ورڈپریس بلاگ – پڑھنے کی ترتیبات (Reading Settings)
Reading Settings بلاگ کی پڑھنے کی سیٹنگز کے متعلق ہے۔ Reading Settings کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو کر بائیں سائیڈ بار میں Settings کی ذیلی فہرست میں سے Reading کے لنک پر کلک کریں۔نیا صفحہ کھلے گا جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ تصویر میں ہر سیٹنگ کو ایک نمبر دیا گیا ہے اور پھر اسی حساب سے اس کی وضاحت کی گئی ہے۔
1:- جب کوئی بلاگ کھولے تو سب سے پہلے صفحہ کیا نظر آئے اس کے لئے Front page displays کو ترتیب دیا جاتا ہے۔ Front page displays کی سیٹنگ دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک جو عام طور پر ہوتی ہے یعنی بلاگ پر لکھی گئی تازہ ترین پوسٹ پہلے صفحہ پر نظر آ رہی ہوتی ہیں۔ اگر اسے تبدیل کرنا ہو تو A static page کے ریڈیو بٹن منتخب کیا جاتا ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ اگر بلاگ کے پہلے صفحہ پر تازہ ترین پوسٹ دکھانے کی بجائے کوئی اور صفحہ دیکھانا ہو تو Front page والی فہرست میں سے اس صفحہ کو منتخب کر دیا جاتا ہے۔ یوں بلاگ کے پہلے صفحہ پر تازہ ترین پوسٹ کی بجائے وہ صفحہ جو منتخب کیا ہوتا ہے وہ نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔← مزید پڑھیے