اردو محفل کی طرف سے القلم تاج نستعلیق بنانے پر شاکرالقادری کے اعزاز میں تقریب تھی۔ جس کے منتظم الف نظامی تھے۔ حمدونعت کے بعد ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، شاکرالقادری اور عبدالحمید چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فانٹ سازی اور ان پیج پر بات ہوئی۔ شاکر صاحب کو اعزازی شیلڈ دی گئی۔ تقریب کے بعد ہم نے خوب گپ شپ اور ہلہ گلہ کیا۔ کئی اندر کی باتیں، اہم معاملات اور شخصیات زیرِبحث آئیں۔ سب نے ثابت کر دیا کہ جب اردو والے ملتے ہیں تو← مزید پڑھیے
ادھر ہم پہنچے اور ادھر خرم بھائی کی برات راولپنڈی سے جہلم پہنچی۔ ہم بارات کے ساتھ شامل ہو گئے۔ لیکن خرم بھائی نے ہمیں نہیں دیکھا تھا بلکہ ہم نے دیکھا کہ ایک خوبصورت سا دولہا ہے اور ساتھ کچھ باراتی ہیں تو ہم سمجھ گئے یہ اپنے ہی بندے معلوم ہوتے ہیں تو ہم بھی برات کے قافلہ میں شامل ہو گئے۔
ڈھول کی تھاپ پر خرم بھائی کے دیگر دوست بھنگڑا ڈال رہے تھے، سلامیاں دی جا رہی تھیں، چٹے دودھ رنگ کے لباس میں چٹا دودھ دولہا ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت لگ رہا تھا۔ دولہا اندر سے اور ظاہری طور پر بھی بڑا چہک رہا تھا۔ اسی دوران میں نے بھی خرم بھائی سے پہلی ملاقات کا شرف حاصل کیا۔← مزید پڑھیے
خرم ابن شبیر کی طرح میرا دل بھی کیا کہ کوئی حیرت انگیز واقعہ لکھوں۔ جب کچھ لکھنے لگتا تو بار بار ایسا لگتا کہ اب لکھوں تو کیا لکھوں۔ ساتھ ہی بزرگوں کی باتیں یاد آتی ہیں کہ ہم نے یہ دیکھا ہم نے وہ دیکھا یعنی اُن کے بچپن، جوانی اور بڑھاپے کی یاداشت کہ ہم نے زمین کو دو حصوں میں تقسیم ہوتے دیکھا← مزید پڑھیے