محفوظات برائے ”cPanel Files manager“ ٹیگ
اپریل 1, 2011
9 تبصر ے

سی پینل (cPanel) کے فائل مینیجر کا استعمال

سی پینل میں لاگ ان ہوں اور پھر File Manager میں جائیں۔ پوچھا جائے گا کہ آپ ڈائریکٹ کس فولڈر/ڈائریکٹری میں جانا چاہتے ہیں؟ اس میں Web Root (public_html/www) کو منتخب کر کے Go کا بٹن دبا دیں۔ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ اب فائل مینیجر میں پہنچ چکے ہیں۔ یہ بالکل ونڈوز ایکسپلورر کی طرح ہے جس میں بائیں طرف فولڈرز، دائیں طرف کھلے ہوئے فولڈر کی فائلز اور سب فولڈرز ہیں اور اوپر کچھ ضروری بٹن بنے ہوئے ہیں۔ جیسا کہ تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ اب ہم روٹ فولڈر یعنی www میں ایک نیا فولڈر بناتے ہیں، پھر اس میں مواد اپلوڈ کرتے ہیں اور مواد میں ضروری تبدیلیاں کرتے ہیں یعنی اگر کمپریس/ذپ فائل ہے تو اسے ایکٹریکٹ/ان ذپ کرتے ہیں اور فائلز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں۔←  مزید پڑھیے