بلاگر اور بلاگسپاٹ ایک ہی سروس کے دو نام ہیں۔ یہ سروس گوگل فراہم کرتا ہے۔ بلاگسپاٹ ڈاٹ کام (blogspot.com) پر بلاگ بنانے کے لئے آپ کو گوگل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ کا پہلے سے گوگل پر اکاؤنٹ/ای میل ہے تو ٹھیک، ورنہ پہلے گوگل اکاؤنٹ بنا لیں۔ اکاؤنٹ بنانے کے بعد بلاگسپاٹ ڈاٹ کام پر جائیں۔ اگر آپ پہلے سے سائن ان (Sign in) ہوئے تو ای میل اور پاسورڈ نہیں پوچھا جائے گا۔ اگر پہلے سے سائن ان نہیں تو پھر ای میل اور پاسورڈ درج کر کے سائن ان ہو جائیں۔ اس کے بعد New Blog پر کلک کریں۔ نئی کھلنے والی ونڈو میں Title میں بلاگ کا عنوان درج کریں، جیسے میرے بلاگ کا عنوان ”بیاضِ بلال“ ہے۔ اسی طرح آپ بھی جو بلاگ کا عنوان رکھنا چاہتے ہیں وہ لکھیں۔ Address میں جو بلاگ کا پتہ رکھنا چاہتے ہیں وہ لکھیں۔ یہ وہ پتہ ہو گا جو کوئی ویب براؤزر میں لکھ کر بلاگ تک پہنچے گا۔ جب پتہ لکھ رہے ہوتے ہیں تو ساتھ ساتھ ہی معلوم ہوتا جاتا ہے کہ آیا یہ پتہ مل سکتا ہے یا پہلے ہی کسی دوسرے نے لے رکھا ہے۔ عنوان اور پتہ لکھنے کے بعد Create blog پر کلک کریں۔ آپ کا بلاگ بن چکا ہے۔ اب بس آپ کو اردو کی مناسبت سے ایک دو سیٹنگز (Settings) کرنی ہیں۔ بلاگ بننے کے بعد اس تصویر جیسا ماحول نظر آئے گا۔
1:- اس بٹن پر کلک کرنے سے بلاگ پر پوسٹ لگانے کے لئے ٹیکسٹ ایڈیٹر کھل جاتا ہے۔ جس میں تحریر لکھ کر شائع کی جاتی ہے۔
2:- پہلے سے تیار کردہ یا شائع پوسٹس کی فہرست دیکھنے کے لئے یہ بٹن استعمال کیا جاتا ہے۔
3:- بلاگ کی پوسٹس، کمنٹس، ٹیمپلیٹ اور دیگر سیٹنگز وغیرہ کے متعلق تمام لنکس اس تیر کے نشان والے بٹن پر کلک کرنے سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اسے آپشن بٹن بھی کہہ سکتے ہیں۔
4:- یہ دیکھنے کے لئے کہ عام طور پر بلاگ کیسا نظر آئے گا، براؤزر میں بلاگ کا پتہ لکھنے کی بجائے براہ راست اس بٹن پر کلک کر کے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
بلاگسپاٹ پر اردو ٹیمپلیٹ لگانا
بلاگسپاٹ پر بلاگ بنانے کے بعد اردو بہتر انداز میں دیکھانے کے لئے بلاگ کے موجودہ ٹیمپلیٹ (Template) میں اردو کی مناسبت سے کچھ تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔ اگر تو آپ ویب سائیٹ بنانے کے متعلق بنیادی قسم کی ڈیزائننگ جانتے ہیں تو آپ خود یہ تبدیلیاں کر لیں گے، ورنہ بہتر یہی ہے کہ بلاگسپاٹ کا اردو ٹیمپلٹ لیں اور اسے اپنے بلاگ پر لگا لیں۔ بلاگسپاٹ اردو ٹیمپلیٹ آپ یہاں سے حاصل کر سکتے۔
ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اگر وہ ذپ/کمپیریس ہے تو پہلے اسے ان ذپ/ایکسٹریکٹ کر لیں۔ اس کے بعد اوپر بیان کردہ نمبر 3 والے تیر کے نشان والے آپشن بٹن پر کلک کریں۔ ظاہر ہونے والی فہرست میں Template پر کلک کریں۔ یوں ایک نیا صفحہ کھلے گا۔ یہاں پر Backup/Restore کے بٹن پر کلک کرنے سے ایک نئی ونڈو ظاہر ہو گی۔ اسی ونڈو کے ذریعے ہم اپنے بلاگ پر پہلے سے لگے ہوئے ٹیمپلیٹ کو بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اسی کے ذریعے ہی نیا ٹیمپلیٹ اپلوڈ ہوتا ہے۔
بلاگسپاٹ پر نیا اردو ٹیمپلیٹ لگانے کے لئے Browse پر کلک کر کے اپنے کمپیوٹر میں موجود اردو ٹیمپلیٹ فائل کو منتخب کریں۔ فائل منتخب کرنے کے بعد Upload پر کلک کریں۔ جیسے ہی ٹیمپلیٹ کامیابی سے اپلوڈ ہو گا تو یہ چھوٹی ونڈو خودبخود بند ہو جائے گی اور ٹیمپلیٹ والا مرکزی صفحہ سامنے آ جائے گا۔ یوں اردو ٹیمپلیٹ لگ چکا ہے اور آپ کے بلاگسپاٹ بلاگ پر اردو بہتر انداز میں نظر آئے گی۔
بلاگسپاٹ پر آپ کا اردو بلاگ بن چکا ہے۔ اب آپ آسانی سے اردو پوسٹ لکھ کر اپنی آواز دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔ پاک اردو انسٹالر کے ذریعے آپ ہر جگہ نہایت آسانی سے اردو لکھ سکتے ہیں۔ بلاگسپاٹ پر پوسٹ لکھنے کے لئے اوپر بیان کردہ نمبر1 والے بٹن کے ذریعے پوسٹ لکھنے والے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں جائیں۔ پہلے سے لکھی ہوئی تحریر کو پیسٹ کریں یا براہ راست بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں لکھ کر شائع کر سکتے ہیں۔ ویسے عام طور پر آسان طریقہ یہی سمجھا جاتا ہے کہ بلاگسپاٹ کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں براہ راست تحریر لکھنے کی بجائے کسی دوسرے ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں تحریر لکھ لیں اور پھر وہاں سے کاپی کر کے بلاگسپاٹ کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں پیسٹ کر کے Publish کر دیں۔
بہت زبردست بلال بھائی ! ورڈ پریس کے بعد اب بلاگ سپاٹ پربھی آپ نے نظر کرم فرمائی ہے۔ اللہ آپ کی کوششوں اور کاوشوں میں برکت عطا فرمائے۔ اردو کمپیوٹنگ اور اردو بلاگنگ کے لئے آپ کی خدمات یقینا ناقابل فراموش ہیں۔
السلام علیکم جی بہت آچھی کاوش ہے اللہ تعالی آپ کو اردو کی اور زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطاکرے آمین
السلام و علیکم جناب بلال صاحب!!
آپ کی رہنمائی کا بے حد ممنون ہوںمگر میں ابھی تک اپنے بلاگ پر اردو ٹمپلیٹ اپ لوڈ نہیں کر سکا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب بھی ٹمپلیٹ ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں، اس کی فائل ایکسٹریکٹ کرتا ہوں تو ان ٹمپلیٹس میں ایکس-ایم-ایل فائل موجود ہی نہیں ہوتی جس سے میں اپنے بلاگ پہ اپ لوڈ کر سکوں۔ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں۔
بعد سلام اور دعا کے عرض ہے کہ آپ نے یاد دہانی کرا دی جس کیلئے شکریہ ۔ ہم تو ہیں ”جو مل گیا اُسی کو مقدّر سمجھ لیا ۔ جو کھو گیا اُس کو بھُلاتا چلا گیا“۔ 2004ء میں بلاگ سپاٹ پر بلاگ بنایا ۔ اُس زمانہ میں براہِ راست اُردو لکھنا ممکن نہ تھا چنانچہ کافی تردد کرنا پڑتا تھا ۔ بعد میں بلاگر والوں کو ہمارا کچھ خیال آ گیا تو تو کچھ سہولت ہوئی ۔ حکومت نے بلاگر پر پابندی لگا دی تو ورڈ پریس کا رُخ کیا لیکن اس کے منہ زور ہونے کے باعث جگہ کرائے پر لے لی ۔ 🙂
شکریہ جناب اب کچھ مسائل کم ہوجائیں گے
اور آپ کے لئے دعا ئوں میں بھی اضافہ ہو گا دنیا بھر سے ۔۔۔
انشا ء اللہ
آپ اردو کی خدمت کررہے ہیں اللہ آپ کو اس کااجر عطا فرمائے۔آمین
السلام علیکم بلال بھائی ! آپ کے بلاگ پڑھ کر بہت معلومات حاصل ہوتی ہیں۔
اللہ پاک آپکو ھمیشہ خوش رکہے’
سلام و دعا گو۔
بہت عمدہ طریقہ آپ نے بیان کیا۔ اللہ کریم اپنے حبیب صل اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے آپ کو جزائے جزیل عطافرمائے۔ آمین
آپ کی اردو کی ترویج کی پالیسی قابل سد ستائش ہے۔ اللہ آپ کو جزاءے خیر دے اور آپ کو اپنے مقصد میں کامیاب کرے۔ آمین