انٹرنیٹ کے اس جدید دور میں یہ تو عوام کے ہاتھ میں ہے کہ انہیں آج کونسا ہتھیار چاہیئے؟ قلم یا تلوار، بلاگ یا بلٹ؟ بلاگرز جدید دور کے تھینک ٹینک ہیں اور ایک نئی دنیا کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔ یہ انٹرنیٹ کی ایک آزاد ریاست بلاگستان کے باشندے ہیں، جہاں انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔ اگر بلاگنگ کی اہمیت، اس کے نقصانات اور فوائد کی بات کی جائے تو دنیا میں اس کے ذریعے ہونے والی تبدیلیوں کی کئی مثالیں ملتی ہیں۔ امریکہ، روس، جارجیا اور عرب ممالک میں← مزید پڑھیے
سات گھنٹے جاری رہنے والی اردو بلاگرز کی آن لائن ملاقات ختم ہونے پر گوگل نے شکر کیا ہو گا کہ انہوں نے جان تو چھوڑی۔ ملاقات میں بلاگ کیا ہے، بلاگ کے ذریعے پیسے کمانے اور بلاگ کی ٹریفک بڑھانے جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کے بہت سارے معاملات زیرِ بحث آئے۔ اتنی بحث ہوئی کہ آخر کار ڈفر میں لگی ٹرک کی بیٹری بھی ختم ہونے لگی۔← مزید پڑھیے
جو بھی ویب سائیٹ بناتا ہے، پتہ نہیں کیوں وہ اسے بلاگ کہنا شروع کر دیتا ہے۔ اردو بلاگستان میں یار لوگ دبے الفاظ میں مزمت تو کرتے ہیں مگر کھل کر شاید کوئی بحث کرنے کو تیار نہیں۔ سوچا چلو میں ہی تختہ مشق بن جاتا ہوں اور بلاگ کیا ہے اس پر لکھتا ہوں۔ تختہ مشق اس لئے لکھا ہے کہ مجھے امید ہے حملہ تو ہو گا← مزید پڑھیے
سوال تھا کہ اردو بلاگوں پر کم وزیٹر ہونے کی وجہ کیا ہے؟ اوّل آنے والا جواب تھا کہ کافی سارے نکمے دوستوں کا نا ہونا۔ مزید جواب تھے دشمنیاں، یکسانیت، محدود سوچ، کم اور غیرمعیاری مواد وغیرہ وغیرہ۔ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اس بارے میں سوچنے پر حد کر دی ہم نے ← مزید پڑھیے
یوں تو بلاگ بنانے کے لئے کئی ایک مفت سروس میسر ہیں۔ جن میں سرفہرستblogger.com اور wordpress.com ہیں۔ یاد رہے بلاگر اور بلاگ اسپاٹ ایک ہی سروس کے دو نام ہیں۔ ان کے علاوہ مفت سروس کا استعمال کرتے ہوئے ایک طریقہ اور بھی ہے۔اس طریقے کا بہت کم لوگوں کو علم ہے اور اس طریقے کو ہم تک پہنچانے کے لئے میں محترم بلاگر محمد اسد صاحب کا شکر گزار ہوں۔ جن کی بدولت کم از کم مجھے اس طریقے کا پتہ چل سکا۔ اس طریقے کے ذریعے ہم ڈومین نیم اور ہوسٹنگ تو مفت میں حاصل کرتے ہیں لیکن یہ طریقہ ایسے ہی ہے جیسے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خرید کر بلاگ بنایا جاتا ہے۔ میں اس طریقہ کو انوکھا طریقہ کہوں گا۔← مزید پڑھیے