹائیپ“ شامل ہیں۔
”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کرنے کے بعد آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو جائے گی۔ جس سے کسی بھی جگہ اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ بالکل آسانی سے اردو لکھی بھی جا سکتی ہے۔ کمپیوٹر پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتیٰ کہ ای میل، چیٹ اور کسی فائل یا فولڈر کا نام وغیرہ بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال ہونے اور کمپیوٹر ری سٹارٹ کرنے کے بعد Taskbar پر Language bar نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ نیچے والی تصاویر میں نظر آرہی ہے۔
فائل سائز MB 14.51
جس سافٹ ویئر میں اردو لکھنی ہو وہاں پر بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں تو آپ کا کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں اردو موڈ میں ہو جائے گا یعنی جب بھی کوئی Key دبائیں گے تو اردو لکھی جائے گی۔ اسی طرح کسی سافٹ ویئر کا موڈ انگلش میں تبدیل کرنے کے لئے دوبارہ بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں۔ جس سے دوبارہ انگلش موڈ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ لینگوئج بار پر کلک کر کے بھی موڈ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی سافٹ ویئر میں دیکھنا ہو کہ کمپیوٹر اس سافٹ ویئر میں کس موڈ پر ہے تو ٹاسک بار پر موجود لینگوئج بار دیکھیں۔ اگر لینگوئج بار میں ”UR“ لکھا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اردو موڈ پر ہے اور اسی طرح اگر ”EN“ لکھا ہو تو انگلش موڈ پر ہے۔
یاد رہے ایک وقت میں دو یا زیادہ زبانیں بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔ دو سے زیادہ زبانیں ہونے کی صورت میں جب بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں گے تو موڈ ایک زبان سے دوسری اور پھر دبانے سے دوسری سے تیسری اور اسی طرح موڈ آخری زبان تک جائے گا اور پھر دبانے سے واپس پہلی پر آجائے گا۔
اپڈیٹ نمبر 1 (18 جون 2011ء) :- اب ونڈوز کے تینوں ورژن یعنی ایکس پی، وسٹا اور سیون کے لئے ایک ہی ”پاک اردو انسٹالر“ کام کرے گا۔ یعنی اب ہر ونڈوز کے لئے علیحدہ علیحدہ انسٹالر کی بجائے ایک ہی انسٹالر ڈاؤن لوڈ کریں اور پھر جس ونڈوز پر چاہیں انسٹال کریں۔ مزید تفصیل یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
اپڈیٹ نمبر 2 (29 جون 2011ء) :- 64Bit ونڈوز پر اردو انسٹال کرنے کی سہولت بھی ”پاک اردو انسٹالر“ میں شامل کر دی گئی ہے۔ یعنی اب چاہے ونڈوز ایکس پی، وسٹا یا سیون 32Bit ہو یا 64Bit سب کے لئے ایک ہی ”پاک اردو انسٹالر“ کام کرے گا۔
اچھی معلومات ہے اردو کو انسٹال کرنے کے لئے
سبحان اللہ اور جزاک اللہ۔ میں نے دونوں ڈاؤنلوڈ کر لیے ہیں اور ابھی چیک کرتا ہوں۔ ویسے مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نے ان انسٹالرز کو ٹیسٹنگ کے تمام مراحل سے گزارا ہوگا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ اردو کی ترویج کے لیے آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
زبردست، میں نے ونڈوز ایکس پی والا انسٹالر استعمال کرکے دیکھا ہے اور یہ ٹھیک کام کر رہا ہے۔
شکریہ بلال بھائی ۔ ۔ ۔ڈانلوڈ کیا ہے ۔ ۔ انسٹال کرکے دیکھتا ہوں ۔۔ :heart: :heart:
بلال آپ ماشاءاللہ اتنا اچھا لکھ لیتے ہیں آئی ٹی پر۔ آپ گلوبل سائنس میںکیوںنہیںلکھتے؟ امید ہے آپ نے میری کل والی پوسٹ پڑھی ہوگی گلوبل سائنس کے سلسلے میں۔ انھیںاچھے اردو لکھاریوںکی ضرورت ہے۔ آپ نے نیٹ پر بہت سی مددگار پوسٹیںبھی لکھ رکھی ہیں۔ انھی کو اگر گلوبل سائنس میںشائع کروا دیںتو کچھ(چاہے کتنی ہی معمولی کیوںنہ ہو) آمدن بھی ہوجائے گی اور اردو کا بھلا بھی ہوجائے گا۔ امید ہے آپ کی تحاریر گلوبل سائنس میں پڑھنے کو ملیںگی۔ گلوبل سائنس کا رابطے کا صفحہ نیچے دے رہا ہوں۔
http://www.globalscience.com.pk/contact-us.html
وسلام
بہت بہت دلی مبارک ہو :heart: ۔
ماشاءاللہ بہت خوب اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے آمین
جزاک اللہ
:clap:
بھائی ڈانلوڈ نہیں ہو رہا۔۔
السلام علیکم
اللہ کریم سے دعا ہے کہ آپ کو بہت سی آسانیاں عطا فرمائے اور دوسروں کے لئے اسی طرح آسانیاں فراہم کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
والسلام
جزاک اللہ !اللہ آپ کوجزائے خیردے میںکتابت کاکام کرتاہوں ،آپ نے میرے لئے آسانی فرمائی :
یہ کام کی چیز آئی، ماشا اللہ اور جزاک اللہ :dance: :dance: :dance:
اردو کیلئے آپ کی گرانقدر کاوش پرمیں آپ کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ :clap: :clap: :clap:
سلام جناب اآپ کا بہت بہت شکریہ بہت کام کی چیز ہے اللہ آپ کو اس کا اجر دےگا آمین
بہت خوب، زبردست کام کیا ہے۔ جزاک اللہ۔۔۔
پاک اردو انسٹالر کے لیے بہت شکریہ بلال!
اگر آپ جیسے افراد اسی خلوص کے ساتھ محنت کرتے رہے تو ان شاء اللہ اردو کو بہت فائدہ حاصل ہوگا۔
میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
بہت خوب جناب محمد بلال بھائی، میں نے ابھی اسے داؤن لوڈ کیا ہے اور ابھی انسٹال بھی کرلیا، کیا کمال کی چیز تیار کی ہے، میرے خیال سے تو اردو دان کمپوٹر کی دنیا میں ایک انقلابی قدم ہے، اللہ آپ کو اس نیک کام کا اجر دے اور آپ کے درجات بلند کرے، آپ کےلئے دعا گو
السلا م علیکم۔
بھا ئی یہ بتا ہیں کو اردو جو انسٹال ہو گی اس کی بد ولت کیا ہم فیس بک وغیرہ میں نو ری نستعلیق لکھ سکتے ہیں۔؟
چھا گئے ہو برادر۔ بہت عمدہ ۔ ایسی ہی کسی چیز کی ضرورت تھی۔
:clap: :clap: :clap:
:clap: :clap:
:clap:
بہت بہت شکریہ جناب۔
سچ پوچھیں تو ابو شامل کی تحریر پڑھ کر آپکا ہی خیال آیا تھا اور یہ تحریر متوقع تھی 🙂
کچھ میں نے بھی لکھ کر رکھا ہے، انشااللہ جلد ہی پوسٹ کرونگا۔
السلام علیکم
محترم بلال بھائی
جزاک اللہ خیراء
اردو زبان کوآپ پر فخر ہے
بھائی ڈانلوڈ نہیں ہو رہا۔۔
زندہ باد بھائی جان
میرے پاس ایک نیٹ بک ہے۔جسس میں سی ڈی رام نہیں ہوتا۔
اس میں بھی اب میں اردو لکھنے کے قابل ہو جاوں گا
بہت بہت شکریہ :clap: :clap: :clap:
بلال بھائی۔ آپ جب یہ سافٹ ویئر بنا رہے تھے تو ہو سکتا ہے اآپ کے ذہن میں وہ لوگ نا ہوںجن کے کمپیوٹر پانچ یا چھ ہزار روپے میں خرید کیئے ہوئے ہوتے ہیں اور سی ڈی ڈرائیورز تو دکان سے گھر آتے آتے ہی خراب ہو چکے ہوتے ہیں۔ یہ سافٹ ویئر اُن لوگوں کیلئے ایک بہت بڑی نعمت ثابت ہوگا۔
میں ایک صاحب کو مشورہ دے بیٹھا کہ اردو انسٹال کر دیتا ہوں اور پھر ٹیم ویور کے ذریعہ اور ٹیلیفوںسے اوور سیز کال کر کے جس طرح یہ معرکہ سر ہوا وہ ایک پوری داستان ہے۔ اللہ آپکو جزائے خیر دے اور اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے والوںکو اسکا مثبت استعمال کرنے کی توفیق و ہدایت دے ۔ آمین یا رب
بہت خوب۔ بھیا شکریہ اور کامیابی پر مبارکباد 🙂
محترم السلام علیکم
آپ نے میری مشکل آسان کردی. اللہ آپ کو جزا خیر عطا کرے.
بہت خوب بلال بھائی۔ :worship:
کیا میں یہ ڈاؤنلوڈ ربط اپنے بلاگ پہ دےسکتا ہوں۔۔؟
اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔ آمین
جناب آپ سے گزارش ہے کہ آپ Inpage 3 professional 3.11کو بھی اپنی ویب سائٹ پر دیں۔
جو کہ مکمل طور پر کام کرتا ہو۔
محمد بلال کے تبصرہ کا جواب
نورمحمد کے تبصرہ کا جواب
عامر شہزاد کے تبصرہ کا جواب
خرم ابن شبیر کے تبصرہ کا جواب
عبدالقدوس کے تبصرہ کا جواب
ملک بلال کے تبصرہ کا جواب
فرحان دانش کے تبصرہ کا جواب
شاہ محمد کے تبصرہ کا جواب
وقاراعظم کے تبصرہ کا جواب
محمداسد کے تبصرہ کا جواب
ظہیر اشرف کے تبصرہ کا جواب
نایاب کے تبصرہ کا جواب
عادل بھیا کے تبصرہ کا جواب
ظفر اعظم کے تبصرہ کا جواب
السلام علیکم!
تمام دوستوں کا میری یہ کاوش پسند کرنے اور میری حوصلہ افزائی کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو مکمل صحت، لمبی عمر اور بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
ہو سکے تو اسی طرح دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
والسلام
سب سے پہلے تو اس طرف آپ نے ہی توجہ دلائی تھی اس کے لئے بہت بہت شکریہ۔ باقی چیک کر کے ضرور بتائیے گا کہ کیسا رہا۔ ویسے میں نے اپنی طرف سے تو تقریبا ہر قسم کی ٹیسٹنگ کی ہے لیکن پھر بھی کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ کہیں کوئی کمی رہ گئی ہو۔
نبیل بھائی بہت شکریہ کہ آپ نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر اسے چیک کیا اور پھر فیڈ بیک دیا۔
پہلے تو ”یہ چیز“ پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ ویسے ڈفر بھائی کیا اس سے پہلے میں نے کوئی کام کی چیز نہیں بنائی؟ :rotfl: :rotfl: :rotfl:
افتخار راجہ بھائی پسند کرنے بہت شکریہ اور خاص طور پر فیڈ بیک یعنی چیک کر کے بتانے کا اور بھی زیادہ شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
بس جی کیا بتائیں کہ جب ابو شامل بھائی نے پوسٹ کی تو کتنی شرمندگی ہوئی کہ اتنا اہم کام ابھی تک نہیں ہو سکا۔ سوچا چلو کوئی دوسرا کر ہی دے گا اور پھر خیال آیا کہ کوئی دوسرا کیوں؟ میں کیوں نہیں تو پھر اس کام کو کرنے لگ گیا اور اللہ کے فضل سے کامیابی ہوئی۔
آپ کے مزید قیمتی مشوروں کا اور جو آپ نے لکھا ہے اس کا انتظار رہے گا۔۔۔
آپ کا بہت شکریہ۔ چلیں اسی بہانے کسی کی مشکل تو آسان ہوئی اور میں بھی کسی کے کام آ سکا۔
محمد سلیم بھائی بالکل ایسی تو کوئی بات ذہن میں نہیں تھی۔ ویسے ہم بھی جب اس طرح کے مشورے دیتے ہیں تو کچھ ایسی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور یہاں تو ایس ایم ایس پر بھی کئی دفعہ سمجھانا پڑ جاتا ہے۔ خیر اب کافی مشکل آسان ہو گئی ہے۔ بے شک اللہ ہی آسانیاں پیدا فرمانے والا ہے۔
جی میں نے آپ کی وہ پوسٹ پڑھی تھی۔ پہلے تو کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن اب آپ کی حوصلہ افزائی سے حوصلہ ہوا ہے اور میں پہلی فرصت میں گلوبل سائنس والوں سے رابطہ کرتا ہوں۔ پھر دیکھئے وہ کیا کہتے ہیں۔
پسند کرنے کا شکریہ۔ محترم آپ جہاں چاہیں اس کا ڈاؤن لوڈ ربط دیں۔ ویسے ڈاؤن لوڈ ربط دینے کے لئے کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔ بس ایک مہربانی کیجئے گا کہ جو ڈاؤن لوڈ ربط میں نے اس پوسٹ میںدیا ہوا ہے یعنی اپنی ویب سائیٹ کے ڈاؤن لوڈ سنٹر کا آپ بھی وہی دیں تاکہ میں کل کو انسٹالر میںکوئی تبدیلی کرتا ہوں یا جہاں سے ڈاؤن لوڈ ہو رہا ہے اس ربط میںکوئی تبدیلی کرتا ہوں تو آپ کو یا آپ کے بلاگ سے ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کو کوئی مسئلہ نہ ہو کیونکہ میں اپنی ویب سائیٹ کے ڈاؤن لوڈ ربط میں تبدیلی نہیں کروں گا اور یہ ربط مستقل ہی رہے گا۔
محترم ڈاؤن لوڈ والے صفحہ پر ایک کی بجائے دو جگہوں کے لنک ہیں اگر ایک سے نہیں ہو رہا تو دوسرے سے کوشش کریں۔ امید ہے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اگر پھر بھی کوئی مسئلہ ہو تو بتائیے گا۔
وعلیکم السلام
محترم اس سے اردو ہر جگہ پر لکھی جا سکے گی۔
رہی بات فیس بک پر نوری نستعلیق تو محترم کسی بھی ویب سائیٹ پر پڑھنے اور لکھنے کے لئے فونٹ کا انتخاب وہ ویب سائیٹ بنانے والے کرتے ہیں۔ فی الحال فیس بک والوں نے اردو فونٹ نوری نستعلیق کی سہولت نہیں دی ہوئی لیکن اگر وہ دے دیں تو پھر آپ نوری نستعلیق میں بھی لکھ سکیں گے۔
پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
محترم انپیج قیمتا دستیاب ہے۔ اس لئے میں کیسے اس کو اپنی ویب سائیٹ پر دے سکتا ہوں؟ میرے مطابق تو اس طرح اسے ویب سائیٹ پر دینا جرم ہے۔
السلام علیکم بلال بھائی
بہت شکریہ اس نایاب پیشکش کے لئے
میں نے ابھی ابھی میرے برادر کے کمپیوٹرپر اس کو ڈاؤنلوڈ کیا اور سیٹ ااپ مارا ہے ۔ الحمد للہ اردو تو لکھ سکتا ہوں
مگرایک مسئلہ ہے کہ ابھی جو میں اردو ادھر ٹا ئپ کر رہاہوں تو پیچ میں space key اگر دباتا ہوں تو اسپیس نہیں آتا ؟؟؟
میرا بلاگ ۔۔۔ http://noon-meem.blogspot.com/ پہلے اس کمپیوٹر میں بالکل خراب دکھائی دیتا تھا مگر اب بہت بہترین دکھائی دے رہا ہے ۔۔۔۔
مگر آپ کے بلاگ کا فونٹ بگڑ گیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے
پھر ایک بار بہت بہت مبارک ہو !!!!
والسلام : نورمحمدابن بشیر
عرض ہے کہ اس صفحہ کو تصوری اردو یا انگریزی صورت میں بھی ضرور دیں۔ یا اگر جاوا سکریپٹ میں ممکن ہو تو یونی کورڈ سپورٹ چیک کر کے لازما تصوری اردو یا انگریزی صورت میں دیکھائیں۔
جناب م بلال م
السلام علیکم ور حمۃ اللہ و برکاتہ
آپ نے اردو زبان کی انٹر نیٹ میں ترویج کیلئے جو کوشش کی ہے ، تو واقعی اسکی داد نہ دینا انصاف نہیں ہوگا۔
مجھے خود یہ تکلیف معلوم ہے کہ کس طرح مشکل سےمیں اپنے سسٹم میں اردو انسٹال کرتا تھا ۔دوسری بات یہ کہ میرے اکثر دوست بڑے التجائی انداز سے مجھے اردو سیٹینگ کا کہتے لیکن جب میں انکو وہ طریقہ بتانے لگتا تو درمیان میں وہ بھاگ جاتے۔
واقعی آپ نے اردو بلاگرز پر ایک بڑا احسان کیا ہے۔ میں دعاء کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپکو اس کوشش کی جزائے خیر دے اور اپکی اس کاوش کو اپنے دربار میں قبول فرما کر بلاگرز کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کی تو فیق بخشے۔
پچھلے دنوں بھی ایک دفتر میں مجھے کہا گیا کہ سسٹم میں اگر اردو انسٹال کرو ،لیکن میں ناکام رہا لیکن ابھی آپکا یہ لنک میں انکو ای میل کرونگا تاکہ انکا مسئلہ حل ہوجائے۔
میری طرف سے گرم گرم چإے کی پیالی پیش ہے :coffee: :coffee: :cake: :cake: ۔ہی ہی
ایک مشورہ پیش خدمت ہے اور وہ یہ کہ اگر آپ یہ اپڈیٹ 1 ختم کریں اور اسی پیج پر سے وہ تینوں ونڈوز کے الگ لنک بھی ختم کریں ۔اور اسکی جگہ صرف اپڈیٹ 1 کا لنک دیں نیز اپڈیٹ 1 سے اعتراجات ختم کردیں کہ بے جا طوالت کا سبب ہے ۔معترض جإے بھاڑ میں۔
نیز آپ یہ کریں کہ جو کی بورڈ لے آوٹ دیے ہیں اس کو بھی ادھر ہی اسی پیج پر پوسٹ کرلیں۔
نتیجہ اسکا یہ ہوگا کہ اگر ہم کسی نوارد کو آپکا لنک بھیج دیں تو تمام معلومات اسی پیج پر ہونگی ۔اسکو اپڈیٹ شدہ پیج کی طرف جانا نہیں پڑے گا۔اسی طرح وہ اسانی سے ایک ہی پیج پر بات کو سمجھ کر اسانی سے مدد حاصل کر سکے گا۔
یہ ایک مشورہ ہے۔باقی آپ جیسے مناسب سمجھیں۔شکریہ
یعنی اپڈیٹ 1 کے مشترکہ انسٹالر والا لنک دیں۔
السلام علیکم۔ دوستوں نے اتنا کچھ آپ کی اس گراں قدر محنت اور دوستوں کی آسانی کے لیے لکھ دیا ہے کہ میرے لکھنے کے لیے کچھ چھوڑا ہی نہیں ہے جتنا کچھ اوپر تحریر کیا گیا ہے سب کچھ میر ی طرف سے بھی سمجھیں واقعی بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے،ابو شامل صاحب اور نبیل نقوی صاحب کا میں بھی شکر گزار ہوں کی انھوں نے ہیرے کو تراشنے میں تعاون کیا اور اس ہیرے (محمدبلال) کی روشنی سے ہم لوگوں نے اپنی اپنی اردو سے مطلعق مشکلات میں آسانی کر لی۔ :flower: :gift: :heart: :rainbow:
جناب من
سلام مسنون
امید ہے بعافیت ہوں گے ۔
پہلے پہل تو آپ کی بڑی مہربانی کہ آپ کی وجہ سے میں اپنے بلاگ کو اردو سانچے میں ڈھال سکا ۔
دوسری بات کہ میں ونڈو سیون استعمال کر رہا ہوں ۔میں نے ونڈو سیون والا پاک انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیا تو پہلے میں فیس بک پہ ٹھیک اردو لکھ اور پڑھ سکتا تھا ۔
پر اب فیس بک پہ اردو کا حال ہماری سڑکوں کا سا ہو چلا ہے ۔
برادرم
اس کا کیا حل ہو ؟؟؟
جناب بلاگ اسپاٹ کے لیے اردو سانچے کم ہیں ۔جب کہ ورڈ پریس کے لیے اردو سانچے معیاری ، جازب نظر اور کثیر بھی ہیں ۔
ورڈ پریس کے سانچے کو اگر بلاگ اسپاٹ کے لیے استعمال کرنا ہوتا کیا کر نا ہوگا ۔؟؟؟؟
براہ کرم رہنمائی فرمائیے گا۔
والسلام
فرخ صدیقی ۔کراچی
م بلال م کے تبصرہ کا جواب
جناب تو پھر آپ مجھے Inpage 3 Professional 3.11 ای- میال کر دیں۔
جناب ایک اور بات یہ ہے کہ آپ کا Pak Urdu Installer، ونڈوز 32bitپر تو کام کرتا ہے۔ مگر Windows 7 Ultimate 64bit پر کام نہیں کرتا۔
جناب اسکا حل پیش کریں۔
نویدخان کے تبصرہ کا جواب
بھائی جان!!!
آپ بلال بھائی کو پریشان نہ کریں ۔وہ کافی قابل قدر کام کررہے ہیں ۔ان کا ٹائم قیمتی ہے۔
یہ رہا آپ کے لیے نئے ان پیج 3 کا فل ورکنگ لنک بمع کثیر تعداد میں خوبصورت اردو /عربی فونٹس اور کی بورڈز۔
دعا گو
فرخ صدیقی
http://www.ziddu.com/download/14785569/InpagePro3.06…SINP.rar.html
وعلیکم السلام
سب سے پہلے تو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
محترم آپ کی اطلاع پر میں نے کئی ایک سسٹم پر دوبارہ پاک اردو انسٹالر کو چیک کیا ہے لیکن کسی جگہ مجھے ایسا کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔ اگر ممکن ہے تو یہ بتائیں کہ جس کمپیوٹر پر مسئلہ آ رہا ہے وہاں پر ونڈوز کونسی ہے اور کیا آپ نے پاک اردو انسٹالر انسٹال کرنے کے بعد کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کیا تھا؟ اس کے علاوہ بگڑے ہوئے فونٹ کا اگر سکرین شاٹ دیکھا دیں تو بڑی مہربانی ہو گی تاکہ اس مسئلہ کو ختم کیا جا سکے۔
وعلیکم السلام
محترم یہ بتائیں کہ فیس بک پر اردو پڑھنے میں مشکل آ رہی ہے یا پھر لکھنے میں یا پھر دونوں میں؟ اگر آپ فیس بک پر جہاں اردو پڑھنے میں مشکل ہو رہی ہے اس کا سکرین شاٹ دیکھا دیں تو میرے لئے اس مسئلہ کو سمجھنے میں کافی آسانی ہو گی۔
دوسری بات:- ورڈپریس کا سانچہ اور بلاگ اسپاٹ کا سانچہ دونوں مختلف چیزیں ہیں اور مختلف طریقے سے بنتے ہیں۔ فی الحال میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں جس سے ورڈپریس کے سانچے کو بلاگ اسپاٹ پر استعمال کیا جا سکے۔
محترم آپ کی نشان دہی پر ونڈوز 64Bit پر اردو انسٹال کرنے کی سہولت بھی پاک اردو انسٹالر میں شامل کر دی گئی ہے۔ آپ نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اس سے 64Bit پر بھی اردو انسٹال ہو جائے گی۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو ضرور اطلاع کریں تاکہ اسے ٹھیک کیا جا سکے۔ شکریہ
آپ کے مشورے کے مطابق اس صفحہ کو تصویری اردو اور انگریزی دونوں صورتوں میں بنا دیا ہے۔ جن کے لنک درج ذیل ہیں۔
تصویری اردو میں http://www.mbilalm.com/urdu-installer.php
انگریزی میں http://www.mbilalm.com/pak-urdu-installer.php
درویش خُراسانی کے تبصرہ کا جواب
درویش خُراسانی کے تبصرہ کا جواب
وعلیکم السلام
محترم میری یہ کاوش پسند کرنے اور اتنے اچھے الفاظ میں تبصرہ کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ باقی آپ کا مشورہ واقعی بہترین ہیں اس لئے پہلی فرصت میں اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
محمد عالمگیر کے تبصرہ کا جواب
وعلیکم السلام
میرا یہ کام پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
نویدخان کے تبصرہ کا جواب
محترم میرے پاس آپ کا مطلوبہ انپیج نہیں ہے۔ ویسے فرخ صدیقی بھائی نے ایک انپیج کا لنک دیا ہے اگر اس سے کام چل سکے تو ٹھیک نہیں تو کم از کم میں اس معاملے پر آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔
فرخ صدیقی کے تبصرہ کا جواب
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے میری مشکل آسان کر دی ورنہ میں سوچ رہا تھا کہ اب نوید خان بھائی کو ان کا مطلوبہ انپیج کہاں سے فراہم کروں۔
بہت ہی عمدہ تخلیق ہے ۔ اس پیکج سے ان لوگوں کے لیے بہت آسانی ہو گئی ہے جو کمپیوٹر پر اردو چلانا چاہتے ہیں مگر اس سے متعلقہ طریقہ کار کا انہیں علم نہیں ہے۔
اللہ پاک آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
بلال بھائی،
اس گراں قدر کاوش پر آپ کی جتنی بھی تعریف کی جائے۔ کم ہے۔
اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔ آمین۔
بلال بھائی بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس کام کا اجر دے۔ آمین
السلام علیکم آپ کی نئی کاوش اتنی اچھی اور اتنی زیادہ لوگوں کی ضرورت ہے کہ ہر کوئی آپ کو شکریہ کہنا چاہتا ہے۔آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر کوئی شخص جس کو یہ معلوم نہیں کہ وہ اپنے کمپیوٹر پر اردو کیسے لکھے تو ہم ویسے تو اس ویب سائٹ کا ایڈرس اس کو دے دیتے ہیں کہ اس جگہ پر جاو اور اس نئی کاوش سے فائدہ اٹھاو ۔ کیا ایسا بھی کوئی طریقہ ہےکہ بندہ ڈائیریکٹ اس سوفٹ وئیر کو ڈاون لوڈ کر کے انسٹال کر لے یہ اس جگہ پر آ کر ہی وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟
اشتیاق علی کے تبصرہ کا جواب
علی عامر کے تبصرہ کا جواب
وسیم علی کے تبصرہ کا جواب
آپ سب کا حوصلہ افزائی کرنے اور میرے لئے نیک خواہشات کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
وعلیکم السلام
سب سے پہلے تو حوصلہ افزائی کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
محترم ڈاؤن لوڈ کا لنک اوپر دیا ہے ایک مرتبہ یہاں دوبارہ لکھ دیتا ہوں۔
http://www.mbilalm.com/download/pak-urdu-installer.php
یہ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا مستقل لنک ہے یعنی جیسے ہی پاک اردو انسٹالر میں کوئی اپڈیٹ ہو گی تو اس لنک پر تازہ ترین ورژن ہی دستیاب ہو گا۔ باقی جو ادھر ادھر کے لنک لوگوں نے پھیلا دیئے ہیں ان میں زیادہ پر پرانا ورژن ہے اور کچھ لنک کام نہیں کر رہے اس لئے بہتر ہے کہ مندرجہ بالا لنک ہی دیا جائے تاکہ تازہ ترین معلومات اور آسان طریقہ سے لوگوں تک پہنچے۔
عرض ہے کہ “پاک اردو انسٹالر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں” کا لنک صفحے پر سب سے اوپر ہونا چاہیے، نئے بندوں کو آسانی ہوگی۔
عامر شہزاد بھائی آپ نے ہمیشہ کی طرح اچھا مشورہ دیا ہے۔ ڈاؤن لوڈ لنک کو اوپر اور نمایا جگہ پر بھی لگا دیا ہے۔
جناب تھوڑی سی تکلیف اور کریں۔ یہ تبدیلی اس مین صفحے پر بھی کر دیں۔ http://www.mbilalm.com/urdu-installer.php
محترم آپ کے حکم کے مطابق ادھر بھی تبدیلی کر دی ہے۔ اور کوئی حکم جناب؟
:flower: السلام علیکم۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہےکہ اردو انسٹالر کو جب سعودی عرب میں انسٹال کیا گیا تو وہاں انگلش اور عربی تو الٹ شیفٹ کرکے آ رہی ہے مگر اردو نہیں آ رہی ہے اس کے لیے کون سی کی استعمال کی جائے گی۔ یا کیا کرنا ہوگا؟ مہربانی فرما کی جلدی جواب تحریر فرما دیں
وعلیکم السلام
محترم سب سے پہلے تو جب بھی کوئی سوال کریں تو ساتھ ونڈوز کا ضرور بتایا کریں کیونکہ مختلف ونڈوز میں مسئلہ مختلف طریقے سے حل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مسئلہ تھوڑی تفصیل سے بتایا کریں۔ خیر پہلے تو ونڈوز کا بتائیں اس کے علاوہ یہ بتائیں کہ عربی پاک اردو انسٹالر انسٹال کرنے سے پہلے موجود تھی یا بعد میں عربی کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ کیا تینوں زبانیں یعنی انگریزی، عربی اور اردو لینگوئج بار میں آ رہی ہیں یا نہیں؟
دو سے زیادہ زبانیں ہونے کی صورت میں جب بائیں طرف کا Alt+Shift دبائیں گے تو موڈ ایک زبان سے دوسری اور پھر دبانے سے دوسری سے تیسری اور اسی طرح موڈ آخری زبان تک جائے گا اور پھر دبانے سے واپس پہلی پر آجائے گا۔
السلام علیکم۔ جواب کا بہت بہت شکریہ۔ پٹرھا تھاکہ ونڈوز کوئی سی بھی ہو یہ انسٹالر سارے معملات خود دیکھ لے گا اس لیے ان تعمام اشیاٰ کا زکر ہیں کیا گیا تھا۔
ایکس پی سروس پیک تھری
پہلے سے انگلش اور عربی انسٹال تھیں۔
آخری مرتبہ اردوانسٹالر سی نیٹ سے ڈاون لوڈ کرکے انسٹال کیا گیا۔
:love:
آپ نے واقعی کمال کردکھایا ہے، آپ کو یاد رکھنے کے لیے اور خدمات کم نہیں تھیں کہ ایک اور۔۔۔ میں دعا کرتا ہوں کہ آپ بے شمار ایسے احسانات کیے جائیں۔
:think: اچھا
بلا ل، اسلام علیکم
امید ہے کہ آپ عافیت سے ہونگے، بہت عرصہ سے آپ کے اس انسٹالر کے ذریعے اپنے کمپوٹر کو اردو دان بنا چکا ہوں،
میں اسے بطور ایک مستند اور معیاری پروگرام کے دیکھتا ہوں۔ ضروری ہے کہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے۔ اس مقصد کے حصول کےلئے لازم ہوگا کہ یہ زیادہ سے زیادہ بندوں تک پہنچے۔
میرے خیال میں اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس پیج کے لنک کا ایک بٹن بنا دیں، جس کو میرے جیسے مبتدی لوگ جو صرف لکھنا ہی جانتے ہیں اپنے بلاگ پر لگا دیں اسطرح کہ قاریئن میں سے کوئی اگر اردو سپورٹ انسٹال کرنا چاہے تو وہیں سے کلک کرکے انسٹالر کے صفحہ تک پہنچ جائے۔
میں نے صرف اپنا خیال ظاہر کیا ہے۔ اس بارے میں مذید کوئی فیصلہ کرنا یا اسے عملی جامع پہنانا آپ کی صوابدید پر ہے۔
جزاک اللہ الخیر
مخلص
وعلیکم السلام
محترم اس کام کے لئے پاک اردو انسٹالر کے کچھ بینرز بنائے تھے، تاکہ جو دوست اس انسٹالر کی تشہیر میں حصہ لینا چاہیں وہ اپنے بلاگ/ویب سائیٹ پر اس کا بینر آسانی سے لگا لیں۔ بینرز کی تفصیل آپ درج ذیل لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
http://www.mbilalm.com/blog/banners-of-pak-urdu-installer/
سلام!
آپ کا تہہ دل سے شکریہ کہ آپ نے اردو لکھنے اور بولنے والوںکی ایک بہت بڑی مشکل آسان کر دی۔ میرا آپ سے ایک سوال ہے۔ میری والدہ جو کہ پروفیسر ہیں ان کی ایک کتاب زیرِ تکمیل ہے۔ وہ ساری کتاب انپیج میں لکھی گئی ہے جو سب کو معلوم ہے ایک انتہائی نا اہل پروگرام ہے بالکل ہمارے حکمرانوں کی طرح۔ آپ سے گزارش ہے کہ مجھے کوئی اےسا طریقہ بتائیںجس سے میںاس پروگرام میںلکھی گئی کتاب کو کسی دوسرے قابلِاعتماد پروگرام مثلا مائکروسافٹورڈ میں لے آئوں۔ اگر ایسا ممکن نہیںتو براہِکرم کوئی ایسا طریقہ بتائیں جس سے کتاب کی تکمیل میںآسانی ہو۔ شکریہ۔
اللہ حافظ
وعلیکم السلام
محترم اس کام کے لئے کئی ایک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر موجود ہیں۔ درج ذیل لنک سے آپ ”پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر“ کی معلومات اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?26252
پلیز بلال صاحب سینڈ دی ان پیج 3.06کا لنک ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے
http://www.ziddu.com/download/14785569/InpagePro3.06…SINP.rar.html
جو ٹھیک لنک ہے پلیز ای میل پر سینڈ کر دیں شکریہ
بلال بھائی گڈ بائی
شہزاد حسین
محترم میں پہلے بھی اوپر عرض کر چکا ہوں کہ میرے پاس آپ کا مطلوبہ انپیج نہیں ہے۔ ویسے فرخ صدیقی بھائی نے ایک انپیج کا لنک دیا ہے اگر اس سے کام چل سکے تو ٹھیک نہیں تو کم از کم میں اس معاملے پر آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا۔
جزاک اللہ۔۔۔ خدا آپکو اجر عطا فرمائے۔ اردو انسٹالر بنا کر آپ نے بہت بڑا کام سر انجام دیا ہے۔جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ اللہ آپکو اردو پر مزید کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
میری یہ کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
Dear Brother,
Your software is very useful . I would like to use this with my I Pad , I would be thankful for your support.
Regards,
Zia
محترم ”پاک اردو انسٹالر“ ونڈوز کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس لئے یہ آئی پیڈ پر نہیں چل سکتا۔ فی الحال میرا آئی پیڈ کے بارے میں کوئی تجربہ نہیں اس لئے میں کچھ نہیں بتا سکتا۔ ویسے اگر آپ اردو محفل فورم پر اپنا یہ سوال کریں تو کئی دوست آپ کی بہتر راہنمائی کر دیں گے۔
السلام علیکم!
قابلِ احترام م بلال م صاحب۔ آپ نے جس نے قدر محنت سے پاک اردو کی بورڈ تیار کیا ہے صحیح معنوں میں اسے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ آپ نے یہ کام کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف انٹرنیٹ پر اردو صارفین کی آسانی کے لیے کیا۔آپ کی اس کاوش کی بدولت بہت سارے اردو صارفین جو کہ ونڈوز ایکس پی میں اردو انسٹال کرنے اور اسے فعال کرنے کے سلسلہ میں ہمیشہ پریشان رہتے ہیں ان سب کو اس پریشانی سے چھٹکارہ حاصل ہوگیا ہوگا۔ میں بھی ایک آئی ٹی فارم کا ادنیٰ سا رکن ہوں اور آئی ٹی کی تعلیم کو اردو زبان میں فروغ دینا میری انٹرنیٹ پر اوَلین ترجیح ہے۔ آپ (میرے داخل کیے گئے ویب سائٹ/بلاگ کے لنک پر کلک کرکے) دیکھ سکتے ہیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ جس آئی ٹی فارم پر میں کام کرتا ہوں وہاں پر آپ کا بنایا ہوا سافٹ ویئر بھی شیئر کروں گا اور بلاگ کا لنک بھی پوسٹ کروں گا۔اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے حلقہ احباب کو اپنی رحمتوں کے سائے تلے ہمیشہ خوش رکھے اور اس نیکی کو آپ کی اور اس نیک کام میں آپ کا ساتھ دینے والوں کی مغفرت کا ذریعہ بنادے۔۔ آمین
السلام علیکم!
بلال بھائی آپ کا شکریہ۔
http://www.siratulhuda.com/forums/showthread.php/4572
اسلام و علیکم
امید ہے اپ خیریت سے ہونگے میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں ایچ ٹی ایم ایل میں یا دوسرے بروگرام میں اردو لکھتا ہوں تو اردو ٹھوٹی بوٹی سی ہوتی ہے کیا وجہ ہے
وعلیکم السلام
محترم آپ کس پروگرام میں اردو لکھتے ہیں تو وہ ٹوٹ رہی ہے؟ پروگرام کا نام بتائیں تو تب ہی میں مزید تفصیل بتا سکتا ہوں۔ اس کے علاوہ ایچ ٹی ایم ایل لکھنے کے لئے کس ٹیکسٹ ایڈیٹر کا استعمال کر رہے ہیں؟
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اللہ تعالی آپ کو اور اس کار خیر میں شریک تمام ہی محبان اردو جزائے خیر دے۔
دل کی گہرائیوں سے آپ لوگوں کا ممنوں ہوں۔
میری ایک گذارش تھی کہ اگر آپ لوگ نوکیا ودیگر اسمارٹ فون کے لئے بھی ایک آسان سا کی بورڈ تیار کرتے تو اردو کی ایک اور بڑی خدمت ہوجاتی۔
اللہ آپ حضرات کے لئے آسانی فرمائے ۔ آمین
والسلام
بلال بھائی، اگر لینکس اردو انسٹالر کا بھی ربط اپنی بلاگ پر کسی جگہ دے دیتے تو اچھا تھا 🙄 !
آپ ہمیشہ ہی زبردست مشورے دیتے ہو۔ ان شاء اللہ جلد ہی اس کا لنک بھی دیتے ہیں۔ اس طرف توجہ دلانے کا بہت بہت شکریہ۔
آپ شائد اسکو بھول گئے ہیں ❓
جزاک اللہ۔
اللہ آپکو اجر عطا فرمائے۔ اردو انسٹالر بنا کر آپ نے بہت بڑا کام سر انجام دیا ہے۔
شکریہ
کمپیوٹر میں ایک سوفٹ ویئر یولیڈ میڈیا سٹوڈیو میں ٹھیک اردو نہیں لکھی جاتی ہر ایک حرف علیحدہ علیحدہ لکھا جاتا ہے اس کا کوئی حل ہو تو برائے مہربانی تحریر فرمائیں میں پاک اردو اِنسٹالر اِستعمال کر رہا ہوں
السلام علیکم
یمیں اپنے کمپیوٹر میں پاک اردو انسٹالر ڈالا ھوں مگر وہ نہ جانے انسٹال کیوں نھیں ھو رھا ہے براے مگربانی فورا جواب دیں
پاک اردو انسٹالر کے بینر کو اپنے بلاگ پر کیسے لگائیں؟؟؟؟
محترم اس چیز کی تفصیل درج ذیل لنک پر موجود ہے۔
http://www.mbilalm.com/blog/banners-of-pak-urdu-installer/
plz mujy ya btay ky ya wapsaid kasy download ho gi
Asalam o Alikum Sir, I want to know that how we will use auto files recover feature in Pak Urdu Installer , Thanks
sir me apna nam likh raha hn tOu alfazat k darmian gab aa raha hai abdullah na hai tou ع ب د ا ل ل ہ aa raha hai kuch mashwarah dyn…
اسلام علیکم بلال بھایٰ
سب سے پہیلے تو آپ کا شکر گزارہوں کہ آپ نےہمیں اردولکھنےمیں بہت بڑی رہنما ئ کی
میں 1بار آپ سےپہیلے بھی گزارش کرچکا ہوں کہ میں فیس بُک پر اس طرح کی اردونہیں لکھ سکتابراہ کرم
میری تھوڑی سی رہنمائ کریں کہ میں فیس بُک پر اس طرح اردو کیسے لکھ سکتا ہوں جب فیس بُک پر لکھتا ہوں تو
جیسے بی بی سی کی ویب سائٹ پر اردو لکھی جاتی ہے ویسے نظر اتی ہے اردو فونٹ انسٹال کرنے کے بعد بھی
جب پہیلی بار میں نے میل کی تھی تو جواب یہ ایا تھا کہ spamچیک کرتے رہینا مگر اج تک کوئ جواب نہیں آیا
اسلام علیکم بھائی
میں نے اپنا کی بورڈ اردو کا خود بنایا ہے جو کہ اب ڈی ایل ایل فائل میں محفوظ ھے۔ میں اس کو انسٹال ایبل یعنی ایگزی فائل بنانا چاھتا ھوں پلیز میری مدد کریں۔
اس ویب سائٹ پر تو نوری نستعلیق میں میں لکھا جارہا ہے کہ لیکن دوسرے ویب سائٹس پر دوسرے فونٹ میں لکھا جاتا ہے کیا جس طرح یہاں لکھا جارہا ہے وہاں بھی ایسا ہی لکھا جاسکتا ہے.پلیز اس کی وضاحب کردیں
آپ کا شکریہ
salam
i am unable to type urdu in Corel Draw please suggest
thanks
محترم جناب!
میں میک کا یوزر ہوں۔ کیا میک سسٹم میں بھی اردو انسٹالر انسٹال ہو سکتا ہے۔ مجھے اس کی بہت ضرورت پڑتی ہے برائے مہربانی مدد کیجئے۔
اسلام علکیم !
میں نے پاک اردو اسٹالر انسٹال کر لیا ہے اس میں اردوفونٹ کیسے تبدیل کئے جاتے ہیں؟
والسلام
محمد جاویداقبال (رائل ایجوکیشن کمپلیکس)
Please mujhe bataein ke user defined keyboard kaise use kia jaye ga. kiunkeh inpage main to hum userdefined key board use karte hain, hum professional naheen hain is liye, please bataein.
پاک اردو انسٹالر کا بٹن میرے صفحہ پر کیسے لگے گا جس طرح کی اردو آپکے بلاگ پر نظر آرہی ہے ہمارے پاس کس طرح نظر آئیگی
aoa, meny pak urdu instaler install kia hy, computer resrart bhi hoa hy but task bar py langue bar nhi hy na exposed aur na hi hiden, alt+shift krny sy bhi micreosof world py eng urdu my convert nhi ho rhi, plz mjy btaye k my kia kron???
محترم مجھے اردو لکھنا آتی ہے۔ لیکن پاک اردو انسٹالر پتا نہیں کیوں میرے کمپیوٹر پر انسٹال نہیں ہوتا۔ دراصل ڈاون لوڈ ہی نہیں ہوتا۔ کیا آپ مجھے پاک اردو انسٹالر ای-میل کر سکتے ہیں؟ تا کہ میں اس کو آسانی سے انسٹال کر لوں۔
شکریہ
بلال صاحب یہ اردو زبان کی ترویج کے لئے ایک اچھی کاوش اور خدمت ہے۔ سدا خوش رہئے ۔
السلام علیکم
جناب آئی فون میں اردو فونٹ کیسے انسٹال کر سکتے ہیں اور کیسے لکھ سکتے ہیں برائے مہربانی بتائیے گا میں انتظار کروں گا شکریہ۔
بلال صاحب یہ اردو زبان کی ترویج کے لئے ایک اچھی کاوش اور خدمت ہے۔ سدا خوش رہئے ۔
آپ نے فرمایا ہے کہ “عام طور پر اردو ویب سائیٹس اور دیگر جگہوں پر استعمال ہونے والے اردو کے تین فونٹس ”پاک اردو انسٹالر“ میں شامل کیے گئے ہیں۔ جن میں خوبصورت فونٹ ”جمیل نوری نستعلیق“، کرلپ کا فونٹ ”اردو ویب نسخ“ اور بی بی سی اردو کا فونٹ”اردو نسخ ایشیاء ٹائیپ“ شامل ہیں۔”
براہ کرم یہ بتا دیں کہ یہ فونٹ کیسے اور کہاں سے تبدیل کئے جا سکتے ہیں؟ اور دوسری بات یہ ہے کہ میں جب بھی گوگل سرچ پر اردو میں کچھ لکھتا ہوں تو اردو کے بجائے ذیادہ تر فارسی زبان کے ویب پیج ظاہر ہوتے ہیں؟
السلام علیکم
جناب آئی فون میں اردو فونٹ کیسے انسٹال کر سکتے ہیں اور کیسے لکھ سکتے ہیں برائے مہربانی بتائیے گا میں انتظار کروں گا ↓ جواب
محترم
السلام علیکم
میں آپ کو اس حوالے سے زحمت دینا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب میں مقیم میرے ایک دوست نے پاک اردو انسٹالر پروگرام اپنے پی سی میں انسٹال کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔ ان کا خیال ہے کہ چونکہ وہ “پاکستان اردو” کے نام سے ایک سافٹ وئیر اپنے کمپیوٹر میں پہلے انسٹال کر چکے تھے اس لیے غالبآ ان کا پی سی “پاک اردو انسٹالر ” کو قبول نہیں کر رہا ہے۔ براہ کرم اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں۔ کیا انہیں موجود سافٹ وئیر ڈیلیٹ یا “ان انسٹال” کرنے کے بعد “پاک اردو انسٹالر” انسٹال کرنا پڑے گا؟
بے حد شکریہ اور بہت دعائیں
کلیم چغتائی
بہت بہت اعلی
محترم السلام علیکم
ونڈوز 1۔8 کیلئے اردو انسٹالر کب تک دستیاب ہو سکے گا۔
bilal bhai allah ap ko jaza e khair de
محترم
السلام علیکم
پاک اردو انسٹالر بہت زبردست ہے، میں نے کئی لوگوں کو اس کا بتایا ، اور مجھ سمیت سب ہی اس کو کامیاطی سے استعمال کر رہے ہیں، اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
والسلام
محترم بلال بھائی، اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکات،
گزارش یہ ہے کہ میں کہ میں پاک اردو انسٹالر عرصہ 3 سال سے استعمال کررہا ہوں۔ فیس بک پر بھی اور گوگل پر بھی، چند دن پہلے میں نے اپنا PC تبدیل کیاہے، اور پاک اردو انسٹالر اپ لوڈ کیا، فیس بک پر جمیل نوری نستعلیق استعمال کررہا ہوں، گوگل پر بھی نستعلیق کو لوڈ کرنا چاہتا ہوں، اور جب لوڈ کیا تو، جی میل پر نستعلیق لکھا جاتا ہے، لیکن جب میں کسی کو پروفائیل یا ا پنی پروفائیل کو کھولتا ہوں، تو، اسمیں نستعلیق کے فونٹس اتنے بڑے نظر آتے ہیں۔ کہ کچھ نظر نہیں آتا۔۔۔ براہ کرم میری مدد فرمائیں ، اور بتائیں مجھ سے کہاں غلطی ہوگئی ہے،
وسلام بلخیر ۔فاروق سعید قریشی،
السلام علیکم
آپ نے کمپیوٹر کو اردو سے مانوس کر کے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔ باری تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔
ایک مسئلہ درپیش ہے۔ اردو یا انگریزی کمپوزنگ میں اگر رضی اللہ عنہ یا رحمۃ اللہ علیہ شامل کرنا ہو تو آپ کے فراہم کردہ کی بورڈ لے آؤٹ کے مطابق دائیں طرف کا آلٹر شفٹ کے ساتھ دبا کر بالترتیب آر اور ایل کی کلیدوں کو دبانا ہوگا ۔ لیکن ہم نے بڑی کوشش کی اور ناکام رہے۔ البتہ جمیل نوری نستعلیق اور ایک دو اور فونٹس میں صلی اللہ علیہ و سلم اسی طریقے سے کیو کی کلید کو دبا کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
بے حد دعاگو ہوں
السلام علیکم
مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے،۔ ایک مرتبہ پہلے بھی پوچھ چکا ہوں لیکن کسی نے جواب نہیں دیا۔میں تھیسس لکھ رہا ہوں لیکن جب اسے پرنٹ کرتا ہوں تو چائنز کریکٹر پرنٹ ہوتے ہیں جب bold کرتا ہوں تو ٹھیک پرنٹ آتا ہے ۔آپ اس ک حل بتا دیں اب سارا تھیسس بولڈ تو پرنٹ نہیں کیا جا سکتا
عام طور پر یہ مسئلہ کئی پرنٹرز میں یونیکوڈ ٹیکسٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے لئے پرنٹرز کی پراپرٹی میں کچھ تبدیلی کرنی پڑتی ہے۔ جیسے کنٹرول پینل اور پھر اپنے پرنٹرز کی پراپرٹیز میں جا کر فانٹ والے ٹیب یا آپشن میں Alwyas use Turetype fonts یا Send True type as bitmap یا اس سے ملتی جلتی آپشن کو منتخب کرنا ہوتا ہے۔ یہ آپشن پرنٹرز کی پراپرٹیز میں Font یا Advance یا Printer Features وغیرہ میں ہوتی ہیں۔ دراصل مختلف پرنٹرز میں یہ مختلف جگہوں پر ہوتی ہیں۔ ویسے HP Laserjet 4000 میں یہ آپشن درج ذیل جگہ پر ہو گی۔
Properties -> Advance -> Printer Features -> Send True type as bitmap
السلام علیکم ! واہ واہ ۔ بہت خوب۔ کمال کر دیا۔ اللہ آپ کو جزاے خیر دے۔
اسلام علیکم۔ بلال بھائی میرے ساتھ فوٹوشاپ اورویڈیو ایڈیٹنگ سوفٹ وئیر میں اردو لکھنے میں مسئلہ آرہا ہے۔ لفظ آپس میں جُڑتے نہیں ہیں بلکہ الگ اگ نظر آتے ہیں جیسا کہ ف ٹ و ش ا پ اسکا کوئی حل بتائیں ۔ شکریہ
اس مسئلے کا حل اور تفصیل اس لنک پر موجود ہے۔
http://www.mbilalm.com/blog/urdu-in-photoshop-and-corel-draw/