محفوظات برائے ”vista panel ftp“ ٹیگ
اپریل 1, 2011
10 تبصر ے

ویب ہوسٹنگ پر بذریعہ ایف ٹی پی کلائنٹ فائل اپلوڈ کرنا

عام طور پر ویب ہوسٹنگ پر فائل دو طرح سے اپلوڈ کی جا سکتی ہے۔ ایک ویب ہوسٹنگ کے فائل مینیجر کے ذریعے اور دوسرا طریقہ جو کہ یہاں درج کر رہا ہوں یعنی کسی ایف ٹی پی کلائنٹ(FTP Client) سافٹ ویئر کے ذریعے۔ اس طریقہ میں فائل زیلا ایف ٹی پی کلائنٹ سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے فائل اپلوڈ کرنا سیکھیں گے۔ فائل زیلا مفت اور آسان ایف ٹی پی کلائنٹ ہے۔ کسی ایف ٹی پی کلائنٹ کے ذریعے فائل اپلوڈ کرنے کے لئے ویب ہوسٹنگ کے ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ویب ہوسٹنگ کمپنی پر منحصر ہے کہ وہ آپ کو کتنے ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنانے کی سہولت دیتی ہے یا پھر پہلے سے ہی ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ بنا دیتی ہے۔ عام طور پر ہر ویب ہوسٹنگ کمپنی ہوسٹنگ اکاؤنٹ کے ساتھ ہی ایک ایف ٹی پی اکاؤنٹ بھی بنا دیتی ہے۔←  مزید پڑھیے