آج شام انہیں کہا کہ مستری جی خدا حافظ کیونکہ لاہور چلے ہم۔ ارے کیا آپ نہیں جانتے کہ لاہور میں اردو بلاگرز کانفرنس ہو رہی ہے اس لئے میں تو آج ہی پہنچ جاؤں گا اور کانفرنس تک لاہور میں ہی ڈیرے ڈال دوں گا۔ آخر دیکھوں تو سہی اردو بلاگ فورم والوں نے کیا انتظام کیا ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ تقریب راوی پل پر اور کھانا چوبرجی اس لئے← مزید پڑھیے
اپنے سمیت تمام اردو بلاگران سے نہایت معذرت کے ساتھ۔ انٹرنیٹ کے بنجر کنارے ویران زمین پر ہم اردو بلاگر بستے ہیں۔ حقائق کا بھوت اردو بلاگروں کو غصے سے بولا چپ کرو۔ نہ تمہیں کوئی جانتا ہے نہ پڑھتا ہے۔ خوش فہمی کی افیون کے نشے سے باہر نکلو اور دیکھو کہ تم کتنے پانی میں ہو۔ احساس کمتری کے مارے غلام ذہنیت، شکی مزاج مگر شیر اردو بلاگرو← مزید پڑھیے
اردو بلاگنگ کا آغاز کب، کیسے اور کن کے ہاتھوں ہوا؟ پہلے اردو بلاگر عمیر، آصف، زکریا، خاور، نبیل اور ہم جنس پرست جلال و دانیال کے ساتھ ساتھ دیگر پرانے بلاگران کے بارے میں تفصیلی جانیئے۔ اردو بلاگران نے تاریخ بنائی اور میں نے لکھ کر انہیں تاریخ بنا دیا۔ اردو بلاگنگ کی تاریخ کے چھپے اوراق پڑھیے← مزید پڑھیے
ایک زمانہ تھا جب لوگ صنم کو خط لکھتے اور جب خط مکمل لکھ لیتے تو دوبارہ پڑھتے تاکہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو درست کر لی جائے۔ لیکن اکثر یہی محسوس کرتے کہ یہ الفاظ اظہار محبت کے لئے بہتر نہیں۔ پھر کیا ہوتا، خط کو پھاڑ دیتے اور نیا خط لکھنے بیٹھ جاتے۔ یہی عمل کئی بار دہرایا جاتا اور جب دل اکتا جاتا تو سوچتے کہ سیدھی سیدھی بات لکھتے ہیں۔ اگر صنم کو پیار پر یقین آنا ہوا تو آ جائے گا، نہیں تو نہیں۔ آج میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔← مزید پڑھیے