اگست 8, 2009 - ایم بلال ایم
50 تبصر ے

اردو بلاگرز کے لئے چند تکنیکی مشورے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
اردو بلاگنگ ابھی ابتدائی مراحل میں ہونے کے ساتھ ساتھ دن بدن ترقی بھی کر رہی ہے۔ نئے لوگ اس طرف آ رہے ہیں۔ ہمیں مشاورت کے ساتھ اردو بلاگنگ کو آسان بنانا ہو گا تاکہ بلاگ پڑھنے والوں کو اور خاص طور پر نئے آنے والوں کو مشکل پیش نہ آئے۔ آج کچھ باتوں کو مشوروں کے طور پر آپ لوگوں کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے ان باتوں/مشوروں سے کسی کا بھلا ہو جائے اور میری طرف سے اردو بلاگنگ کی خدمت میں ایک اور قطرہ شامل ہو جائے۔
عام طور پر ہر انسان کی اپنی ایک پسند ہوتی ہے اور وہ کرتا بھی وہی ہے جو اسے پسند ہوتا ہے۔ سافٹ ویئر، ویب سائیٹ یا کوئی بھی چیز جو بناتے آپ خود ہیں لیکن اس کا استعمال دوسرے لوگ کرتے ہیں تو ایسی چیز بناتے ہوئے آپ کو اپنی پسند نہیں بلکہ استعمال کرنے والے زیادہ لوگوں کی پسند کو دیکھنا پڑتا ہے۔ بلاگ یا ویب سائیٹ بناتے ہوئے یہ نہ دیکھئے کہ آپ کو کیا پسند ہے بلکہ یہ دیکھیئے کہ زیادہ لوگ کیا پسند کرتے ہیں۔ یہ دیکھئے کہ بلاگ پڑھنے والے مہمانوں کو آپ کتنی آسانی دیتے اور اُن کی کتنی مہمان نوازی کرتے ہیں۔

مہمان نوازی کے لئے درج ذیل چند چیزوں کا خیال رکھیں۔
• سادگی اور ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں کیونکہ سادگی فائدہ بھی دیتی ہے اور خوبصورت بھی ہوتی ہے۔
• اہم اور ضروری روابط کو خاص اور نمایا جگہ پر رکھیں۔
• ضرورت کے روابط کے علاوہ بے جا روابط اور دیگر غیر ضروری چیزوں کا استعمال آپ کے بلاگ کو جھنجال پورہ بنا دیتا ہے۔
• مہمان یعنی قاری اپنا قیمتی وقت آپ کے بلاگ کو دیتا ہے، پڑھتا اور تبصرہ کرتا ہے۔ جواباً آپ بھی اس کی حوصلہ افزائی کریں۔
• مہمان آپ کے بلاگ پر آتا ہے تو آپ بھی اس کی ضروریات کا خاص خیال رکھیں اور ضروری سہولیات مہیا کریں۔


اب مندرجہ بالا نقاط کی تفصیل یعنی یہ کیوں ضروری ہیں۔

سادگی اور ہلکے رنگوں کا انتخاب
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ بعض دوست بلاگ کو خوبصورت کرنے کے لئے بے شمار رنگوں کا استعمال کرتے ہیں جس سے ایک رنگ برنگا بلاگ تو بن جاتا ہے لیکن پڑھنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔اگر آپ کو میری طرح رنگوں کا زیادہ استعمال پسند ہے تو ضرور زیادہ رنگ استعمال کریں لیکن اسے بلاگ کے ہیڈر یا چند ایک جگہ تک محدود رکھیں۔ جہاں عام طور پر مکمل پوسٹ ہوتی ہے وہاں کوشش کریں کہ بیک گراؤنڈ کا رنگ ہلکا یعنی سفید کے قریب ترین اور تحریر کا رنگ کالا رکھیں۔ کوئی چیز پڑھتے ہوئے اگر بیک گراؤنڈ کا رنگ گاڑھا ہو اور تحریر کا رنگ ہلکا ہو تو اس سے پڑھنے والے کو اکتاہٹ ہوتی ہے بلکہ کئی لوگوں کی نظر پر بھی فرق پڑتا ہے۔ اگر آپ انٹرنیٹ کی دنیا کی مشہور ویب سائیٹس دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ زیادہ تر سائیٹس بہت سادی بنائی گئی ہیں اور ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اہم روابط اور ان کا مقام
میری نظر میں کسی بھی بلاگ کے لئے چار قسم کے روابط سب سے زیادہ ضروری اور اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ تازہ ترین تحریر، زمرہ جات (موضوعات)، صفحات اور تلاش کا ربط۔ عام طور پر بلاگ کے سانچوں کو بناتے ہوئے تازہ ترین تحریر تو بلاگ پر نمایا رکھی جاتی ہے اور کچھ پرانی اس کے ساتھ بالترتیب نیچے ہوتی ہیں اس لئے علیحدہ سے سائیڈ بار یا کسی اور جگہ تازہ ترین تحریروں کے روابط مہیا نہ ہی کئے جائیں تو بہتر ہوتا ہے۔ زمرہ جات کے روابط کسی بلاگ کے اہم ترین روابط ہوتے ہیں اس کو ہیڈر، سائیڈ بار یا جہاں بھی آپ کا دل ہو وہاں رکھیں لیکن ایسی جگہ پر رکھیں جہاں یہ نمایا نظر آئیں۔اس کے بعد ضروری روابط صفحات کے ہوتے ہیں جو عام طور پر کم ہی ہوتے ہیں۔ ان کو بھی کوئی اچھی جگہ دیں اور کوشش کریں کہ یہ بھی نمایا ہی ہوں۔تلاش کا ربط بھی اپنی ایک اہمیت رکھتا ہے اس کو بھی نمایا جگہ دی جانی چاہئے۔
ان چار قسم کے روابط کے بعد کئی روابط ہوتے ہیں جیسے تازہ تبصروں کے روابط، آر ایس ایس، محفوظات اور دیگر روابط وغیرہ وغیرہ۔ یہ وہ روابط ہیں جن میں عام قاری یا پہلی دفعہ آنے والے قاری کو کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی اور جن کو ان میں دلچسپی ہوتی ہیں وہ ان کو ڈھونڈ لیتے ہیں چاہے یہ کہیں بھی رکھے گئے ہوں۔ ویسے ان روابط کو استعمال کرنے والوں میں زیادہ لوگ وہ ہوتے ہیں جو عام طور پر آپ کے بلاگ کا دورہ کرتے ہیں اور پڑھتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ آپ کے بلاگ کے کونے کونے سے واقف ہوتے ہیں اور انہیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

غیر ضروری روابط اور چیزوں کا استعمال
اردو بلاگنگ میں نئے آنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہوں گی تاکہ وہ اکتاہٹ کا شکار ہونے کی بجائے بلاگنگ کو آسان سمجھیں۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ بعض بلاگر دوست اپنے بلاگ پر طرح طرح کے روابط اور دیگر چیزیں لگائے ہوئے ہیں۔ اگر میں نے یہاں مثال کے طور پر بھی کوئی ربط یا چیز کہی تو کئی بلاگر دوستوں کی طرف سے فتوی آ جائے گا اس لئے میں یہاں مثال دینے سے پرہیز ہی کروں گا۔ آپ لوگ مجھ سے کئی گنا سمجھدار ہیں اس لئے خود ہی سمجھیں کیونکہ میری نظر میں بلاگ کے حوالے سے ان ربط اور چیزوں کی کوئی خاص ضرورت نہیں۔ کوشش کریں کہ ضرورت کے روابط اور چیزوں کے علاوہ بے جا روابط اور چیزوں کا استعمال نہ کریں اور اپنے بلاگ کو جھنجال پورہ بننے سے بچائیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ فلاں فلاں ربط اور چیزوں کی بھی بلاگ پر ضرورت ہے اور ان کا استعمال آپ کے بلاگ کو جھنجال پورہ بھی بنا رہا ہے تو اس کا آسان حل یہ ہے کہ آپ ان کاموں کے لئے علیحدہ صفحہ بنائیں یا علیحدہ سائیڈ بار استعمال کریں۔ غیر ضروری چیزوں کے استعمال کا ایک نقصان یہ بھی ہوتا ہے کہ نئے بلاگر کے لئے بلاگ بنانے میں کئی مشکلات ہوتی ہیں اور جب وہ بلاگ بنا لیتا ہے تو لکھنے کی بجائے دوسروں کی دیکھا دیکھی فضول چیزوں کے حصول میں وقت ضائع کرتا ہے۔ کوشش کریں کہ سادگی کا سبق دیں اور نوجوانوں میں اپنا قیمتی وقت تعمیری کاموں میں لگانے کا جذبہ بیدار کریں۔

تبصرہ کرنے والے کی حوصلہ افزائی
قاری اپنا قیمتی وقت آپ کے بلاگ کو دیتا ہے، پڑھتا اور تبصرہ کرتا ہے جواباً آپ کو بھی چاہئے کہ اس کی حوصلہ افزائی کریں۔ قاری اگر کوئی سوال کرتا ہے تو کوشش کریں کہ جلد سے جلد اس کو جواب دیں۔ اس کے علاوہ جب چار پانچ تبصرے ہو جائیں یا ایک خاص وقت گزر جائے تو کوشش کریں کہ تمام تبصرہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں۔ مزید تبصرہ کرنے والےکے بلاگ یا ویب سائیٹ کا ربط، اوتار اور اس کے بلاگ سے آخری تحریر کا عنوان بمعہ ربط اس کے تبصرے کے ساتھ ظاہر کرنے کا انتظام کریں۔ ان کاموں سے تبصرہ کرنے والے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ آپ کے بلاگ کے ذریعے تبصرہ کرنے والے کے بلاگ کی تشہیر بھی ہو جائے گی۔

قاری کے لئے سہولیات اور دیگر باتیں
یوں تو بلاگ پر جتنی بھی سہولیات ہوتی ہیں ان میں زیادہ تر قاری اور تبصرہ کرنے والے کے لئے ہی ہوتی ہیں لیکن میرے خیال میں چند سہولیات ضرور دینی چاہئیں۔ جیسےبلاگ کو سادہ اور آسان فہم بنایا جائے تاکہ قاری اکتاہٹ کا شکار نہ ہو۔ ہر ربط اور چیز کو ایسے رکھا جائے کہ سب علیحدہ علیحدہ نظر آئیں نہ کہ ایک کے ساتھ دوسری ایسے ہو کہ لگے اسی کا ہی حصہ ہے۔ جن ٹیکسٹ باکس یا ایریا میں صرف انگریزی ہی لکھی جاتی ہو جیسے ای میل اور ویب سائیٹ کےٹیکسٹ باکس کے علاوہ ہر ٹیکسٹ ایریا میں اردو ویب ایڈیٹر کا استعمال ضرور کریں تاکہ اگر کسی کے کمپیوٹر پر اردو انسٹال نہ ہو تو وہ بھی آسانی سے اردو میں تبصرہ یا تلاش کر سکے۔ تحریر کی مناسبت سے اس کا فونٹ سائز بھی مناسب رکھیں تاکہ ایک عام قاری بھی آسانی سے پڑھ سکے۔تبصرے کا اقتباس دینے کے لئے ہر تبصرے کے ساتھ اقتباس دینے کے لنک کا انتظام کریں تاکہ تبصرہ کرنے والا اس کا آسانی سے استعمال کر سکے اور قاری کو آسانی سے پتہ چل سکے کہ کس تبصرے کا جواب دیا گیا ہے۔ کوشش کریں کہ تبصرہ کرنے والی جگہ پر جذبات ظاہر کرنے والی تصاویر کا بھی ایک حد تک انتظام کریں کیونکہ جو لوگ تحریر میں ان تصاویر کا استعمال کرتے ہیں وہ بھی خوش رہیں۔ بلاگ پر جس اردو فونٹ کا استعمال کر رہے ہیں اُس کا ڈاؤن لوڈ لنک ضرور اور نمایا جگہ پر دیں اور کوشش کریں کہ اردو کے عام طور پر استعمال ہونے والے فونٹس میں سے کوئی ایک یا چند فونٹ استعمال کریں۔ اپنے بلاگ پر یونیکوڈ اردو کی تنصیب کے حوالے سے کوئی نہ کوئی ربط ضرور دیں تاکہ یونیکوڈ اردو کا پیغام سب تک آسانی تک پہنچ سکے۔ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ کئی ایسے لوگ ہیں جو انٹرنیٹ پر اردو تو لکھتے ہیں لیکن کمپیوٹر پر اردو کی تنصیب کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور انٹرنیٹ پر اردو لکھنے کے لئے اردو ویب ایڈیٹر کا ہی استعمال کرتے ہیں۔ مہربانی کر کے اگر ہو سکے تو اپنے بلاگ پر اردو کی تنصیب کا کوئی نہ کوئی ربط ضرور دیں۔

مندرجہ بالا چند مشورے میری طرف سے اردو بلاگرز کے لئے ہیں۔ اگر آپ خود تھیم بنانا جانتے ہیں تو میرے خیال میں مندرجہ بالا مشوروں کو ضرور ذہن میں رکھیں اور اگر آپ خود سے تھیم نہیں بنا سکتے تو کسی ایسے تھیم کا انتخاب کریں جس میں مندرجہ بالا خصوصیات ہوں۔

نوٹ:- یہ میرے چند مشورے ہیں اگر دل کرے تو اپنا لیں نہیں تو آپ رد کرنے کا پورا پورا اختیار رکھتے ہیں۔ یہ میری آج تک کی سوچ ہے۔ وقت اور ٹیکنالوجی کی تبدیلی کے ساتھ میری سوچ میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 50 تبصرے برائے تحریر ”اردو بلاگرز کے لئے چند تکنیکی مشورے

  1. بہت اچھی سوچ ہے بھائی آپ کی ۔۔ اور سوچ کو شئیر کرنے کا انداز بھی اچھا ہے ۔

    اما اصل میں ماجرا کیا ہے کہ نوے آنے والے کو اتنا بھی نہیں پتا ہوتا کہ بلاگنگ کس چٍڑیا کا نام ہے ۔۔ یہ میں اب اپنے تجرنے سے لکھ رہا ہو

    میں جہاں پڑھاتا ہو وہاں سٹوڈنڈس کمپیوٹر پر اکاونٹنگ سیکھ رہے ہوتے ہیں ۔۔ سافٹ وئیر کا نام تو نہیں لونگا پر بہت آوٹ ڈیٹڈ سافٹ وئیر ہے ایک ۔۔ پر ان سٹوڈنٹس کو آوٹ ڈیٹٹ کس چڑیا کو کہتے ہیں یہ بھی نہیں پتا ہوتا ۔

    تعلیم و تدریس کے مد میں ہمارے یہاں لوگ اپنے من مرضی کی نہیں سنتتے جبکے انسپائیر ہوتے ہیں یا امفسائیز ۔۔ اور بلاگنگ کو میں جتنا سمجھتا ہو تو یہ ایک بے لگام گھوڑے کے جیسا ہے ۔۔ اس پر لگام جی چاہے تو ڈال لیں پر گھوڑا آزاد ہو تو گھوڑا ہوتا ہے ۔ مطلب کے بلاگنگ کے وہی اصول ہیں جو آپ کو اصول ہیں ۔۔ گر آپ کے اپنے کوئی اصول نہیں تو آپ کے بلاگ کے بھی نہیں ۔۔ آپ نے جو مثال دی ہے ایک نا کہ پسند والی ۔۔ بھائی کافی اچھی مثال ہے ۔۔ پر میرے خیال میں وہ پہناو سنگھار تک محدود رہنی چاہیے ۔۔ آپ کے اپنے بلاگ کے رنگ کافی شوخ ہیں ۔

    بلاگنگ کیا ہے بلاگ کرنے والے کو پڑھ کر جان نا ہے یہاں ۔۔ بلاگ دیکھ کر سمجھنا ہے یہاں

    ۔۔ آپ گر تھوڑا سا جائیزہ لیں تو آپ یہ بہت نوٹ کروگے کے اردو بلاگ لکھنے والوں میں تمام تر بلاگرز وہ ہیں جو کمپیوٹر کی رگ رگ سے واقف ہوتے ہیں ۔ مطلب ۔۔ جیسے یاہو کی آئیڈی بنا لی کسی نے ویسے یہاں ابھی کوئی اردو بلاگ نہیں بنا رہا ۔۔ کیوں بھلا ؟

    یہ سوال ہے آپ کے لیے ۔۔ میرے تبصرے کے جواب میں اب خالی شکریہ نا نا لکھ دینا آپ

  2. ایک مشورہ میرا بھی ہے ، آپ کے لئے
    اتنے لمبے وقفے ڈال کر نہ لکھا کریں، اتنا وقفہ تو منصوبہ بندی والے بھی تجویز نہیں کرتے۔۔ 😆
    آپ نے نئے اور پرانے دونوں اقسام کے بلاگروں کو نہایت مفید مشورے دئیے ہیں۔
    جنجال پورہ کے بارے میں یہ عرض ہے کہ ذرا بلاگ کی ”شپ شپا“ بن جاتی ہے‌۔ 😎
    باقی اصل چیز تو تحریر ہی ہے۔
    .-= جعفر کے بلاگ سے آخری تحریر … پان گوشت =-.

  3. بلال صاحب
    آپکی یہ تحریر بھی بلاگنگ کے موضوع پر ایک جامع اور معیاری تحریر ہے۔ جسے ٹیکسٹ بک میں بھی چھاپا جا سکتا ہے
    بہت بہت شکریہ اس عمدہ تحریر کے لیے۔

  4. اقتباس» ریحان نے لکھا: بہت اچھی سوچ ہے بھائی آپ کی ۔۔ اور سوچ کو شئیر کرنے کا انداز بھی اچھا ہے ۔

    جی بہت شکریہ

    اقتباس» ریحان نے لکھا: امااصل میں ماجراکیا ہے کہ نوے آنے والے کو اتنا بھی نہیں پتا ہوتا کہ بلاگنگ کس چٍڑیا کا نام ہے ۔۔ یہ میں اب اپنے تجرنے سے لکھ رہا ہو
    میں جہاں پڑھاتا ہو وہاں سٹوڈنڈس کمپیوٹر پر اکاونٹنگ سیکھ رہے ہوتے ہیں ۔۔ سافٹ وئیر کا نام تو نہیں لونگا پر بہت آوٹ ڈیٹڈ سافٹ وئیر ہے ایک ۔۔ پر ان سٹوڈنٹس کو آوٹ ڈیٹٹ کس چڑیا کو کہتے ہیں یہ بھی نہیں پتا ہوتا ۔

    محترم میری یہ تحریر جس کو آپ نے اپنے تبصرے سے نوازا ہے یہ نہ تو “بلاگنگ کیا ہے” کے موضوع پر ہے اور نہ ہی کسی کو یہ سیکھانے کے لئے ہے کہ کونسا سافٹ ویئر سیکھو اور کونسا نہ سیکھو۔ یہ تو بس میری طرف سے چند مشورے تھے جو میں نے عرض کر دیئے۔ باقی بلاگنگ کیا ہے؟ اس کو میں خود آج تک ٹھیک طرح سے نہیں جان سکا۔ رہی بات طالب علموں کے اکاؤنٹنگ سیکھنے کی اور آؤٹ دیٹڈ سافٹ ویئر کی تو یہ ادارے اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ طالب علموں کی ٹھیک سمت کی طرف رہنمائی کریں۔ ہمارے ہاں تو لوگ لکیر کے فقیر ہیں جو کسی ادارے اور استاد نے بتا دیا بس اس پر چل پڑے۔ اب یہ تو اساتذہ کو چاہئے کہ ان میں سرچ، ریسرچ کا جذبہ پیدا کریں۔ رٹے کی بجائے سمجھنے کا رحجان پیدا کریں۔ خیر اساتذہ بیچارے بھی کیا کریں وہ بھی تو لکیر کے فقیر ہی تھے کسی زمانے میں۔

    اقتباس» ریحان نے لکھا: تعلیم و تدریس کے مد میں ہمارے یہاں لوگ اپنے من مرضی کی نہیں سنتتے جبکے انسپائیر ہوتے ہیں یا امفسائیز۔۔ اور بلاگنگ کو میں جتنا سمجھتا ہو تو یہ ایک بے لگام گھوڑے کے جیسا ہے ۔۔ اس پر لگام جی چاہے تو ڈال لیں پر گھوڑا آزاد ہو تو گھوڑا ہوتا ہے ۔ مطلب کے بلاگنگ کے وہی اصول ہیں جو آپ کو اصول ہیں ۔۔ گر آپ کے اپنے کوئی اصول نہیں تو آپ کے بلاگ کے بھی نہیں ۔۔

    جناب مجھے انگریزی نہیں آتی اور میں مشکل سے تھوڑی بہت اردو لکھ اور پڑھ سکتا ہوں اگر آپ مہربانی فرمائیں تو اس انسپائیر اور امفسائیرکا مطلب سمجھا دیں تو میرے لئے بہت بہتر ہو گا۔
    آپ بلاگنگ کو ایک بے لگام گھوڑے کی طرح سمجھتے ہیں۔ مثال آپ نے بھی بڑی اچھی دی ہے اس پر میں کہوں گا کہ بے لگام گھوڑا کسی کام کا نہیں ہوتا۔ جس گھوڑے کو لگام نہ ہو اس کی کوئی منزل نہیں ہوتی۔ وہ کبھی کسی طرف جاتا ہے تو کبھی کسی طرف۔ کبھی کسی اور کی فصل برباد کرتا ہے تو کبھی وہ آپ کی اپنی فصل بھی برباد کر دیتا ہے۔ جنگلی گھوڑے میں اور بے لگام گھوڑے میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ گھوڑا تب ہی کام کا ہوتا ہے جب آپ اسے لگام ڈالتے ہیں اور منزل کی طرف دوڑاتے ہیں۔ سکندر نے بھی ایک بے لگام گھوڑے کو لگام ڈالی اور پھر اس کو منزل کی طرف دوڑایا اور دنیا فتح کی۔
    امید ہے آپ بات سمجھ گئے ہوں گے۔

    اقتباس» ریحان نے لکھا: آپ نے جو مثال دی ہے ایک نا کہ پسند والی ۔۔ بھائی کافی اچھی مثال ہے ۔۔ پر میرے خیال میں وہ پہناو سنگھار تک محدود رہنی چاہیے ۔۔ آپ کے اپنے بلاگ کے رنگ کافی شوخ ہیں ۔

    محترم میرے خیال میں میں نے جو پسند والی مثال دی ہے وہ بلاگ کے پہناؤ سنگھار کے لئے ہی ہے۔ بلکہ میری مکمل تحریر ہی بلاگ کے بناؤ سنگھار پر ہے نہ کہ بلاگ لکھنے پر یعنی کہ بلاگ پر آپ کیسی تحاریر لکھیں یا کتنی لمبی لکھیں، کتنی چھوٹی لکھیں۔ میں نے تحریر پر کوئی بات نہیں بلکہ بناؤ سنگھار کے بارے میں ہی مشورے دیئے ہیں۔
    رہی بات میرے بلاگ کے شوخ رنگ کی تو جناب مجھے رنگ پسند ہیں اور میں ان کا استعمال کرتا ہوں اور میں نے اپنی تحریر میں بھی یہ عرض کی ہے کہ اگر آپ کو میری طرح رنگ پسند ہیں تو انہیں ضرور استعمال کریں مگر صرف ہیڈر یا چند ایک جگہ تک محدود رکھیں۔ ویسے کبھی شوخ رنگوں میں بھی سادگی ہوتی ہے اور کبھی ہلکے رنگوں میں شوخی بھی ہوتی ہے۔ بات سمجھنے کی ہے۔

    اقتباس» ریحان نے لکھا: بلاگنگ کیا ہے بلاگ کرنے والے کو پڑھ کر جان نا ہے یہاں ۔۔ بلاگ دیکھ کر سمجھنا ہے یہاں۔۔ آپ گر تھوڑا سا جائیزہ لیں تو آپ یہ بہت نوٹ کروگے کےاردو بلاگ لکھنے والوں میں تمام تر بلاگرز وہ ہیں جو کمپیوٹر کی رگ رگ سے واقف ہوتے ہیں ۔ مطلب ۔۔ جیسے یاہو کی آئیڈی بنا لی کسی نے ویسے یہاں ابھی کوئی اردو بلاگ نہیں بنا رہا ۔۔ کیوں بھلا ؟یہ سوال ہے آپ کے لیے ۔۔ میرے تبصرے کے جواب میں اب خالی شکریہ نا نا لکھ دینا آپ

    جہاں تک میرا خیال ہے ہماری اکثریت یعنی ہم اردو بلاگرز میں سے زیادہ لوگ جن میں میں سرفہرست ہوں، ابھی تک ٹھیک طرح یہ جان ہی نہیں سکے کہ بلاگ ہے کیا اور اس کو کن مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہئے۔
    رہی بات اردو بلاگ لکھنے والوں کی کمپیوٹر کی رگ رگ سے واقف ہونے اور یاہو آئی ڈی کی طرح اردو بلاگ نہیں بن رہے۔ تو میرے محترم دوست پاکستان میں بے شمار لوگ کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں لیکن سب انٹرنیٹ استعمال نہیں کرتے۔ دنیا میں بے شمار لوگ ویب سائیٹس دیکھتے ہیں لیکن سب لوگ ویب سائیٹ نہیں بناتے۔ اسی طرح دنیا میں ہر انسان بلاگ نہیں بناتا۔ اگر آپ پاکستان کو دیکھتے ہیں تو یہاں بہت سے لوگ صرف ای میل سہولت تک ہی محدود ہیں اور انہیں صرف ای میل ہی چاہئے باقی ان کا انٹرنیٹ سے کوئی لینا دینا نہیں تو ایسے لوگ بلاگ نہیں پڑھتے بلاگ بنانا تو دور کی بات۔ ویسے بھی بلاگ صرف بنانا ہی نہیں ہوتا بلکہ بلاگ پر لکھنا بھی پڑتا ہے اور میرے خیال میں سب لوگ لکھ نہیں سکتے۔ ہاں یہ بات سچ ہے کہ جو لوگ لکھ سکتے ہیں اور لکھ رہے ہیں وہ بلاگنگ کی طرف نہیں آ رہے تو اس پر میں یہی کہوں گا کہ جہاں ہم باقی کاموں میں پیچھے ہیں وہاں ہمارے لوگوں میں اس بات کی بھی کمی ہے کہ ان کو ابھی تک بلاگ کی اہمیت کا پتہ ہی نہیں چلا۔
    رہی بات کمپیوٹر کی رگ رگ سے واقف ہونے کی تو میرے محترم آپ یہ سمجھتے ہیں میرے خیال میں ایسا نہیں۔ کمپیوٹرکی دنیا بڑی وسیع ہے۔ کوئی کچھ جانتا ہے تو کوئی کچھ۔ میں نے ایسے لوگ بھی دیکھیں ہیں جنہوں نے اردو بلاگ بنایا ہوا ہے اس پر لکھتے بھی ہے لیکن یہ تک نہیں جانتے کہ کمپیوٹر پر اردو کی تنصیب کیسے کرتے ہیں۔ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو گوگل پر تلاش کے ماہر ہیں لیکن یاہو کی آئی ڈی نہیں بنا سکتے۔ اس کی مثال میرے ایک دوست ہیں جب مجھے ان کی اس بات کا پتہ چلا تو بڑی حیرانی ہوئی۔ ویسے آپس کی بات ہے میں بڑی آسانی سے بلاگ بنا سکتا ہوں لیکن کچھ دن پہلے میں نے فیس بک میں شمولیت اختیار کی اور آج تک فیس بک کو سمجھ رہا ہوں کہ آخر یہ ہے کیا بلا اور کس کس کام آ سکتی ہے۔ خیر عرض یہ ہے کہ بلاگ بنانے کے لئے کمپیوٹر کی رگ رگ سے واقف ہونے کی کوئی ضرورت نہیں آپ بڑی آسانی سے بلاگ بنا سکتے ہیں۔ ہاں یہ بھی سچ ہے کہ آپ کو اردو بلاگ بنانے میں تھوڑی بہت تلاش کرنی پڑ سکتی ہے۔ ویسے میرے پاس ایسے کئی اردو بلاگرز کی مثالیں موجود ہیں جنہیں کمپیوٹر کا کوئی خاص نہیں پتہ لیکن وہ اچھے بلاگر ہیں۔ خلاصہ یہ کہ آپ جس سمت سوچتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ آپ یاہو آئی ڈی بنانا چاہیں تو اس کی تلاش میں نکل پڑتے ہیں اور اگر آپ بلاگ بنانا چاہیں تو بلاگ بنانے کی طرف لگ جاتے ہیں۔ اس میں کمپیوٹر کی رگ رگ سے واقفیت ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔
    محترم مجھ سے جہاں تک ہو سکتا تھا میں نے جواب عرض کیا ہے اگر پھر بھی کوئی رہ گئی ہو تو میں معذرت چاہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ آپ کو آپ کی باتوں کے جواب مل گئے ہوں گے۔

  5. بھائی بہت شکریہ آپ نے جواب کہ قابل سمجھا دو دن سے چکر لگا رہا تھا کہ آپ کا تبصرا تو پڑھو ۔۔ کہ پھر جواب سے پتا چلتا ہے سوال کے حسن کا ۔

    کچھ پل مزید یہ بھی سوچیئے گا کہ آپ کے بلاگ پر آپ کا تبصرا پڑھ کر جو کوئی جو سوچے گا سمجھے گا اس کامل عمل کو امفسائیز ہونا کہتے ہیں ۔۔ جیسے ایک نے ایک کو دیکھا واہ جی کیا خؤب لگتا ہے سکریٹ پیتے ہوے ۔۔ میں بھی پیو گا ۔

    میں یاہو کی آئی ڈی بنانے اور بلاگ بنانے میں فرق نہیں سمجھتا جناب ۔۔ کیونکہ دونوں گر بنائی جائے تو جناب لاظم ہے پھر چلائی بھی جائے ۔۔ میرے تبصرے میں میری وہ بات شاید تھی ہی مشکل جو آپ کو سمجھ نا آئی ۔۔ لوگ یہاں یاہو کی آئی ڈی بھی بس بنانے کے لیے بناتے ہیں چلانے کے لیے نہیں ۔۔ خیر ۔۔ سکندر کا گھوڑا ۔۔ کیا بات ہے جی خوب کہی ۔

    آپ کی انگریزی اچھی نہیں تو بھیا آپ مجھ سے پوچھ کر شرمندا کر رہے ہو مجھے یا یہ بتا رہے ہو آپ کے پاس ڈکشنری نہیں ہے ۔۔ سر جی اسی جہاں میں رہتے ہیں ہم بھی ۔۔ ہر طرح کے انداز گفتگو سے واقف ہیں ۔
    اور سر میری اردو املا حد کی خراب ہے ۔۔ اردو املا کی اور دیگر غلطیوں کی معافی چاہتا ہو

    اللہ آپ کو ترقی دے ۔ جزاک اللہ خیر
    .-= ریحان کے بلاگ سے آخری تحریر … rehanez: Short promo been aired by Express this midnight such composites doesn’t require that much processing effort to render http://bit.ly/mB6HU =-.

  6. اقتباس» جعفر نے لکھا: ایک مشورہ میرا بھی ہے ، آپ کے لئے
    اتنے لمبے وقفے ڈال کر نہ لکھا کریں، اتنا وقفہ تو منصوبہ بندی والے بھی تجویز نہیں کرتے۔۔:lol:
    آپ نے نئے اور پرانے دونوں اقسام کے بلاگروں کو نہایت مفید مشورے دئیے ہیں۔
    جنجال پورہ کے بارے میں یہ عرض ہے کہ ذرا بلاگ کی ”شپ شپا“ بن جاتی ہے‌۔ :cool:
    باقی اصل چیز تو تحریر ہی ہے۔

    جعفر صاحب سب سے پہلے تو بلاگ پر تشریف لانے کا شکریہ۔ رہی بات لمبے وقفے ڈال کر لکھنے کی تو جناب کوشش تو ہوتی ہے جلد سے جلد لکھا جائے لیکن دیگر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے لکھنا مشکل ہو جاتا ہے اس لئے زیادہ تر کوشش ہوتی ہے کہ لکھنے کی بجائے باقی بلاگز کو پڑھ لیا جائے اور جب وقت ہو تو لکھ بھی لیا جائے۔
    ویسے تھوڑا انتظار کریں منصوبہ بندی والے انٹرنیٹ کی دنیا میں آنے ہی والے ہیں کیونکہ جس رفتار سے مواد آن لائن ہو رہا ہے لگتا تو یہی ہے کہ انکل سام جلد ہی اس کے لئے ادارے بنانے والے ہیں۔۔۔ :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:

    اقتباس» یاسرعمران مرزا نے لکھا: بلال صاحب
    آپکی یہ تحریر بھی بلاگنگ کے موضوع پر ایک جامع اور معیاری تحریر ہے۔ جسے ٹیکسٹ بک میں بھی چھاپا جا سکتا ہے
    بہت بہت شکریہ اس عمدہ تحریر کے لیے۔

    یاسر عمران مرزا صاحب بلاگ پر تشریف لانے اور تحریر پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

    اقتباس» DuFFeR – ڈفر نے لکھا: ایک اور قیمتی تحریر:smile:

    ڈفر ویسے آپ کا یوزر نیم پڑھ پڑھ کر اب تو لگتا ڈفر کسی سیانے کو کہتے ہیں۔ باقی تحریر پسند کرنے کا شکریہ۔۔۔

    اقتباس» منیر عباسی نے لکھا: ایک عمدہ تحریر جس کی کمی نئے بلاگرز کے لئے شدت سے محسوس کی جا رہی تھی۔
    بہت شکریہ بلال ۔۔

    منیر عباسی صاحب آپ کا بھی بہت بہت شکریہ۔۔۔ دعاؤں میں‌یاد رکھیے گا۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین

    اقتباس» DuFFeR – ڈفر نے لکھا: سر جی ایک مسئلہ حل کرا دیں
    ورڈپریس 7۔2 سے جو تھریڈڈ کمنٹ آنے لگے ہیں
    ان کے حساب سے تھیم میں تبدیلی کرنا بھی سکھا دیں

    ڈفر میں آپ کی بات سمجھا نہیں کیونکہ میں نہیں جانتا کہ یہ تھریڈڈ کمنٹ کیا ہوتے ہیں۔ اگر آپ وضاحت کریں تو شائد سمجھ سکوں اور پھر آپ جیسے دوستوں کے تعاون سے اس کا کوئی حل بھی تلاش کیا جا سکے۔

  7. السلامُ علیکم بلال بھائی
    بہت اچھے مشورے دئیے ہیں آپ نے میں‌کوشش کروں گا کہ ان پہ عمل کروں اور اپنی ویب پہ بھی ان کو اپلائی کرون
    میری ویب سائٹ کا ربط ہے http://www.itmasti.net کبھی وقت نکال کر آئیے ناں‌

  8. جناب ایم بلال صاحب آپ کی اردو کی ترویج کیلئے ترقی کا جذبہ اور بلاک کے موضوع پر مشورہ اور رہنمائی کی کوشش بہت ہی مبارک کام ہے آج مسلمان غیر ضروری کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں اور اس طرح کے ضروری کام جن سے انہیں ترقی ملے اس پر اپنا وقت اور کوشش صرف کرنے کی ضرورت ہے کوئی بھی قوم اپنی مادری زبان کے علاوہ دوسری زبان میں ترقی نہیں کرسکتی، ہمیں آپ جیسے دوستوں کی قدر کرنی چاہئے۔

  9. میں نے اردو بلاگنگ کی خوبصورت دنیا میں حال ہی میں قدم رکھا ہے- آج آپ کا بلاگ پہلی بار دیکھا۔ اردو بلاگنگ کے حوالے سے یہاں بہت کار آمد حاصل ہوئیں۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

  10. اقتباس» محمد سہیل نے لکھا: جناب ایم بلال صاحب آپ کی اردو کی ترویج کیلئے ترقی کا جذبہ اور بلاک کے موضوع پر مشورہ اور رہنمائی کی کوشش بہت ہی مبارک کام ہے آج مسلمان غیر ضروری کاموں کو ترجیح دے رہے ہیں اور اس طرح کے ضروری کام جن سے انہیں ترقی ملے اس پر اپنا وقت اور کوشش صرف کرنے کی ضرورت ہے کوئی بھی قوم اپنی مادری زبان کے علاوہ دوسری زبان میں ترقی نہیں کرسکتی، ہمیں آپ جیسے دوستوں کیقدر کرنی چاہئے۔

    محمد سہیل صاحب میرے کام کو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

    اقتباس» احمد عرفان شفقت نے لکھا: میں نے اردو بلاگنگ کی خوبصورت دنیا میں حال ہی میں قدم رکھا ہے- آج آپ کا بلاگ پہلی بار دیکھا۔ اردو بلاگنگ کے حوالے سے یہاں بہت کار آمد حاصل ہوئیں۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    آپ کا بھی بہت بہت شکریہ جنہوں نے مجھے شکریہ کے قابل سمجھا۔

    اقتباس» احمد عرفان شفقت نے لکھا: براہ کرم یہ بتا دیں یہ والی پاک سائن تھیم کہاں سے ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے؟

    یہ پاک سائن والی تھیم میں نے خود اور اپنے بلاگ کے لئے تیار کی ہے۔ اگر آپ چاہیں تو صرف رنگوں کے فرق سے یہی تھیم آپ کو مل سکتی ہے۔ اس کے لئے آپ خرم شہزاد خرم بھائی کا بلاگ دیکھیں وہاں پر یہی تھیم استعمال ہو رہی ہے۔ اگر آپ کو وہ تھیم چاہئے ہو تو بتا دیجئے گا اور اپنا ای میل بھیج دیجئے گا میں آپ کو تھیم ای میل کر دوں گا۔ میرا ای میل آپ کو ”رابطہ“ والے صفحہ پر مل جائے گا۔

  11. بہت شکریہ جناب۔ مجحے فرق رنگوں کے ساتھ تھیم منظور ہے۔ محترمہ پھپھے کٹنی صاحبہ کے بلاگ پہ بھے آپکی ہی سبز اردو تھیم لگی ہوئی ہے۔ وہ بھی اور آپکی مزید بھی کوئی تھیمز ہوں اور ان کا عنائیت کرنا بھی ممکن ہو تو براہ کرم وہ بھی میل کر دیں۔ بہت نوازش ہو گی۔
    میں نے ای میل آپ کو ارسال کر دی ہے۔

    لگتا ہے یہ پوسٹ آج بہت عرصہ بعد آپ کی نگاہ سے گزری ہے کہ 28 دسمبر 2009کے تبصرے کا جواب بھی آج ہی رقم کیا ہے 🙂
    .-= احمد عرفان شفقت کے بلاگ سے آخری تحریر … یہ کس کی تصویر ہے ۔۔۔ بتائیے تو ! =-.

  12. انتہائی شاندار تحریر ہے۔
    ایک اور بات۔۔ آپ کافی ذہین آدمی معلوم ہوتے ہیں اور یہ آپ کی ہر تحریر سے واضح ہے۔ میں ازراہ تکلف نہیں کہہ رہا۔ میں نے کافی عرصہ انگریزی بلاگ کی دنیا میں جھک مارتے گزارا ہے۔ لیکن آپ جیسا اور کوئی نہیں دیکھا۔

    آپ کے بلاگ پر پہنچ کر مزا آگیا۔ اللہ آپ کو اس خدمت اُردو میں لگائے رکھے۔ آمین!
    .-= عثمان کے بلاگ سے آخری تحریر … پردیس میں تبلیغ دین =-.

  13. اقتباس» عثمان نے لکھا: انتہائی شاندار تحریر ہے۔
    ایک اور بات۔۔ آپ کافی ذہین آدمی معلوم ہوتے ہیں اور یہ آپ کی ہر تحریر سے واضح ہے۔ میں ازراہ تکلف نہیں کہہ رہا۔ میں نے کافی عرصہ انگریزی بلاگ کی دنیا میں جھک مارتے گزارا ہے۔ لیکن آپ جیسا اور کوئی نہیں دیکھا۔آپ کے بلاگ پر پہنچ کر مزا آگیا۔ اللہ آپ کو اس خدمت اُردو میں لگائے رکھے۔ آمین!

    یہ سب آپ کا بڑا پن ہے ورنہ بندہ ناچیز اس قابل کہاں۔۔۔ یہ سب میرے اللہ کی دین ہے ورنہ میں کسی قابل نہیں، ایک عام سا اور گناہ گار بندہ ہوں۔ ہو سکے تو مزید دعاؤں میں‌یاد رکھئیے گا۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین

  14. محترم -M.BILAL-خالق کائنات آپ پر مہربان رہے-میں آپکا بہت شکرگزار ہوں کہ آپ مجھ جیسے جاہل کو بھی لکھنا پڑ ھنا سکھا رہے ہیں-
    احسان مند-Md
    .-= ایم۔ڈی کے بلاگ سے آخری تحریر … حمد =-.

  15. بلال بھائی، کمینٹ باکس میں “اس تبصرے کا جواب دیں” کا لنک دینے کے لیے کونسا پلگ ان آپ استعمال کر رہے ہیں اس بلاگ پر؟
    یا comments.phpمیں کچھ ترمیم کر کے یہ لنک بنانا ممکن ہے؟
    شکریہ۔
    .-= احمد عرفان شفقت کے بلاگ سے آخری تحریر … منہ دیکھنے =-.

  16. اقتباس» احمد عرفان شفقت نے لکھا: بلال بھائی، کمینٹ باکس میں “اس تبصرے کا جواب دیں”کا لنک دینے کے لیے کونسا پلگ ان آپ استعمال کر رہے ہیں اس بلاگ پر؟
    یاcomments.phpمیں کچھ ترمیم کر کے یہ لنک بنانا ممکن ہے؟
    شکریہ۔

    اس کے لئے میں Quote Comments پلگ ان استعمال کر رہا ہوں۔ جو کہ درج ذیل لنک پر دستیاب ہے۔
    http://wordpress.org/extend/plugins/quote-comments/
    ویسے میں نے اس میں کچھ تبدیلیاں کی ہوئی ہیں۔ جیسے اس کے بٹن کا رنگ وغیرہ اور خاص طور پر جو لکھا ہے ”اس تبصرے کا جواب دیں“ یہ بھی خود سے شامل کیا ہے۔ اگر پلگ ان ویسے کا ویسا استعمال کیا جائے تو اس جگہ Quote لکھا ہوا آتا ہے۔

  17. السلام علیکم
    جناب جیسا کہ آپ نے سوچا ہے کہ ہمیں کچھ زیادہ پتہ نہیں ہوتا۔ بجا فرمایا: لیکن میں معذرت کے ساتھ کہنا چاہتاہوں میں بھی بلاگنگ میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں لیکن آپ کو شاید حیرانی ہو کہ ہمارے یار دوست ابھی اس طرف نہیں آئے اس لئے میری مدد کے لئے فی الحال بالمشافہہ کوئی دستیاب نہیں۔لیکن بہت شکریہ شکریہ آپ کا اور بھائی مرزا یاسر صاحب کا کہ انہوں نے اپنے اپنے بلاگز میں کچھ مفید تحریریں ہم نوآموزوں کے لئے بھی لکھ ماریں۔ میں یقینا آپ کا مشکور ہوں۔ : :waving:

    اس مشکوری کے بدلے میں یہ جاننا چاہتا‌ہوں کہ میں بلاگنگ کی بیسکس کہاں سے سیکھ پائوں گا۔ مجھے امید ہے کہ آپ میرا برا نہیں مانیں گے۔

    مزے کی بات جو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ مجھے بلاگنگ کا خیال آیا کہاں سے؟ تو جناب تھری ایڈیئٹس مووی سے۔ جہاں فلم کے کلائیمکس میں سینٹی میٹر نامی لڑکا راجو کو بتاتا ہے کہ رانچھو تمہارا بلاگ بہت شوق سے پڑھتا ہے۔ تو جناب یہ خیال ہمیں ایک فلم دیکھ کر آیا ہے۔ برا نہ مانیں گے آپ، مجھے امید ہے۔

    بلاگز کے حوال سے ایک بات جو میں پوچھنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ کیا بلاگز میں صرف اپنی ہی تحاریر شائع کی جاسکتی ہیں یا مختلف لوگوں کی تحریریں بھی یکجا کی جاسکتی ہیں۔ (اگر حوالہ موجود ہو)

  18. اقتباس» عطاء رفیع نے لکھا: السلام علیکم
    جناب جیسا کہ آپ نے سوچا ہے کہ ہمیں کچھ زیادہ پتہ نہیں ہوتا۔ بجا فرمایا: لیکن میں معذرت کے ساتھ کہنا چاہتاہوں میں بھی بلاگنگ میں حصہ ڈالنا چاہتا ہوں لیکن آپ کو شاید حیرانی ہو کہ ہمارے یار دوست ابھی اس طرف نہیں آئے اس لئے میری مدد کے لئے فی الحال بالمشافہہ کوئی دستیاب نہیں۔لیکن بہت شکریہ شکریہ آپ کا اور بھائی مرزا یاسر صاحب کا کہ انہوں نے اپنے اپنے بلاگز میں کچھ مفید تحریریں ہم نوآموزوں کے لئے بھی لکھ ماریں۔ میں یقینا آپ کا مشکور ہوں۔::waving:
    اس مشکوری کے بدلے میں یہ جاننا چاہتا‌ہوں کہ میں بلاگنگ کی بیسکس کہاں سے سیکھ پائوں گا۔ مجھے امید ہے کہ آپ میرا برا نہیں مانیں گے۔
    مزے کی بات جو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ مجھے بلاگنگ کا خیال آیا کہاں سے؟ تو جناب تھری ایڈیئٹس مووی سے۔ جہاں فلم کے کلائیمکس میں سینٹی میٹر نامی لڑکا راجو کو بتاتا ہے کہ رانچھو تمہارا بلاگ بہت شوق سے پڑھتا ہے۔ تو جناب یہ خیال ہمیں ایک فلم دیکھ کر آیا ہے۔ برا نہ مانیں گے آپ، مجھے امید ہے۔
    بلاگز کے حوال سے ایک بات جو میں پوچھنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ کیا بلاگز میں صرف اپنی ہی تحاریر شائع کی جاسکتی ہیں یا مختلف لوگوں کی تحریریں بھی یکجا کی جاسکتی ہیں۔ (اگر حوالہ موجود ہو)

    سب سے پہلے تو آپ کا بہت شکریہ کہ آپ میرے بلاگ پر تشریف لائے اور اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت میرے بلاگ کو بھی دیا۔
    بلاگ شروع کریں بیسک اور جو جو مسائل آئیں گے وہ ساتھ ساتھ پتہ چلتے جائیں گے۔ مفت میں بلاگ بنانے کے حوالے سے مجھے سب سے زیادہ بلاگرڈاٹ کام پسند ہے کیونکہ یہ ایک معیاری سروس ہے۔ اس کے علاوہ اپنی ڈومین اور ہوسٹنگ کے حوالے سے ورڈپریس سی ایم ایس ایک بہترین چیز ہے۔ اب پہلے آپ یہ فیصلہ کریں کہ آپ کو کونسا رستہ اختیار کرنا ہے۔ ویسے میرے خیال میں شروعات مفت کی سروس سے ہی کرنی چاہئے۔ بلاگر ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کے لئے جہانزیب بھائی کا کتابچہ آپ درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
    http://dl.dropbox.com/u/2580033/blogger.com-and-urdu.pdf
    مزید میرے اسی بلاگ پر ایک تبصرہ میں اس کی تفصیل ہے آپ وہ بھی دیکھ لیں اس کا ربط درج ذیل ہے۔
    http://www.mbilalm.com/blog/contact/#comment-576
    رہی بات بلاگ پر اپنی تحاریر یا مختلف لوگوں کی تحاریر تو اس کا جواب یوں ہے کہ میں ایک بار کسی سے پوچھا کہ بلاگ کیا ہے تو جواب ملا کہ آپ کا بلاگ ایک ایسی جگہ ہے جس پر تحریر لکھنے کے حوالے سے آپ بادشاہ ہیں جو چاہے لکھیں بس اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں۔
    رہی بات تھری ایڈیئٹس کی تو یہی اس فلم کی باتیں ہیں جن کی وجہ سے مجھے بھی تھری ایڈیئٹس بہت پسند آئی۔

  19. السلامُ‌علیکم بلال بھائی !
    بہت شکریہ آپ کا بہت اچھا اور معلوماتی آرٹیکل لکھا ہے آپ نے۔ بھائی جی ایک مہربانی کریں‌اگر ہوسکے تو مجھے کوئی اردو تھیم میرے ای میل ایڈریس پہ ارسال کردیں کیونکہ میں بھی اپنا ایک اردو بلاگ بنانا چاہتا ہوں لیکن مجھے کوئی مناسب تھیم نہیں مل رہا ۔ یا پھر تھیم کو اردو میں کنورٹ کرنے کا طریقہ بتادیں۔
    آپ کی بہت مہربانی ہوگی
    شکریہ

  20. اقتباس» عدنان نے لکھا: السلامُ‌علیکم بلال بھائی !
    بہت شکریہ آپ کا بہت اچھا اور معلوماتی آرٹیکل لکھا ہے آپ نے۔ بھائی جی ایک مہربانی کریں‌اگر ہوسکے تو مجھے کوئی اردو تھیم میرے ای میل ایڈریس پہ ارسال کردیں کیونکہ میں بھی اپنا ایک اردو بلاگ بنانا چاہتا ہوں لیکن مجھے کوئی مناسب تھیم نہیں مل رہا ۔ یا پھر تھیم کو اردو میں کنورٹ کرنے کا طریقہ بتادیں۔
    آپ کی بہت مہربانی ہوگی
    شکریہ

    میری تیار کی ہوئی سبز اردو تھیم آپ درج ذیل لنک سے اتار سکتے ہیں۔
    http://dl.dropbox.com/u/2580033/sabaz-urdu.zip
    اس کے علاوہ اردو ماسٹر ڈاٹ کام اور منظرنامہ پر جائیں وہاں بھی آپ کو اردو تھیمز اور تھیم کے متعلق معلومات مل جائے گی۔ اس کے علاوہ تھیم کو اردوانے کے متعلق اردو محفل کا درج ذیل لنک دیکھیں۔
    http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?14000

  21. اقتباس» م بلال م نے لکھا:
    میری تیار کی ہوئی سبز اردو تھیم آپ درج ذیل لنک سے اتار سکتے ہیں۔
    http://dl.dropbox.com/u/2580033/sabaz-urdu.zip
    اس کے علاوہ اردو ماسٹر ڈاٹ کام اور منظرنامہ پر جائیں وہاں بھی آپ کو اردو تھیمز اور تھیم کے متعلق معلومات مل جائے گی۔ اس کے علاوہ تھیم کو اردوانے کے متعلق اردو محفل کا درج ذیل لنک دیکھیں۔
    http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?14000

    بلال بھائی آپ کا بہت شکریہ اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین
    آپ کی ای میل بھی موصول ہوگئی ہے۔
    میں‌ابھی تھیم کو اپلائی کرتا ہوں پھر آپ کو زحمت دوں گا
    ایک بار پھر شکریہ

  22. السلام علیکم
    بلال بھائی آپ کے جواب کا بہت بہت شکریہ۔ میں نے حال ہی میں ورڈ پریس میں اکائونٹ بنالیا ہے۔ لیکن سچ کہوں تو کچھ سمجھ میں نہیں آرہا، لیکن میں بھی اتنی آسانی سے نہیں چھوڑوں گا اگر آپ کا دستِ شفقت سر پر رہے۔ ایک بات آپ سے پوچھنی ہے کہ میری اکائونٹ تو بن چکا ہے تو میں نے شروعات کہاں سے کرنی ہوگی۔
    ہوسکتا ہے یہ سوال آپ کے لئے بے تُکا لگے لیکن کیا کریں ہماری پہنچ اتنی ہی ہے۔ سچ یہ ہے کہ میں بلاگ بنانا چاہتا ہوں ہر قیمت پر۔ اگر مجھے کہیں سے ٹیوٹوریلز مل سکتے ہیں تو اس کے بارے میں بھی بتائیے گا۔ اس کے علاوہ جو بھی رہنمائی آپ ہماری کریں گے میں آپ کا مشکور رہوں گا۔
    ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
    آتے ہیں جو کام دوسروں کے
    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

  23. السلام علیکم بھائی
    اللہ آپ کو درازئی عمر سے نوازے۔ا یک چیز آپ سے پوچھنا باقی ہے کہ کیا اچھی بلاگنگ سیکھنے کے لئے ایچ ٹی ایم ایل وغیرہ آنے چاہئیں؟ اسی طرح پی ایچ پی بھی؟ میں لانڈھی کراچی میں رہتا ہوں ،وہاں کیا ایسا معتمد علیہ ادارہ آپ کے علم میں ہے جو یہ چیزیں سکھاتا ہو ۔

  24. اقتباس» عطا رفیع نے لکھا: السلام علیکم
    بلال بھائی آپ کے جواب کا بہت بہت شکریہ۔ میں نے حال ہی میں ورڈ پریس میں اکائونٹ بنالیا ہے۔ لیکن سچ کہوں تو کچھ سمجھ میں نہیں آرہا، لیکن میں بھی اتنی آسانی سے نہیں چھوڑوں گا اگر آپ کا دستِ شفقت سر پر رہے۔ ایک بات آپ سے پوچھنی ہے کہ میری اکائونٹ تو بن چکا ہے تو میں نے شروعات کہاں سے کرنی ہوگی۔
    سچ یہ ہے کہ میں بلاگ بنانا چاہتا ہوں ہر قیمت پر۔ اگر مجھے کہیں سے ٹیوٹوریلز مل سکتے ہیں تو اس کے بارے میں بھی بتائیے گا۔ اس کے علاوہ جو بھی رہنمائی آپ ہماری کریں گے میں آپ کا مشکور رہوں گا۔

    آپ نے ورڈ پریس پر خالی اکاؤنٹ بنایا ہے یا ساتھ میں بلاگ بھی بنایا ہے؟ اگر بلاگ بھی بنایا ہے تو پھر اپنے ورڈ پریس کے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہو کر My Dashboard پر جائیں اور وہاں پر دائیں جانب Post کی ذیلی فہرست میں Add New کے ذریعے پوسٹ کرنے والے صفحہ پر جائیں وہاں پر تحریر کا عنوان اور جو کچھ تحریر میں لکھنا ہے وہ لکھ کر Publish کر دیں اس سے وہ تحریر آپ کے بلاگ پر نظر آنا شروع ہو جائے گی۔
    رہی بات ٹیوٹوریلز کی تو آپ http://www.wordpress.org پر جائیں اور وہاں پر سرچ میں‌لکھ کر تلاش کریں آپ کو کئی ایک ٹیوٹوریلز مل جائیں گے۔ مثال کے طور پر how to write a post لکھ کر سرچ کرنے سے کافی کچھ مل جائے گا یا اس کے علاوہ گوگل میں how to write a post in wordpress کریں تو کئی ٹیوٹوریلز مل جائیں گے۔

    اقتباس» عطا رفیع نے لکھا: السلام علیکم بھائی
    اللہ آپ کو درازئی عمر سے نوازے۔ا یک چیز آپ سے پوچھنا باقی ہے کہ کیا اچھی بلاگنگ سیکھنے کے لئے ایچ ٹی ایم ایل وغیرہ آنے چاہئیں؟ اسی طرح پی ایچ پی بھی؟ میں لانڈھی کراچی میں رہتا ہوں ،وہاں کیا ایسا معتمد علیہ ادارہ آپ کے علم میں ہے جو یہ چیزیں سکھاتا ہو ۔

    بلاگنگ کرنے کے لئے کمپیوٹر کی کسی زبان کی ضرورت نہیں بس آپ پوسٹ کرنا اور باقی بلاگ استعمال کرنا آنا چاہئے۔ ایسا کسی ادارے کو میں نہیں جانتا کیونکہ میں کراچی کا رہنے والا نہیں۔ ویسے بھی بلاگنگ کے لئے آپ کو کسی ادارے کی ضرورت نہیں بس گوگل کریں اور بلاگنگ کے متعلق معلومات حاصل کر لیں۔ اور رہی بات اردو بلاگنگ کی تو اس معاملے میں اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو یہ سارے اردو بلاگر آپ کی بہت رہنمائی کریں گے۔ بس کچھ بنیادی باتیں پہلے آپ جان لیں۔ جیسے بلاگنگ کیا ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ۔

  25. بہت بہت شکریہ آپ کے رپلائی کا۔۔۔ میں نے بلاگ بھی بنالیا ہے۔ میں ابھی ایک اچھا سا تھیم اپلائی کرنا چاہتا ہوں جیسا کہ آپ کا، نستعلیق ویب سائٹ کا اور جہانزیب بھائی کے بلاگ کا ہے۔ مجھے اس طرح کی معلومات چاہیئں۔ کیا آپ میری مدد کرسکتے ہیں؟؟

  26. اقتباس» عطا رفیع نے لکھا: بہت بہت شکریہ آپ کے رپلائی کا۔۔۔ میں نے بلاگ بھی بنالیا ہے۔ میں ابھی ایک اچھا سا تھیم اپلائی کرنا چاہتا ہوں جیسا کہ آپ کا، نستعلیق ویب سائٹ کا اور جہانزیب بھائی کے بلاگ کا ہے۔ مجھے اس طرح کی معلومات چاہیئں۔ کیا آپ میری مدد کرسکتے ہیں؟؟

    ورڈ پریس ڈاٹ کام پر آپ خود سے کوئی تھیم اپلوڈ نہیں کر سکتے۔ جو بھی تھیم اپلائی کرنا ہے وہ جو پہلے ورڈپریس والوں نے اپلوڈ کئے ہوے ہیں ان میں سے ہی کوئی منتخب کرنا ہو گا۔

  27. بھائی ایک اور بات آپ سے پوچھنی ہے، کہ ورڈ پریس میں رسم الخط کیسے تبدیل کیا جائے گا۔ کیا یہ ممکن بھی ہے یا نہیں؟ ایک بات میرے علم میں آئی ہے کہ انگلش یوزرز کے لئے ایک سائٹ ٹائپ کٹ کے نام سے ورڈ پریس کی طرف سے بنائی گئی ہے، جہاں انواع و اقسام کے رسم الخط موجود ہیں، میرا پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ اردو میں‌ممکن ہے کہ میں اپنا بلاگ نفیس/جمیل یا علوی نستعلیق میں لکھوں۔ آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔ اور ہاں ہمارے نوزائیدہ بلاگ پر ضرور تشریف لائیے گا۔ شکریہ

  28. اقتباس» عطاء رفیع نے لکھا: بھائی ایک اور بات آپ سے پوچھنی ہے، کہ ورڈ پریس میں رسم الخط کیسے تبدیل کیا جائے گا۔ کیا یہ ممکن بھی ہے یا نہیں؟ ایک بات میرے علم میں آئی ہے کہ انگلش یوزرز کے لئے ایک سائٹ ٹائپ کٹ کے نام سے ورڈ پریس کی طرف سے بنائی گئی ہے، جہاں انواع و اقسام کے رسم الخط موجود ہیں، میرا پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ اردو میں‌ممکن ہے کہ میں اپنا بلاگ نفیس/جمیل یا علوی نستعلیق میں لکھوں۔آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔ اور ہاں ہمارے نوزائیدہ بلاگ پر ضرور تشریف لائیے گا۔ شکریہ  

    جی میں اس ٹائپ کٹ نامی ویب سائیٹ کے بارے میں نہیں جانتا اس لئے اس کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہوں۔ باقی آپ ورڈپریس ڈاٹ کام پر اپنی تحریر یعنی پوسٹ تو اردو کے فونٹس میں دیکھا سکتے ہیں اور اس کا سائز بھی مناسب رکھ سکتے ہیں لیکن تبصروں میں‌دیگر جگہ پر ایسا نہیں ہو سکتا۔
    آپ درج ذیل کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے اگر ورڈپریس ڈاٹ پر کوئی تحریر لکھیں گے تو وہ جمیل نوری نستعلیق میں نظر آئے گی۔ بس تحریر کے شروع فونٹ کا ٹیگ استعمال کریں اور تحریر کے آخر پر ٹیگ کو بند کر دیں یعنی کوڈ میں‌جس جگہ لکھا ہے کہ تحریر یہاں لکھیں وہاں پر آپ اپنی تحریر لکھیں دیں۔

    <font size="4" face="Jameel Noori Nastaleeq">تحریر یہاں لکھیں۔</font>

  29. میں نے بلاگر پر اپنا بلاگ بنالیا ہے، کیوں کہ میں اس میں پوسٹ کے علاوہ دیگر جگہوں پر بھی اردو میں لکھ سکتا ہوں، واقعی آج تک میں نے بہت کچھ تو نہیں کیا لیکن کچھ کم بھی نہیں کیا اور اس میں آپکا اور جہانزیب بھائی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ میں آپ کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں۔
    والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

  30. جہاں پناہ! ہمارے بلاگ پر ضرور تشریف لائیں۔ اس کو ابتدائی شکل میں نے دیدی ہے۔ اور ایک خوبصورت سا سانچہ (میرے نزدیک( بھی بنایا ہے۔ ابھی کل کی بات ہے کہ میں نے آپ سے بلاگنگ کی بیسکس کے بارے میں پوچھا تھا۔ یہیں کہیں پرانے پوسٹس میں اب بھی وہ تحریر موجود ہوگی۔ لیکن آج اللہ کے فضل سے میں نے معدودے چند تحریریں بھی لکھ ماری ہیں۔ یہ سب آپ کی بدولت۔۔۔! مابدولت ہم آپ کے شکر گذار ہیں۔
    والسلام

  31. بلال بھائی میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہ رہا ہوں ۔ اور وہ یہ ہے کہ ہم جب بھی ورڈ پریس کی کسی انگریزی تھیم کو اردوانے کی کوشش کرتے ہیں تو باقی کی تمام فائلز تو آسانی سے کنورٹ ہوجاتی ہیں لیکن بھائی مجھے فٹر فائل میں تھوڑا پرابلم آرہا ہے وہ یہ کہ اس فائل میں وہ جاوا اسکرپٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔ جس کی مجھے بالکل سمجھ بوجھ نہیں ہے تو بھائی آپ سے گزارش ہے اس کا کوئی توڑ بتائیں ۔

    شکریہ

  32. عطاء رفیع کے تبصرہ کا جواب
    آپ کا بلاگ دیکھا۔ ماشاءاللہ کافی اچھا بنا لیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں آپ پابندی سے بلاگنگ کرتے رہیں گے۔

    اقتباس» عدنان شاہد نے لکھا: بلال بھائی میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہ رہا ہوں ۔ اور وہ یہ ہے کہ ہم جب بھی ورڈ پریس کی کسی انگریزی تھیم کو اردوانے کی کوشش کرتے ہیں تو باقی کی تمام فائلز تو آسانی سے کنورٹ ہوجاتی ہیں لیکن بھائی مجھے فٹر فائل میں تھوڑا پرابلم آرہا ہے وہ یہ کہ اس فائل میں وہ جاوا اسکرپٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔ جس کی مجھے بالکل سمجھ بوجھ نہیں ہے تو بھائی آپ سے گزارش ہے اس کا کوئی توڑ بتائیں ۔شکریہ  

    عدنان بھائی اب کسی کمپیوٹر کی زبان میں تبدیلی کرنے کے لئے یہ تو ضروری ہے کہ آپ کو اس زبان کی تھوڑی بہت سمجھ ضرور ہو۔ رہی بات جاوا سکرپٹ کی تو میرے خیال میں کوئی بھی تھیم اردواتے ہوئے جاوا سکرپٹ میں تبدیلی کی کوئی ضرورت پیش نہیں آتی۔ اس جاوا سکرپٹ کو ویسے کا ویسا رہنے دو باقی جس جگہ کوئی انگریزی لفظ کی اردو کرنی ہے وہ کر لو۔ رہی بات توڑ کی تو فی الحال میرے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں آ رہی۔ اگر آپ مسئلہ لکھیں تو پھر اس کا کوئی توڑ سوچا جا سکتا ہے۔

  33. ایک مرتبہ اور زحمت قبول فرمائیں۔ میں نے بلاگر کا جو سانچہ اتارا ہے، اس کو اردوا کرچکا ہوں۔ لیکن ایک تبدیلی لاگو نہیں ہورہی۔ دائیں سے بائیں والی۔ میں نے اسٹارٹ سائیڈ اور اینڈ سائیڈ کی سمتیں بدل چکا ہوں۔ لیکن بے سود۔۔۔ تحریر ہنوز بائیں سے دائیں آرہی ہے۔ کیا کروں؟ :hypnotized:

  34. ایک اور بات۔۔۔! مجھے لکھائی کی اونچائی (ہائیٹ(کتنی رکھنی چاہئے کہ لائنیں صاف پڑھی جائیں۔ اور ہاں میں آپ کے بلاگ میں کلوز بریکٹ کی جگہ اوپن بریکٹ آتا ہے۔ جیسا کہ آپ لفظ “ہائیٹ” میں دیکھ سکتے ہیں۔ میں نے بہت کوشش کی لیکن ۔۔۔ :shame:

  35. اقتباس» عطاء رفیع نے لکھا: ایک مرتبہ اور زحمت قبول فرمائیں۔ میں نے بلاگر کا جو سانچہ اتارا ہے، اس کو اردوا کرچکا ہوں۔ لیکن ایک تبدیلی لاگو نہیں ہورہی۔ دائیں سے بائیں والی۔ میں نے اسٹارٹ سائیڈ اور اینڈ سائیڈ کی سمتیں بدل چکا ہوں۔ لیکن بے سود۔۔۔ تحریر ہنوز بائیں سے دائیں آرہی ہے۔ کیا کروں؟ :hypnotized:   

    اقتباس» عطاء رفیع نے لکھا: ایک اور بات۔۔۔! مجھے لکھائی کی اونچائی (ہائیٹ(کتنی رکھنی چاہئے کہ لائنیں صاف پڑھی جائیں۔ اور ہاں میں آپ کے بلاگ میں کلوز بریکٹ کی جگہ اوپن بریکٹ آتا ہے۔ جیسا کہ آپ لفظ “ہائیٹ” میں دیکھ سکتے ہیں۔ میں نے بہت کوشش کی لیکن ۔۔۔ :shame:   

    اس معاملے میں، میں معذرت چاہوں گا کیونکہ بلاگر ڈاٹ کام کے بارے میں میں اتنا ہی جانتا ہوں جتنا بتا چکا ہوں یعنی چند معلوماتی لنک کا ہی جانتا ہوں۔ اس کے علاوہ خود کبھی استعمال نہیں کیا۔ بلاگر ڈاٹ کام کے معاملے میں اگر آپ اردو محفل یا جہانزیب اشرف صاحب سے رابطہ کر لیں تو ہو سکتا ہے وہ آپ کی بہتر مدد کر سکیں۔
    رہی بات بریکٹس کی تو یہاں ابھی اردو ویب پیڈ کا پرانا ورژن استعمال ہو رہا ہے۔ جس میں یہ بگ موجود تھا۔ نبیل صاحب نے نئے ورژن میں کافی تبدیلیاں کی ہیں اور یہ بگ بھی ختم کر دیا ہے۔ کوشش کرتا ہوں کہ میں بھی نیا ورژن شامل کر دوں۔

  36. آپ کی بہت مہربانی ہوگی اگر آپ اس کمنٹس باکس بنانے کا طریقہ بتادیں کے کس طرح بنتا ہے ورڈ پریس پر بھی اور عام پیج جو ہم ڈریم ویور سے بناتے ہیں۔ اس کے نیچے جو ریڈیو بٹن ،اورکی بورڈ کیسے آتا ہے؟
    مجھے تین مہینے سے زیادہ ہوگیا ہے لیکن مجھے اس کا مکمل طریقہ کہیں نہیں مل رہا اللہ آپ کو بہت بہت جزائے خیر دے اگر آپ مجھے اس کا مکمل ٹیوٹوریل دے دیں

  37. بلال بھائی ورڈ پریس تھیم اور بلوگر ٹمپلٹ پے اردو فونٹ کس طرح انسٹال کرتے ہیں۔۔؟

  38. بھائی جان میں تو آپ پر فدا ہو گیا۔ مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے آج میں نیٹ کا صحیح استعمال سیکھ گیا ہوں ۔آپ کی محنت صاف نظر آرہی ہے۔کتنے پیار سے لکھا ہے یہ سب کچھ دل خوش ہو گیا۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آمین

  39. بہت خوب۔۔۔۔۔ اردو بلاگ کی کمی کافی عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔ آپ کے بے انتہا محنت نے اس کمی کو پورا کردیا ہے اور ہمارے جیسے ابتدائی طالب علموں کو بہت آسانی مہیا کردی ہے۔ اللہ تعالی آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین

تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *