تمام پاکستانی میری طرف سے ایک چھوٹا سا تحفہ قبول فرمائیں۔ تحفہ یہ ہے کہ پاکستانی پرچم کس طرح بناتے ہیں اور اس کی پیمائش کیا ہوتی ہیں۔ بات تو چھوٹی سی ہے لیکن ہماری اکثریت پرچم کی شکل و صورت تو جانتی ہے مگر سو فیصد درست پرچم بنانا تو دور پیمائش تک نہیں جانتی۔ اس لئے میں نے سارا طریقہ، پیمائش اور ساتھ میں ایک کیلکولیٹر بھی تیار کردیا ہے تاکہ کسی بھی پیمائش کا پتہ لگانا آسان ہو سکے۔
جیسا کہ پہلے لکھا ہے چھوٹا سا تحفہ تو یہ واقعی آپ سب کے لئے چھوٹا سا تحفہ ہے لیکن میں نے اس پر بہت محنت کی ہے۔ محنت کسی قسم کی پروگرامنگ یا کسی اور چیز پر نہیں ہوئی بلکہ پاکستانی پرچم بنتا کیسے ہیں اس پر ہوئی ہے۔ افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ ابھی تک مجھے کوئی مستند حوالہ نہیں مل سکا۔ وکی پیڈیا اور دیگر ویب سائیٹ نے ایک ہی طریقہ جگہ جگہ کاپی پیسٹ کیا ہوا ہے جو کہ میرے خیال میں نامکمل ہے یا پھر مجھے ان کے طریقوں کی سمجھ نہیں آ رہی۔ اگر آپ کے پاس قومی پرچم کی معلومات یا کوئی مستند حوالہ ہو تو ضرور شیئر کریں۔
آپ سب سے پہلے پاکستانی پرچم بنانے اور پیمائش کے حوالے سے کچھ تفصیل دیکھیں مزید بحث بعد میں کرتے ہیں۔
پاکستانی پرچم کی شکل
پرچم کی لمبائی چوڑائی کی نسبت 3:2 ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر پرچم کی لمبائی 3فٹ ہو گی تو چوڑائی 2فٹ ہو گی۔ لمبائی کا ایک چوتھائی سفید حصہ ہوتا ہے اسی طرح باقی گہرا سبز حصہ تین چوتھائی ہوتا ہے۔ گہرے سبز حصے کے درمیان میں ایک ہلال(پہلی کا چاند) اور ستارہ ہوتا ہے۔
پاکستانی پرچم کیسے بنایا جاتا ہے؟
پرچم کی پیمائش کی نسبت کو دیکھتے ہوئے ہم یہاں لمبائی تین فٹ اور چوڑائی دو فٹ فرض کرتے ہیں۔ 3فٹ لمبائی فرض کرتے ہوئے لمبائی کا ایک چوتھائی(1/4) کے حساب سے سفید حصہ 0.75فٹ ہو گا جبکہ گہرا سبز حصہ تین چوتھائی(3/4) کے مطابق 2.25فٹ ہو گا۔
چاند اور ستارہ کیونکہ سبز حصے میں ہوتا ہے اس لئے ہم سبز حصے میں دو وتری(ترچھی) لائنیں لگائیں گے۔ ایک لائن اوپردائیں والے کونے سے لے کر نیچے بائیں والے کونے تک جس کو TR کا نام دیتے ہیں اور دوسری لائن اوپر بائیں والے کونے سے لے کر نیچے دائیں والے کونے تک لگاتے ہیں۔ اس سے ہمیں سبز حصے کے مرکز کا پتہ چل گیا ہے۔ مرکز کو تصویر میں نقطہA سے ظاہر کیا گیا ہے۔ نقطہA سے TRلائن پر اوپر کی طرف پرچم کی چوڑائی کے 1/10 فاصلہ پر یعنی 0.2فٹ کے فاصلے پر ایک نقطہB لیتے ہیں۔ نقظہB سے اتنے ہی فاصلے یعنی 0.2فٹ پر TRلائن پر اوپر کی جانب ایک اور نقطہC لیتے ہیں۔ نقطہA کو مرکز مان کر پرچم کی چوڑائی کے 3/5 یعنی 1.2فٹ قطر کا دائرہ لگاتے ہیں۔اب نقظہB کو مرکز مان کر پرچم کی چوڑائی کے 11/20 یعنی 1.1فٹ قطر کا دائرہ لگاتے ہیں۔ دونوں دائرے ایک دوسرے سے دو جگہ پر مل رہے ہیں۔ ان دونوں جگہ سے اوپر دونوں دائروں کے حصوں کو ختم کرنے سے نیچے والے حصے مل کر چاند بنا رہے ہیں۔
اب آتے ہیں ستارے کی طرف
نقطہC کو مرکز مان کر پرچم کی چوڑائی کے 1/5یعنی 0.4فٹ قطر کا دائرہ لگائیں۔ ایک ستارہ اس پیمائش کا بنائیں کہ وہ اس دائرے جتنا ہو اور دائرے کے بالکل درمیان میں آ رہا ہوں اس کے علاوہ ستارے کا ایک کونہ TRلائن پر آ رہا ہو۔ جیسا کہ تصویر میں دیکھایا گیا ہے۔ اب آپ کا پرچم بن چکا ہے غیر ضروری لائنیں ختم کر دیں۔
اردو میں لکھتے ہوئے ہو سکتا ہے ”کا، کی، کے“ کی وجہ سے کسی چیز کی سمجھ نہ آرہی ہو تو اس لئے فارمولے لکھ رہا ہوں۔
پرچم کی لمبائی یا چوڑائی آپ اپنی مرضی کی رکھ کر باقی پیمائش تصویر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے درج ذیل فارمولوں سے نکال سکتے ہیں۔ ساتھ فرضی لمبائی چوڑائی سے بھی مثال دی ہے۔
پیمائش | فارمولہ | فارمولہ | 2*3 کے حساب سے مثال |
لمبائی یعنی OL | 3/2 ضرب چوڑائی | 1.5 x OW | (3/2)*2 = 1.5*2 = 3 |
چوڑائی یعنی OW | 2/3 ضرب لمبائی | 0.667 x OL | (2/3)*3 = 0.667*3 = 2 |
سفید حصہ یعنی OM | 1/4 ضرب لمبائی | 0.25 x OL | (1/4)*3 = 0.25*3 = 0.75 |
سبز حصہ یعنی ML | 3/4 ضرب لمبائی | 0.75 x OL | (3/4)*3 = 0.75*3 = 2.25 |
AB کا درمیانی فاصلہ | 1/10 ضرب چوڑائی | 0.1 x OW | (1/10)*2 = 0.1*2 = 0.2 |
BC کا درمیانی فاصلہ | 1/10 ضرب چوڑائی | 0.1 x OW | (1/10)*2 = 0.1*2 = 0.2 |
مرکز A کے دائرہ کا قطر | 3/5 ضرب چوڑائی | 0.6 x OW | (3/5)*2 = 0.6*2 = 1.2 |
مرکز B کے دائرے کا قطر | 11/20 ضرب چوڑائی | 0.55 x OW | (11/20)*2 = 0.55*2 = 1.1 |
مرکز C کے دائرے کا قطر | 1/5 ضرب چوڑائی | 0.2 x OW | (1/5)*2 = 0.2*2 = 0.4 |
ایک کیلکولیٹر بنایا ہے جس کی مدد سے آپ پاکستانی پرچم کی لمبائی یا چوڑائی دے کر باقی پیمائش حاصل کر سکتے ہیں۔
کیلکولیٹر کے لئے یہاں کلک کریں۔
کمپیوٹر پر پاکستانی پرچم بناتے ہوئے رنگوں کے آر جی بی ماڈل میں پرچم کے گہرے سبز رنگ کی ویلیو آر صفر، جی 102 اور بی صفر ہے۔ اس کے علاوہ Hex کوڈ #006600ہے۔
اگر آپ کے پاس قومی پرچم کی معلومات یا کوئی مستند حوالہ ہو تو ضرور شیئر کریں۔
بہت اعلی جناب۔۔۔
بہت اچھی کاوش ہے آپ کی ۔ واقعی ایسے لوگ تو ناپید ہو گئے شاید جو پرچم کے بارے میں تکنیکی معلومات رکھتے ہیں
زبردست 😀
یونیک قسم کی پوسٹنگ کے لیے شکریہ قبول فرمائیں :worship:
بہت زبردست کام کیا ہے بلال۔ ماشاء اللہ بہت خوب۔
بہت خوب جناب
اچھی اور عملی معلومات دیں آپ نے
:clap: :clap: :clap:
بہت خوب!
بھئی آپ کی تو ہر پوسٹ منفرد ہوتی ہے۔ مہینے بعد نمودار ہوتے ہیںکوئی دلچسپ سی چیز لے کر۔ :clap:
بلال رمضان کا بابرکت مہینے کی مبارکباد قبول کر و۔۔اللہ پاک صحت کے ساتھ یہ ماہ سب کے لیے مبارک ثابت کرئے۔ میں نے کاغذ پر تو پرچم بنا لیا ہے اب اس کو بلاگ پر کیسے لے جاوں ۔۔۔۔۔ کوئی مدد کر دے گا۔۔۔
بہترین۔۔۔۔۔۔ منفرد۔۔۔۔ اور معلوماتی۔۔
:clap: :clap:
امتیاز کے تبصرہ کا جواب
احمد عرفان شفقت کے تبصرہ کا جواب
شازل کے تبصرہ کا جواب
عمار ابنِ ضیاء کے تبصرہ کا جواب
طارق راحیل کے تبصرہ کا جواب
دوست کے تبصرہ کا جواب
عین لام میم کے تبصرہ کا جواب
تمام دوستوں کا میرا چھوٹا سا تخفہ پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
عثمان بھائی بہت شکریہ۔
بھائی پوسٹ منفرد ہو نا ہو لیکن آپ لوگوں کی محبت ضرور منفرد بنا دیتی ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔
خیر مبارک جی۔ آپ کو بھی ماہ رمضان بہت بہت مبارک ہو۔
اگر اسی کاغذ پر بنائے ہوئے کو بلاگ پر لے جانا ہے تو پھر سکین کریں یا پھر گزارے کے لئے موبائل سے تصویر بنا کر بلاگ پر لگا دیں۔ ویسے بہتر ہے کہ آپ کسی اچھے فوٹو ایڈیٹر جیسے فوٹو شاپ، کورل ڈرا یا اسی طرح کا کوئی اور سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر پر ہی پرچم بنائیں۔ ویسے ونڈوز کے پینٹ سے بھی گزارا کیا جا سکتا ہے۔
میری تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ تھوڑا سا وقت نکالیں اور تمام پیمائش اور کیلکولیٹر کو مختلف حوالوں سے چیک کریں۔ میں نے اپنی طرف سے بہت تسلی سے اور دھیان سے چیک کر کے پوسٹ کی ہے لیکن پھر بھی اگر مجھ سے کوئی غلطی ہو گئی ہو تو اس کی نشان دہی ہو سکے۔
ماشاء اللہ۔ بہت زبردست کام کیا ہہے۔ جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
بہت خوب!!!
ماشا الله بلال بھائی بہت عمدہ
:clap:
فرحان دانش کے تبصرہ کا جواب
الف نظامی کے تبصرہ کا جواب
توارش کے تبصرہ کا جواب
تمام دوستوں کا پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
السلامُ علیکم بلال بھائی بہت عمدہ پوسٹ ہے
بہت شکریہ
عدنان شاہد کے تبصرہ کا جواب
وعلیکم السلام بھائی۔
تحریر پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
باقی سب ٹھیک ہے لیکن پاکستان کے حالات دیکھ کر یہ مشورہ مناسب ہے کہ سفیدحصہ کو لال کر دیا جائے۔ اقلیتوں کو مار پیٹ ہی ملتی ہے، تشخص نہیں۔
اسلام علیکم
واہ بلال بھیا کیا بات ہے۔ بہت خوب۔ بہت اچھی کاوش ہے ماشإاللہ۔ :clap: بظاہر یہ تحفہ چھوٹا سا ہے لیکن وزن میں کافی بھاری ہے۔
بھت ہی اچھا ہے
کمال کر دیا ہے بھا’ی بہت بہت عمدہ کاوش ہے اور ہمیں تہہ دل سے پسند ہے
جناب میرے پاس تو وہ الفاظ ہی نہیں ہیں جو میں آپ کی تعریف میں تحریر کر سکوں،
بہت ہی عمدہ معلومات۔ زبردست بلال بھائی آپ تو چھا گئے
بہت زبردست کام کیا ہے بلال۔
ماشإاللہ
بہت اچھے سر
آپ نے ماشااللہ بہت مہنت کی ھے اللہ باری تعالی آپ کو اس کا اجر دے گاوسلام جاوید
اپاسااپ جناب کی جتنی بھی تعریف کی جائی کم ہے فرام گلگت بلتستان
بہت اچھے بھائی اللہ آپ کو جزائے خیر دے
السلام علیکم۔جناب بلال صاحب مجھے ایک دوست نے آج ہی اس خوبصورت،معیاری اور محنت سے تیار کی گئی ویب سائٹ کا بتایا ہے اور میں نے اردو انسٹالر انسٹال کر لیا ہے اور بہت خوشی ہوئی کہ ہمارے ہاںایسے لوگ ابھی تک موجود ہیںجو اردو زبان اور پاکستانیت کی ترویج اور ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔میںیہاںمشرقَ وسطیٰ میںلیکچرار ہوں اگر اس کام کو آگے بڑھانے کے لیے کسی حوالے سے میںآپ کی کوئی خدمت کر سکا تو انتہائی خوشی ہو گی۔پاکستانی پرچم کےحوالے سے اس حد تک تکنیکی معلومات مہیا کرنے پر دوبارہ بہت ممنون ہوں۔آپ مجھ سے ای میل پر رابظہ کر سکتے ہیں
بہت بہت خوب
:clap: :clap: :clap: :clap: :clap:
بِسْمِ اللّٰہ ِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہ وَ نُصَلِیّ عَلیٰ حَبِیْبِہ الکریِم
ماشاءاللہ ۔۔۔آپ کی کاوش بہت اچھی ہے۔اللہ مزید توفیق عنایت کرے۔
:clap: زبردست !
بہت عمدہ بھائی جان۔
جزاک اللہ
السلام علیکم بلال بھائی میں نے ساری چیزیں چیک کیں ہیں۔سب درست ہیں
مگر مجھے تھوڑی سی کمی محسوس ہو رہی ہے آخری سے پہلے والی فیگر میں۔
مرکز “بی” کے دائرے کا قطر میں۔ا۔۔۔۔۔۔۔۔س کو اگر ایک بار چیک کر لیں تو مجھے آسانی ہوگی۔
آپ نے واقعی بہت اچھا کام کیا ہے ۔۔۔ ویسے میں بھی اپنی طرف سے اس بارے میں جاننے کی مذید کوشش کرتا ہوں۔
آپ نے جو معلومات حاصل کیں ہیں اگر ان کا لنک مل جائے تو ان کے ساتھ موازنہ کرنے میں آسانی ہوگی یہ تو میں جان گیا ہو آپ کی تحریر کے زریعے کہ وہ درست نہیں ہیں فرق دیکھنا چاہتا ہوں۔
وعلیکم السلام!
محترم آپ کو مرکز ”بی“ کے دائرے میں جو کمی محسوس ہو رہی ہے اگر اس کی وضاحت کریں تو ہی مجھے پتہ چلے گا کہ کیا کمی ہے؟
باقی جو معلومات انٹرنیٹ پر موجود ہے اس کے لنک تحریر کے آخر پر دیئے ہیں۔ آپ وہ لنک دیکھ سکتے ہیں۔
بہت اچھی کوشش کی ہے آپ نے۔ اور آپ کو بارش کا پہلا قطرہ بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اس سے قبل اتنی آسانی سے کمپیوٹر پر اور بالخصوص انٹر نیٹ پر اردو لکھنا بہت مشکل کام تھا۔ مہربانی آپ کی!
عامر ثناور حسین
بہت ا چھا مزا ایا پڑھ کر
بلال بھائی میں نے یہ نیا بلاگ بنایا کیا اس پر میں سب کچھ اردو میں لکھنا چاھتا ہوں، پلیز مجھے کوئی آسان سا طریقہ بتائیں کہ اس میں اردو تھیم کیسے انسٹال ہوگی ، پلیز جلد جواب دیں
بھائی جان آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں بہت دیر سے انٹر نیٹ استعمال کر رہا ہوں لیکن آج آپ کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے
جزاک اللہ آپ نے بہترین کام کیا، اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔ آمین
بھائی جان آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں
جزاک اللہ اپ نے بہت ہی اسان اور کمال کا سوفٹ ویر بنایا ہے ، اب میں ہر پروگرام میں اسانی سے اردو لکھ سکتا ہوں آپ کا بہت بہت شکریا!
I remember gluing the little paper flags to a string, always found them in the morning scattered all over the place with August winds. We recently visited the Betsy Ross’s house in Philadelphia. She was the one who sowed the first American flag. A flag is an important symbol of a nation and Pakistan has a beautiful flag. Thanks
بہت اعلیٰ بھائی!
جزاک اللہ ۔!
شکریہ
السلام علیکم بہت خوب بلال بھائی آج پرچم کے بارے میں معلومات تلاش کرتے ہوئے دوبارہ آپ کی اس تحریر پر پہنچا ہوں
بہت اچھا لگا بہت شکریہ
یہ ایک بہت اچھا سافٹ ویئر ہے
آپ سب پر سلامتی ہو
بہت اعلیٰ پیارے بھائی