گوگل، فیس بک، ٹویٹر، وکی پیڈیا اور ان جیسی دیگر ویب سائیٹس پر اب اردو کافی زیادہ لکھی اور پڑھی جا رہی ہے۔ اکثر احباب اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ یہ کسی طرح نستعلیق فانٹ میں نظر آئے۔ موزیلا فائر فاکس اور گوگل کروم براؤزر میں ویب سائیٹ پر موجود اردو نستعلیق میں دیکھی جا سکتی ہے۔ مختلف ویب سائیٹس پر موجود اردو کو بہتر فانٹ یعنی خوبصورت نستعلیق میں دیکھنے کے لئے پاک اردو انسٹالر ساتھ ساتھ سٹائلش پلگ ان اور اس کا سکرپٹ استعمال کریں← مزید پڑھیے
جیسے پھتو بھائیوں کے نام پر یاروں کو روتی ہے بالکل ایسے ہی احساس کمتری کے مارے کئی لوگوں نے رونا انگریزی کا ڈالنا ہوتا ہے لیکن بہانے بہانے سے نام علاقائی زبانوں یا اردو کا لیتے ہیں۔ ایک پھتو کہتی ہے کہ اردو کا رسم الخط رومن کر دیا جائے تو شرح خواندگی سو فیصد ہو جائے گی اور ملک ترقی کرے گا۔ واہ جی واہ۔ کیا عجیب منطق ہے۔ لگتا ہے پھتو کو زبان، خواندگی اور ترقی کی ذرا بھی سمجھ نہیں۔ کوئی تو اسے سمجھائے کہ رسم الخط تبدیل کرنے سے بات نہیں بنے گی، بات تو تب بنے گی جب پھتو← مزید پڑھیے
رنگ برنگی تصویروں پر مختلف خوبصورت انداز میں اردو لکھنے کے لئے کئی ایک سافٹ ویئر موجود ہیں لیکن اس وقت مشہور اڈوب فوٹوشاپ اور کورل ڈرا ہیں۔ ابھی انہیں سافٹ ویئرز میں اردو لکھنے کے متعلق دیکھتے ہیں۔ پہلے ڈائریکٹ ان سافٹ ویئرز میں اردو نہیں لکھی جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں۔ اب تو رنگارنگ اردو فانٹس کے ساتھ خوبصورت انداز میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔← مزید پڑھیے
آپ کے پاس وقت ہے تو پڑھیے اور سوچیئے کہ اردو کے ان رضاکاروں کو کیا ملا؟ کئی تحاریر لکھیں مگر شائع نہیں کیں، لگتا کہ لوگ کہیں گے کہ یہ شہرت کے بھوکے ہیں۔ اب بات برداشت سے باہر ہے۔ اس سے پہلے کہ میں کوئی بات دل پر لے کر اردو اور بلاگنگ سے کنارہ کشی کر جاؤں← مزید پڑھیے
اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان بنانے کا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ مزید ان کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے بلاگ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تبصرے (Comments) ہوتے ہیں۔ پلگ ان کے نام کے بارے میں یہ نہ سوچئے گا کہ یہ بوڑھے ابو شامل کے نام پر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان دوست شامل (ابن فہد) کے نام پر ہے← مزید پڑھیے