محفوظات برائے ”بلاگ ایڈمن کے اختیارات“ ٹیگ
جب کسی ورڈپریس بلاگ کو ایک وقت میں ایک سے زیادہ بندے کنٹرول کر رہے ہوں تو ایسی صورت میں ہر ایک کے لئے ایڈمن پینل میں داخل ہونے اور بلاگ کو کنٹرول کرنے لئے علیحدہ علیحدہ اکاؤنٹ بنا دیا جاتا ہے۔بلاگ کے ایڈمن پینل کے لئے چند ایک قسم کے یوزر بنائے جا سکتے ہیں۔ ہر یوزر کے اپنے اپنے اختیارات ہوتے ہیں۔ یاد رہے ایک وقت میں ایک قسم کے ایک سے زیادہ یوزر بھی ہو سکتے ہیں۔ تمام قسم کے اختیارات رکھنے والے یوزرز کی تفصیل درج ذیل ہے۔ اس کے علاوہ آخر میں ایک ٹیبل بھی بنا دیا گیا ہے۔ جس سے مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ فلاں قسم کے یوزر کو کیا کیا اختیارات حاصل ہیں۔
← مزید پڑھیے
ورڈپریس بلاگ کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو ساری دنیا دیکھ سکتی ہے، آپ کا بلاگ پڑھ سکتی ہے اور تبصرہ یا رائے (Comment) دے سکتی ہے۔ یہ پہلو وہی ہوتا ہے جو بلاگ کا ایڈریس ہوتا ہے مثال کے طور پرمیرے بلاگ کا یہ پہلو www.mbilalm.com/blog ہے۔لیکن ایک دوسرا پہلو بھی ہوتا ہے جو بلاگ کے مالک کے لئے ہوتا ہے اور اسے ایڈمن پینل بولتے ہیں۔ ایڈمن پینل سے بلاگ کو مکمل کنٹرول کیا جاتا ہے۔ ایڈمن پینل کے ذریعے ہی بلاگ پر تحریر/پوسٹ لکھی یا دیگر تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔ ایڈمن پینل میں داخل ہونے کے لئے وہی یوزر نیم اور پاسورڈ دیا جاتا ہے جو ورڈپریس انسٹال کرتے ہوئے بلاگ کے ایڈمن کے لئے دیا ہوتا ہے۔ یاد رہے ڈیٹابیس کا یوزر نیم اور پاسورڈ بلاگ انسٹال کرنے کے لئے ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد ایک اور یوزر نیم اور پاسورڈ بلاگ کے ایڈمن کے لئے دیا جاتا ہے اور یہ وہی یوزر نیم اور پاسورڈ ہوتا ہے جس کے ذریعے ایڈمن پینل میں داخل ہوا جاتا ہے۔ایڈمن پینل میں داخل ہونے کے لئے ویب براؤزر میں بلاگ کے ایڈریس کے بعد wp-admin لکھا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر بلاگ کا ایڈریس mydomain.com/blog ہے تو ایڈمن پینل کا ایڈریس mydomain.com/blog/wp-admin ہو گا۔
← مزید پڑھیے