سات گھنٹے جاری رہنے والی اردو بلاگرز کی آن لائن ملاقات ختم ہونے پر گوگل نے شکر کیا ہو گا کہ انہوں نے جان تو چھوڑی۔ ملاقات میں بلاگ کیا ہے، بلاگ کے ذریعے پیسے کمانے اور بلاگ کی ٹریفک بڑھانے جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کے بہت سارے معاملات زیرِ بحث آئے۔ اتنی بحث ہوئی کہ آخر کار ڈفر میں لگی ٹرک کی بیٹری بھی ختم ہونے لگی۔← مزید پڑھیے
اردو بلاگستان میں کوئی سورج کی طرح دھکتے ہوئے چڑھتے ہیں اور کوئی چاند بن کر چمکتے ہیں۔ سورج اور چاند کی وجہ سے ستارے نظر انداز کر دیئے جاتے ہیں۔ لوگوں کو چاند کی خواہش ہے مگر مجھے ستارے پسند ہیں۔ قاری زمین کی مانند ہے۔ بے شک سورج، چاند اور ستارے خوبصورت لگتے ہیں مگر یہ سبھی زمین کے محتاج ہیں۔ اگر زمین نہ ہو تو ان کی کوئی وقعت نہیں۔← مزید پڑھیے
جنہوں نے بارش کا پہلا قطرہ بننا تھا، وہ بن چکے ہیں۔ اردو بلاگنگ کو ملنے والی میڈیا کوریج اور کئی حلقوں کے اندر مچنے والی کھلبلی نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ ایک کامیاب کانفرنس تھی۔ دوسروں کو ناپختہ اور خود کو تیس مار خاں سمجھنے والوں سے گذارش ہے کہ ہر کوئی اپنا اچھا برا خود سمجھ سکتا ہے۔ یہ بلاگستان ہے اور بلاگر اتنے بچے نہیں کہ کوئی انہیں ہائی جیک کر لے← مزید پڑھیے
اردو بلاگرز کانفرنس کے چند شرکاء سیروسیاحت کے بعد ہوٹل واپس لوٹے۔ ہوٹل پہنچ کر دوست احباب گپ شپ میں مصروف ہو گئے اور میں چپ چاپ ایک نہایت ہی اہم کام کے لئے چلا گیا۔ اب کانفرنس کے بعد یار لوگ تو کانسپیریسی تھیوریز کی ہنڈیا پکانے میں مصروف ہیں۔ اگر یہ کانفرنس میں ہوتے تو انہیں← مزید پڑھیے
بلاگر دنیا تبدیل کر رہے ہیں مگر ہمارے ہاں ایسا کچھ نہیں لہٰذا اردو بلاگستان کو طاقتور بنانے کے لئے بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ اردو کی ترقی کے لئے جو شرکت کر سکتا ہے وہ ضرور کرے۔ بلاوجہ مخالفت اور بغیر ثبوت الزام تراشی کرنے والوں سے گذارش ہے کہ بلاگستان کو مزید کمزور نہ کرو، خدارا ہوش میں آؤ اور اللہ سے ڈرو۔← مزید پڑھیے