محفوظات برائے ”سندھ“ ٹیگ
جنوری 28, 2021
1 تبصرہ

اروڑ کا جبلِ محبت – پربتِ عشق

رنی کوٹ قلعہ کے بعد ہماری منزل سکھر روہڑی کے قریب اروڑ میں وہ میدان تھا کہ جہاں محمد بن قاسم اور راجہ دہر کی جنگ ہوئی تھی۔ اسی میدان میں موجود پربتِ عشق بھی دیکھنا تھا۔ اور جب ایک بندے سے راستہ پوچھتے ہوئے بتایا کہ بس پہاڑی کی تصویر بنانے جانا ہے تو اس نے نہایت تجسس سے کہا کہ اللہ تجھے مدینے لے جائے۔ اک تصویر کے لئے اس خراب موسم میں اتنی خجل خواری۔۔۔ خیر پربتِ عشق کو دیکھ کر سوچا کہ جہاں کسی نے میدانِ جنگ سجایا تھا، آج عین وہیں یہ پہاڑی محبت کی صدائیں لگا رہی ہے۔ گویا تلوار ہار گئی، عشق جیت گیا۔ مگر مجھے کیا معلوم تھا کہ ابھی ہمارے ساتھ کچھ ایسا ہو گا کہ←  مزید پڑھیے
دسمبر 31, 2020
تبصرہ کریں

اے سالِ رفتہ 2020ء

زندگی کی کیسی خوبصورتی ہے کہ ہم مرنے کے بعد بھی کسی کیڑے کی خوراک، کسی درخت کی شاخ، کسی پھول کی پتی بن کر زندہ رہیں گے۔ یہ بات کرنے والا ہمارا پیارے دوست بھی اسی سال بچھڑا اور ہمیں روتا چھوڑ گیا۔ ہمارے لئے اس سال 2020ء کا آغاز بہت دل دہلا دینے والا تھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وہ دن مشکل تو تھے مگر ہم دیہاتیوں کے لئے ویسے ہرگز نہیں تھے کہ جیسے شہری لوگوں کے لئے تھے۔ کھلی فضاؤں میں سانس لینے کے لئے لہلہاتیں فصلیں اور قریب ہی بہتا چناب۔ اور پھر وہ جو گاؤں ویران کر کے شہروں میں جا بسے تھے، وہ بھی وبا کے ڈر سے بھاگے تو←  مزید پڑھیے
فروری 21, 2013
14 تبصر ے

میں اور تو

میں کبھی پانچ دریاؤں کی سرزمین ہوں تو کبھی معدنیات والا خزانہ ہوں۔ مہمان نوازی میں بھی ملتا ہوں اور بہتے پانیوں میں بھی پایا جاتا ہوں۔ وادی وادی گھومتا ہوں تو کبھی سنگلاخ پہاڑوں کا سینہ چیرتا ہوں۔ سارا کھیل ہی اس میں کا ہے۔ اس میں نے بڑا عجیب تماشہ لگا رکھا ہے۔ میں گھٹ کر مر رہا ہوں۔ کوئی سوچے، کوئی سمجھے، کوئی غور کرے، کوئی تو محسوس کرے←  مزید پڑھیے