محفوظات برائے ”theme menus“ ٹیگ
اپریل 10, 2011
7 تبصر ے

ورڈپریس بلاگ اور تھیم کوڈ میں تبدیلی کرنا

ورڈپریس تھیم انسٹال کرنا، بلاگ پر لگانا اور تبدیل کرنا تو پہلے لکھ چکا ہوں۔ جو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس تحریر میں کسی تھیم کے کوڈ میں تبدیلی کرنے اور بلاگ پر تھیم سے متعلقہ چند ایک تبدیلیوں کے بارے میں لکھ رہا ہوں۔ عام طور پر بلاگ کے ایڈمن پینل میں Appearance کی ذیلی فہرست میں Themes، Widgets، Menus اور Editor کے لنک ہوتے ہیں۔ Themes کا لنک تو تھیم انسٹال اور تبدیل وغیرہ کرنے کے لئے ہوتا ہے جس کی تفصیل یہاں دیکھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ سب سے آخری لنک Editor تھیم کے کوڈ میں تبدیلی کے لئے ہوتا ہے۔ باقی دو لنک تب اپنا پورا کام سرانجام دیتے ہیں جب تھیم بناتے ہوئے ان کی سہولت تھیم میں رکھی گئی ہو۔ اس کے علاوہ تھیم بناتے ہوئے اگر ان جیسی مزید کئی ایک چیزوں کی سہولت رکھی گئی ہو تو وہ بھی Appearance کی ذیلی فہرست میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ اب ان چیزوں کی تھوری بہت تفصیل درج ذیل ہے۔←  مزید پڑھیے