فوٹوگرافی کا ہزاروں سال کا سفر
وہ جو آپ ایک بٹن دباتے ہیں اور دنیا عش عش کر اٹھتی ہے۔ وہ جو آج زندگی کا ایک اہم جز بن چکی ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اس کے پیچھے انسان نے کتنی لمبی ریاضت کی ہے؟ ویسے انسان تو ہزاروں سال سے پانی اور آئینے وغیرہ میں عکس دیکھ کر سوچتا تھا کہ کسی طرح یہ عکس آئینے میں ہی جامد ہو جائے، مستقل ہو جائے۔۔۔ انسان کی خواہش، ضرورت اور تجسس نے اسے سوچنے پر مجبور کیا۔ پھر کسی نے کیمرہ بنایا تو کسی نے تصویر پرنٹ کر کے وقت کو روک دیا۔ نظارے کو امر کر دیا۔ گویا فوٹوگرافی کر دیکھائی۔ اور فوٹوگرافی ہے کیا؟ کیونکہ پیٹنگ بھی ایک تصویر ہے اور آئینے میں بھی اک تصویر ہی نظر آتی ہے۔ مگر ”فوٹو“ ان سے مختلف چیز ہے، جو کہ ”فوٹوگرافی“ سے وجود میں آتی ہے۔ آج ہم یہی جاننے اور سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں یعنی فوٹوگرافی یہ ہے کہ← مزید پڑھیے