آپ مفت میں بھی اردو بلاگ بنا سکتے ہیں اور کچھ پیسے خرچ کر اپنے نام کی ڈومین اور ہوسٹنگ پر بھی بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک طریقہ یہ ہے کہ تھوڑے سے پیسوں میں ذاتی ڈومین خریدیں اور ہوسٹنگ مفت میں گوگل بلاگسپاٹ والی استعمال کر لیں۔ مفت سروس میں بلاگسپاٹ اور ورڈپریس مشہور ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ اگر آپ زیادہ تکنیکی معلومات نہیں رکھتے تو← مزید پڑھیے
اردو فارمیٹر – شامل پلگ ان بنانے کا بنیادی مقصد ایسے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ مزید ان کے ساتھ ساتھ ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے بلاگ پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں تبصرے (Comments) ہوتے ہیں۔ پلگ ان کے نام کے بارے میں یہ نہ سوچئے گا کہ یہ بوڑھے ابو شامل کے نام پر ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوان دوست شامل (ابن فہد) کے نام پر ہے← مزید پڑھیے
ورڈپریس بلاگ اور بلاگ کے ایڈمن پینل کے بارے میں تھوڑی بہت تفصیل پہلے اس لنک پر لکھی جا چکی ہے۔ مزید اب بلاگ کے ایڈمن پینل کا چھوٹا سا عمومی جائزہ یہاں لکھ رہا ہوں۔ عمومی جائزے سے پہلے ایک بات۔ وہ یہ کہ اکثر لوگ ورڈپریس پوسٹس (Posts) اور صفحات (Pages) میں فرق نہیں کر پاتے کیونکہ یہ دونوں دیکھنے، لکھنے اور شائع کرنے میں ایک جیسے ہیں۔ دراصل بلاگ بنانے کا مقصد اپنے خیالات اور نظریات وغیرہ کو لکھ کر دوسروں تک پہنچانا ہوتا ہے۔ بلاگ پر روز یا جب کبھی بھی لکھنا ہو تو اپنی تحریر پوسٹ کر دی جاتی ہے۔ یوں آئے دن نئی سے نئی تحاریر»»»← مزید پڑھیے
سب سے پہلے تو ورڈپریس بلاگ کے ایڈمن پینل کے ڈیش بورڈ پر ہی پوسٹ اور کمنٹ وغیرہ کا خلاصہ ہوتا ہے کہ کتنے کمنٹ ہوئے ہیں۔ کتنے زیرِغور ہیں اور اسی طرح باقی تفصیل بھی ہوتی ہے۔ مزید کمنٹس کی تفصیل اور دیکھ بھال کے لئے بائیں سائیڈبار میں Comments کے لنک پر کلک کریں۔ ایک نیا صفحہ کھلے گا اور وہاں پر کمنٹس اور ان کی دیگر تفصیل ہو گی۔ نئے صفحہ پر جہاں تمام کمنٹس ہوں گے وہیں پر سب سے اوپر اس تصویر جیسا ماحول»»»← مزید پڑھیے
ورڈپریس بلاگ کی سیٹنگز، لنکس اور دیگر تمام چیزیں صرف اور صرف پوسٹ کے لئے ہوتی ہیں کیونکہ اصل چیز تو پوسٹ یعنی آپ کی تحریر ہے۔ بلاگ بنانے کا اصل مقصد بھی یہی ہے یعنی پوسٹ لکھنا اور شائع کرنا ہے۔ پوسٹ لکھنے اور شائع کرنے کے لئے بلاگ کے ایڈمن پینل میں لاگ ان ہونے کے بعد بائیں سائیڈ بار میں Posts کی ذیلی فہرست میں سے Add New کے لنک پر کلک کریں۔ یوں نیچے والی تصویر جیسا صفحہ کھل»»»← مزید پڑھیے