محفوظات برائے ”ورڈ پریس“ ٹیگ ( صفحہ نمبر 2 )
ورڈپریس بلاگ اور بلاگ کے ایڈمن پینل کے بارے میں تھوڑی بہت تفصیل پہلے
اس لنک پر لکھی جا چکی ہے۔ مزید اب بلاگ کے ایڈمن پینل کا چھوٹا سا عمومی جائزہ یہاں لکھ رہا ہوں۔ عمومی جائزے سے پہلے ایک بات۔ وہ یہ کہ اکثر لوگ ورڈپریس پوسٹس (Posts) اور صفحات (Pages) میں فرق نہیں کر پاتے کیونکہ یہ دونوں دیکھنے، لکھنے اور شائع کرنے میں ایک جیسے ہیں۔ دراصل بلاگ بنانے کا مقصد اپنے خیالات اور نظریات وغیرہ کو لکھ کر دوسروں تک پہنچانا ہوتا ہے۔ بلاگ پر روز یا جب کبھی بھی لکھنا ہو تو اپنی تحریر پوسٹ کر دی جاتی ہے۔ یوں آئے دن نئی سے نئی تحاریر»»»
← مزید پڑھیے
سب سے پہلے تو ورڈپریس بلاگ کے ایڈمن پینل کے ڈیش بورڈ پر ہی پوسٹ اور کمنٹ وغیرہ کا خلاصہ ہوتا ہے کہ کتنے کمنٹ ہوئے ہیں۔ کتنے زیرِغور ہیں اور اسی طرح باقی تفصیل بھی ہوتی ہے۔ مزید کمنٹس کی تفصیل اور دیکھ بھال کے لئے بائیں سائیڈبار میں Comments کے لنک پر کلک کریں۔ ایک نیا صفحہ کھلے گا اور وہاں پر کمنٹس اور ان کی دیگر تفصیل ہو گی۔ نئے صفحہ پر جہاں تمام کمنٹس ہوں گے وہیں پر سب سے اوپر اس تصویر جیسا ماحول»»»
← مزید پڑھیے
ورڈپریس بلاگ کی سیٹنگز، لنکس اور دیگر تمام چیزیں صرف اور صرف پوسٹ کے لئے ہوتی ہیں کیونکہ اصل چیز تو پوسٹ یعنی آپ کی تحریر ہے۔ بلاگ بنانے کا اصل مقصد بھی یہی ہے یعنی پوسٹ لکھنا اور شائع کرنا ہے۔ پوسٹ لکھنے اور شائع کرنے کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد بائیں سائیڈ بار میں Posts کی ذیلی فہرست میں سے Add New کے لنک پر کلک کریں۔ یوں نیچے والی تصویر جیسا صفحہ کھل»»»
← مزید پڑھیے
ورڈپریس کے ذریعے بلاگ بنانے کے بعد جب پہلی دفعہ پوسٹ لکھنے والے صفحہ پر جاتے ہیں تو جہاں پوسٹ لکھی جاتی ہے وہاں پر ویژول ایڈیٹر (Visual Editor) چل رہا ہوتا ہے۔ ورڈپریس ویژول ایڈیٹر کے ساتھ ساتھ ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر (HTML Editor) کی سہولت بھی دیتا ہے۔ یہ لکھنے والی کی مرضی، ضرورت اور قابلیت ہے کہ وہ ان دونوں ایڈیٹرز میں سے کس میں پوسٹ لکھنا پسند کرتا ہے۔ پوسٹ لکھنے کے دوران دونوں ایڈیٹرز کا استعمال»»»
← مزید پڑھیے
ورڈپریس بلاگ پر پوسٹس کے زمرہ جات(Posts Categories) بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ خاص طور پر پوسٹ کے لئے مناسب زمرہ کا انتخاب اور بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ورڈپریس کی سیٹنگز، لنکس اور دیگر چیزیں سب کی سب صرف اور صرف پوسٹ کے لئے ہوتی ہیں کیونکہ اصل چیز تو پوسٹ یعنی آپ کی تحریر ہے۔ پوسٹ کے لئے مناسب زمرہ بنانا چاہئے۔ فرض کریں آپ زیادہ تر معاشرے پر لکھتے ہیں تو پھر ”معاشرہ“ کا زمرہ ہونا بہت ضروری ہے تاکہ معاشرے پر لکھی گئی پوسٹ کو»»»
← مزید پڑھیے