محفوظات برائے ”رنی کوٹ“ ٹیگ
جنوری 28, 2021
1 تبصرہ

اروڑ کا جبلِ محبت – پربتِ عشق

رنی کوٹ قلعہ کے بعد ہماری منزل سکھر روہڑی کے قریب اروڑ میں وہ میدان تھا کہ جہاں محمد بن قاسم اور راجہ دہر کی جنگ ہوئی تھی۔ اسی میدان میں موجود پربتِ عشق بھی دیکھنا تھا۔ اور جب ایک بندے سے راستہ پوچھتے ہوئے بتایا کہ بس پہاڑی کی تصویر بنانے جانا ہے تو اس نے نہایت تجسس سے کہا کہ اللہ تجھے مدینے لے جائے۔ اک تصویر کے لئے اس خراب موسم میں اتنی خجل خواری۔۔۔ خیر پربتِ عشق کو دیکھ کر سوچا کہ جہاں کسی نے میدانِ جنگ سجایا تھا، آج عین وہیں یہ پہاڑی محبت کی صدائیں لگا رہی ہے۔ گویا تلوار ہار گئی، عشق جیت گیا۔ مگر مجھے کیا معلوم تھا کہ ابھی ہمارے ساتھ کچھ ایسا ہو گا کہ←  مزید پڑھیے
جنوری 26, 2021
تبصرہ کریں

میرے خوابوں کا قلعہ رنی کوٹ

ہم سندھو نگری میں ”رنی ندی“ کے اس گھاٹ پر پہنچے کہ جہاں عظیم دیوارِ سندھ نے ہمارا راستہ روکا۔ رنی کوٹ تو میرے خوابوں کا قلعہ ثابت ہوا۔ جہاں اک وادی کے چاروں اور پہاڑ ہیں۔ اور ان پہاڑوں کے اوپر قلعہ کی بیرونی فصیل دیوارِ چین کی مانند ہے۔ سطح مرتفع کے درمیان میں اک اونچی سی پہاڑی ہے۔ جس کے اوپر بادشاہ کا محل ہے۔ پاس اک ندی بہتی ہے۔ جس کے اُس پار اک سرسبز گاؤں ہے۔ گاؤں سے قلعہ تک آنے کے لئے ندی کے اوپر ایک پُل ہے۔ اور اس پل پر اک شہزادی←  مزید پڑھیے