محفوظات برائے ”میرے دوست“ ٹیگ
دسمبر 13, 2014
12 تبصر ے

بوڑھی انسانیت

اس ”ہارن باز“ ہجوم کے چکر میں حالت ایسی ہو گئی کہ ہمت ہارنے لگا۔ آخر کار آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا گیا اور میں گھٹنوں کے بل گرا۔ ساتھ ہی اک خیال آیا کہ یہ شہ سوار میدانِ جنگ میں گر رہا ہے یا پھر طفل گھٹنوں کے بل ہو رہا ہے؟ گویا میں خود پر ہنسا۔ پھر ایک آواز سنائی دی۔ ہاتھ میں گلاس پکڑے وہ میرے سامنے تھی۔ گلاس میں پانی تھا لیکن اگر زہر بھی ہوتا تو چپکے سے میرے خلق میں اتر جاتا۔ اس چُلو بھر زندگی میں محبت کا سمندر ٹھاٹھیں مار رہا تھا۔ میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور وہ←  مزید پڑھیے
دسمبر 17, 2013
19 تبصر ے

اشتہار برائے ضرورتِ رشتہ

پچھلے دنوں ہمارا ایک دوست مظلوموں کی صف میں کھڑا ہو گیا ہے۔ بیچارہ ایک مصیبت سے نکل کر دوسری میں چلا گیا ہے۔ اب ہمیں اپنے ایک نکمے مگر کماؤ، ویب ڈویلپر، بلاگر، لکھاری اور سیاح دوست کی شادی کے لئے ”سیاہ“ لڑکی کا رشتہ درکار ہے۔ شرائط صرف دو ہیں۔ ایک یہ کہ لڑکی پہلوان ہو، تاکہ ہمارے دوست کو سیاحت سے باز رکھ کر گھر باندھے رکھے۔ دوسری شرط ہے کہ لڑکی کو اردو آتی ہو، تاکہ ہمارے دوست کی تحاریر پڑھے۔ ورنہ اسے کسی نے پڑھنا تو ہے نہیں۔ مزید←  مزید پڑھیے
اپریل 22, 2013
6 تبصر ے

زندوں کی نہیں، مردوں کی قدر یہاں

ویسے اگر میں مر گیا تو تم میری خبر تک نہیں لو گے۔ تُو ایک دفعہ مر تو سہی، پھر دیکھ، میں خبر لیتا ہوں یا نہیں؟ پیارے یہاں زندوں کی نہیں بلکہ مردوں کی قدر ہوتی ہے۔ اے میرے دوست! اگر اپنی قدر کرانا چاہتا ہے تو تجھے مرنا پڑے گا اور یہی آج کی دنیا کا دستور ہے۔←  مزید پڑھیے