نومبر 20, 2011 - ایم بلال ایم
55 تبصر ے

پاکستان بلاگ ایوارڈ – شام سویرے ہون ووٹاں ای ووٹاں

لو وائی یارو، سجنو، مترو، دوستو تے قاریو!

آپ کے حلقہ ”اردو بلاگستان“ سے ہمارا، تمہارا اور سب کا اردو بلاگ بھی ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ کےالیکشن میں نامزد ہو گیا ہے۔۔۔ حضرات! ہم پہلے بھی ایک دوسرے کی ضرورتوں کا خیال رکھتے رہے ہیں اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ کچھ ہم نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے میں دیر کر دی تھی اور کچھ ہمارے اثاثوں کی جانچ پڑتال میں الیکشن کمیشن نے اپنی مصروفیات کے باعث کافی وقت لگا دیا ہے اور ہمیں الیکشن کمپین کے لئے بہت تھوڑا وقت ملا ہے۔ لہٰذا وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام عہدیداران اور جیالے فوراً محترک ہو جائیں۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر جائیں اور سب سے پہلے اپنے قیمتی ووٹ اور اس سے بھی زیادہ قیمتی تبصرے سے نوازیں، پھر دیگر فورمز، پلیٹ فارمز، سوشل میڈیا، رشتہ داروں، دوستوں اور تمام جگہوں پر بھرپور کمپین چلا کر، جیت یقینی بنائیں۔۔۔شکریہ۔۔۔

جیالوں کے نعرے۔۔۔ ووٹ ہمارے، ووٹ ہمارے
بلاگ تے موراں۔۔۔ ٹھکا ٹھک
چھا گیا وائی چھا گیا۔۔۔ساڈا بلاگ چھا گیا

 
خیر مذاق کے علاوہ بات یہ ہے کہ میرا بلاگ (م بلال م کی بیاض) پاکستان بلاگ ایوارڈ کے ”بلاگ میں اردو زبان کا بہتر استعمال“ والے زمرہ میں نامزد ہوا ہے۔ کسی بلاگ کے جیتنے کے لئے ووٹ اور تبصرے 50فیصد کردار ادا کریں گے، باقی 50فیصد فیصلہ جج صاحبان کریں گے۔فی الحال مجھے آپ کے ووٹ اور تبصرے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ زیادہ جلدی میں ہیں تو کم از کم صرف ایک کلک سے ووٹ تو دے دیں۔ باقی جو حضرات ووٹ کے ساتھ ساتھ ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ کی ویب سائیٹ پر میرے بلاگ کی نامزدگی والے صفحہ پر تبصرہ بھی کر دیں تو یہ سونے پر سہاگہ ہو گا۔ لیکن ٹھہریئے! اگر آپ کو میرا بلاگ پسند ہے یعنی آپ سمجھتے ہیں کہ ”م بلال م کی بیاض“ ووٹ کے قابل ہے، تو ووٹ دیجئے گا۔ فیصلہ جو ہو گا دیکھا جائے گا لیکن اس سارے مرحلے سے کم از کم مجھے یہ تو اندازہ ہو جائے گا کہ ”اردو“ کے بارے میں کیا گیا ”کام“ کتنا قابل ہے اور آپ لوگ اس کو کتنا پسند کرتے ہیں۔ ایوارڈ ملے نہ ملے، کوئی پرواہ نہیں لیکن آؤ دنیا پر ثابت کریں کہ ہم اردو بلاگر کسی سے کم نہیں۔

ووٹ دینے کا طریقہ

سب سے پہلے اس لنک پر جائیں۔
http://pakistanblogawards.com/2011/11/19/best-use-of-the-urdu-language-in-a-blog-muhammad-bilal-mahmood/

وہاں پر آپ کو درج ذیل تصویر کے مطابق ہیڈنگ کے نیچے پانچ ستارے نظر آئیں گے۔ آپ میرے بلاگ کو جتنا پسند کرتے ہیں اتنے نمبر والے ستارے پر کلک کر کے اتنے نمبر دے سکتے ہیں۔ بائیں طرف والا ستارہ ایک نمبر کا ہے اور دائیں طرف والا پانچ نمبر کا ہے۔ درمیان والے بھی اپنے نمبروں کے حساب سے ترتیب سے ہیں۔ پانچ نمبر والے ستارے پر کلک کرنے کا مطلب ہے کہ آپ نے بلاگ کو پانچ نمبر دیئے۔

ستارے پر کلک کرنے کے بعد معمولی سی زحمت کریں اور وہیں پر یعنی بلاگ ایوارڈ والی ویب سائیٹ پر نیچے میرے بلاگ کے بارے میں اپنے تاثرات بے شک چند ایک الفاظ میں تبصرے/رائے کی صورت میں درج کروا دیں۔ وہاں پر آپ کی دی گئی رائے بلاگ کے اچھے ہونے یا نہ ہونے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرے گی۔
یوں تو ووٹ دینے کی آخری تاریخ 25 نومبر 2011ء ہے لیکن لگے ہاتھوں ابھی ووٹ دے دیں۔ آپ بھی خوش ہم بھی خوش۔

ہو سکے تو دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

اپڈیٹ:- ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ والوں نے ووٹنگ کی تاریخ 25 نومبر 2011ء سے بڑھا کر 28 نومبر 2011ء کر دی ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 55 تبصرے برائے تحریر ”پاکستان بلاگ ایوارڈ – شام سویرے ہون ووٹاں ای ووٹاں

  1. تمام دوست ایک بات نوٹ فرما لیں کہ تبصرہ اور ووٹ دونوں ہی ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ والوں کی ویب سائیٹ پر کرنے ہیں۔ یہاں بھی تبصرے کریں لیکن ان تبصروں کا ووٹنگ پر کوئی اثر نہیں ہو گا، جبکہ ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ والوں کی ویب سائیٹ پر کیا ہوا تبصرہ اور ووٹ ہی وہ قبول کریں گے۔

    1. ووٹ کا شکریہ۔ بس جناب دیر واقعی ہو گئی ہے لیکن جب ایک بلال دوسرے بلال کے ساتھ ہے تو پھر فکر کاہے کی؟ آپ دوستوں کا تعاون رہا تو یہ دیر بھی دیر نہیں رہے گی۔

    1. بس جناب؟؟؟ ہمیں تو امید تھی شام سویرے ووٹاں ای ووٹاں ملیں گی۔۔۔ ویسے ایک بھی کافی تھا۔ اصلی ووٹ ہونگے تو ہمیں بھی پتہ چلے گا کہ ہم کتنے پانی میں ہیں۔

  2. یا مرشدی!
    مئیکا ووٹ یہیں ہتھی وصول کر لے۔ کیونکہ تیرے کو پتا ہے میں واں نئیں جاناں۔ :shame:
    یا فیر اگر تقریب تقسیم انعامات میں کوئی چائے پاپے ملنے کے امکانات ہوں تو سابقہ رائے سے رجوع ممکن ہے۔ :coffee:

    1. یا چمی والی سرکار!
      ہتھیں وصول نئیں ہو سکدا۔ ادھر جانا تو پڑے گا۔ ویسے گاڑیوں کا انتظام ہے۔ بس ایک کلک کرو تو آپ پولنگ سٹیشن پہنچ جاؤ گے اور ووٹ کے بعد گھر بھی چھوڑ دیں گے۔ رہی بات چائے پاپے کی تو سرکار یہ سب شغل ہی تو ہے ورنہ ہماری گاڑی کو ایسے ایندھن کی ضرورت نہیں۔

    1. وعلیکم السلام!
      اللہ کا بڑا کرم ہے، آپ سنائیں۔ بس جناب مصروفیت ہی کچھ ایسی رہی کہ کیا بتائیں۔ ویسے اب کافی علیک سلیک رہے گی۔
      ووٹ کا شکریہ۔

  3. تمام دوست ایک بات نوٹ فرما لیں کہ تبصرہ اور ووٹ ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ والوں کی ویب سائیٹ پر کرنا ہے۔ یہاں بھی تبصرے کریں لیکن ان تبصروں کا ووٹنگ پر کوئی اثر نہیں ہو گا، جبکہ ”پاکستان بلاگ ایوارڈ“ والوں کی ویب سائیٹ پر کیا ہوا تبصرہ اور ووٹ ہی وہ قبول کریں گے۔

  4. شکر ہے آپ میرے کٹگری میں موجود نہیں

    ارے گھبرایئے نہیں

    میں اپنا بلاگ واپس لے لیتی گر شامل بھائی یا آپ میں سے کوئی میرے مقابل ہوتا پر شکر ہے ایسا نہ ہوا میرا ووٹ آپ کے لئے ہی ہے

    1. بس جی ہم دو چار مسکین لوگ علیحدہ زمرہ میں ہیں۔ ورنہ کی آپ کی ایوارڈ کیٹگری میں ہوتے تو لینے کے دینے پڑ جاتے۔ یہ تو آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ مجھے اس قابل سمجھ رہی ہیں۔ ویسے اگر میں اس کیٹگری میں ہوتا پھر بھی بلاگ واپس نہیں لینا چاہئے کیونکہ ہمارا مقصد ایوارڈ نہیں بلکہ اردو کی آواز مزید لوگوں تک پہنچانا ہے۔

      1. فارم فل کرتے وقت میں نے تفصیلات مین لکھ ڈالا تھاایوارڈ کی نامزدگیوں مین میں جیتی بھی تو ایوارڈ کے لئے کال نہیں کیجئے گا کیوں کہ نام اور نمبر غلط ہیں بس بلاگ ہی اصلی ہے

        1. یعنی بلاگ اصلی اور لکھنے والے نقلی۔۔۔ خیر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لکھنے والا کون ہے بلکہ دیکھنا تو یہ چاہئے کہ لکھا کیا ہے۔

  5. السلام علیکم
    بلال صاحب کیا حال ہے جناب ووٹ تو کر دیا ہے لیکن رزلٹ کا کیا بنے گا ۔یہ الیکشن ہے یا سلیکشن ؟ اگر تو الیکشن ہوئے تو پہلا نمر پکا ہے اور سلیکشن ہوئے تو کیا ہو گا برائے مہربانی اس سوال کا جواب عنائت فرما دیں۔ شکریہ

    1. وعلیکم السلام
      اللہ کا بڑا کرم ہے۔ آپ سنائیں؟
      جناب نتائج کا جو بنے گا دیکھا جائے گا۔ الیکشن ہے یا سلیکشن، اس کا فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے۔ مختلف مکاتب فکر کی طرف سے مختلف رائے آ رہی ہیں۔ خیر جو بھی ہو ہمارا مقصد تو کسی نہ کسی بہانے اردو کی ترویج ہے۔ آپ فکر نہ کریں ان شاء اللہ سب اچھا ہو گا۔
      دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

  6. ہر کسی کے مقدر میں کہاں رہنما ہونا ۔۔۔۔کوئی کوئی نکل آتا ہے جاں دینے کو
    ہم اردو بلاگر کسی سے کم نہیں۔ پاکستان زندہ باد :flower: :flower: :flower: :flower: :flower: :love:

    1. لو جی کر لو گل۔۔۔ اساں تے بڑا رولا رپا پایا سی، لگدا تسان تیان نئیں دتا۔ انج بیٹھن دی کوئی لوڑ نئیں، اسی وکھری وکھری کیٹیگری وچ آں۔

    1. ابھی تک ہیں تو پہلی پوزیشن پر لیکن کل کا کیا پتہ۔ ویسے ابھی اہم مرحلہ باقی ہے جس میں جج صاحبان بلاگ دیکھیں گے اور پھر فیصلہ کریں گے۔ خیر یونہی آپ دوستوں کی دعائیں ساتھ رہیں تو ان شاء اللہ جیت جائیں گے۔

  7. اسلام علیکم بلال بھائی
    اللہ تعالی آپ کو ہر قدم ہر لمحہ کامیابیاں عطا فرمائے آپ جیسے مخلص بھائیوں کی کامیابی ہی ہماری کامیابی ہے ہماری دلی دُعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ کی معمولی سے معمولی خوشی بھی ہمارے لئے انتہائی خوشی ہے۔
    دیا گیا لنک کھل نہیں پا رہا کلک کرنے پر زرد رنگ کے حلقے میں 1 لکھا ہوا آتا ہے اور بس۔۔۔۔۔
    نیک تمناؤں کے ساتھ دُعا گو :wave: :clap:

    1. وعلیکم السلام
      آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ ویسے آپ نے بلاگ ایوارڈ والی ویب سائیٹ پر اظہارِ محبت میں تبصرہ کیا ہے، میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں لیکن یہ نہ ہو بلاگ ایوارڈ والے اس تبصرے کا غلط مطلب لے جائیں کہ کہیں میں نے آپ کو جعلی ووٹ دینے کا کہا تھا اور آپ سے دیا نہیں گیا، جبکہ میں نے دوستوں کو جعلی ووٹ سے سختی سے منع کیا ہوا ہے۔ کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ جو ایوارڈ ملے اس میں ملاوٹ ہو یا کسی کو یہ تاثر ملے کہ اردو والوں نے بے ایمانی کی ہے۔ خیر کوئی بات نہیں۔ آپ دوستوں کے جو بھی الفاظ ہوں ہمیں بس آپ کا خلوص چاہئے یہ بلاگ ایوارڈ تو بس تھوڑی بہت رونق شونق کے لئے ہے۔
      ایک دفعہ پھر آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
      اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

      1. السلام علیکم بھائی پیارے بھائی سچے تے کھرے بھائی:
        مجھے خشک اورسڑیل تحریوں سے نفرت ہے زندگی زندہ دلی کا نام ہے مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں بس ویسے ہی تفریح طبع کے لئے کچھ جملے سرزد ہو گئے جن کا نیت اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں معزرت خواہ ہوں ویسے بھی کمپیوٹر انکل ہم جیسے شرارتی بابوں پر کڑی نظر جمائے ہوئے ہیں ہمارا ہر حملہ بڑی مہارت سے ہمارے منہ پر مار دیتے ہیں اور ہم کو ہر بارکمپیوٹر سے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے اور ہم اپنا سا منہ لے کر منہ چھپانے کواپنا ہی گریبان تلاش کر رہے ہیں ویسے کیا منہ کا ذایقہ بدلنے کا بھی حق نہیں ،ہمارا منہ اور مسور کی دال یقین کریں ہمیشہ اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہمیں منہ کی کھانی پڑی ،چلو یوں ہی سہی۔ (جعلی )ووٹر بدنام ہوئے۔۔۔بلال بھائی تیرے لئے۔
        بلال بھائی ہماری ان بےجان انگلیوں میں آپ نے ہی جان ڈالی ہے؂ کہ ہمیں آپ نے لکھنا سکھا دیا۔فکر نہ کریں جو دھاندلی کرے گا منہ کی کھائے گا۔اللہ حافظ

  8. محترم ۔۔ سلام مسنون
    میں نے بھی اپنا ووٹ آپ کے لئے دے دیا ہے ۔ اگر آپ کو اس سے کچھ نفع ہو جائے تو میری خوش نصیبی ہوگی ۔
    ہاں ۔۔۔ کمینٹ ٹائیپ کرنے پر کوئی مسئلہ آ رہا تھا۔۔۔۔ 2-3 دفعہ کوشش کی مگر ناکام رہ گیا ۔ ۔ ۔

    والسلام ۔ ۔

    1. وعلیکم السلام
      آپ کا بہت بہت شکریہ۔ باقی دیر کہاں ہوئی ہے جناب۔ آپ نے بڑے وقت پر ووٹ ڈالا ہے۔ ویسے مجھے تو آپ کا تبصرہ وہاں نظر آ رہا ہے۔
      اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  9. السلام علیکم ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہے۔ مگر فرمایا گیا ہے جو بندوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔اس لیے ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمارے درمیان آپ کو اور آپ جیسے بہت سے دوستوں کو رکھا۔ گو کہ میں نے ابھی تک اس بلاک کو تفصیل سے نہیں دیکھا ہے اپنی ضرورت کی چیز تلاش کر کے کام چلا لیتا ہوں پھر کئی کوئی راستہ نظر نہیں آتا ہے تو اس بلاک پر آ کر آپ دوستوں کے تحریروں اور مشوروں سے اپنی مشکل آسان کر لیتا ہوں۔ مستقبل میں ارادہ ہے تفصیلی وزٹ کا۔ اگر زندگی رہی۔ دعاوں کا طلب گار۔۔۔محمد عالمگیر

    1. آپ کا بہت بہت شکریہ۔ ویسے ہماری جیت ہو چکی ہے کیونکہ آپ دوست احباب نے جس محبت اور خلوص سے ووٹ اور تبصرے کیے ہیں، ہمارے لئے یہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔ اس کے بعد کسی ایوارڈ کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

  10. بلال صاحب !
    سلام ! میں نے آپ کا ووٹنگ کا پیج آج دیکھا ہے معافی چاہتا ہوں ووٹ تو نہیں دے سکا لیکن افسوس ہو رہا ہے کہ کیوں ووٹ نہیں دیا ۔آپکا بلاگ واقعی قابل ستائش ہے۔ اور حقیقت میں بلاگ کہنے کے قابل ہے۔اللہ رب العزت آپ کو ترقی کی بلندیاں عطا فرمائے۔ آمین

    1. وعلیکم السلام!
      محترم کوئی بات نہیں اگر آپ ووٹ نہیں دے سکے۔ ویسے بھی آپ کا میری کاوش کو پسند کرنا ہی میرے لئے سب سے بڑا ووٹ ہے۔
      اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  11. اسلام علیکم ۔
    بھائی جان میں نے آج آپ کا پیج دیکھا ووٹ نہ دے سکنے کی وجہ سے افسوس ہے ۔آپ کا بلاگ کے بارے میں اردو مضمون پڑھ کر مجھے بہت فائدہ ہوا ہے۔مجھے کچھ بھی نہیں آتا تھا اور میں نے بلاگ بنا لیا۔شکریہ

    1. وعلیکم السلام
      بھائی جان ووٹ نہ دے سکنے میں افسوس والی کوئی بات نہیں کیونکہ آپ لوگوں کی نیک تمنائیں ہی میرے لئے سب سے بڑا ووٹ اور اعزاز ہے۔
      میری یہ کاوش پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
      اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  12. السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    بلال بھائی، کافی عرصہ سے نیٹ کو تفصیل سے ٹائم نہیں‌دے پایا۔ اس لیے کچھ پتا نہیں ہے۔
    ووٹنگ کا کیا رزلٹ رہا، ہمارا ووٹ کسی کام بھی آیا؟ یا بس ردی میں ہی گیا؟

    1. وعلیکم السلام
      جناب یوں تو بلاگ ایوارڈ والوں نے ہمیں ایوارڈ کے قابل نہیں سمجھا، لیکن آپ کے ووٹ اور تبصرے ردی میں نہیں گئے، کیونکہ آپ احباب نے بلاگ ایوارڈ والوں کی ویب سائیٹ پر میرے لئے جیسے تبصرے کیے تھے، ایسے تبصرے شاید ہی کسی اور کو نصیب ہوئے ہوں گے۔ آپ سب کی طرف سے میری حوصلہ افزائی اور نیک تمنائیں ہی میرے لئے سب بڑا اعزاز ہے۔ اس لئے آپ کے ووٹ اور تبصروں نے مجھے بہت حوصلہ دیا ہے اور ان شاء اللہ آپ سب کے تعاون سے یہ کارواں یونہی چلتا رہے گا۔

    1. آپ کی بات درست ہے لیکن ووٹ کے مطابق ایوارڈ نہیں دیا گیا بلکہ کوئی اور ہی پالیسی اپنائی گئی ہے، اب یہ پالیسی کیا ہے اس کا تو مجھے بھی علم نہیں ہو سکا۔ ویسے ان کی پالیسی سمجھنے کے لئے یہ کچھ لنک کافی فائدہ دے سکتے ہیں۔
      http://247online.tv/247onlinetv/urdu-2/out-of-bounds/pakistan-blog-awards-2011-karachi-lahore-islamabad/
      http://propakistani.pk/urdu/2012/01/05/pakistan-blog-awards-the-concerns-and-the-future/

  13. اسلام علیکم و رحمتہ اللہ
    عرصہ دراز کے بعد بافراغت کمپیوٹر کی رفاقت حاصل ہوئی ۔ جہاں بہت سی نئی معلومات کی آگہی کے ساتھ بلاگ ایوارڈ کے انجام کار کی بھی خبر ملی،بلال بھائی میرا خیال تو یہ ہے کہ جب آپ نے قومی زبان کی خدمت کے عظیم کارنامہ سر انجام دینے کا عزم کیا تھا تو آپ کے تکمیل مقاصد میں دُور دُور تک بھی کسی انعام و اکرام یا ایوارڈ کا حصول آپ کی منزل نہ تھی۔اور آپ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے میدان میں آگئے اور چھا گئے اور آپ کے جذبہ اور خلوص کی کامیابی نے جس طرح ہمارے دلوں میں جگہ بنائی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی کسی عظیم ایوارڈ سے کم نہیں۔یہ پیار محبت بھی ایوارڈ ہوتا ہے۔ (اور آج کل ویسے بھی قومی ایوارڈوں کی مٹی پلید ہو رہی ہے ایوارڈ نہ ہوئے ریورڈیاں ہو گئیں ساجھے ماجھے گامے سب ریورڈیوں سے نوازے جارہے ہیں) پیار محبت خلوص کا ایوارڈ ہر کسی کو نہیں ملتا۔
    بلال بھائی اگر کسی بھی مقابلے میں نامزد ہوں گے ہمارا ووٹ بلال بھائی کے لئے ہو گا
    بلال بھائی اگر کسی وزارت کے لئے نامزد ہوں گے ہمارا ووٹ بلال بھا ئی کے لئے ہو گا
    بلال بھائی اگر کسی صدارت کے لئے نامزد ہوں گے ہمارا ووٹ بلال بھائی کے لئے ہو گا
    کیوں آخر کیوں؟؟؟
    بلال بھائی مخلص انسان ہیں
    بلال بھائی لالچی نہیں ہیں
    بلال بھائی حسد نہیں کرتے
    بلال بھائی ہر وقت بلا امتیاز ہر کسی کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں
    اور سب سے بڑھ کر بلال بھائی میں ایک پھلوں سے لدے درخت کی طرح عاجزی ہے
    تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
    یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اُڑانے کے لئے
    واسلام آپ سب کا ممنون
    محمد اقبال مغل (مدینہ منورہ)

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *