محفوظات برائے ”اردو ویب سائیٹ“ ٹیگ ( صفحہ نمبر 2 )
اگر کسی دشمن نے حملہ نہ کیا ہو بلکہ بہتی گنگا آپ کو بھی بہا کر لے گئی ہو تو ایسی صورت میں ہیکر یا کریکر عام طور پر ویب سائیٹ کے ساتھ دو کام کرتے ہیں۔ اول ویب سائیٹ پر اپنے اشتہار لگا دیتے ہیں اور دوسری صورت میں ویب سائیٹ کے وزیٹر کو ری ڈائریکٹ کر کے اپنی ویب سائیٹ
← مزید پڑھیے
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر کسی بھی جگہ اردو لکھنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر اردو ایکٹیو کریں اور پھر جہاں اردو لکھنی ہو وہاں لکھ لیں۔ ابھی اردو ایکٹیو کرنے کے بارے میں زیادہ لوگ نہیں جانتے اس لئے بلاگ یا مختلف فورمز پر اردو لکھنے کے لئے ٹیکسٹ باکس پر ہی ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے جس سے کمپیوٹر پر اردو ایکٹیو کیے بغیر بھی اردو لکھی جا سکتی ہے۔ کسی ٹیکسٹ باکس میں اردو لکھنے کے لئے جاوا سکرپٹ کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے اور عام طور پر اس کام کے لئے نبیل بھائی کا ”اردو ویب پیڈ“ استعمال کیا جاتا ہے۔ ورڈ پریس کے ٹیکسٹ باکس/ایریا کے لئے نبیل بھائی کا اردو ایڈیٹر پلگ ان کافی بہتر ہے۔ ورڈپریس بلاگ پر اردو ایڈیٹر پلگ ان اپلوڈ اور ایکٹیو کیا جاتا ہے تو سارا کام ہو جاتا ہے یعنی تمام ٹیکس باکس اور ایریا میں اردو ویب پیڈ شامل ہو جاتا ہے لیکن اس ٹیوٹوریل میں ہم خود کسی ٹیکسٹ باکس پر اردو ویب پیڈ لگانا سیکھتے ہیں۔
← مزید پڑھیے
کچھ ویب ڈیزائنر و ڈویلپر کو اردو ویب سائیٹ بنانے میں تھوڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ بلکہ جو انگلش میں ویب سائیٹ بنا رہے ہیں اگر وہ یہ کہیں کہ انہیں اردو میں ویب سائیٹ بنانی نہیں آتی تو اس پوسٹ سے ان کو بھی اس بات کا علم ہو جائے گا کہ اردو ویب سائیٹ بنانے کے لئے کسی بڑی کوڈنگ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ زیادہ تر مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ اردو ٹھیک طرح نظر نہیں آتی۔ عام طور پر یہ اینکوڈنگ سسٹم (Encoding System) کا مسئلہ ہوتا۔ اردو ویب پیج بناتے ہوئے اگر اینکوڈنگ کا دھیان نہ رکھا جائے تو پیج کا حلیہ بگڑ جاتا ہے اور اردو کی بجائے کوئی خلائی زبان ہی نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ جیسے ” السلام Ø¹Ù„Û “۔ اس کے علاوہ ایک صورت»»»
← مزید پڑھیے