میرے خوابوں کا قلعہ رنی کوٹ
ہم سندھو نگری میں ”رنی ندی“ کے اس گھاٹ پر پہنچے کہ جہاں عظیم دیوارِ سندھ نے ہمارا راستہ روکا۔ رنی کوٹ تو میرے خوابوں کا قلعہ ثابت ہوا۔ جہاں اک وادی کے چاروں اور پہاڑ ہیں۔ اور ان پہاڑوں کے اوپر قلعہ کی بیرونی فصیل دیوارِ چین کی مانند ہے۔ سطح مرتفع کے درمیان میں اک اونچی سی پہاڑی ہے۔ جس کے اوپر بادشاہ کا محل ہے۔ پاس اک ندی بہتی ہے۔ جس کے اُس پار اک سرسبز گاؤں ہے۔ گاؤں سے قلعہ تک آنے کے لئے ندی کے اوپر ایک پُل ہے۔ اور اس پل پر اک شہزادی← مزید پڑھیے