محفوظات برائے ”اردو کمپیوٹنگ“ ٹیگ     ( صفحہ نمبر 3 )
دسمبر 28, 2011
28 تبصر ے

موجودہ دور میں اردو زبان – جواب

یہ سب ایک تحریر”موجودہ دور میں اردو زبان“ کے جواب میں لکھا ہے۔ لگتا ہے لکھاری کو کچھ باتوں کا علم نہیں تھا جبھی وہ کئی جگہوں پر غلطی کر گئے اور ساتھ ساتھ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ میں کافی کچھ چھوڑ گئے۔ تحریر میں کئی باتیں ایسی ہیں جو میرے خیال میں تھوڑی وضاحت طلب ہیں۔ خیر جتنا کچھ میرے علم میں ہے اس کے مطابق جواب اور وضاحت کر دیتا ہوں←  مزید پڑھیے
جون 2, 2011
26 تبصر ے

میری تحاریر کے بارے میں آپ سے گذارش

وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی میں بھی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔ اس لئے مجھے کئی دفعہ ٹیوٹوریلز میں اپڈیشن کرنی پڑتی ہے۔ بہت زیادہ ویب سائیٹ/فورمز پر ٹیوٹوریلز پھیلے ہونے کی وجہ سے چھوٹی سی تبدیلی پر بھی کئی پوسٹس اپڈیٹ کرنی پڑتیں جوکہ میرا بہت وقت لیتیں۔ مزید جو پوسٹس دوسروں نے شائع کی ہوتیں ان سے بھی رابطہ کرنا پڑتا۔ ان سارے مسائل کو ذہن میں رکھتے»»»←  مزید پڑھیے
اپریل 23, 2011
45 تبصر ے

اردو اور بلاگ (مکمل کتاب)

مجھے لگتا ہے اردو کمپیوٹنگ اور بلاگنگ کے ذریعے ہم اپنے معاشرے میں قدرے آسانی سے بہتری لا سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں غلط ہوں لیکن فی الحال میں کچھ ایسا ہی سوچتا ہوں۔ میرے پہلے کتابچے”اردو اور کمپیوٹر“ کو جب دوست احباب نے بہت زیادہ اہمیت دی اور مزید لوگوں نے اردو بلاگنگ کے بارے میں پوچھنا شروع کیا تو مجھے تکنیکی حوالے سے اردو بلاگنگ پر لکھنے کے لئے مزید تحریک ملی اور آج اللہ کے فضل سے ایک اور چھوٹی سی کتاب ”اردو اور بلاگ“ کے عنوان سے پیش کر رہا ہوں۔ اس کتاب میں ”بلاگ کیا ہے؟“ سے لے کر مکمل اردو بلاگ بنانے اور چلانے تک کی معلومات ہے۔ اس کتاب کے لئے»»»←  مزید پڑھیے
اپریل 22, 2011
8 تبصر ے

اردو اور بلاگ – کتاب کا پہلا صفحہ

میں نے کئی لوگوں کو ”اردو بلاگ“ بنانے کا مشورہ دیا بلکہ قائل کرنے کے لئے بڑی وضاحت تک کی اور پھر چند ایک لوگوں کو خود ہی اردو بلاگ بنا کر بھی دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اس وقت اردو بلاگنگ ہی سب سے آسان اور موثر ذریعہ ہے جس سے ہم اپنے نظام اور اپنی سوچ میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ انسانوں کے اس ہجوم کو ایک قوم میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ میں جو کر رہا ہوں مجھے معلوم ہے کہ یہ کچھ بھی نہیں، ابھی بہت کام کرنا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ بے شک بہت آہستہ ہی سہی لیکن میں منزل کی جانب سفر کر رہا ہوں، قطرہ قطرہ ملا رہا ہوں، اپنی طرف سے کوشش میں مصروف ہوں، اب سمندر بنے نہ بنے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کیونکہ میرا کام صرف سفر جاری رکھنا»»»←  مزید پڑھیے