بلاگ ذاتی ڈائری کی طرح ہوتا ہے، مگر یہ ڈائری انٹرنیٹ پر لکھی جاتی ہے۔ بلاگ ویب سائیٹ کی ایک قسم ہے۔ اگر اپنی آواز دنیا تک پہنچانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے بلاگ بہترین چیز ہے۔ اردو بلاگ بنانا بہت ہی آسان ہے اور مفت میں بھی بن سکتا ہے۔ ابھی یہاں اردو بلاگ بنانے کا طریقہ دیکھتے ہیں۔← مزید پڑھیے
آپ مفت میں بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں اور کچھ پیسے خرچ کر اپنے نام کی ڈومین اور ہوسٹنگ پر بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک طریقہ یہ ہے کہ تھوڑے سے پیسوں میں ذاتی ڈومین خریدیں اور ہوسٹنگ مفت میں گوگل بلاگسپاٹ والی استعمال کر لیں۔ مفت سروس میں بلاگسپاٹ اور ورڈپریس مشہور ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ اگر آپ زیادہ تکنیکی معلومات نہیں رکھتے تو← مزید پڑھیے
بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ بنانا بہت آسان ہے۔ اس کے لئے گوگل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بلاگ بنانے کے بعد اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے لئے ٹیمپلیٹ میں اردو فانٹ کے متعلق چند تبدیلیاں کرنی ہوتی ہیں۔ جس سے اردو بلاگ بن جاتا ہے۔ اس کے بعد آپ آسانی سے اردو تحریر لکھ کر اپنی آواز پوری دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔← مزید پڑھیے
اردو بلاگنگ کا آغاز کب، کیسے اور کن کے ہاتھوں ہوا؟ پہلے اردو بلاگر عمیر، آصف، زکریا، خاور، نبیل اور ہم جنس پرست جلال و دانیال کے ساتھ ساتھ دیگر پرانے بلاگران کے بارے میں تفصیلی جانیئے۔ اردو بلاگران نے تاریخ بنائی اور میں نے لکھ کر انہیں تاریخ بنا دیا۔ اردو بلاگنگ کی تاریخ کے چھپے اوراق پڑھیے← مزید پڑھیے