دو سال قبل آج ہی کے دن پاک اردو انسٹالر ریلیز ہوا۔ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ پاک اردو انسٹالر اردو کی ترقی میں اتنا اہم کردار ادا کرے گا۔ اس نے اتنی شہرت حاصل کی کہ گوگل تلاش میں پاک اردو انسٹالر کا مشورہ دیتا۔ یہاں ابوشامل، عامر شہزاد، محمد اسد، یاسر عمران، بلال خان، عمربنگش اور شیراز علی کے علاوہ فیس بک کے پیج اشفاق احمد، ڈنگہ لیکس اور اپنی زبان اردو کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ تمام اردو بلاگرز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ مزید اعدادوشمار، کارکردگی اور تشہیری مہم کی باتیں تحریر میں موجود ہیں۔← مزید پڑھیے
بلاگسپاٹ پر اردو بلاگ بنانا بہت آسان ہے۔ اس کے لئے گوگل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بلاگ بنانے کے بعد اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے لئے ٹیمپلیٹ میں اردو فانٹ کے متعلق چند تبدیلیاں کرنی ہوتی ہیں۔ جس سے اردو بلاگ بن جاتا ہے۔ اس کے بعد آپ آسانی سے اردو تحریر لکھ کر اپنی آواز پوری دنیا تک پہنچا سکتے ہیں۔← مزید پڑھیے
آپ کے پاس وقت ہے تو پڑھیے اور سوچیئے کہ اردو کے ان رضاکاروں کو کیا ملا؟ کئی تحاریر لکھیں مگر شائع نہیں کیں، لگتا کہ لوگ کہیں گے کہ یہ شہرت کے بھوکے ہیں۔ اب بات برداشت سے باہر ہے۔ اس سے پہلے کہ میں کوئی بات دل پر لے کر اردو اور بلاگنگ سے کنارہ کشی کر جاؤں← مزید پڑھیے
ویب سائیٹ بنانا اتنا مشکل نہیں جتنا اس کا وائرس سے بچاؤ اور دیکھ بھال۔ اس تحریر میں ویب سائیٹ کی دیکھ بھال اور وائرس سے بچاؤ کے طریقے دیکھتے ہیں۔ جیسے جیسے ویب سائیٹ مشہور ہوتی ہے ویسے ویسے اس کی دیکھ بھال مشکل اور سکیورٹی کے دیگر خطرات بڑھ جاتے ہیں← مزید پڑھیے