محفوظات برائے ”move files in vista panel file manager“ ٹیگ
اپریل 1, 2011
2 تبصر ے

Byethost کے وسٹا پینل (Vista Panel) کے فائل مینیجر کا استعمال

وسٹا پینل میں لاگ ان ہوں اور پھر File Management میں Online File Manager میں جائیں۔ نئی ٹیب میں فائل مینیجر کھل جائے گا۔ یہاں کئی ایک فولڈر ہوں گے۔ اگر وسٹا پینل میں کوئی ڈومین نیم شامل کیا ہوا ہے تو اس ڈومین نیم کا بھی ایک فولڈر ہو گا۔ ڈومین نیم کے فولڈر میں جائیں۔ ایک بات یاد رکھیں کہ ڈومین نیم کے فولڈر کے اندر htdocsآپ کی ویب سائیٹ کا مرکزی یعنی روٹ فولڈر ہے۔ اس میں جو فائل رکھیں گے وہ آپ کی ویب سائیٹ کے اصل ایڈریس سے کھلے گی۔ مثال کے طور پر اگر ویب سائیٹ کا ایڈریس mydomain.co.cc ہے تو پھر جب کوئی mydomain.co.cc کھولے گا تو htdocs والا فولڈر کھلے گا۔ اب ہم روٹ فولڈر یعنی htdocs میں ایک نیا فولڈر بناتے ہیں، پھر اس میں مواد اپلوڈ کرتے ہیں اور مواد میں ضروری تبدیلیاں کرتے ہیں یعنی اگر کمپریس/ذپ فائل ہے تو اسے ایکٹریکٹ/ان ذپ کرتے ہیں اور فائلز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیں۔←  مزید پڑھیے