محفوظات برائے ”urdu blog“ ٹیگ
اکثر سننے میں آیا ہے کہ اردو بلاگوں پر ٹریفک/وزیٹر/قارئین بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ میرے خیال میں یہ بات سو فیصد درست ہے۔ اگر ایسا ہی ہے تو پھر اس کی وجہ کیا ہے؟ یہ وجہ معلوم کرنے اور اردو بلاگ/ویب سائیٹ کی ٹریفک بڑھانے کے لئے
← مزید پڑھیے
اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان بنانے کا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ مزید ان کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے بلاگ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تبصرے (Comments) ہوتے ہیں۔ پلگ ان کے نام کے بارے میں یہ نہ سوچئے گا کہ یہ بوڑھے ابو شامل کے نام پر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان دوست شامل (ابن فہد) کے نام پر ہے
← مزید پڑھیے
عام طور پر ویب ہوسٹنگ پر فائل دو طرح سے اپلوڈ کی جا سکتی ہے۔ ایک ویب ہوسٹنگ کے فائل مینیجر کے ذریعے اور دوسرا طریقہ جو کہ یہاں درج کر رہا ہوں یعنی کسی ایف ٹی پی کلائنٹ(FTP Client) سافٹ ویئر کے ذریعے۔ اس طریقہ میں فائل زیلا ایف ٹی پی کلائنٹ سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے فائل اپلوڈ کرنا سیکھیں گے۔ فائل زیلا مفت اور آسان ایف ٹی پی کلائنٹ ہے۔ کسی ایف ٹی پی کلائنٹ کے ذریعے فائل اپلوڈ کرنے کے لئے ویب ہوسٹنگ کے ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ویب ہوسٹنگ کمپنی پر منحصر ہے کہ وہ آپ کو کتنے ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنانے کی سہولت دیتی ہے یا پھر پہلے سے ہی ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنا دیتی ہے۔ عام طور پر ہر ویب ہوسٹنگ کمپنی ہوسٹنگ اکاؤنٹ کے ساتھ ہی ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ بھی بنا دیتی ہے۔
← مزید پڑھیے
ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر بلاگ بنانے کے لئے سب سے پہلے ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنی پڑتی ہے۔ پھر اس پر بلاگ بنایا جاتا ہے۔ ذاتی ڈومین نیم کا جہاں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے مرضی کے نام کی ڈومین ڈاٹ کام(.com)، ڈاٹ نیٹ (.net) یا ڈاٹ پی کے(.pk) وغیرہ میں حاصل کرتے ہیں وہیں پر ذاتی ہوسٹنگ ہونے کی وجہ سے آپ کو آزادی ہی آزادی اور اختیارات ہی اختیارات ہوتے ہیں۔ کئی سہولیات جو مفت کی سروس میں دستیاب نہیں ہوتیں وہ ذاتی ہوسٹنگ پر منٹوں میں دستیاب ہو جاتی ہیں۔ جیسے بلاگ کے لئے خوبصورت تھیم اور پلگ انز وغیرہ اور پھر ان کا آسان استعمال۔
← مزید پڑھیے
اردو بلاگ بنانا بہت ہی آسان ہے۔ جس کے لئے بہت زیادہ مہارت کی ضرورت نہیں بلکہ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اردو بلاگ بنانا اب بچوں کا کھیل ہے۔ آپ مفت کی سروس استعمال کرتے ہوئے بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں اور تھوڑے سے پیسے خرچ کر یعنی اپنے ذاتی ڈومین نیم اور ہوسٹنگ پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ کی پہلے سے ہی کوئی ویب سائیٹ ہے تو اس پر یا اس کی سب ڈومین پر بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں۔ اردو بلاگ بنانے کے لئے کئی طریقے اور بہت قسم کے سی ایم ایس موجود ہیں۔ یہاں چند ایک طریقے اور ”ورڈپریس“ سی ایم ایس کے بارے میں بات کریں گے۔
← مزید پڑھیے