محفوظات برائے ”m bilal m“ ٹیگ
اکتوبر 24, 2019
تبصرہ کریں

زندگی میں رنگ بھرنے کے لئے بھورے ریچھ کی تلاش

دوست احباب مشورہ دیتے رہے مگر ازلی سستی آڑے آتی رہی۔ آخرکار وقت کا تقاضا ایسا ہوا بلکہ سچ پوچھیں تو ”یہ عشق نچاوے ہے… زنجیریں پہناوے ہے“۔۔۔ اور پھر حالیہ سفر پر حال یہ تھا کہ حسبِ سابق زادِراہ کے لئے بیگ کمر پر باندھا ہوا تھا، ہاتھ میں ہائیکنگ پول اور ایک کندھے پر فوٹوگرافی کے سامان کا بیگ۔ لیکن خلافِ معمول دوسرے کندھے پر بھی بوجھ پڑ چکا تھا اور اس نئے بیگ میں ایک عدد گمبل، قدرے اچھی ویڈیو بنانے والا سمارٹ فون اور پاور بینک وغیرہ تھا۔ بولے تو ویڈیوگرافی کے لوازمات۔۔۔ جی ہاں! اب کی بار سیروسیاحت کے دوران ہم نے ویڈیوگرافی بھی کی۔ مگر اس نے ہماری ایسی مت ماری کہ←  مزید پڑھیے
مارچ 18, 2013
14 تبصر ے

بلاگنگ سروس اور انتخاب کے لئے مشورہ

آپ مفت میں بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں اور کچھ پیسے خرچ کر اپنے نام کی ڈومین اور ہوسٹنگ پر بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک طریقہ یہ ہے کہ تھوڑے سے پیسوں میں ذاتی ڈومین خریدیں اور ہوسٹنگ مفت میں گوگل بلاگسپاٹ والی استعمال کر لیں۔ مفت سروس میں بلاگسپاٹ اور ورڈپریس مشہور ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ اگر آپ زیادہ تکنیکی معلومات نہیں رکھتے تو←  مزید پڑھیے
جون 2, 2011
1 تبصرہ

بلاگ اور ویب سائیٹ کی پالیسی

میرے بلاگ/ ویب سائیٹ کی کوئی بھی تحریر اور کسی بھی قسم کی فائل اگر آپ اپنے بلاگ، فورم، کسی بھی قسم کی ویب سائیٹ یا پرنٹ کر کے شائع کرنا چاہیں تو درج ذیل باتوں کا خاص خیال رکھیں۔ بغیر اطلاع کیے آپ کوئی بھی تحریر پوری کی پوری شائع نہیں کر سکتے۔ لیکن بغیر اطلاع کیے اپنے بلاگ، فورم یا ویب سائیٹ پر کسی تحریر کا تقریباً 25 فیصد حصہ شائع کر سکتے ہیں اور ساتھ میں حوالہ بمعہ لنک دینا ضروری»»»←  مزید پڑھیے