محفوظات برائے ”what is Font“ ٹیگ
اپریل 13, 2011
1 تبصرہ

ورڈ پریس بلاگ کا یوزر بنانا، تبدیل اور ختم کرنا

بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہو جائیں۔ بائیں سائیڈ بار میں Users کی ذیلی فہرست میں Add New کے لنک پر کلک کریں۔ نیا صفحہ کھلے گا۔ یہاں پر Username، E-mail اور Password ضروری ہیں وہ درج کریں اور ساتھ میں اگر چاہیں تو یوزر کے متعلق دوسری معلومات بھی درج کر دیں۔ First Name میں یوزر کے نام کا پہلا حصہ لکھیں اور Last Name میں یوزر کے نام کا دوسرا اور آخری حصہ لکھیں اس کے علاوہ اگر یوزر کی کوئی ویب سائیٹ ہے تو وہ Website میں درج کر دیں۔ مزید اگر چاہتے ہیں کہ یوزر کو اس کا اکاؤنٹ بننے کے متعلق اور لاگ ان ہونے والے یوزر نیم اور پاسورڈ کی تفصیل ای میل کی صورت میں بھی مل جائے تو پھر Send Password والے چیک باکس کو بھی منتخب کر دیں۔ اس کے بعد یوزر کا Role منتخب کریں اور Add User کا بٹن دبا دیں۔ یوزر کا رول یعنی یوزر کے اختیارات کے بارے میں تفصیل سے جاننے کے لئے یہاں دیکھیں۔←  مزید پڑھیے
دسمبر 28, 2008
9 تبصر ے

رسم الخط(Font) کیا ہے؟

عام طور پر ہر بندے کا ہاتھ سے لکھنے کا انداز الگ الگ ہوتا ہے۔ کوئی خوبصورت لکھتا ہے تو کوئی عجیب عجیب لکھتا ہے۔ بس اس لکھنے کے انداز کو ہی رسم الخط یعنی فانٹ (Font) کہتے ہیں۔ کمپیوٹر میں بھی لکھائی کے مختلف انداز یعنی رسم الخط (Font) موجود ہوتے ہیں جو ہمیں پسند ہو وہ ہم استعمال کر لیتے ہیں←  مزید پڑھیے