محفوظات برائے ”اردو اور کمپیوٹر“ ٹیگ
جب عمار اور شاکر نے کہا تو میں بلاگ کے متعلق سوچنے لگا۔ آخر 10 جون 2008ء کو اپنی پہلی تحریر شائع کی۔ بلاگ لکھتے پانچ سال ہو گئے ہیں اور یہ گھاٹے کا سودا نہیں رہا۔ گو کہ کئی لوگوں نے رسوا کرنے کی کوشش کی مگر اللہ نے مدد فرمائی اور عزت دی۔ یار لوگو! کچھ خیال کیا کرو۔ آخر ”گھوڑا“ بھی انسان ہے اور اس کا بھی دل دکھتا ہے۔ یہ کوئی فرشتہ نہیں، اس سے غلطی بھی ہو جاتی ہے۔
← مزید پڑھیے
مجھے لگتا ہے اردو کمپیوٹنگ اور بلاگنگ کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں قدرے آسانی سے بہتری لا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن فی الحال میں کچھ ایسا ہی سوچتا ہوں۔ میرے پہلے کتابچے”
اردو اور کمپیوٹر“ کو جب دوست احباب نے بہت زیادہ اہمیت دی اور مزید لوگوں نے اردو بلاگنگ کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو مجھے تکنیکی حوالے سے اردو بلاگنگ پر لکھنے کے لئے مزید تحریک ملی اور آج اللہ کے فضل سے ایک اور چھوٹی سی کتاب ”اردو اور بلاگ“ کے عنوان سے پیش کر رہا ہوں۔ اس کتاب میں ”بلاگ کیا ہے؟“ سے لے کر مکمل اردو بلاگ بنانے اور چلانے تک کی معلومات ہے۔ اس کتاب کے لئے»»»
← مزید پڑھیے
میں نے کئی لوگوں کو ”اردو بلاگ“ بنانے کا مشورہ دیا بلکہ قائل کرنے کے لئے بڑی وضاحت تک کی اور پھر چند ایک لوگوں کو خود ہی اردو بلاگ بنا کر بھی دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت اردو بلاگنگ ہی سب سے آسان اور موثر ذریعہ ہے جس سے ہم اپنے نظام اور اپنی سوچ میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ انسانوں کے اس ہجوم کو ایک قوم میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ میں جو کر رہا ہوں مجھے معلوم ہے کہ یہ کچھ بھی نہیں، ابھی بہت کام کرنا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ بے شک بہت آہستہ ہی سہی لیکن میں منزل کی جانب سفر کر رہا ہوں، قطرہ قطرہ ملا رہا ہوں، اپنی طرف سے کوشش میں مصروف ہوں، اب سمندر بنے نہ بنے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کیونکہ میرا کام صرف سفر جاری رکھنا»»»
← مزید پڑھیے
میں نے ایک چھوٹی سی کوشش کی کہ اردو کمپیوٹنگ کے متعلق بنیادی معلومات کو ایک جگہ جمع کر سکوں اور اس کوشش کے نتیجہ میں ایک چھوٹا سا کتابچہ ”اردو اور کمپیوٹر“ کے عنوان سے تیار کر دیا ہے۔ اس کتابچہ میں کمپیوٹر پر اردو، اردو فونٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال کرنے کے علاوہ کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول یعنی اردو ٹائیپنگ کے اصول، کمپیوٹر کی اصل اردو اور تصویری اردو میں فرق، اردو حروف کی یونیکوڈ ویلیوز اور اردو فونٹ کے متعلق تفصیل سے اور کئی جگہ پر تصاویر کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔ کتابچہ کے شروع میں عام طور پر ذہن میں پیدا ہونے سوالات کو جوابات کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔ کتابچہ کے لئے»»»
← مزید پڑھیے
کمپیوٹر پر اردو لکھنے اور بہتر انداز میں دیکھنے کے لئے آپ کو تین چھوٹے چھوٹے کام کرنے پڑتے ہیں۔
• اردو کی انسٹالیشن یعنی کمپیوٹر پر اردو کو ایکٹیو کرنا۔
• اردو کی بورڈ لے آؤٹ کی انسٹالیشن۔
• اردو فونٹس کی انسٹالیشن۔
یہ تینوں مراحل بہت ہی آسان اور بالکل چھوٹے چھوٹے ہیں۔
← مزید پڑھیے