آپ کے پاس وقت ہے تو پڑھیے اور سوچیئے کہ اردو کے ان رضاکاروں کو کیا ملا؟ کئی تحاریر لکھیں مگر شائع نہیں کیں، لگتا کہ لوگ کہیں گے کہ یہ شہرت کے بھوکے ہیں۔ اب بات برداشت سے باہر ہے۔ اس سے پہلے کہ میں کوئی بات دل پر لے کر اردو اور بلاگنگ سے کنارہ کشی کر جاؤں← مزید پڑھیے
یہ اردو اساتذہ کی ایک کانفرنس میں اردو کمپیوٹنگ اور اس کے پسِ منظر پر میرا ایک لیکچر تھا۔ لیکچر کا سکرپٹ حاضر خدمت ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے کسی کو فائدہ ہو جائے۔ اس لیکچر میں تھوڑی سی اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ، کمپیوٹر کی اصل اردو اور تصویری اردو میں فرق، یونیکوڈ نظام اور اردو کے لئے ہونے والے تکنیکی کام کی معلومات ہے۔← مزید پڑھیے
یوں تو آپ سب خود ہی بہت سیانے ہیں لیکن یہ باتیں ان بلاگران کے لئے لکھ رہا ہوں، جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی تحاریر کم لوگ پڑھتے ہیں اور تبصرے بہت کم ہوتے ہیں۔ کئی نئے لوگ سوچتے ہیں کہ اتنے بڑے سمندر میں ہماری کون سنے گا۔ اس کے علاوہ کئی پرانے بلاگر بھی اسی وجہ سے دل چھوٹا کیے بیٹھے ہیں کہ ان کی آواز اثر نہیں← مزید پڑھیے
سوال تھا کہ اردو بلاگوں پر کم وزیٹر ہونے کی وجہ کیا ہے؟ اوّل آنے والا جواب تھا کہ کافی سارے نکمے دوستوں کا نا ہونا۔ مزید جواب تھے دشمنیاں، یکسانیت، محدود سوچ، کم اور غیرمعیاری مواد وغیرہ وغیرہ۔ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اس بارے میں سوچنے پر حد کر دی ہم نے ← مزید پڑھیے
اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان بنانے کا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ مزید ان کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے بلاگ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تبصرے (Comments) ہوتے ہیں۔ پلگ ان کے نام کے بارے میں یہ نہ سوچئے گا کہ یہ بوڑھے ابو شامل کے نام پر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان دوست شامل (ابن فہد) کے نام پر ہے← مزید پڑھیے