ورڈپریس تھیم انسٹال کرنا اور لگانا
بلاگ کی ظاہری شکل و صورت کو تھیم کہا جاتا ہے۔ تھیم ایک طرح سے بلاگ کا لباس ہوتا ہے۔ آسان الفاظ میں یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ بلاگ کی ظاہری شکل و صورت کو اپنی مرضی کا کرنے کے لئے تھیم کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ورڈپریس سی ایم ایس کے ذریعے بلاگ بنانے کے بعد پہلا مرحلہ اپنی مرضی کا تھیم انسٹال کرنا اور پھر اسے بلاگ پر لگانا ہوتا ہے۔ یوں تو ورڈپریس انسٹال ہونے کے ساتھ ایک تھیم بھی انسٹال ہوجاتا ہے اور خود بخود لگ جاتا ہے لیکن اس طریقہ میں ہم اپنی مرضی کا تھیم انسٹال کرنا اور پھر لگانا سیکھیں گے۔ جس جگہ -> کا نشان ہو گا اس سے مراد یہ ہے کہ یہ کوئی ٹِپ یا ٹرِک ہے جس سے آپ کو آسانی ہو گی۔ یاد رہے ورڈپریس ڈاٹ کام پر بلاگ بنانے کی صورت میں خود سے تھیم انسٹال نہیں کیا جا سکتا بلکہ ورڈپریس ڈاٹ کام کی طرف سے پہلے سے انسٹال شدہ تھیمز میں سے ہی کوئی تھیم بلاگ پر لگایا جا سکتا ہے۔ یہ تحریر ذاتی ہوسٹنگ پر ”ورڈپریس سی ایم ایس“ کے ذریعے بلاگ بنانے والوں کے لئے ہے۔← مزید پڑھیے