محفوظات برائے ”make urdu blog“ ٹیگ
مجھے لگتا ہے اردو کمپیوٹنگ اور بلاگنگ کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں قدرے آسانی سے بہتری لا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن فی الحال میں کچھ ایسا ہی سوچتا ہوں۔ میرے پہلے کتابچے”
اردو اور کمپیوٹر“ کو جب دوست احباب نے بہت زیادہ اہمیت دی اور مزید لوگوں نے اردو بلاگنگ کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو مجھے تکنیکی حوالے سے اردو بلاگنگ پر لکھنے کے لئے مزید تحریک ملی اور آج اللہ کے فضل سے ایک اور چھوٹی سی کتاب ”اردو اور بلاگ“ کے عنوان سے پیش کر رہا ہوں۔ اس کتاب میں ”بلاگ کیا ہے؟“ سے لے کر مکمل اردو بلاگ بنانے اور چلانے تک کی معلومات ہے۔ اس کتاب کے لئے»»»
← مزید پڑھیے
میں نے کئی لوگوں کو ”اردو بلاگ“ بنانے کا مشورہ دیا بلکہ قائل کرنے کے لئے بڑی وضاحت تک کی اور پھر چند ایک لوگوں کو خود ہی اردو بلاگ بنا کر بھی دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت اردو بلاگنگ ہی سب سے آسان اور موثر ذریعہ ہے جس سے ہم اپنے نظام اور اپنی سوچ میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ انسانوں کے اس ہجوم کو ایک قوم میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ میں جو کر رہا ہوں مجھے معلوم ہے کہ یہ کچھ بھی نہیں، ابھی بہت کام کرنا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ بے شک بہت آہستہ ہی سہی لیکن میں منزل کی جانب سفر کر رہا ہوں، قطرہ قطرہ ملا رہا ہوں، اپنی طرف سے کوشش میں مصروف ہوں، اب سمندر بنے نہ بنے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کیونکہ میرا کام صرف سفر جاری رکھنا»»»
← مزید پڑھیے
اردو بلاگ بنانا بہت ہی آسان ہے۔ جس کے لئے بہت زیادہ مہارت کی ضرورت نہیں بلکہ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اردو بلاگ بنانا اب بچوں کا کھیل ہے۔ آپ مفت کی سروس استعمال کرتے ہوئے بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں اور تھوڑے سے پیسے خرچ کر یعنی اپنے ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کی پہلے سے ہی کوئی ویب سائیٹ ہے تو اس پر یا اس کی سب ڈومین پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اردو بلاگ بنانے کے لئے کئی طریقے اور بہت قسم کے سی ایم ایس موجود ہیں۔ یہاں چند ایک طریقے اور ”ورڈپریس“ سی ایم ایس کے بارے میں بات کریں گے۔
← مزید پڑھیے